قرآن کریم کا دعویٰ کہ اُس کے اندرہر قسم کے کتب خانے موجود ہیں

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
417
سیر روحانی (12)
نے مجھے آواز بھی دی کہ اب دھوپ تیز ہو گئی ہے واپس آجائیں مگر میں اپنے خیالات میں
ہی محور ہا۔آخر میں نے کہا۔میں نے پالیا۔میں نے پالیا۔“
میری لڑکی امتہ القیوم بیگم کہنے لگیں ابا جان! آپ نے کیا پالیا ؟ میں نے کہا میں نے
جو پانا تھا وہ پا لیا۔اُس وقت خدا تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالا کہ یہ تمام آثار قرآن کریم
میں زیادہ شان کے ساتھ موجود ہیں۔تمہیں ان آثار قدیمہ پر افسوس کرنے کی ضرورت
نہیں۔قرآن کریم میں جو آثار قدیمہ پائے جاتے ہیں اُن کے سامنے ان آثار قدیمہ کی
کچھ بھی وقعت نہیں۔میری لڑکی نے کہا آپ مجھے بھی بتا ئیں کہ آپ نے کیا پا لیا ؟ مگر میں
نے کہا میں اس وقت تمہیں نہیں بتاؤں گا جلسہ سالانہ کے موقع پر میں ساری جماعت کو
بتاؤں گا وہاں تم بھی سن لینا۔چنانچہ 1938 ء کے جلسہ پر میں نے ”سیر روحانی“ کے
موضوع پر پہلا لیکچر دیا تھا اور اب یہ اس سلسلہ کی آخری تقریر ہے۔جب میں نے اس
سلسلہء تقاریر کو شروع کیا تو اُس وقت میں جوان تھا اور میری صحت مضبوط تھی مگر اب میں
کمزور ہوں اور زیادہ دیر تک بول نہیں سکتا۔مگر بہر حال خدا تعالیٰ نے مجھے جس قدر توفیق
دی میں اس مضمون کو مکمل کرنے کی کوشش کروں گا۔آج کی تقریر میں میں اُن کتب خانوں کا ذکر کرنا چاہتا ہوں جو قرآن کریم میں
پائے جاتے ہیں کیونکہ اس سفر میں میں نے بادشاہوں کے کتب خانے بھی دیکھے تھے اور
میں ان سے بہت متاثر ہو ا تھا۔قرآن کریم کا دعویٰ کہ اُس کے اندر سب سے پہلے میں اس بات کو بیان کرتا
ہوں کہ قرآن کریم نے یہ دعویٰ کیا ہے
ہر
رقسم کے کتب خانے موجود ہیں کہ میرے اندر ہر قسم کے کتب خانے
موجود ہیں۔چنانچہ قرآن کریم کی سورۃ البینہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ
كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ وَالْمُشْرِكِيْنَ مُنْفَكَيْنَ حَتَّى تَأْتِيَهُمُ الْبَيِّنَةُ )
رَسُولٌ مِنَ اللهِ يَتْلُوا صُحُفًا مُطَهَّرَةً كُ فِيهَا كُتُبُ قَيْمَةٌ 3 یعنی اہل کتاب اور

انوار العلوم جلد 26
418
سیر روحانی (12)
→-
مکہ کے مشرک کبھی بھی اپنی شرارتوں سے باز نہیں آ سکتے تھے جب تک ان کے پاس کوئی
بڑی دلیل نہ آتی۔لیکن دلیل کئی قسم کی ہوتی ہے۔ایک دلیل وہ ہوتی ہے جو خارجی ہوتی
ہے اور ایک دلیل اندرونی ہوتی ہے۔یہ لوگ باہر کی دلیل کو کبھی قبول نہیں کر سکتے تھے اس
لئے اُن کے اندر ایک رسول آنا چاہئے تھا اور رسول بھی ایسا آنا چاہئے تھا جو ریفارمر
(REFORMER) ہی نہ ہو بلکہ اس کے ساتھ شریعت بھی ہو۔يَتْلُوا صُحُفًا مُطَهَّرَةً
اور اُن کو وہ تمام کتب پڑھ کر سُنائے جو اُن کے باپ دادوں کے زمانہ میں نازل ہوئی تھیں مگر
اُن میں جو حشو و زوائد پائے جاتے تھے وہ اُن میں سے نکال دے۔فِيْهَا كُتُبُ قَيِّمَةٌ -
اور ایسی کتاب پڑھ کر سُنائے جس میں تمام سابقہ کتب کی قائم رہنے والی تعلیمیں موجود
ہوں اور پہلی کتابوں میں سے جو باتیں منسوخ ہو گئی ہوں وہ اس میں موجود نہ ہوں تب
جا کر اُن کی اصلاح ہو سکتی ہے۔غرض قرآن کریم وہ کتاب ہے جس میں وہ جو منسوخ نہیں
تعلیمیں موجود ہے
ہوئیں۔کوئی قائم رہنے والی چیز چاہے وہ وید میں ہو، ژند اوستا میں ہو، تو رات میں ہو
ایسی نہیں کہ وہ قرآن کریم میں موجود نہ ہو۔اور کوئی سچی یا قائم رہنے والی تعلیم ایسی نہیں جو
وید، ژند اوستا، تو رات یا انا جیل میں موجود ہو اور اس میں حشو 4 مل گیا ہو اور اُس کا
ازالہ قرآن کریم نے نہ کیا ہو۔یہاں یہ امر بھی یا د رکھنا چاہئے کہ قرآن کریم حجم کے لحاظ سے بہت چھوٹی سی کتاب
ہے جو وید اور تورات سے ہی چھوٹی نہیں بلکہ انا جیل سے بھی چھوٹی ہے۔ایسی کتاب کا
دعوی کرنا کہ میرے اندر تمام سابقہ کتب موجود ہیں اور اُن کے حشو و زوائد کو میں نے دُور
کر دیا ہے بتاتا ہے کہ اس کے اندر تمام سابقہ کتب بالتفصیل موجود نہیں بلکہ اس کا صرف
یہ مطلب ہے کہ اس کے اندر تمام اصولوں کو بیان کر دیا گیا ہے۔کیونکہ اگر ساری سابقہ
کتب سماوی اور تمام علوم اس کتاب میں بالتفصیل بیان ہوتے تو قرآن اتنی بڑی کتاب
ہو جاتی کہ آسمان کی فضا کو بھی بھر دیتی مگر یہ تو جیب میں آجاتی ہے۔بلکہ آج ایک دوست
نے مجھے تحفہ بھیجا ہے وہ ایک ٹھپہ ہے جس پر کسی کا ریگر نے ایک ہی طرف سارا قرآن کریم

آج 10 میں سے 10 باقی