دِلّی کے ایک بزرگ کا کشف

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
426
سیر روحانی (12)
ہے۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ ہندوستان میں حضرت کرشن اور رام چندر جی کو نبیوں کی شکل
میں پیش کیا جاتا ہے اور ان کا نام اوتار رکھا جاتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
ایک دفعہ فرمایا کہ گانَ فِى الْهِنْدِ نَبِيًّا اَسْوَدُ اللَّوُن اِسْمُهُ كَا هِناً یعنی ہندوستان میں
ایک سیاہ فام نبی گزرے ہیں جن کا نام کن بیا یعنی کرشن تھا۔اب دیکھو کہ ہندو کہتے ہیں کہ
مسلمان ہمارے دشمن ہیں لیکن قرآن کہتا ہے وَ لِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ - ہندوستان میں بھی
ہمارے بعض بزرگ بندے گزرے ہیں۔اور جب ہندوستان میں بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کا ایک بھائی گزرا ہے تو اُس کی اولاد کے ہم دشمن کیسے ہو سکتے ہیں۔مسلمان ہرگز ہندوؤں
کے دشمن نہیں کیونکہ ہند و حضرت کرشن اور رام چندر جی کی اولاد ہیں۔یا کم سے کم اُن کی
اُمت ہیں اور اُن کے ماننے والے ہیں اور ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ماننے
والے ہیں اور محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ تمام انبیاء آپس میں بھائی بھائی
ہوتے ہیں۔19 پس کرشن اور رام چندر جی بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بھائی تھے
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بھتیجوں کے ہم دشمن کیسے ہو سکتے ہیں۔جو لوگ ہمارے
آقا کے بھیجے ہوں گے نہ ہمارا آقا اُن کا دشمن ہوگا اور نہ ہم اُن کے دشمن ہوں گے۔یہ محض
غلط فہمی اور ضد ہے ورنہ مسلمان جو قرآن کریم کو سمجھتا ہے وہ نہ کسی ہندو کا دشمن ہو سکتا۔اور نہ اس کی عداوت اس کے اندر پیدا ہوسکتی ہے۔دتی کے ایک بزرگ کا کشف پرانے زمانہ میں وتی کے ایک بزرگ گزرے
ہیں اُن کے ایک مُرید نے ایک دفعہ کہا کہ
w
ہے
ہمارا یہ خیال غلط ہے کہ کرشن جی اور رام چندر جی ہندوستان کے نبی تھے اور اس کی وجہ یہ
ہے کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ ایک آگ جل رہی ہے اور کرشن جی تو اُس کے
اندر جل رہے ہیں اور رام چندر جی اُس کے کنارے کھڑے ہیں۔وہ بزرگ کہنے لگے تم
نے اس خواب کی تعبیر غلط سمجھی ہے۔آگ کے معنے محبت الہی کی آگ کے ہیں اور اس
خواب میں اللہ تعالیٰ نے تمہیں یہ بتایا ہے کہ حضرت کرشن خدا تعالیٰ کی محبت میں بہت
بڑھے ہوئے تھے اور رام چندر جی اُن سے کم درجہ رکھتے تھے۔اب دیکھو پرانے زمانہ کے

انوار العلوم جلد 26
427
سیر روحانی (12)
اولیاء بھی یہ سمجھتے تھے کہ ہندوستان میں حضرت کرشن اور حضرت رام چندر خدا تعالیٰ کے نبی
گزرے ہیں اور محبت الہی کی آگ نے اُن کا احاطہ کیا ہو ا تھا۔وو
66
اسی طرح چین میں کنفیوشس کو پیش کیا جاتا ہے گوچینی زبان میں آپ کا نام نبی کی
بجائے کچھ اور رکھا گیا ہے اور آپ کو زیادہ تر اُستاد کے نام سے یاد کیا جاتا ہے مگر اسی کو
عربی زبان میں نذیر اور ہادی کہتے ہیں۔اسی طرح برما اور سیلون میں حضرت بدھ
علیہ السلام کو پیش کیا جاتا ہے کہ وہ خدا رسیدہ انسان تھے اور خدا کا کلام اُن پر نازل ہوتا
تھا۔گو بدھ علیہ السلام بہار میں پیدا ہوئے ہیں مگر بہر حال جن قوموں نے انہیں مانا وہ اُن
کے لئے ہادی ہی تھے۔ہندوستان نے بھی ایک دفعہ اُن کو مان لیا تھا لیکن بعد میں آپ
کے ماننے والوں کو اُس نے ملک سے نکال دیا۔چنانچہ اُن میں سے بعض تبت چلے گئے،
بعض بر ما چلے گئے ، کچھ سیلون یا جاپان چلے گئے۔غرض قرآن کریم نے اس ایک آیت میں ہی تمام مذہبی تاریخ عالم بیان کر دی اور
سب تاریخوں پر روشنی ڈال دی۔اب اگر ایک عیسائی یا ہند و چین جاتا ہے اور وہاں
کنفیوشس کا ذکر سنتا ہے تو وہ اپنی کتاب کے بچاؤ کی فکر میں پڑ جاتا ہے کیونکہ اس نے
انجیل اور وید میں پڑھا ہوتا ہے کہ خدا صرف عیسائیوں اور ہندوؤں کا خدا ہے باقی قوموں
کا خدا نہیں۔لیکن اگر کوئی مسلمان غیر قوموں میں جاتا ہے اور وہاں اُن کے ہادیوں کا ذکر
سنتا ہے تو بجائے کوئی فکر کرنے کے الحَمدُ لِلهِ کہتا ہے اور سمجھتا ہے کہ میری کتاب کی
سچائی ظاہر ہوگئی۔مجھے تاریخ عالم میں تلاش کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔خود ان
قوموں نے میرے سامنے اپنے ہادی پیش کر دیئے اور میری کتاب کی سچائی ظاہر کر دی۔چین والے کنفیوشس کو پیش کرتے ہیں، برما اور سیلون والے بدھ علیہ السلام کو پیش کرتے
ہیں تو ہندو و فکر پڑ جاتی ہے، عیسائی کو فکر پڑ جاتی ہے، یہودی کو فکر پڑ جاتی ہے کہ یہ کیا ہوا
ہمیں تو بڑی مشکل پیش آگئی۔لیکن ایک مسلمان جہاں کہیں جاتا ہے اُسے کوئی فکر نہیں
ہوتی۔اُس کے سامنے کنفیوشس کا نام پیش کیا جاتا ہے تو وہ کہتا ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ۔اُس
کے سامنے زرتشت کا نام پیش کیا جاتا ہے تو وہ کہتا ہے اَلْحَمْدُ لِلَّهِ۔کرشن کا نام آتا ہے تو

آج 10 میں سے 10 باقی