قرآن کریم کا اعلانِ برّیت

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
434
سیر روحانی (12)
بہت سے آسمان اور زمینیں پیدا کی گئیں ضروری نہیں کہ وہ سات ہی ہوں۔تاریخ انبیاء اور قرآن کریم اب میں یہ بتاتا ہوں کہ قرآن کریم میں تاریخ انبیاء
بھی بیان کی گئی ہے اور تمام انبیاء کو ان الزامات
سے پاک قرار دیا گیا ہے جو مختلف قوموں نے اُن پر عائد کئے۔حضرت لوط علیہ السلام پر بائیبل کا گندا الزام مثلا بائیل میں حضرت
آتا ہے :-
لوط علیہ السلام کے متعلق
اور لوط ضغر سے اپنی دونوں بیٹیوں سمیت نکل کر پہاڑ پر جارہا کیونکہ ضغر میں رہنے
سے اُسے دہشت ہوئی۔اور وہ اور اُس کی دونوں بیٹیاں ایک غار میں رہنے لگیں۔تب
پلوٹھی نے چھوٹی سے کہا کہ ہمارا باپ بوڑھا ہے اور زمین پر کوئی مرد نہیں جو تمام جہان کے
دستور کے موافق ہمارے پاس اندر آئے۔آؤ ہم اپنے باپ کوئے پلائیں اور اُس سے ہم بستر
ہوں تا کہ اپنے باپ سے نسل باقی رکھیں۔سو انہوں نے اُسی رات اپنے باپ کوئے پلائی
اور پلوٹھی اندر گئی اور اپنے باپ سے ہم بستر ہوئی۔پر اُس نے اُس کے لیٹتے اور اُٹھتے
وقت اُسے نہ پہچانا۔اور دوسرے روز ایسا ہوا کہ پلوٹھی نے چھوٹی سے کہا کہ دیکھو کل رات
کو میں اپنے باپ سے ہم بستر ہوئی آؤ آج رات بھی اُس کوئے پلائیں اور تُو بھی جا کے
اُس سے ہم بستر ہوتا کہ اپنے باپ سے نسل باقی رکھیں۔سو اُس رات بھی انہوں نے اپنے
باپ کوئے پلائی اور چھوٹی اُٹھ کے اُس سے ہم بستر ہوئی اور اُس نے اُس کے لیٹتے اور
اُٹھتے وقت اُسے نہ پہچانا۔سولو ط کی دونوں بیٹیاں اپنے باپ سے حاملہ ہوئیں اور بڑی ایک
بیٹا جنی اور اُس کا نام مو آب رکھا اور چھوٹی بھی ایک بیٹا جنی اور اس کا نام بنی عمی رکھا۔33
قرآن کریم کا اعلان بریت یہ وہ گندی تاریخ ہے جو دنیا کے کتب خانوں
نے پیش کی اور جسے پڑھ کر شریف انسان کا دل
لرز نے لگ جاتا ہے مگر جب قرآنی کتب خانہ کو دیکھا جائے تو ہمیں اس میں یہ لکھا ہو انظر

انوار العلوم جلد 26
435
سیر روحانی (12)
آتا ہے وَلُوطًا أَتَيْنَهُ حُكْمًا وَ عِلْمًا وَ نَجَّيْنُهُ مِنَ الْقَرْيَةِ الَّتِي كَانَتْ تَعْمَل
الْخَبيثَ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمَ سَوْءٍ فَسِقِينَ وَأَدْخَلْتُهُ فِي رَحْمَتِنَا إِنَّهُ مِنَ
الصُّلِحِيْنَ۔34 یعنی ہم نے کوٹ کو حکم بھی دیا اور علم بھی۔اور ہم نے اُس کو ایسی بستی سے
نجات دی جو نہایت ہی گندے کام کرتی تھی۔گویا بائبل تو کہتی ہے کہ اپنی بستی سے نکل کر
خود لُوط علیہ السلام نے ہی گندے کام کرنے شروع کر دیئے تھے اور قرآن کریم کہتا ہے کہ
لوط کی قوم فسق و فجور میں مبتلا تھی۔کو ظ کو ہم نے اپنی رحمت میں داخل کیا تھا اور وہ ہمارے
نیک بندوں میں سے تھا۔اس طرح قرآن کریم نے تاریخ انبیاء بھی بیان کر دی اور بائبل
میں جو جھوٹی باتیں داخل ہوگئی تھیں اُن کا بھی رڈ کر دیا۔36
ہاں قرآن کریم نے حضرت لوط علیہ السلام کی بیوی کے متعلق یہ بیان فرمایا ہے کہ وہ
عذاب کا شکار ہو گئی تھی۔چنانچہ فرماتا ہے فَنَجَّيْنُهُ وَأَهْلَةٌ أَجْمَعِينَ إِلَّا عَجُوْزًا
في الْخَبِرِینَ۔35 یعنی ہم نے کوٹ کو اور اُس کے تمام اہل کو بچا لیا تھا سوائے ایک
بوڑھی عورت کے جو غا برین سے تھی۔غبر کے معنی عربی زبان میں حقد یعنی کینہ کے
ہوتے ہیں۔26 پس یہ لفظ استعمال کر کے قرآن کریم نے اس طرف اشارہ کیا ہے کہ
حضرت لوط علیہ السلام کی بیوی میں بڑھیا ہونے کے باوجود نا جائز شر باقی تھا اور وہ آپ
کے متعلق کینہ اور بغض رکھتی تھی۔اس کا تعلق اُن لوگوں کے ساتھ تھا جو حضرت لوط علیہ السلام
کے مخالف تھے اس لئے وہ عذاب سے نہ بچائی گئی۔اب دیکھو! حضرت لوط علیہ السلام بنی اسرائیل
کے نبی ہیں لیکن قرآن کریم اُن کی براءت کرتا ہے۔گویا دا دا تو وہ کسی اور قوم کا ہے لیکن
اُس کی طرف سے لڑائی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کر رہے ہیں۔حضرت کو ظ حضرت
ابراہیم علیہ السلام کے بھتیجے تھے اور عرب اپنے آپ کو حضرت اسماعیل کی نسل قرار دیتے
تھے۔حضرت لوط سے اُن کا کوئی تعلق نہیں تھا لیکن یہودی قوم کا حضرت لوط علیہ السلام
سے قریبی رشتہ ہے مگر انہوں نے حضرت لوط علیہ السلام پر الزام لگا دیا اور کہا وہ بد کا رتھا۔لیکن قرآن کریم نے کہا کہ حضرت لوط علیہ السلام ایک بزرگ اور خدا رسیدہ انسان تھے
اور اُن پر یہ محض جھوٹا الزام لگایا گیا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی