قرآن کریم میں تاریخِ تمدّن کا ذکر

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
448
سیر روحانی (12)
یہ اپنے ساتھیوں کو مارتا پھرتا ہے۔یعنی کوئی ایسی بات نہیں کرنی چاہئے جس سے غیر قوموں
میں یہ چر چا شروع ہو جائے کہ یہ لوگ ظلم کر رہے ہیں۔صحابہ تو حقیقت جانتے تھے لیکن
مصر اور قسطنطنیہ کے لوگوں کو اس کا کیا علم تھا، وہ تو یہ باتیں کر سکتے تھے کہ یہ لوگ ظلم کر رہے
ہیں اس لئے آپ نے فرمایا کہ کوئی ایسی بات نہیں کرنی چاہئے جس سے غلط قسم کا چرچا
شروع ہو جائے۔بیشک مسلمان اس کے متعلق کوئی بات نہ کریں لیکن اگر رومی یا ایرانی
ایسی باتیں کریں تو وہ بھی بُری بات ہے۔اس سے انسان کی بدنامی ہو جاتی ہے۔پس
آپ نے اُس شخص سے در گزر کیا اور اُسے معاف فرما دیا۔قرآنِ کریم میں تمدن کے اصول پھر قرآن کریم میں تمدن کے اصولوں
کو بھی بیان کیا گیا ہے۔چنانچہ تمدن
کے بڑے اصولوں میں سے ایک اصل یہ ہے کہ اگر کوئی مجلس ہو رہی ہو تو کوئی انسان اس
سے بلا اجازت نہ جائے۔قرآن کریم اس بارہ میں ہدایت دیتے ہوئے فرماتا ہے اِنَّمَا
الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرَسُوْلِهِ وَإِذَا كَانُوْا مَعَهُ عَلَى أَمْرٍ جَامِع
لَّمْ يَذْهَبُوا حَتَّى يَسْتَأْذِنُوهُ - 67 یعنی وہی لوگ مؤمن کہلا سکتے ہیں جو اللہ اور
اُس کے رسول پر ایمان لاتے ہیں اور جب کسی قومی کام کے لئے رسول کے پاس بیٹھے
ہوں تو وہ نہیں جاتے جب تک اُس سے اجازت نہ لے لیں۔اس لئے میں نے حکم دیا ہوا
ہے کہ مجلس مشاورت کے اجلاس سے کوئی نمائندہ حوائج ضروریہ وغیرہ کے لئے جانا چاہے
تو وہ اجازت لے کر جائے۔انگریزوں کا طریق یہ ہے کہ اگر کوئی شخص پارلیمنٹ سے
جائے تو وہ ایک اور آدمی کو ساتھ لے جائے۔مگر یہ غلط طریق ہے۔صحیح طریق یہی ہے کہ
اگر کوئی باہر جانا چاہے تو سپیکر سے اجازت لے لے۔یا اگر وہ دیکھے کہ میری غیر حاضری
کی وجہ سے میری پارٹی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے تو وہ باہر ہی نہ جائے۔قرآن کریم میں تاریخ تمدن کا ذکر اسی طرح کتابوں کا ایک اور سلسلہ
بھی ہے اور وہ تاریخ تمدن کا
سلسلہ ہے۔قرآن کریم میں اِس تاریخ کا بھی ذکر آیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ تمدن کن

انوار العلوم جلد 26
449
سیر روحانی (12)
دوروں میں سے گزرا ہے اور کس طرح اس کا ارتقاء عمل میں آیا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے۔وَحَمَلْنَهُ عَلَى ذَاتِ الْوَاحِ وَرُسُرِ 68 یعنی ہم نے نوح کو تختوں اور
کیلوں سے بنی ہوئی کشتی پر سوار کیا۔اس آیت میں قرآن کریم نے کشتیوں کی ایک لمبی تاریخ کی طرف اشارہ کیا ہے۔چنا نچہ کشتیوں کی تاریخ بیان کرنے والے کہتے ہیں کہ پہلے زمانہ میں لوگ کشتیاں بنانا نہیں
جانتے تھے وہ ایک بڑا سا درخت لے کر اُس کو درمیان سے کھود لیتے تھے اور اس گڑھے
میں بیٹھ کر درخت کو پانی میں ڈال دیتے تھے۔اب تک بغداد میں ایسی کشتیاں پائی جاتی
ہیں۔چنانچہ پاکستان بننے سے قبل ایک ہندوستانی وہاں گیا تھا اُس نے اُس کشتی پر بہت
مذاق اُڑایا اور کہا کہ چونکہ وہ کشتی نیچے سے گول ہوتی ہے اس لئے جب میں اُس پر
بیٹھا تو ایک طرف حرکت کرنے سے دوسری طرف سے کشتی اُٹھ جاتی تھی اور چکر کھانے لگتی
تھی۔اس پر میں نے اُس آدمی سے جو میرے ساتھ تھا کہا۔اے شیخ! میری کشتی تو چکر
کھارہی ہے۔اُس نے سمجھا کہ یہ کہتا ہے اور چکر دو۔چنانچہ اُس نے کشتی کو اور چکر دینا
شروع کر دیا اور جب کشتی کنارہ پر لگی تو میں بیہوش ہو کر گر پڑا۔ہوش آنے پر میں نے کہا
تو نے تو بڑی حماقت کی ہے۔اُس نے کہا آپ نے تو خود ہی کہا تھا کہ کشتی کو اور چکر دو۔اس میں میرا کیا قصور ہے۔تو وہ کشتیاں اب بھی پائی جاتی ہیں۔پھر آہستہ آہستہ جو ترقی
ہوئی تو تختوں والی کشتیاں بن گئیں۔اُس وقت سریش وغیرہ کے ساتھ تختوں کو جوڑا
جاتا تھا۔لیکن وہ تختے بعض دفعہ کھل بھی جاتے تھے۔پھر کیل نکلے تو اُن کے ساتھ کشتیاں
جوڑی جانے لگیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ حضرت نوح علیہ السلام کے زمانہ تک تمدن اتنا
ترقی کر چکا تھا کہ حضرت نوح علیہ السلام نے اپنی جماعت کو ایسی کشتی میں سوار کیا جو
ذَاتِ الْوَاحِ قَدُسُرِ تھی۔گھرا ہوا درخت نہیں تھا بلکہ وہ کشتی با قاعدہ بنی ہوئی تھی اور
اُس میں میخیں بھی لگی ہوئی تھیں۔غرض اس آیت میں قرآن کریم نے کشتیوں کی ایک لمبی
تاریخ کی طرف اشارہ کیا ہے اور بتایا ہے کہ حضرت نوح علیہ السلام کے زمانہ میں کیلوں
والی کشتیاں بنے لگی تھیں۔بیچ میں ایک ایسا زمانہ بھی آیا کہ گیلیوں 69 کو باندھ کر چلایا

آج 10 میں سے 10 باقی