قرآن کریم میں دہریت کا ردّ
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
450
سیر روحانی (12)
کرتے تھے۔مجھے یاد ہے کہ اس قسم کی کشتیاں دریائے بیاس میں بھی چلا کرتی تھیں مگر اُن
میں یہ نقص ہوتا تھا کہ چھوٹی جگہوں میں آکر وہ پھنس جاتی تھیں۔اسی طرح اس کی ایک اور مثال سورۃ یوسف
قیدیوں کیلئے خوراک کا انتظام سے بھی ملتی ہے۔حضرت یوسف علیہ السلام
جب قید میں تھے تو آپ کے دو ساتھی آپ سے خوابوں کی تعبیر دریافت کرنے کے لئے
آئے۔آپ نے ان کو وعظ کرتے ہوئے فرمایا لَا یأْتِيْكُمَا طَعَامُ تُرْزَقَنِةٍ إِلَّا
نَبَّاتُكُمَا بِتَأْوِيلِهِ قَبْلَ أَنْ يَأْتِيَكُمَا - 70 یعنی اس وقت کا کھانا ابھی نہیں آئے
گا کہ میں تمہیں اس کے آنے سے پہلے اس خواب کی حقیقت بتا دوں گا۔اس سے ظاہر ہے کہ فراعنہ مصر کے زمانہ میں خصوصیت سے حضرت یوسف علیہ السلام
کے زمانہ میں قیدیوں کو قید خانہ میں کھانا دیا جاتا تھا۔جو لوگ پھانسی کے مستحق ہوتے تھے
انہیں بھی کھانا دیا جاتا تھا۔اسلامی خلفاء کے زمانہ میں بھی یہی طریق رائج رہا۔لیکن
افسوس که درمیانی عرصہ میں مسلمان اسے بھول گئے اور اسلامی ممالک میں یہ رواج ہو گیا
کہ قیدیوں کو جیل خانہ سے باہر بھیک مانگنے کے لئے بھیج دیا جاتا تھا۔مجھے ایک احمدی افسر نے
بتایا کہ وہ ایسے ہی ملک میں قید ہو گئے تھے کہ ظہر کے بعد ہمیں قید خانہ سے باہر نکال دیا جاتا تھا
اور کہا جاتا کہ بھیک مانگ لاؤ۔جب ہم بھیک مانگ لاتے تو اچھا اچھا کھانا جیلر نکال لیتا اور
خراب کھانا ہمیں دے دیتا۔بہر حال تمدن کے لحاظ سے ضروری ہے کہ قیدیوں کو بھی کھانا
دیا جائے بلکہ اب تو لوگوں کی یہ رائے ہوگئی ہے کہ اگر زمیندار چاہیں کہ قیدی اُن کے کھیت میں
کام کریں تو انہیں چھوڑ دینا چاہئے۔قید خانہ میں بند رہنے کی وجہ سے رشتہ داروں کی محبت کم ہو
جاتی ہے اور اخلاق کمزور ہو جاتے ہیں۔لوگ اسلام پر غلامی کا اعتراض کرتے ہیں لیکن اسلام کا
یہ قانون ہے کہ جنگی قیدی کوکسی کے سپرد کر دو کہ وہ اُس سے کام لے اور باہر رہنے کی وجہ سے اُس
قیدی کے رشتہ دار سے ملتے رہیں اور اُسے یہ محسوس نہ ہو کہ وہ دنیا سے بالکل الگ ہو گیا ہے۔قرآن کریم میں دہریت کا رڈ اب میں بتاتا ہوں کہ قرآن کریم میں
دہریت کا رڈ بھی موجود ہے۔دہریت کے
انوار العلوم جلد 26
451
سیر روحانی (12)
متعلق قریب زمانہ میں امریکہ اور یورپ کے ممالک میں بہت سی کتابیں لکھی جا چکی ہیں
لیکن قرآن کریم نے اس کا رڈ فرمایا ہے اور بتایا ہے کہ یہ خیال کرنا کہ اس دنیا کا کوئی
خالق نہیں بالکل غلط بات ہے۔چنانچہ فرما یا برَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ وَهُوَ عَلَى
كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَوةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا
وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَمُوتٍ طِبَاقًا مَا تَرَى فِي خَلْقِ الرَّحْمَنِ
مِنْ تَفَوُتِ فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ تَرَى مِنْ فَطُورِ ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ
يَنْقَلِبْ إِلَيْكَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَهُوَ حَسِيون 21 یعنی بہت برکت والا ہے وہ خدا
جس کے ہاتھ میں بادشاہت ہے اور جو ہر چیز پر قادر ہے۔اُس نے موت اور زندگی کو پیدا
کیا ہے تا کہ دیکھے کہ تم میں سے کون اچھا عمل کرتا ہے اور وہ غالب اور بخشنے والا ہے۔اُس
نے ساتوں آسمان بھی پیدا کئے ہیں اور اُن میں موافقت اور مطابقت بھی پیدا کی ہے۔اے مخاطب ! تو کوئی اختلاف اللہ تعالیٰ کی پیدائش میں نہیں دیکھے گا۔پس تو اپنی آنکھ کو لو ٹا ،
کیا تجھے کوئی رخنہ یا کمی نظر آتی ہے؟ پھر دوبارہ اپنی نظر کو لو ٹا کر دیکھ تیری نظر تھکی ہوئی اور
ماندہ ہو کر کوٹے گی اور خدا تعالیٰ کی پیدائش میں تجھے نقص نظر نہیں آئے گا۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ تمام کائنات اتفاقاً پیدا ہوگئی ہے اور اتفاقی طور پر مادہ کے
ملنے سے یہ سب کچھ بن گیا ہے۔اور پھر وہ سائنس سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے
ہیں کہ ایسا ہو سکتا ہے۔دنیا آپ ہی آپ پیدا ہوگئی ہے اس کی گل چلانے والا کوئی نہیں۔اِن کا جواب اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں دیا ہے کہ اتفاقی طور پر جڑنے والی چیزوں میں
کبھی ایک سلسلہ اور نظام نہیں ہوگا بلکہ بے جوڑ پن ہوتا ہے۔مختلف رنگوں سے تصویر بنتی
ہے لیکن کیا اگر مختلف رنگ ایک کاغذ پر پھینک دیں تو اُس سے تصویر بن جائے گی ؟ اینٹوں
سے مکان بنتا ہے لیکن کیا اینٹیں ایک دوسری پر پھینک دی جائیں تو مکان بن جائے گا ؟
بفرضِ محال اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ بعض کام اتفاقاً ہو جاتے ہیں تو بھی نظامِ عالم کو دیکھ
کر کوئی آدمی یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ سب کچھ آپ ہی آپ ہو گیا ہے۔مانا کہ خود بخود مادہ
پیدا ہو گیا اور مانا کہ مادہ سے خود بخو دزمین پیدا ہوگئی۔مانا کہ انسان بھی خود بخود پیدا ہو گیا۔