قرآن کریم میں عِلمُ الاِنسان کاذکر
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
454
سیر روحانی (12)۔فرمایا جو شخص دوسرے کے ماں باپ کو گالیاں دیتا ہے وہ گویا اپنے ماں باپ کو گالیاں دیتا
ہے کیونکہ دوسرا شخص جوش میں آ کر اس کے ماں باپ کو گالیاں دینے لگ جائے گا۔غرض اللہ تعالیٰ نے عِلمُ الاخلاق کا بھی ذکر فر ما دیا ہے۔عیسائی بڑا نا ز کرتے ہیں
کہ حضرت مسیح علیہ السلام نے یہ تعلیم دی ہے کہ تم دوسرے کیلئے بھی وہی بات پسند کرو جو تم
اپنے لئے پسند کرتے ہو۔حالانکہ قرآن کریم بھی کہتا ہے کہ دوسروں کے بتوں وغیرہ کو
گالیاں نہ دو۔ورنہ اگر تم اُن کے معبودوں کو گالیاں دو گے تو وہ جواباً تمہارے خدا کو گالیاں
دیں گے اور پھر تمہیں اس پر چڑنے یا بُرا منانے کا کوئی حق نہیں ہوگا کیونکہ ابتدا تمہاری
طرف سے ہوئی ہوگی۔لیکن اگر ا بتدا دوسروں کی طرف سے ہوئی ہو اور وہ تمہارے معبود
کو گالیاں دیں تو پھر بیشک وہ ظالم ہوں گے لیکن اگر پہل تمہاری طرف سے ہو اور تم کسی
کے معبود کو گالیاں دو اور وہ جوابا تمہارے خدا کو بھی گالیاں دینے لگ جائے تو تمہیں اس
پر چڑنے کا کوئی حق نہیں ہوگا کیونکہ اسے جواب دینے والا سمجھا جائے گا ظلم کرنے والا نہیں
سمجھا جائے گا۔چنانچہ احادیث میں آتا ہے ایک دفعہ ایک صحابی نے ایک یہودی کے
سامنے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایسے طور پر ذکر کیا کہ آپ کی حضرت موسیٰ علیہ السلام
پر فضیلت ثابت ہوتی تھی۔اس سے بہر حال اس یہودی کو تکلیف ہوئی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کو اس کا علم ہو ا تو آپ نے فرمایا لَا تُخَيَّرُونِي عَلَى مُوْسَی - 77 مجھے حضرت موسیٰ
علیہ السلام پر اس طرح فضیلت نہ دیا کرو کہ اس سے کوئی جھگڑا پیدا ہو جائے۔قرآن کریم میں عِلْمُ الإِنسَان کا ذکر عِلْمُ الْإِنْسَان بھی ایک نہایت
ضروری علم ہے جس کو انگریزی
میں ANTHROPOLOGY کہتے ہیں اور لوگوں نے اس علم پر بہت سی کتابیں لکھی
ہیں۔قرآن کریم نے بھی اس پر بحث کی ہے اور اس نے ابوالبشر کا نام آدم رکھا ہے۔یعنی
وہ پہلا انسان تھا جس نے سطح زمین پر رہنا شروع کیا۔تاریخ بتاتی ہے کہ آدم سے پہلے جو
لوگ تھے وہ غاروں میں چُھپ کر رہتے تھے تا کہ کہیں شیر اور بھیڑیے اُنہیں کھا نہ جائیں۔پھر جب تمدن نے ترقی کی اور حضرت آدم علیہ السلام کے ذریعہ لوگوں نے ایک دوسرے
انوار العلوم جلد 26
455
سیر روحانی (12)
کی مدد کرنی شروع کر دی تو لوگ غاروں سے باہر نکل آئے اور انہوں نے سطح زمین پر رہنا
شروع کر دیا۔اور سب سے پہلا انسان آدم تھا جس نے زمین کی سطح پر رہنا شروع کیا۔گویا پہلا کیومین (CAVEMAN) جو زمین پر رہنا شروع ہو ا آدم تھا بلکہ قرآن کریم
نے اس کا نام آدم رکھ کر ہی یہ بات واضح کر دی ہے کہ وہ CAVE یعنی غار کو چھوڑ کر باہر
نکل آیا تھا اور اُس نے سطح زمین پر مل جل کر رہنا شروع کر دیا تھا۔چنانچہ ادِیمُ الْأَرْضِ کے
معنے عربی زبان میں سطح زمین کے ہوتے ہیں۔78 گویا آدم کے معنے ہوئے غاروں سے
نکل کر سطح زمین پر رہنے والا شخص۔اسی طرح آدیم کے معنے اولیت کے بھی ہیں۔79 گویا
آدم کے لفظ میں اس طرف بھی اشارہ ہے کہ موجودہ نسل کا پہلا انسان آدم تھا۔اسی طرح
ادم کے معنے ہوتے ہیں صَارَ لَهُمُ اُسْوَةٌ - 80 وہ اُن کے لئے نمونہ ہو گیا۔یعنی آدم علیہ السلام
لوگوں کے لئے ایک نمونہ تھے اور انہوں نے آپ کے نقش قدم پر چلنا شروع کر دیا تھا۔عیسائیوں نے اس سے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ چونکہ حضرت آدم علیہ السلام نے گناہ کیا تھا
اِس لئے انسان کی فطرت میں گناہ کا مادہ پایا جاتا ہے لیکن یہ بات غلط ہے کہ حضرت آدم
علیہ السلام نے کوئی گناہ کیا تھا۔اُن سے صرف ایک اجتہادی لغزش ہوئی تھی اور پھر اس
لغزش پر بھی انہوں نے تو بہ کی۔اگر عیسائیوں کا گلیہ صحیح تسلیم کر لیا جائے تو انسان کی فطرت
میں تو بہ کا مادہ ہونا چاہئے تھا نہ کہ گناہ کا۔کیونکہ حضرت آدم علیہ السلام لوگوں کے لئے
نمونہ تھے اور وہ اُنہیں کے نقشِ قدم پر چلتے تھے۔گناہ تو حوا نے کیا تھا اور حوا نے ہی بائبل
کی رُو سے حضرت آدم کو پھسلایا تھا۔پھر آدم سے سلسلہ گناہ کس طرح چل پڑا جبکہ آدم
نے اپنی ایک اجتہادی غلطی پر تو یہ بھی کی تھی۔اسی طرح ادم کے ایک معنے اَلَّفَ وَوَفَّقَ کے ہیں۔81 یعنی اُس نے فساد دُور کیا
اور باہم موافقت پیدا کی۔ان معنوں میں اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ حضرت آدم
علیہ السلام نے ہی تہذیب و تمدن کی بنیاد رکھی تھی اور انہوں نے ہی تمدن کو صحیح معنوں
میں دنیا میں قائم کیا تھا۔اس میں فرشتوں کے اُس سوال کا جواب بھی آجاتا ہے جو انہوں
نے کیا تھا کہ اَتَجْعَلُ فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاء - 82 یعنی کیا