خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع پر روح پرور پیغام
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
467
خدام الاحمدیہ کے نام روح پرور پیغام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُه وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع
پر روح پرور پیغام
یہ تاریخی پیغام پہلے مؤرخہ 23 /اکتوبر 1959ء کو خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع کے
افتتاحی اجلاس میں محترم صاحبزادہ ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب نائب صدر مجلس خدام الاحمدیہ
مرکزیہ نے پڑھ کر سنایا اور پھر اگلے روز 24 /اکتوبر کو حضور نے بنفس نفیس مقام اجتماع میں
تشریف لا کر خود یہ پیغام پڑھا اور اس میں درج شدہ تاریخی عہد دوباره خدام -
د ہروایا۔"
” اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ
خدام الاحمدیہ کے نوجوانوں کو میں اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ انسان
دنیا میں پیدا بھی ہوتے ہیں اور مرتے بھی ہیں لیکن قو میں اگر چاہیں تو وہ ہمیشہ کے لئے
زندہ رہ سکتی ہیں۔پس تمہیں اپنی قومی حیات کے قیام اور استحکام کے لئے ہمیشہ کوشش کرنی
چاہئے اور نسلاً بعد نسل اسلام اور احمدیت کو پھیلانے کی جدو جہد کرتے چلے جانا چاہئے۔اگر مسیح موسوی کے پیرو آج ساری دنیا میں پھیل گئے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ مسیح محمدی جو اپنی
تمام شان میں مسیح موسوٹی سے افضل ہے اس کی جماعت ساری دنیا میں نہ پھیل جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تو اس مقصد کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا بھی
کی ہے اور فرمایا ہے کہ
انوار العلوم جلد 26
468
خدام الاحمدیہ کے نام روح پرور پیغام
پھیر دے میری طرف اے سارباں جگ کی مہار 1
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس دعا اور خواہش کو پورا کرنے کے لئے جد و جہد
کرنا آپ لوگوں میں سے ہر ایک پر فرض ہے اور آپ لوگوں کو یہ جد و جہد ہمیشہ جاری
رکھنی چاہئے یہاں تک کہ قیامت آجائے۔یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ قیامت تک جد و جہد کرنا صرف ایک خیالی بات ہے۔بلکہ حقیقتاً
یہ آپ لوگوں کا فرض ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ پر عائد کیا گیا ہے کہ قیامت تک
آپ لوگ اسلام اور احمدیت کا جھنڈا بلند رکھیں۔یہاں تک کہ دنیا میں اسلام اور احمدیت
عیسائیت سے بہت زیادہ پھیل جائے اور تمام دنیا کی بادشاہتیں اسلام اور احمدیت کے
تابع ہو جائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لکھا ہے کہ مجھے ایک دفعہ عالم کشف میں وہ بادشاہ
دکھائے بھی گئے جو گھوڑوں پر سوار تھے اور جن میں سے بعض ہندوستان کے تھے ، بعض
عرب کے بعض فارس کے ، بعض شام کے بعض روم کے اور بعض دوسرے ممالک کے۔اور مجھے بتایا گیا کہ یہ لوگ تیری تصدیق کریں گے اور تجھ پر ایمان لائیں گے۔اگر اللہ تعالیٰ
چاہے اور ان پیشگوئیوں کے مطابق ،روس، جرمنی، امریکہ اور انگلستان کے بادشاہ یا
پریذیڈنٹ احمدی ہو جائیں تو خدا تعالیٰ کے فضل سے ساری دنیا میں احمدیت پھیل جائے
گی اور اسلام کے مقابلہ میں باقی تمام مذاہب بے حقیقت ہو کر رہ جائیں گے۔اس میں
کوئی شبہ نہیں کہ آج کل دنیا کے اکثر ممالک میں بادشاہتیں ختم ہو چکی ہیں مگر پریذیڈنٹ
بھی بادشاہوں کے ہی قائمقام ہیں۔پس اگر مختلف ملکوں کے پریذیڈنٹ ہماری جماعت
میں داخل ہو جائیں تو یہ پیشگوئی پوری ہو جاتی ہے۔مگر اس کے لئے ضروری ہے کہ متواتر
اور مسلسل جدوجہد کی جائے اور تبلیغ اسلام کے کام کو ہمیشہ جاری رکھا جائے۔حضرت مسیح موعود وعلیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے نوح بھی قرار دیا گیا
ہے 2 اور حضرت نوح کی عمر جیسا کہ قرآن کریم نے بتایا ہے ساڑھے نوسوسال تھی 3 جو درحقیقت
ان کے سلسلہ کی عمر تھی۔مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
انوار العلوم جلد 26
469
خدام الاحمدیہ کے نام روح پرور پیغام
بروز تھے جو تمام نبیوں سے افضل تھے اور حضرت نوح بھی ان میں شامل تھے۔پس اگر نوح
کو ساڑھے نو سو سال عمر ملی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بروز اور آپ کے غلام
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو تو ساڑھے نو ہزار سال عمر ملنی چاہئے اور اس عرصہ
تک ہماری جماعت کو اپنی تبلیغی کوششیں وسیع سے وسیع تر کرتے چلے جانا چاہئے۔میں اس موقع پر وکالت تبشیر کو بھی توجہ دلاتا ہوں کہ وہ بیرونی مشنوں کی رپورٹیں
با قاعدگی کے ساتھ شائع کیا کرے تا کہ جماعت کو یہ پتا لگتا ر ہے کہ یورپ اور امریکہ میں
اسلام کی اشاعت کے لئے کیا کیا کوششیں ہو رہی ہیں اور نو جوانوں کے دلوں میں اسلام
کے لئے زندگیاں وقف کرنے کا شوق پیدا ہو۔مگر جہاں یورپ اور امریکہ میں
تبلیغ اسلام
ضروری ہے وہاں پاکستان اور ہندوستان میں اصلاح و ارشاد کے کام کو وسیع کرنا بھی
ہمارے لئے ضروری ہے جس سے ہمیں کبھی غفلت اختیار نہیں کرنی چاہئے۔دنیا میں کوئی درخت سرسبز نہیں ہو سکتا جس کی جڑھیں مضبوط نہ ہوں۔پس ہمارے
لئے ضروری ہے کہ ہم پاکستان اور ہندوستان میں بھی جماعت کو مضبوط کرنے کی کوشش
کریں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے کلمہ طیبہ کی مثال ایک ایسے درخت سے دی ہے جس
کا تنا مضبوط ہو اور اُس کے نتیجے میں اُس کی شاخیں آسمان میں پھیلی ہوئی ہوں 4۔یعنی
ایک طرف تو سچے مذہب کے پیرو اپنی کثرت تعداد کے لحاظ سے ساری دنیا میں پھیل
جائیں اور دوسری طرف خدا تعالیٰ اس کے ماننے والوں کو اتنی برکت دے کہ آسمان تک
ان کی شاخیں پہنچ جائیں۔یعنی ان کی دعائیں کثرت کے ساتھ قبول ہونے لگیں اور ان پر
آسمانی انوار اور برکات کا نزول ہو۔یہی فَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ کے معنی ہیں۔کیونکہ جو
شخص آسمان پر جائے گا وہ خدا تعالیٰ کے قریب ہو جائے گا اور چونکہ خدا تعالیٰ کا کوئی
جسمانی وجود نہیں اس لئے اس کے قریب ہونے کے یہی معنے ہو سکتے ہیں کہ خدا تعالیٰ اس
کی دعائیں سنے گا۔حدیثوں میں بھی آتا ہے کہ مومن جب رات کو تہجد کے وقت دعائیں
کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ ان دعاؤں کو قبولیت کے لئے آسمان سے اتر آتا ہے۔پس ضروری ہے کہ تمام جماعت کے اندر ایسا اخلاص پیدا ہو کہ اس کی دعائیں
انوار العلوم جلد 26
470
خدام الاحمدیہ کے نام روح پرور پیغام
خدا تعالیٰ سننے لگ جائے اور پاتال تک اس کی جڑیں چلی جائیں۔اور دنیا کا کوئی حصہ ایسا
نہ رہے جس میں احمدی جماعت مضبوط نہ ہو۔اور احمدی جماعت کا کوئی حصہ ایسا نہ ہو جس
کی دعائیں خدا تعالیٰ کثرت کے ساتھ قبول نہ کرے۔پس تبلیغ بھی کرو اور دعائیں بھی کرو
تا کہ خدا تعالیٰ احمدیت کو غیر معمولی ترقی عطا فرمائے۔سکھوں کو دیکھو ان کا بانی نبی نہیں تھا مگر پھر بھی وہ بڑے پھیل گئے اور اب بھی ان میں
اتنا جوش ہے کہ وہ ذرا ذرا سی بات پر لڑنے مرنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔تمہارا بانی تو
نبی تھا اور اپنی تمام شان میں مسیح موسوی سے بڑھ کر تھا۔پھر اگر مسیح موسوی کی امت ساری
دنیا میں پھیل گئی ہے تو مسیح محمدی جو ان سے بڑے تھے ان کی جماعت کیوں ساری دنیا میں
نہیں پھیل سکتی۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے متعلق یہ بھی فرمایا ہے کہ
اک شجر ہوں جس کو داؤ دی صفت کے پھل لگے
میں ہوا داؤد اور جالوت ہے میرا شکار 1
اور جالوت اُس شخص کو کہتے ہیں جو فسادی ہو اور امنِ عامہ کو برباد کر نے والا ہو۔پس اس
کے معنے یہ ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعے اللہ تعالیٰ دنیا میں امن قائم
فرمائے گا اور ہر قسم کے فتنہ وفساد اور شرارت کا سد باب کر دے گا۔پس تبلیغ اسلام کو ہمیشہ جاری رکھو اور نظام خلافت سے اپنے آپ کو پورے اخلاس
کے ساتھ وابستہ رکھو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے الوصیت میں تحریر فرمایا ہے کہ میں خدا کی
ایک مجسم قدرت ہوں اور میرے بعد بعض اور وجود ہوں گے جو دوسری قدرت کا مظہر
ہوں گے۔و,
اور پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے یہ بھی لکھا ہے کہ :۔تمہارے لئے دوسری قدرت کا دیکھنا بھی ضروری ہے اور اس
کا آنا تمہارے لئے بہتر ہے کیونکہ وہ دائمی ہے جس کا سلسلہ قیامت
انوار العلوم جلد 26
471
خدام الاحمدیہ کے نام روح پرور پیغام
66
تک منقطع نہیں ہو گا ،،
سو تم قیامت تک خلافت کے ساتھ وابستہ رہو تا کہ قیامت تک خدا تعالیٰ کے تم پر
بڑے بڑے فضل نازل ہوتے رہیں۔حضرت مسیح ناصرٹی سے آپ کا مسیح بہت بڑا تھا مگر عیسائیوں میں اب تک پوپ جو
پطرس کا خلیفہ کہلاتا ہے چلا آ رہا ہے اور یورپ کی حکومتیں بھی اس سے ڈرتی ہیں۔نپولین
جیسا بادشاہ ایک دفعہ پوپ کے سامنے گیا اور وہ گاڑی میں بیٹھنے لگا تو اُس وقت قاعدہ کے
مطابق پوپ کو مقدم رکھنا ضروری تھا۔مگر نپولین نے یہ ہوشیاری کی کہ وہ دوسری طرف
سے اُسی وقت اندر جا کر بیٹھ گیا جس وقت پوپ بیٹھا تھا اور اس طرح اُس نے چاہا کہ وہ
پوپ کے برابر ہو جائے۔اگر عیسائیوں نے اپنی مُردہ خلافت کو اب تک جاری رکھا ہوا
ہے تو آپ لوگ اپنی زندہ خلافت کو کیوں قیامت تک جاری نہیں رکھ سکتے۔بے شک رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ لَا تَقُوْمُ السَّاعَةُ إِلَّا عَلَى
اَشْرَارِ النَّاسِ 10 یعنی قیامت ایسے لوگوں پر ہی آئے گی جو ا شرار ہوں گے اختیار نہیں
ہوں گے۔مگر آپ لوگوں کی ترقی چونکہ خدائی پیشگوئیوں کے ماتحت ہے اور رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی امت کو خدا تعالیٰ نے خَيْرُ الأمم قرار دیا ہے اس لئے اگر آپ قیامت تک
بھی چلے جائیں گے تو خدا تعالیٰ آپ کو نیک ہی رکھے گا اور اختیار میں ہی شامل فرمائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی فرماتے ہیں
ہم ہوئے خیر اُئم تجھ سے ہی اے خیر رُسل
تیرے بڑھنے سے قدم آگے بڑھایا ہم نے 11
مگر ضروری ہے کہ اس کے لئے دعائیں کی جائیں کہ خدا تعالیٰ ہماری جماعت میں
ہمیشہ صالح لوگ پیدا کرتا رہے اور کبھی وہ زمانہ نہ آئے کہ ہماری جماعت صالحین سے خالی
ہو یا صالحین کی ہماری جماعت میں قلت ہو۔بلکہ ہمیشہ ہماری جماعت میں صالحین کی
اکثریت ہو جن کی دعائیں کثرت کے ساتھ قبول ہوتی ہوں اور جن کے ذریعہ خدا تعالیٰ کا
وجود اس دنیا میں بھی ظاہر ہو۔
انوار العلوم جلد 26
472
خدام الاحمدیہ کے نام روح پرور پیغام
میں اس وقت تمام خدام سے تبلیغ اسلام کے متعلق ایک عہد لینا چاہتا ہوں۔تمام
خدام کھڑے ہو جائیں اور اس عہد کو دہرائیں۔اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَاَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ
وَرَسُولُهُ ہم اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ ہم اسلام اور احمدیت کی
اشاعت اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام دنیا کے کناروں تک پہنچانے کے لئے اپنی
زندگیوں کے آخری لمحات تک کوشش کرتے چلے جائیں گے اور اس مقدس فرض کی تکمیل
کے لئے ہمیشہ اپنی زندگیاں خدا اور اس کے رسول کے لئے وقف رکھیں گے اور ہر بڑی سے
بڑی قربانی پیش کر کے قیامت تک اسلام کے جھنڈے کو دنیا کے ہر ملک میں اونچا رکھیں
گے۔ہم اس بات کا بھی اقرار کرتے ہیں کہ ہم نظام خلافت کی حفاظت اور اس کے
استحکام کے لئے آخر دم تک جدو جہد کرتے رہیں گے اور اپنی اولاد در اولاد کو ہمیشہ
خلافت سے وابستہ رہنے اور اس کی برکات سے مستفیض ہونے کی تلقین کرتے رہیں گے
تا کہ قیامت تک خلافت احمد یہ محفوظ چلی جائے اور قیامت تک سلسلہ احمدیہ کے ذریعہ
اسلام کی اشاعت ہوتی رہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا دنیا کے تمام جھنڈوں سے
اونچا لہرانے لگے۔اے خدا! تو ہمیں اس عہد کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرما۔اللَّهُمَّ آمِینَ۔اللهُمَّ آمِيْنَ اللَّهُمَّ آمَيْنَ
یہ عہد جو اس وقت آپ لوگوں نے کیا ہے متواتر چار صدیوں بلکہ چار ہزار سال تک
جماعت کے نوجوانوں سے لیتے چلے جائیں۔اور جب تمہاری نئی نسل تیار ہو جائے تو پھر
اُسے کہیں کہ وہ اس عہد کو اپنے سامنے رکھے اور ہمیشہ اسے دہراتی چلی جائے۔اور پھر وہ
نسل یہ عہد اپنی تیسری نسل کے سپرد کر دے۔اور اس طرح ہر نسل اپنی اگلی نسل کو اس کی
تاکید کرتی چلی جائے۔اسی طرح بیرونی جماعتوں میں جو جلسے ہوا کریں اُن میں بھی
مقامی جماعتیں خواہ خدام کی ہوں یا انصار کی یہی عہد دہرایا کریں یہاں تک کہ دنیا میں
احمدیت کا غلبہ ہو جائے اور اسلام اتنا ترقی کرے کہ دنیا کے چپہ چپہ پر پھیل جائے۔مجھے بھی ایک دفعہ خدا تعالیٰ کی طرف سے رویا میں دکھایا گیا تھا کہ خدا تعالیٰ کا نور
انوار العلوم جلد 26
473
خدام الاحمدیہ کے نام روح پرور پیغام
ایک سفید پانی کی شکل میں دنیا میں پھیلنا شروع ہوا ہے یہاں تک کہ پھیلتے پھیلتے وہ دنیا
کے گوشے گوشے اور اس کے کونے کونے تک پہنچ گیا۔اُس وقت میں نے بڑے زور سے
کہا کہ احمدیوں کے دلوں پر اللہ تعالیٰ کا فضل نازل ہوتے ہوئے ایک زمانہ ایسا آئے گا
کہ انسان یہ نہیں کہے گا کہ اے میرے رب ، اے میرے رب ! تو نے مجھے کیوں پیاسا
چھوڑ دیا ؟ بلکہ وہ یہ کہے گا کہ اے میرے رب ! اے میرے رب ! تو نے مجھے سیراب کر
دیا یہاں تک کہ تیرے فیضان کا پانی میرے دل کے کناروں سے اُچھل کر بہنے لگا۔پس اللہ تعالیٰ پر توکل رکھو اور ہمیشہ دین کے پھیلانے کے لئے قربانیاں کرتے چلے
جاؤ۔مگر یاد رکھو کہ قومی ترقی میں سب سے بڑی روک یہ ہوتی ہے کہ بعض دفعہ افراد کے
دلوں میں روپیہ کا لالچ پیدا ہو جاتا ہے اور اس کے نتیجے میں وہ طوعی قربانیوں سے محروم ہو
جاتے ہیں۔تمہارا فرض ہے کہ تم ہمیشہ اللہ تعالیٰ پر توکل رکھو۔وہ تمہاری غیب سے مدد
کرے گا اور تمہاری مشکلات کو دور کر دے گا۔بلکہ تمہارے لئے تو اللہ تعالیٰ نے یہ سامان
بھی کیا ہوا ہے کہ اُس نے ایک انجمن بنادی ہے جو تمام مبلغین کو باقاعدہ خرچ دیتی ہے۔مگر گزشتہ زمانوں میں جو مبلغین ہوا کرتے تھے اُن کو کوئی تنخواہیں نہیں دیتا تھا۔بعض دفعہ
ہندوستان میں ایران سے دو دو سو مبلغ آیا ہے مگر وہ سارے کے سارے اپنے اخراجات
خود برداشت کرتے تھے اور کسی دوسرے سے ایک پیسہ بھی نہیں لیتے تھے۔پس اخلاص کے ساتھ دین کی خدمت بجالا ؤ اور لالچ اور حرص کے جذبات سے بالا
رہتے ہوئے ساری دنیا میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا بلند کرنے کی کوشش
کرو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے الوصیت میں تحریر فرمایا ہے کہ مجھے اس بات کا غم
نہیں کہ یہ اموال کیونکر جمع ہوں گے اور ایسی جماعت کیونکر پیدا ہو گی جو ایمانداری کے
جوش سے یہ مردانہ کام دکھلائے۔بلکہ مجھے یہ فکر ہے کہ ہمارے زمانہ کے بعد وہ لوگ جن
کے سپر دایسے مال کئے جائیں وہ کثرتِ مال کو دیکھ کر ٹھوکر نہ کھائیں اور دنیا سے پیار نہ
کریں 12۔سو میں دعا کرتا ہوں کہ ایسے امین ہمیشہ اس سلسلہ کو ہاتھ آتے رہیں جو خدا
کے لئے کام کریں۔
انوار العلوم جلد 26
474
خدام الاحمدیہ کے نام روح پرور پیغام
پس لالچ اور حرص کو کبھی اپنے قریب بھی مت آنے دو اور ہمیشہ احمدیت کو پھیلانے
کی جدو جہد کرتے رہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مصلح موعود کے متعلق الہی بشارات کا ذکر
کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ
بشارت دی کہ اک بیٹا ہے تیرا
جو
ہو گا ایک دن محبوب میرا
کروں گا دور اُس
اندھیرا
دکھاؤں گا کہ اک عالم کو پھیرا
بشارت کیا ہے اک دل کی غذا دی
فسُبْحَانَ الَّذِي أَخْذَ الْاعَادِي 13
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ دنیا میں غیر معمولی تغیرات پیدا فرمائے گا۔جن
کے نتیجہ میں ہماری جماعت اتنی ترقی کرے گی کہ ساری دنیا کے لوگ اس میں داخل ہونے
شروع ہو جائیں گے۔اسی طرح اس شہادت سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے دشمنوں کو رسوا
اور نا کام کرے گا اور ہمیں کامیابی اور غلبہ عطا فر مائے گا۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے ساتھ ہو اور وہ ہمیشہ اسلام کے غلبہ اور احمدیت کی ترقی کے
لئے آپ کو رات دن کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے یہاں تک کہ ساری دنیا میں احمدیت
پھیل جائے۔اور کیا عیسائی اور کیا یہودی اور کیا دوسرے مذاہب کے پیر وسب کے سب
احمدی ہو جائیں۔لیکن جب تک وہ وقت نہیں آتا تمہیں کم از کم پاکستان اور ہندوستان
میں تو اپنے آپ
کو پھیلانے کی کوشش کرنی چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے کرشن کا اوتار بھی قرار
دیا گیا ہے اور آپ کا الہام ہے کہ
وو
ہے کرشن رو در گوپال تیری مہما گیتا میں لکھی گئی ہے 14
انوار العلوم جلد 26
475
خدام الاحمدیہ کے نام روح پرور پیغام
پس اگر دنیا نہیں تو کم سے کم ہندوستان کے ہندوؤں کو تو اسلام اور احمدیت میں
داخل کر لو تا کہ اَصلُهَا ثابت کی مثال تم پر صادق آجائے اور فَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ 15
بھی اس کے نتیجے میں پیدا ہو جائے۔آجکل ہندوستان میں خدا تعالیٰ کے فضل سے لوگوں کو
احمدیت کی طرف بڑی رغبت پیدا ہو رہی ہے اور بڑے بڑے مخالف بھی احمدیت کے
لٹریچر سے متاثر ہورہے ہیں اور زیادہ اثر ان پر ہماری تفسیر کی وجہ سے ہوا ہے۔اگر اللہ تعالیٰ
اس اثر کو بڑھا دے تو لاکھوں لوگ ہماری جماعت میں داخل ہو سکتے ہیں۔بے شک ہم
میں کوئی طاقت نہیں لیکن ہمارے خدا میں بہت بڑی طاقت ہے۔پس اُسی سے دعائیں
کرو اور ہمیشہ اسلام کے جھنڈے کو دنیا کے تمام مذاہب کے جھنڈوں سے بلند رکھنے کی
( الفضل 28 /اکتوبر 1959ء)
ا
66
کوشش کرو۔“
1 : در مشین اردو صفحہ 128
2 : تذکرہ صفحہ 220 ایڈیشن چہارم 2004 ء
: وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلى قَوْمِهِ فَلَبِثَ فِيْهِمْ أَلْفَ سَنَةٍ إِلَّا خَمْسِينَ
عَامًا - (العنكبوت: 15)
4 : أَلَمْ تَرَكَيْفَ ضَرَبَ اللهُ مَثَلًا كَلِمَةً طَيِّبَةً كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ أَصْلُهَا
ثَابِتٌ وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ (ابراهيم: 25)
5 : أَلَمْ تَرَكَيْفَ ضَرَبَ اللهُ مَثَلًا كَلِمَةً طَيِّبَةً كَشَجَرَةٍ طَيْبَةٍ أَصْلُهَا
ثَابِتُ وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ (ابراهيم : 25)
6 : بخاری کتاب التهجد باب الدعاء وَالصَّلواة من اخر الليل حديث نمبر
1145 صفحه 183 الطبعة الثانية مطبوعه رياض 1999ء
7 : در تمین اردو صفحہ 131
: الوصیت روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 306
و : الوصیت روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 305
انوار العلوم جلد 26
476
خدام الاحمدیہ کے نام روح پرور پیغام
10 : مسلم كتاب الفتن باب قرب الساعة حديث نمبر 7402
صفحه 1279 الطبعة الثانية مطبوعه رياض 2000ء میں ” لَا تَقُوْمُ
السَّاعَةُ إِلَّا عَلَى شِرَارِ النَّاسِ “ کے الفاظ ہیں۔11 : در مشین اردو صفحہ 17
12 : الوصیت روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 319
13 : در مشین اردو صفحہ 50
14 تذکرہ صفحہ 312 ایڈیشن چہارم 2004 ء
15 : ابراہیم 25