اختتامی خطاب جلسہ سالانہ 1960ء
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
503
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1960ء
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1960ء
(فرمودہ 26 دسمبر 1960 ء بر موقع جلسہ سالانہ ربوہ)
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔اللہ تعالیٰ کا بے انتہاء شکر ہے کہ اس نے ہماری جماعت کے افراد کو ایک بار پھر
اپنے ذکر کو بلند کرنے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام دنیا کے کناروں تک پہنچانے
کے لئے یہاں جمع ہونے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔ہم اللہ تعالیٰ کے اس عظیم الشان احسان
کو دیکھتے ہوئے اُس کے حضور جس قدر بھی سجدات شکر بجالا ئیں کم ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا
ہے کہ وہ ہمارے اس اجتماع کو ہر لحاظ سے بابرکت بنائے اور اس میں شمولیت اختیار
کرنے والے تمام مردوں اور عورتوں کو ان کے اخلاص اور محبت کی جزائے خیر عطا
فرمائے۔اور انہیں اس امر کی توفیق بخشے کہ وہ اس جلسہ سے پوری طرح فائدہ اٹھائیں
اور اپنے اندر ایک نیک اور پاک تبدیلی پیدا کریں تا کہ جب وہ واپس جائیں تو دنیا ان
کے نیک عزائم اور اعلیٰ اخلاق اور اسلام کے لئے فدائیت اور جاں نثاری کے جذبات کو
دیکھ کر پکار اٹھے کہ یہی وہ لوگ ہیں جو اس دنیا کے لئے حقیقی امن اور سلامتی کا موجب ہیں
اور ان کے دلوں میں بھی یہ تڑپ پیدا ہو جائے کہ وہ جماعت احمدیہ کے مرکز میں آئیں
اور اُن غلط فہمیوں کو دور کریں جو ہمارے متعلق ان میں پائی جاتی ہیں۔دوستوں کو یہ امر اچھی طرح یاد رکھنا چاہئے کہ ہمارا یہ جلسہ تمام مروجہ جلسوں اور
اجتماعوں سے بالکل مختلف رنگ رکھتا ہے۔آپ لوگ یہاں کسی نمائش کے لئے اکٹھے نہیں
ہوئے۔کوئی کھیل یا تماشا دیکھنے کے لئے نہیں آئے بلکہ صرف اس لئے جمع ہوئے ہیں کہ
خدا تعالیٰ کے ایک مناد کی آواز آپ لوگوں نے سنی اور اس پر دوڑتے اور لبیک کہتے
انوار العلوم جلد 26
504
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1960ء
ہوئے آپ زمین کے چاروں اطراف سے اس کے اردگر دا کٹھے ہو گئے۔گویا آپ لوگ
وہ روحانی پرندے ہیں جن کے متعلق خدا تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے کہا تھا
کہ انہیں پہاڑوں کی چوٹیوں پر رکھ دو اور پھر انہیں آواز دو تو وہ تیری طرف تیزی کے
ساتھ اُڑتے چلے آئیں گے۔آپ لوگ بھی اس زمانہ کے مامور کی آواز پر لبیک کہتے
ہوئے یہاں جمع ہوئے ہیں۔اور آپ ہی وہ خوش قسمت وجود ہیں جنہیں فضائے آسمانی
کی بلندیوں میں پرواز کرنے کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔پس اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو اور
ان ایام کو ضائع مت کرو۔یہ جلسہ کوئی دنیوی میلہ نہیں بلکہ یہ خدا اور اُس کے رسول کے ساتھ تمہارا ملاپ پیدا
کرنے کا ایک ذریعہ ہے جو بانی سلسلہ احمدیہ نے تمہارے لئے تجویز کیا ہے۔پس اس امر
کی اہمیت کو کبھی نظر انداز نہ ہونے دو۔اور دعاؤں اور ذکرِ الہی میں ہر وقت مشغول رہو
اور اپنے اوقات کا صحیح استعمال کرو۔اگر آپ لوگ اسلامی اجتماعات پر غور کریں تو آپ کو نہایت آسانی سے یہ امر معلوم ہو سکتا
ہے کہ تمام اسلامی اجتماعات کی رُوحِ رواں صرف ذکر الہی اور دعا اور انابت الی الله
ہی ہے۔نماز ہے تو وہ دعا اور ذکر الہی پر مشتمل ہے۔جمعہ ہے تو وہ بھی وعظ ونصیحت اور دعا
اور ذکر الہی پر مشتمل ہے۔عیدین کی نمازیں ہیں تو اُن میں بھی اٹھتے بیٹھتے ذکر الہی کی
تاکید ہے۔یہی نسخہ ہے جو ہر اجتماع کو با برکت بناتا ہے۔پس اس نسخہ کو بھی مت بھولو اور
اپنے لئے اور اپنے عزیزوں اور دوستوں کے لئے اور اسی طرح اسلام اور احمدیت کی
ترقی کے لئے رات دن دعائیں کرتے رہو۔اور پھر یہ بھی دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ اس
عظیم الشان مقصد کو جلد سے جلد پورا فرمائے جس کے لئے ہمیں کھڑا کیا گیا ہے اور خدا تعالیٰ
ہمیں اپنی موت تک اسلام کے جھنڈے کو بلند رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔اور پھر ہماری
اولا د در اولا دکو بھی یہ توفیق بخشے کہ وہ قیامت تک اس جھنڈے کو اونچا رکھتی چلی جائے
یہاں تک کہ ساری دنیا میں اسلام پھیل جائے۔احادیث میں آتا ہے کہ جنگِ اُحد کے موقع پر ایک صحابی شدید زخمی ہوئے۔وہ نزع
انوار العلوم جلد 26
505
افتتاحی خطاب جلسه سالانه 1960 ء
کی حالت میں تھے کہ ایک اور صحابی ان کے پاس پہنچے اور کہنے لگے کہ اگر آپ نے اپنے
رشتہ داروں اور عزیزوں کے نام کوئی پیغام دینا ہو تو مجھے دے دیں۔وہ کہنے لگے میرے
عزیزوں کو میری طرف سے اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہنا اور انہیں یہ پیغام دے دینا کہ جب
تک ہم زندہ رہے ہم اپنی جانیں قربان کر کے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت
کرتے رہے۔اب ہم اس دنیا سے جار ہے ہیں اور یہ امانت تمہارے سپرد کر رہے ہیں۔اب یہ تمہارا کام ہے کہ تم اپنی جانیں قربان کر دو مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر کوئی
آنچ نہ آنے دو 1۔آج محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے جسدِ عصری کے ساتھ اس دنیا
میں موجود نہیں مگر اُن کا لایا ہوا دین آج بھی زندہ ہے۔اُن کا لایا ہوا قرآن آج بھی
موجود ہے۔اور وہ دین ہم سے اُنہی قربانیوں کا مطالبہ کر رہا ہے جن قربانیوں کا صحابہؓ سے
مطالبہ کیا گیا تھا۔پس ہمارا فرض ہے کہ ہم بھی اپنی جانیں دے دیں مگر اسلام کے جھنڈے کو
کبھی نیچا نہ ہونے دیں اور ہم اپنی اولا د در اولاد سے بھی یہ کہتے چلے جائیں کہ اپنی ذمہ داریوں
کومت بھولنا ورنہ خدا کے حضور تم جوابدہ ہو گے۔حقیقت یہ ہے کہ سلسلہ کی عظمت کو قائم رکھنا اور سلسلہ کی اشاعت میں حصہ لینا کسی
ایک فرد کا کام نہیں بلکہ یہ نَسْلاً بَعْدَ نَسلِ ایک لمبے زمانہ سے تعلق رکھنے والا کام ہے
اسی وجہ سے میں نے جماعت کو توجہ دلائی تھی کہ اپنے اپنے خاندانوں میں سے کم سے کم
ایک ایک فرد کو دین کے لئے وقف کرو۔تا کہ تمہارا خاندان اس نیکی سے محروم نہ رہے اور
تم سب اس ثواب میں دائمی طور پر شریک ہو جاؤ۔مگر مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ
جماعت نے اس کی طرف پوری توجہ نہیں کی حالانکہ یہ ایک نہایت ہی ضروری امر ہے جس
پر ہماری جماعتی اور مذہبی حیات کا انحصار ہے۔میں جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ اسے صرف اپنے اندر ہی ایمان پیدا کرنے کی
کوشش نہیں کرنی چاہئے بلکہ اگلی نسل کو بھی دین کا جاں خار خادم بنانے کی طرف توجہ کرنی
چاہئے۔دنیا میں کوئی شخص یہ پسند نہیں کر سکتا کہ وہ تو عالم بن جائے مگر اُس کا بیٹا جاہل
رہے یا وہ تو امیر بن جائے مگر اُس کا لڑکا کنگال رہے۔پھر نہ معلوم لوگ اپنی اگلی نسل کو
انوار العلوم جلد 26
506
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1960ء
دین کے راستہ پر قائم رکھنے کے لیے کیوں مضطرب نہیں ہوتے اور کیوں وہ دیوانہ واراس
کے لئے جد و جہد نہیں کرتے۔یہ امر یا د رکھو کہ ہمارے سپر د خدا تعالیٰ نے ایک بہت بڑی امانت کی ہے۔اس زمانہ
میں جبکہ ایمان ثریا پر جاچکا تھا اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ
پھر اسلام کو زندہ کیا اور اُس نے آپ لوگوں کے ذریعہ اسے دنیا کے کناروں تک پہنچایا
بلکہ اسے تمام ادیان پر غالب کرایا۔اب آپ لوگوں کا فرض ہے کہ اپنی اگلی نسل کو بھی اس
امانت کا اہل بنائیں۔اور اُس کے اندر دین سے شغف اور محبت پیدا کریں تا کہ وہ بھی
نمازوں اور دعاؤں اور ذکرِ الہی کی پابند ہو اور دین کے لئے ہر قسم کی قربانیوں سے کام
لینے والی ہو۔مگر یہ کام ہم اپنے زور سے نہیں کر سکتے صرف خدا ہی ہے جو اصلاح نفس کے
سامان پیدا کیا کرتا ہے۔پس اپنے لئے بھی دعائیں کرو اور اپنی اولادوں کے لئے بھی
دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ اُن کے دلوں میں سچا ایمان پیدا کرے۔اور انہیں دین کی ایسی
محبت عطا کرے کہ کوئی دنیوی تعلق اس کے مقابلہ میں نہ ٹھہر سکے تاکہ ہماری زندگی ہی
پُر مسرت نہ ہو بلکہ ہماری موت بھی خوشی کی موت ہو۔ہمارے سلسلہ کو قائم ہوئے اب 72 سال کا طویل عرصہ ہو چکا ہے اور یہ صدی اب
ختم ہونے کے قریب پہنچ رہی ہے مگر ابھی تک ہماری جماعت کی تعداد بہت کم ہے۔بے شک
اللہ تعالیٰ کے فضل سے صدر انجمن احمدیہ کے مربیوں ، تحریک جدید کے مبلغوں اور وقف جدید
کے معلموں اور پھر انفرادی جد و جہد کے ذریعہ ہر سال بیعتوں میں اضافہ ہوتا رہتا ہے مگر
پھر بھی دنیا کی آبادی کو دیکھتے ہوئے ہماری تعداد بھی ایسی نہیں جس پر اطمینان کا اظہار کیا
جا سکے۔اس لئے ہمیں بہت زیادہ فکر اور توجہ کے ساتھ اپنی کوششوں کا جائزہ لینا چاہئے
اور کوشش کرنی چاہئے کہ ہماری زندگیوں میں ہی دنیا میں احمدیت پھیل جائے۔بے شک
ہم کمزور اور بے سامان ہیں مگر ہمارا خدا بڑا طاقتور ہے اس لئے ہمیں اُسی سے دعائیں
کرنی چاہئیں کہ الہی ! تیری مدد آسمان سے کب نازل ہوگی ؟ تو آسمان سے اپنے ملائکہ کی
فوج نازل فرما تا کہ وہ سعید دلوں پر اُتریں اور انہیں اسلام اور احمدیت کا والہ وشیدا
انوار العلوم جلد 26
507
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1960ء
بنادیں اور ہم اپنی زندگیوں میں ہی وہ دن دیکھ لیں جبکہ اسلام دنیا پر غالب آجائے۔اور
یورپ اور امریکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں داخل ہو جائے۔بے شک
آج عیسائیت کی ترقی کو دیکھ کر انسان حیران ہوتا ہے اور اس کے واہمہ میں بھی نہیں آسکتا
کہ اسلام ایک دن دنیا پر غالب آئے گا مگر دعا اور صرف دعا ہی وہ ہتھیار ہے جس سے یہ
مہم ایک دن کامیاب ہو گی۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیوں کے مطابق
اسلام دنیا پر غالب آئے گا اور کفر میدان میں دم تو ڑ رہا ہو گا۔و
میں دوستوں کو اس امر کی طرف بھی توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ انہیں اپنی دعاؤں میں
قادیان کو بھی یا درکھنا چاہئے۔قادیان ہمارا مقدس مذہبی مرکز ہے جہاں بار بار جانا ہماری
جماعت کے تمام افراد کے لئے ضروری ہے۔پس میں دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ
اللہ تعالٰی سے یہ دعا ئیں بھی کریں کہ وہ اپنے فضل سے قادیان کے رستے تمام احمد یوں
کے لئے کھولے اور ہمیشہ کے لئے کھولے۔اور وہ مشکلات جو اس وقت ہماری راہ میں
حائل ہیں اُن کو دور فرمائے اور اپنی برکتوں اور رحمتوں سے مالا مال کرے۔ان چند کلمات کے ساتھ میں جلسہ سالانہ کا افتتاح کرتا ہوں اور آپ لوگوں کے لئے
دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو خیریت کے ساتھ رکھے اور ان با برکت ایام سے
صحیح طور پر فائدہ اٹھانے اور اپنے اندر نیک اور پاک تبدیلی پیدا کرنے کی توفیق عطا
فرمائے۔اب میں دعا کروں گا سب دوست میرے ساتھ مل کر دعا کر لیں۔“
(الفضل 31 دسمبر 1960ء)
1 سیرت ابن ہشام الجزء الثانی صفحہ 875 مطبوعہ دمشق 2005 ء
انوار العلوم جلد 26
509
اسلام کی ترقی اور اشاعت میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لو۔اسلام کی ترقی اور اشاعت میں
سرگرمی کے ساتھ حصہ لو اور
اپنی زندگیوں کو زیادہ سے زیادہ
خدمتِ دین کیلئے وقف کرو
(28 دسمبر 1960ء)
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفہ اسیح الثانی
انوار العلوم جلد 26
510 اسلام کی ترقی اور اشاعت میں سرگر اسلام کی ترقی اور اشاعت میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لو۔