اسلام کی ترقی اور اشاعت میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لو اور اپنی زندگیوں کو زیادہ سے زیادہ خدمتِ دین کیلئے وقف کرو

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
511 اسلام کی ترقی اور اشاعت میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لو۔نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اسلام کی ترقی اور اشاعت میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لو اور
اپنی زندگیوں کو زیادہ سے زیادہ خدمت دین کیلئے وقف کرو
(28 دسمبر 1960 ء بر موقع جلسہ سالانہ ربوہ )
حضور بوجہ علالت جلسہ گاہ تشریف نہ لا سکے حضور کی ہدایت پر آپ کی یہ تقریر مکرم
مولا نا جلال الدین صاحب شمس نے پڑھ کر سنائی :۔اللہ تعالیٰ کا فضل اور اُس کا احسان ہے کہ اس نے ہماری جماعت کے مردوں اور
عورتوں کو پھر اس مقدس اجتماع میں شامل ہونے کی توفیق عطا فرمائی ہے جو اعلاء کلمتہ اللہ
کی غرض سے 1891ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قائم فرمایا تھا۔سب
سے پہلا جلسہ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ہوا اُس میں
صرف 75 آدمی شریک ہوئے تھے اور آخری جلسہ جو 1907 ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی زندگی میں ہوا اُس میں 700 افراد شریک ہوئے تھے۔لیکن اب اللہ تعالیٰ کے
فضل سے ہمارے جلسہ میں شامل ہونے والوں کی تعدا د ستر اسی ہزار تک پہنچ چکی ہے اور
ہمیں یقین ہے کہ یہ تعداد اِنْشَاءَ اللہ بڑھتی چلی جائے گی اور قیامت تک اسلام اور
احمدیت کا جھنڈا ہماری جماعت کے افراد کے ذریعہ دنیا کے تمام ملکوں میں بلند ہوتا رہے گا۔یہ امر یا د رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری جماعت کے سپر د ایک بہت بڑا کام کیا
ہے۔ہم نے ساری دنیا میں اسلام کی اشاعت کرنی اور محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
تعلیم پھیلانی ہے اور ہم نے ساری دنیا میں اور ہمیشہ کے لئے نیکی اور تقویٰ کی روح کو قائم
ہے اور یہ کام بغیر ایک لمبی اور مستقل جدو جہد کے سر انجام نہیں دیا جا سکتا۔پس
کرنا

انوار العلوم جلد 26
512 اسلام کی ترقی اور اشاعت میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لو۔۔ضروری ہے کہ ہمارا ہر فرد اپنی ان ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے جو خدا اور اس کے رسول کی
طرف سے اس پر عائد ہیں ان سے عہدہ برآ ہونے کی کوشش کرے اور اپنے اوقات کو
زیادہ سے زیادہ دین کی خدمت میں صرف کرے۔تا کہ جب وہ خدا تعالیٰ کے سامنے
حاضر ہو تو اُس کا سر اپنی غفلتوں اور کوتاہیوں کی بناء پر ندامت اور شرمندگی سے نیچا نہ ہو۔بلکہ وہ فخر کے ساتھ کہہ سکے کہ میں نے اپنے اس فرض کو ادا کر دیا ہے جو مجھ پر اپنے رب کی
طرف سے عائد کیا گیا تھا۔ہم دیکھتے ہیں کہ صحابہ کرام اپنے فرائض کو ادا کرنے کا اپنے اندر اس قدر احساس
رکھتے تھے کہ ایک دفعہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عیسائیوں کے مقابلہ کے لئے
شام کی طرف اپنا لشکر روانہ فرمایا تو آپ نے فرمایا کہ میں زید بن حارثہ کو اس لشکر کا
کمانڈر مقرر کرتا ہوں۔لیکن اگر زیڈ اس جنگ میں شہید ہو جائیں تو جعفر بن ابی طالب
کمانڈر ہوں گے۔اور اگر جعفر بھی شہید ہو جائیں تو عبد اللہ بن رواحہ کما نڈر ہوں گے۔اور اگر عبداللہ بن رواحہ بھی شہید ہو جائیں تو پھر مسلمان خود کسی کو منتخب کر کے اپنا افسر بنا
لیں 1۔جب آپ یہ ہدایات دے رہے تھے تو اُس وقت ایک یہودی بھی پاس بیٹھا آپ
کی باتیں سن رہا تھا۔آپ جب اپنی بات ختم کر چکے تو وہ یہودی وہاں سے اٹھا اور سیدھا
حضرت زید کے پاس پہنچا اور اُن سے کہنے لگا کہ اگر محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) سچے نبی ہیں تو
تم اس جنگ سے کبھی زندہ واپس نہیں آؤ گے کیونکہ انہوں نے کہا ہے کہ اگر زیڈ جنگ میں
مارے جائیں تو جعفر کو کمانڈر بنالینا۔اور اگر جعفر بھی مارے جائیں تو عبداللہ بن رواحہ کو
کمانڈر بنالینا۔اور اگر عبداللہ بن رواحہ بھی مارے جائیں تو پھر کسی اور کو اپنا افسر بنا لینا۔اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ تم تینوں مارے جاؤ گے۔حضرت زیڈ نے جواب دیا کہ
ہم مارے جائیں یا زندہ رہیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بہر حال سچے نبی ہیں۔2
آخر واقعہ بھی اسی طرح ہوا کہ جب لڑائی ہوئی تو یہ تینوں صحابہ یکے بعد دیگرے شہید
ہو گئے۔حضرت عبداللہ بن رواحہ کے متعلق ذکر آتا ہے کہ جب وہ کمانڈر مقرر ہوئے تو
انہوں نے اسلامی جھنڈا اپنے ہاتھوں میں لے لیا۔اُس وقت میدانِ جنگ کی یہ حالت تھی

انوار العلوم جلد 26
513 اسلام کی ترقی اور اشاعت میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لو۔۔کہ دشمن کی تعداد ایک لاکھ کے قریب تھی اور مسلمان صرف تین ہزار تھے۔جب عبد اللہ بن رواحہ
دشمن کے مقابلہ کے لئے آگے بڑھے تو لڑتے لڑتے ان کا دایاں ہاتھ کٹ گیا۔اس پر
انہوں نے جھٹ اپنے دوسرے ہاتھ میں جھنڈے کو تھام لیا۔اور جب ان کا دوسرا ہا تھ بھی
کٹ گیا تو انہوں نے جھنڈے کو اپنی رانوں میں دبا لیا۔اس کے بعد کفار نے ان کی ایک
ٹانگ بھی کاٹ دی۔اُس وقت چونکہ وہ مجبور تھے اور جسم کا کوئی حصہ ایسا نہ تھا جہاں
جھنڈے کو وہ سنبھال کر رکھ سکتے اس لئے انہوں نے زور سے آواز دی کہ اب میں
جھنڈے کو نہیں سنبھال سکتا اس لئے دیکھنا اسلام کا جھنڈا سرنگوں نہ ہونے پائے۔یہ سن کر
حضرت خالد بن ولید آگے بڑھے اور انہوں نے جھنڈا اپنے ہاتھوں میں لے لیا۔یہ
ابھی مدینہ نہیں پہنچا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے الہام کے ذریعہ ان
تمام واقعات کی خبر دے دی اور آپ نے صحابہ کو بتایا کہ جب اسلامی لشکر کفار کے مقابلہ
میں کھڑا ہوا اور زیڈ لڑتے لڑتے شہید ہو گئے تو زیڈ کی جگہ جعفر کو کمانڈر مقرر کیا گیا۔اور
جب جعفر شہید ہو گئے تو عبد اللہ بن رواحہ کو کمانڈر مقرر کیا گیا اور جب عبد اللہ بن رواحہ بھی
شہید ہو گئے تو اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا کہ اب وہ جھنڈ ا سَيْفَ مِنْ سُيُوفِ الله یعنی حضرت
خالد بن ولید کے ہاتھ میں آگیا ہے اور وہ اسلامی لشکر کو حفاظت کے ساتھ واپس لا رہے ہیں 3۔اب دیکھو حضرت عبد اللہ بن رواحہ کی قربانی کس قدر عظیم الشان تھی عام طور پر کسی
شخص کے پاؤں میں کانٹا بھی چبھ جائے یا اُس کی ایک انگلی پر بھی زخم آجائے تو وہ بے چین
ہو جاتا ہے۔مگر ان کا پہلے ایک بازو کٹ گیا تو انہوں نے اپنے دوسرے بازو میں
جھنڈے کو پکڑ لیا اور جب دوسرا بازو بھی کٹ گیا تو اُسے رانوں میں تھام لیا۔اور جب
ایک ٹانگ بھی کٹ گئی تو اُس وقت انہوں نے آواز دی کہ دیکھنا اسلام کا جھنڈا سرنگوں نہ
ہونے پائے۔اس فدائیت اور جاں نثاری کی کیا وجہ تھی ؟ یہی وجہ تھی کہ وہ اپنے دلوں میں
ا
یقین رکھتے تھے کہ خدا نے ہمیں ایک عظیم الشان کام کے لئے پیدا کیا ہے اور ہمارا فرض
ہے کہ ہم اس کے لئے اپنی موت تک جدو جہد کرتے چلے جائیں۔جب یہ یقین اور ایمان
کسی جماعت کے اندر پیدا ہو جائے تو وہ خدا تعالیٰ کے لئے ہر قسم کی مشکلات کو دیوانہ وار

انوار العلوم جلد 26
514
اسلام
کی ترقی اور اشاعت میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لو۔۔۔برداشت کرنے کے لئے تیار ہو جاتی ہے۔اور پھر خدا تعالیٰ کی غیرت بھی یہ برداشت نہیں کر
سکتی کہ وہ تو خدا تعالیٰ کے لئے اپنی جانیں قربان کریں اور خدا تعالیٰ اُن کی تائید نہ کرے۔کونٹ ٹالسٹائے جو روس کا مشہور مصنف گزرا ہے اُس کے ایک دادا کے متعلق ذکر
آتا ہے کہ وہ شہنشاہِ روس کی ڈیوڑھی کا دربان تھا۔ایک روز بادشاہ نے ملکی حالات پر غور
کرنے کے لیے قلعہ کے دروازہ پر ٹالسٹائے کو کھڑا کیا اور کہا کہ آج خواہ کوئی شخص آئے
اُس کو اندر نہ آنے دیا جائے کیونکہ آج میں ملک کے لئے ایک بہت بڑی سکیم سوچ رہا
ہوں۔ٹالسٹائے پہرے پر کھڑا ہو گیا اور بادشاہ ایک بالا خانہ پر بیٹھ کر سکیم سوچنے لگ گیا۔ابھی تھوڑی دیر ہی گزری تھی کہ بادشاہ کو شور کی آواز سنائی دی اور وہ اُدھر متوجہ ہو گیا۔واقعہ یہ ہوا کہ شاہی خاندان کا ایک شہزادہ کسی کام کے لئے بادشاہ سے ملنے گیا مگر دربان
نے اُسے اندر جانے سے روک دیا اور کہا کہ بادشاہ نے حکم دیا ہے کہ آج کوئی شخص اندر نہ
آئے۔دربان کا یہ کہنا تھا کہ شہزادہ طیش میں آگیا اور اُس نے خیال کیا کہ ایک معمولی نوکر
کی کیا حیثیت ہے کہ وہ اتنی گستاخی کرے اور مجھے اندر جانے سے روکے۔اُس نے کوڑا
اٹھایا اور دربان کو مارنا شروع کر دیا۔دربان بیچارہ سر جھکا کر مارکھا تا رہا۔جب شہزادے
نے سمجھا کہ اب اسے کافی سزا مل چکی ہے تو اس نے پھر اندر جانا چاہا۔مگر دربان پھر
سامنے آ گیا اور کہنے لگا میں آپ
کو اندر نہیں جانے دوں گا۔شہزادے کو خیال آیا کہ شاید
دربان مجھے پہچان نہیں سکا۔اس لئے اس نے دربان سے کہا تم جانتے ہو میں کون ہوں؟
دربان نے کہا ہاں میں جانتا ہوں۔آپ شاہی خاندان کے فلاں شہزادہ ہیں۔یہ سن کر
شہزادے کو اور غصہ آیا کہ باوجود جاننے کے کہ میں شہزادہ ہوں پھر بھی یہ مجھے روکنے کی
جرات کر رہا ہے۔چنانچہ اُس نے پھر اسے مارنا شروع کیا۔بادشاہ یہ سب کچھ دیکھ رہا
تھا۔آخر بادشاہ نے زور سے آواز دی کہ ٹالسٹائے ! ادھر آؤ! یہ سن کر ٹالسٹائے بادشاہ کے
پاس پہنچا اور اس کے پیچھے پیچھے شہزادہ بھی غصے سے بھرا ہوا بادشاہ کے پاس پہنچ گیا۔اور
جاتے ہی کہا اس نالائق نے آج مجھے اندر آنے سے روکا ہے۔بادشاہ نے ٹالسٹائے سے
پوچھا کیا تم نے شہزادے کو اندر آنے سے روکا تھا ؟ اس نے جواب دیا ہاں حضور میں نے

انوار العلوم جلد 26
515 اسلام کی ترقی اور اشاعت میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لو۔۔روکا تھا۔بادشاہ نے کہا کیا تم جانتے تھے کہ یہ شہزادہ ہے؟ ٹالسٹائے نے کہا ہاں حضور مجھے
اچھی طرح معلوم تھا کہ یہ شہزادہ ہیں۔بادشاہ نے کہا پھر تم نے اسے کیوں روکا ؟ ٹالسٹائے
نے کہا چونکہ حضور کا حکم تھا اس لئے میں نے انہیں اندر داخل نہیں ہونے دیا۔اس کے بعد
بادشاہ نے شہزادہ سے پوچھا کہ کیا تم کو اس دربان نے بتایا تھا کہ یہ بادشاہ کا حکم ہے کہ
کوئی شخص اندر نہ آئے؟ شہزادے نے کہا ہاں حضور بتایا تھا۔یہ سن کر بادشاہ غصہ میں آگیا
اور اس نے کہا ٹالسٹائے ! یہ لو کوڑا اور اس شہزادے کو اُتنے ہی کوڑے مارو جتنے اس نے تم
کو مارے تھے۔شہزادے نے کہا اے بادشاہ! روس کے قانون کے مطابق یہ مجھے نہیں مارسکتا
کیونکہ میں فوجی افسر ہوں اور کوئی غیر فوجی فوجی کو نہیں مار سکتا۔بادشاہ نے کہا ٹالسٹائے !
میں تم کو بھی فوجی افسر بناتا ہوں تم کوڑا لو اور اس کو سزا دو۔شہزادے نے کہا روس کے
قانون کے مطابق یہ اب بھی مجھے نہیں مار سکتا کیونکہ میں جرنیل ہوں اور یہ جرنیل نہیں۔بادشاہ نے کہا ٹالٹائے ! میں تم کو بھی جرنیل بناتا ہوں۔شہزادے نے کہا بادشاہ ! قانونِ روس
کے مطابق یہ اب بھی مجھے نہیں مار سکتا کیونکہ میں شاہی خاندان کا شہزادہ ہوں۔بادشاہ نے
کہا ٹالسٹائے ! میں تم کو بھی کونٹ بناتا ہوں تم اس کو سزا دو۔چنانچہ اُسی وقت ٹالسٹائے
کونٹ ٹالسٹائے بن گیا۔اور بادشاہ نے اس کے ہاتھوں سے شہزادہ کو سزا دی۔اب دیکھو بادشاہ نے ٹالسٹائے کو ایک حکم دیا اور جب ٹالسٹائے نے اُس کی بجا آوری
کے لئے مار کھائی تو بادشاہ کی غیرت جوش میں آگئی اور اُس نے نہ صرف ٹالسٹائے کا بدلہ
لیا بلکہ اُسے ایک عام آدمی سے کونٹ بنا دیا۔اسی طرح جو لوگ خدا تعالیٰ کے لئے قربانیاں
کرتے ہیں اور اس کے احکام کی بجا آوری کے لئے ہر قسم کی تکالیف برداشت کرتے ہیں
اللہ تعالیٰ اُن کے متعلق بھی اپنی غیرت کا اظہار کرتا ہے اور کہتا ہے اے غریبو! کمزورو ! اور
مفلسو! تم نے چونکہ میری خاطر ماریں کھائی تھیں اور میری خاطر صعوبتیں برداشت کی تھیں
اس لئے اب میں بھی تمہیں دنیا پر غلبہ دوں گا اور تمہیں اُن انعامات سے حصہ دوں گا جو
تمہارے واہمہ اور گمان میں بھی نہیں آسکتے۔ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ اپنے اندر
ایمان اور اخلاص پیدا کیا جائے۔جب کسی جماعت کے قلوب میں حقیقی ایمان پیدا ہو جاتا

انوار العلوم جلد 26
516 میں اسلام کی ترقی اور اشاعت میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لو۔ہے تو دنیا کی کوئی مخالفت اُن کے مقابلہ میں نہیں ٹھہر سکتی۔وہ بے شک دنیوی لحاظ سے
کمزور ہوتے ہیں مگر انہیں آسمان سے ایک بہت بڑی طاقت عطا کی جاتی ہے اور اللہ تعالیٰ
انہیں روحانی مقاصد میں کامیاب کر دیتا ہے۔ہماری جماعت کے افراد کو بھی یہ عہد کر لینا چاہئے کہ خواہ ہم پر کتنی بڑی مشکلات
آئیں اور خواہ ہمیں مال اور جانی لحاظ سے
کتنی بڑی قربانیاں کرنی پڑیں پھر بھی جو کام ہمارے
آسمانی آقا نے ہمارے سپرد کیا ہے ہم اس کی بجا آوری میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کریں گے
اور خدائی امانت میں کوئی خیانت نہیں کریں گے۔ہمارے سپر د اللہ تعالیٰ نے یہ کام کیا ہے
کہ ہم اس کی بادشاہت کو دنیا میں قائم کریں۔اور یہ اتنا بڑا اعزاز ہے کہ اس کو دیکھتے
ہوئے ہمارا فرض ہے کہ ہم خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اُس سے عاجزانہ طور پر عرض
کریں کہ اے ہمارے آقا ! دنیا میں بڑے بڑے بادشاہ موجود تھے ، بڑے بڑے سیاستدان
موجود تھے، بڑے بڑے مدبر موجود تھے، بڑے بڑے نواب اور رؤساء موجود تھے، بڑے بڑے
فلاسفر اور بڑے بڑے دانشور اور علماء موجود تھے مگر تو نے ان سب کو نظر انداز کرتے ہوئے
ہم غریبوں اور بیکسوں کو چنا اور اپنی بیش بہا امانت ہمارے سپرد کر دی۔اے ہمارے آقا
! ہم تیرے اس احسان کو کبھی بھلا نہیں سکتے اور تیری اس امانت میں کبھی خیانت نہیں کر
سکتے۔ہم تیری بادشاہت کو دنیا میں قائم کرنے کے لئے شہروں اور ویرانوں میں پھریں
گے۔ہم تیرے نام کو بلند کرنے کے لئے دنیا کے کونے کونے میں جائیں گے اور ہر دُکھ اور
مصیبت کے وقت میں سینہ سپر ہو کر کھڑے ہو جائیں گے۔اگر ہم یہ عزم کر لیں اور دین کے
لئے متواتر قربانی کرتے چلے جائیں تو یقینا اللہ تعالیٰ ہمیں ضائع نہیں کرے گا اور اسلام اور
احمدیت کو دنیا میں غالب کر دے گا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہم سخت کمزور اور نا طاقت ہیں مگر ہمارے خدا میں بہت بڑی
طاقت ہے۔اور خدا تعالیٰ کی یہ سنت ہے کہ جب اُس کے بندے اُس کی راہ میں خوشی سے
موت قبول کر لیتے ہیں تو خدا تعالیٰ انہیں دائی حیات عطا کر دیتا ہے۔اور لوگوں کے قلوب
ان کی قربانیوں کو دیکھ کر صاد ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔گویا ان کا خون جماعت کی

انوار العلوم جلد 26
517 اسلام کی ترقی اور اشاعت میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لو۔روئیدگی کے لئے کھا د کا کام دیتا ہے جس سے وہ بڑھتی اور ترقی کرتی ہے۔پس ہماری
جماعت کے ہر بچے ، ہر نو جوان، ہر عورت اور ہر مرد کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ ہمارے سپر د اللہ تعالیٰ
نے اپنی بادشاہت کو دنیا میں قائم کرنے کا جو اہم کام کیا ہے اس سے بڑھ کر دنیا کی اور
کوئی امانت نہیں ہو سکتی۔ہم دیکھتے ہیں کہ بعض لوگ اپنے گھروں کی حفاظت کرتے ہوئے
مارے جاتے ہیں۔بعض لوگ بھیڑوں بکریوں کے گلے کی حفاظت کرتے ہوئے مارے
جاتے ہیں۔بعض لوگ گورنمنٹ کے خزانہ کا پہرہ دیتے ہوئے مارے جاتے ہیں اور بعض
لوگ فوجوں میں بھرتی ہو کر اپنے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے مارے جاتے ہیں۔لیکن جو
چیز اللہ تعالیٰ نے ہمارے سپرد کی ہے اُس کے مقابلہ میں دنیا کی بادشاہتیں بھی کوئی حقیقت
نہیں رکھتیں بلکہ ان کو اس سے اتنی بھی نسبت نہیں جتنی ایک معمولی کنکر کو ہیرے سے ہوسکتی
ہے۔پس اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے اسلام اور احمدیت کی اشاعت میں سرگرمی سے
حصہ لو اور اس غرض کے لئے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو خدمت دین کے لئے وقف کرو۔تا کہ ایک کے بعد دوسری نسل اور دوسری کے بعد تیسری نسل اس بوجھ کو اٹھاتی چلی جائے
اور قیامت تک اسلام کا جھنڈا دنیا کے تمام جھنڈوں سے اونچا لہراتا رہے۔اس عظیم الشان مقصد کی سرانجام دہی کے لئے میں نے بیرونی ممالک کے لئے تحریک جدید
اور اندرون ملک کے لئے صدر انجمن احمد یہ اور وقف جدید کے ادارے قائم کئے ہوئے
ہیں۔دوستوں کو ان اداروں کے ساتھ پورا پورا تعاون کرنا چاہئے اور نو جوانوں کو سلسلہ
کی خدمت کے لئے آگے آنے کی تحریک کرنی چاہئے۔ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا میں سادھو اور
بھکاری تک بھی اپنے ساتھی تلاش کر لیتے ہیں۔پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ اگر تم اس عظیم الشان
کام کے لئے دوسروں کو تحریک کرو تو تمہارا کوئی اثر نہ ہو۔اِس وقت اسلام کی کشتی بھنور
میں ہے اور اس کو سلامتی کے ساتھ کنارے تک پہنچانا ہمارا کام ہے۔اگر ہم اس کی اہمیت
کو سمجھیں اور دوسروں
کو بھی سمجھانے کی کوشش کریں تو ہزاروں نوجوان خدمت دین کے
لئے آگے آ سکتے ہیں۔ہمیں اس وقت ہر قسم کے واقفین کی ضرورت ہے۔ہمیں
گریجوایٹیوں کی بھی ضرورت ہے اور کم تعلیم والوں کی بھی ضرورت ہے تا کہ ہم ہر طبقہ تک

انوار العلوم جلد 26
518
اسلام کی ترقی اور اشاعت میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لو۔اسلام کی آواز پہنچا سکیں۔اگر تم اپنی ذمہ داریوں کو اچھی طرح سمجھ لو گے تو یقیناً اس کشتی کو
سلامتی کے ساتھ نکال کر لے جاؤ گے اور اللہ تعالیٰ تمہیں ابدی حیات عطا فرمائے گا۔تمہارے بعد بڑے بڑے فلاسفر پیدا ہوں گے ، بڑے بڑے علماء پیدا ہوں گے، بڑے
بڑے صوفیاء پیدا ہوں گے ، بڑے بڑے بادشاہ آئیں گے مگر یاد رکھو خدا تعالیٰ نے جو
شرف تمہیں عطا فرمایا ہے بعد میں آنے والوں کو وہ میسر نہیں آسکتا۔جیسے عالم اسلام میں
بڑے بڑے بادشاہ گزرے ہیں مگر جو مرتبہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک چھوٹے
سے چھوٹے صحابی کو بھی ملا وہ ان بادشاہوں کو نصیب نہیں ہوا۔ان بادشاہوں اور
نوجوانوں کو بیشک دنیوی دولت ملی مگر اصل چیز تو صحابہ ہی کے حصہ میں آئی۔باقی لوگوں کو تو صرف
چھلکا ہی ملا۔یہ تقسیم بالکل ویسی ہی تھی جیسے غزوہ حنین کے بعد جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے مکہ والوں میں اموالِ غنیمت تقسیم کئے تو ایک انصاری نوجوان نے بیوقوفی سے یہ فقرہ
کہہ دیا کہ خون تو ہماری تلواروں سے ٹپک رہا ہے اور مال مکہ والوں کو دے دیا گیا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی اطلاع پہنچی تو آپ نے تمام انصار کو جمع کیا اور فرمایا
اے انصار ! مجھے معلوم ہوا ہے کہ تم میں سے ایک نوجوان نے یہ کہا ہے کہ خون تو ہماری
تلواروں سے ٹپک رہا ہے اور مالِ غنیمت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ والوں کو
دے دیا ہے۔انصار نہایت مخلص اور فدائی انسان تھے ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ
بات سن کر اُن کی چیخیں نکل گئیں اور انہوں نے کہا یا رسول اللہ ! ہم ایسا نہیں کہتے۔ہم میں
سے ایک بیوقوف نوجوان نے غلطی سے یہ بات کہہ دی ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا اے انصار! اگر تم چاہتے تو تم یہ بھی کہہ سکتے تھے کہ حمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا تعالیٰ
نے محض اپنے فضل سے فتح و کامرانی بخشی اور اسے عزت کے ساتھ اپنے وطن میں واپس
لایا۔مگر جب جنگ ختم ہو گئی اور مکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قبضہ میں آ گیا تو مکہ
والے تو بکریوں اور بھیڑوں کے گلے ہانک کر اپنے گھروں میں لے گئے اور انصار خدا
کے رسول کو اپنے گھر میں لے آئے۔4۔اسی طرح بیشک صحابہ کے بعد آنے والوں کو بڑی بڑی دولتیں ملیں ، حکومتوں پر انہیں

انوار العلوم جلد 26
519 اسلام کی ترقی اور اشاعت میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لو۔میں
قبضہ ملا مگر جو روحانی دولت صحابہ کے حصہ میں آئی وہ بعد میں آنے والوں کو نہیں ملی۔پس
خدمت دین کے اس اہم موقع کو جو تمہیں صدیوں کے بعد نصیب ہوا ہے ضائع مت کرو
اور اپنے گھروں کو خدا تعالیٰ کی برکتوں سے بھر لو۔میں نے اپنی خلافت کے ابتدائی ایام میں جب کام شروع کیا تھا تو میرے ساتھ
صرف چند ہی نوجوان رہ گئے تھے اور وہ لوگ جو اپنے آپ کو قابل اور ہوشیار سمجھتے تھے
سب لا ہور چلے گئے تھے۔اور ہمارے متعلق خیال کرتے تھے کہ یہ کم علم اور ناتجربہ کار لوگ
ہیں مگر اللہ تعالیٰ کی قدرت دیکھو کہ وہی لوگ جن کو وہ نا تجربہ کار سمجھتے تھے اللہ تعالیٰ نے
انہی سے ایسا کام لیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔اُس وقت میری عمر چھبیس سال تھی۔میاں بشیر احمد صاحب کی عمر اکیس ساڑھے اکیس سال تھی۔اسی طرح ہمارے سارے
آدمی ہیں اور تمیں سال کے درمیان تھے۔مگر ہم سب نے کوشش کی اور محنت سے کام کیا تو
خدا تعالیٰ کے فضل سے ہم نے جماعت کے کام کو سنبھال لیا۔اسی طرح اب بھی نو جوانوں
کو چاہئے کہ وہ سلسلہ کی خدمت کا مہیا کر لیں اور دنیوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی
حاصل کریں۔اگر کسی نے صرف بی اے یا ایم اے کر لیا اور دینی تعلیم سے کو رارہا تو ہمیں
اس کی دنیوی تعلیم کا کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔غیر مبائعین کے الگ ہونے کے بعد میرے
ساتھ جتنے نو جوان رہ گئے تھے وہ کالجوں میں بھی پڑھتے تھے مگر وقت نکال کر دینی تعلیم بھی
حاصل کرتے تھے۔چنانچہ چودھری فتح محمد صاحب سیال اور صوفی غلام محمد صاحب اپنے
پرائیویٹ اوقات میں دینی تعلیم بھی حاصل کرتے تھے۔جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ انہوں نے ایم اے
اور بی اے بھی کر لیا اور دینی تعلیم بھی مکمل کر لی۔میں
سمجھتا ہوں اگر اب بھی ہم پوری طرح
اس طرف توجہ دیں تو چند سال کے بعد ہی ہمیں ایسے مخلص نوجوان ملنے شروع ہو جائیں گے جو
انجمن اور تحریک کے کاموں کو سنبھال سکیں گے۔پس سلسلہ کی ضروریات اور اپنی ذمہ داریوں کو
سمجھنے کی کوشش کرو اور اپنے حوصلوں کو بلند کرو۔اگر انسان کسی کام کو شروع کرنے سے
پہلے ہی اپنے حوصلہ کو گرا دے اور سمجھے کہ میں کچھ نہیں کر سکتا تو یہ اُس کی غلطی ہوتی ہے۔بیشک ایک انسان میں یہ طاقت نہیں کہ وہ دنیا کو ہلا سکے لیکن وہ ہلانے کا ارادہ تو کر سکتا

انوار العلوم جلد 26
520
اسلام کی ترقی اور اشاعت میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لو۔ہے۔اگر تم اپنے حوصلوں کو بلند کرو گے اور سستی اور غفلت کو چھوڑ کر اپنے اندر چستی پیدا
کرو گے تو تھوڑے عرصہ میں ہی تم میں سے کئی نوجوان ایسے نکلیں گے جو پہلوں کی جگہ لے
سکیں گے۔میں نے تحریک جدید میں نو جوانوں کو لگا کر دیکھا ہے وہ خدا تعالیٰ کے فضل سے
بہت اچھا کام کر رہے ہیں بلکہ شروع میں میں جن کے متعلق سمجھتا تھا کہ ممکن ہے وہ اس
کام کے اہل ثابت نہ ہو سکیں انہوں نے بھی جب محنت کی تو اپنے کام کو سنبھال لیا اور اب
وہ خوب کام کرتے ہیں۔اس کی وجہ یہی ہے کہ اُن کے اندر عزم تھا اور انہوں نے یہ فیصلہ
کر لیا تھا کہ وہ ہر ممکن کوشش کے ساتھ دین کی خدمت کریں گے۔آئندہ بھی ہماری
جماعت کے نوجوانوں کو اپنی زندگیاں وقف کرنے کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔کیونکہ ہمیں
اب سلسلہ کی ضروریات کے لئے بہت سے نئے آدمیوں کی ضرورت ہے۔اور یہ ضرورت
روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔اس وقت ہمیں ایسے نوجوان درکار ہیں جن کو ہم انگلستان،
امریکہ اور دوسرے یورپین ممالک میں بھیج سکیں۔اسی طرح افریقہ وغیرہ کے لئے ہمیں
سینکڑوں آدمیوں کی ضرورت ہے۔اس کے بعد ان کی جگہ نئے آدمی بھیجنے اور انہیں واپس
بلانے کے لئے ہمیں اور آدمیوں کی ضرورت ہو گی اور یہ سلسلہ اسی طرح ترقی کرتا چلا
جائے گا۔پس نو جوانوں کو چاہئے کہ وہ خدمت دین کے لئے آگے آئیں اور اپنے
دوستوں اور ساتھیوں میں بھی وقف کی تحریک کو مضبوط کریں۔ہمارے کاموں نے
بہر حال بڑھنا ہے لیکن انہیں تکمیل تک اسی صورت میں پہنچایا جا سکتا ہے جب زیادہ سے
زیادہ نوجوان خدمت دین کے لئے آگے آئیں۔ان نصائح کے ساتھ میں اپنی تقریر کوختم کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ
وہ اپنے فضل سے ہمارے کاموں میں برکت ڈالے اور وہ بوجھ جسے ہمارے کمزور اور
نا تواں کندھے نہیں اٹھا سکتے اُسے خود اٹھا لے اور ہمیں اپنی موت تک اسلام اور احمدیت
کی خدمت کی توفیق عطا کرتا چلا جائے۔ہم کمزور اور بے بس ہیں لیکن ہمارا خدا بڑا طاقتور
ہے۔اُس کے صرف مسکن 5 کہنے کی دیر ہوتی ہے کہ زمین و آسمان میں تغیرات پیدا ہونے
شروع ہو جاتے ہیں۔اس لئے آؤ ہم اللہ تعالیٰ سے ہی دعا کریں کہ وہ ہم پر اپنا فضل

انوار العلوم جلد 26
521 اور میں اسلام کی ترقی اور اشاعت میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لو۔۔نازل فرمائے ، ہمیں اپنی رضا اور محبت کی راہوں پر چلائے اور ہمارے مردوں اور عورتوں
اور بچوں کو اس امر کی توفیق بخشے کہ وہ دین کی خدمت کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانیوں
سے کام لیں اور اپنے اعمال کا محاسبہ کرتے رہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں منافقت سے بچائے،
اُن کے ایمانوں کو مضبوط کرے، ان کے دلوں میں اپنا سچا عشق پیدا کرے اور انہیں دین
کی بے لوث خدمت کی اس رنگ میں توفیق بخشے جس رنگ میں صحابہ کرام کو ملی اور اللہ تعالیٰ
ان کی آئندہ نسلوں کو بھی دین کا سچا خادم اور اسلام کا بہادر سپاہی بنائے اور انہیں ہمیشہ
دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
( الفضل 7 جنوری 1961ء)
1: بخارى كتاب المغازى باب غَزْوَة مُؤْتَةَ مِنْ اَرْضِ الشَّامِ حدیث نمبر 4261
صفحه 722 الطبعة الثانية مطبوعه رياض 1999ء
2: السيرة الحلبية جلد 3 صفحه 156 الطبعة الاولى مطبوعہ بیروت 2012 ء
3: بخاری کتاب المغازى باب غَزْوَة الطائف حدیث نمبر 4330 تا 4333
صفحہ 722 الطبعة الثانية مطبوعه رياض 1999ء
4 بخاری کتاب المغازى باب غَزْوَة مَوتَةَ مِنْ اَرْضِ الشَّامِ حدیث نمبر 4262
صفحہ 722 الطبعة الثانية مطبوعه رياض 1999ء
5: البقرة: 118

انوار العلوم جلد 26
523
ہمارا جلسہ سالانہ شعائر اللہ میں سے ہے۔ہمارا جلسہ سالانہ شعائر اللہ میں سے
ہے اور صداقت حضرت مسیح موعود کا
ایک بہت بڑا نشان ہے۔(26 دسمبر 1961ء)
سید
از
رنا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثانی

آج 10 میں سے 10 باقی