ہمارا جلسہ سالانہ شعائراللہ میں سے ہے اور صداقت حضرت مدیح موعودؑ کا ایک بہت بڑا نشان ہے

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
525
ہمارا جلسہ سالانہ شعائر اللہ میں سے ہے۔ہمارا جلسہ سالانہ شعائر اللہ میں سے ہے اور صداقت
حضرت مسیح موعود کا ایک بہت بڑا نشان ہے۔(سیدنا حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کی املاء کردہ یہ افتتاحی تقریر مؤرخہ 26 دسمبر 1961ء
کو حضور کی زیر ہدایت حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے پڑھ کر سنائی )
"
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيْمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ
اللہ تعالیٰ کا بے حد و بے حساب شکر ہے کہ اُس نے محض اپنے فضل سے ہماری
جماعت کے دوستوں کو اس امر کی توفیق عطا فرمائی کہ وہ اپنی عمروں میں سے ایک اور سال
کے اختتام پر دین اسلام کی تقویت اور اعلائے کلمتہ اللہ کی غرض سے اُس مرکزی اجتماع
میں شریک ہوں جس کی بنیاد اللہ تعالیٰ کے منشاء کے مطابق اُس کے مامور ومرسل حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آج سے 70 سال قبل رکھی تھی۔حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ
جب کسی چیز کو قائم کرنے کا فیصلہ فرماتا ہے تو دنیا خواہ کتنا زور لگائے وہ اُسے مٹانے میں
کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔دشمن اس کے خلاف شور بھی مچاتے ہیں ، منافق اس کے متعلق
اعتراضات بھی کرتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے کام ہمیشہ ترقی کرتے چلے جاتے ہیں یہاں
تک کہ وہی بات جسے انہونی قرار دیا جاتا ہے ایک حقیقت بن کر ظاہر ہو جاتی ہے۔اور
وہی جماعت جسے حقارت کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے آخر اپنے دلائل اور براہین کی
رو سے تمام دنیا پر غالب آجاتی ہے۔یہی سنت اس زمانہ میں ہماری جماعت کے ساتھ بھی کام کر رہی ہے۔ہر دن جو ہم پر
طلوع کرتا ہے وہ ہمیں زیادہ سے زیادہ کامیابیوں اور عروج سے ہمکنار کرتا چلا جاتا ہے

انوار العلوم جلد 26
526
ہمارا جلسہ سالانہ شعائر اللہ میں سے ہے۔اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ یہ سلسلہ اسی طرح ترقی کرتا چلا جائے گا یہاں تک کہ اس کے
ماننے والے لاکھوں سے کروڑوں اور پھر کروڑوں سے اربوں ہو جائیں گے اور اُس
صداقت از لی کا شکار ہو جائیں گے جو اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے نازل فرمائی ہے۔پس یہ ترقی تو ایک لازمی چیز ہے اور یقینا یہ ایک دن ہوکر رہے گی لیکن اس میں بھی
کوئی شبہ نہیں کہ جب کسی مومن کو اللہ تعالیٰ کا کلام پورا کرنے کا کوئی موقع میسر آ جائے تو یہ
اس کے لئے انتہائی خوشی کا موجب ہوتا ہے۔کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے محض اپنے
فضل سے اسے اپنے کلام کو پورا کرنے کا ایک ذریعہ بنا کر اس کے لئے بھی اپنی رحمت اور
بخشش کا سامان پیدا کر دیا ہے۔دوستوں کو یا درکھنا چاہئے کہ الہی پیشگوئیاں جن وجودوں
سے پوری ہوتی ہیں یا جن مادی نشانات کے ذریعہ اس کی جلوہ نمائی ہوتی ہے قرآن کریم
نے انہیں شعائر اللہ قرار دیا ہے اور شعائر اللہ کی عظمت ملحوظ رکھنا تقوی اللہ میں شامل ہے۔اور چونکہ ہمارا یہ جلسہ جس کی بنیاد اللہ تعالیٰ کے منشاء کے ماتحت رکھی گئی ہے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی صداقت کے نشانوں میں سے ایک بہت بڑا نشان ہے اس لئے یہ بھی
شعائر اللہ میں سے ہے۔اور ہم میں سے ہر شخص کا فرض ہے کہ وہ اس کی عظمت کو پوری
طرح ملحوظ رکھے اور اس کی برکات سے صحیح رنگ میں مستفیض ہونے کی کوشش کرے۔حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ کی بات ہے کہ امریکہ کا ایک شخص حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی ملاقات کے لئے قادیان میں آیا اور اس نے کہا کہ آپ مجھے اپنی
صداقت کا کوئی نشان دکھا ئیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسے فرمایا آپ
خود میری صداقت کا ایک نشان ہیں۔اُس نے کہا یہ کس طرح؟ آپ نے فرمایا خدا تعالیٰ
نے اُس وقت جب مجھے قادیان سے باہر کوئی بھی نہیں جانتا تھا الہاما بتایا تھا کہ يَأْتُونَ
مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ 1 یعنی اللہ تعالیٰ دور دراز علاقوں سے تیرے پاس آدمی بھیجے گا اور وہ
اتنی کثرت سے آئیں گے کہ جن راستوں پر وہ چلیں گے اُن میں گڑھے پڑ جائیں گے۔

انوار العلوم جلد 26
527
ہمارا جلسہ سالانہ شعائر اللہ میں سے ہے۔اب آپ بتائیں کہ کیا میرے دعوی سے قبل آپ میرے واقف تھے ؟ اس نے کہا نہیں۔آپ نے فرمایا پھر آپ جو یہاں میرا دعویٰ سن کر آئے ہیں تو الہی تصرف کے ماتحت ہی
آئے ہیں۔پس آپ خود میری صداقت کا ایک نشان ہیں۔اسی طرح آپ لوگ جو یہاں جمع ہوئے ہیں آپ میں سے بھی ہر فرد حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی صداقت کا ایک زندہ نشان ہے۔کجا وہ زمانہ تھا کہ قادیان میں جب
پہلا سالانہ جلسہ ہوا تو اُس میں صرف 75 آدمی شریک ہوئے اور کجا یہ زمانہ ہے کہ آج
خدا تعالیٰ کے فضل سے نصف لاکھ سے زیادہ مخلصین اس جلسہ میں شریک ہو کر حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام سے اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے اور دنیا کے سامنے اس امر کا کھلے
بندوں اعلان کر رہے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو کچھ کہا تھا وہ پورا ہو گیا۔مگر سلسلہ کی یہ عظیم الشان ترقی جہاں ہمارے دلوں کو خوشی سے لبریز کر دیتی ہے
وہاں غم واندوہ کی ایک دردناک تلخی بھی اس میں ملی ہوئی ہے۔کیونکہ یہ خوشی جس مقدس
انسان کے طفیل ہمیں میسر آئی وہ آج اس دنیا میں موجود نہیں ہے۔خود میرے احساسات
کی تو یہ حالت ہے کہ وہ لوگ جنہوں نے سلسلہ کی خدمت کی اور اس دنیا سے گزر گئے وہ
مجھے آج تک نہیں بھولے۔میری نظر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات
آج بھی اسی طرح تازہ ہے جس طرح اُس دن تھی جس دن آپ کا وصال ہوا۔پھر میری
نظر میں حضرت خلیفہ اول کی وفات آج بھی اُسی طرح تازہ ہے جس طرح اُس دن تھی
جب آپ کا انتقال ہوا۔کیونکہ میرے نزدیک وہ شخص جو اپنے کسی احسان کرنے والے کو
بھول جاتا ہے وہ پرلے درجہ کا محسن کش ہے۔صبر کے یہ معنے نہیں کہ انسان اپنے محسنوں کو
بھول جائے۔بلکہ صبر کے یہ معنی ہیں کہ کوئی صدمہ انسان کو اس کے اصل فرائض سے غافل
نہ کر دے اور اس کی ہمت اور طاقت کو پست نہ کر دے۔ورنہ کسی صدمہ کا بھلا دینے کا نام
صبر نہیں بلکہ احسان فراموشی ہے۔میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کا
اندوہناک سانحہ نہیں دیکھا مگر مجھے تو وہ دن بھی آج تک نہیں بھولا۔آج تک آپ کی

انوار العلوم جلد 26
528
ہمارا جلسہ سالانہ شعائر اللہ میں سے ہے۔وفات کے حالات میں نے کبھی نہیں پڑھے کہ میری آنکھیں فرط جذبات سے پر نم نہ ہوگئی
ہوں اور مجھے اُسی طرح درد و کرب محسوس نہ ہوا ہو جس طرح آپ کا زمانہ پانے والے
مخلصین کو ہوا تھا۔میں نے جب کبھی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا یہ واقعہ پڑھا ہے کہ آپ
نے جب پہلی مرتبہ چکی سے پیسے ہوئے بار یک آٹے کی روٹی کھائی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کو یاد کر کے آپ کے آنسو بہہ پڑے تو اُس وقت میری آنکھوں سے بھی آنسو بہنے لگ
جاتے ہیں۔ایک عورت کہتی ہے میں نے حضرت عائشہ سے پوچھا کہ یہ بات کیا ہے کہ اتنی
عمدہ روٹی کھا کر بھی آپ کے آنسو بہہ رہے ہیں؟ انہوں نے فرمایا جب میں نے اس روٹی
کا ایک لقمہ اپنے منہ میں ڈالا تو مجھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یاد آ گئے کیونکہ آپ کے
زمانہ میں چکیاں نہیں تھیں ہم صرف رسل بٹہ پر غلہ گوٹ کر اور پھونکوں سے اس کے چھلکے
اڑا کر روٹی پکا لیا کرتے تھے۔مجھے خیال آیا کہ اگر اس وقت بھی چنگیاں ہوتیں اور میں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے ملائم اور بار یک آٹے کی روٹی کھلاتی تو آپ کو کتنی
راحت پہنچتی۔میری حالت بھی ایسی ہی ہے۔سلسلہ کی کوئی ترقی اور کوئی فتح نہیں جو ایک رنگ میں میرے لئے غم کا نیا سامان پیدا
نہیں کرتی کیونکہ اُس وقت مجھے یہ احساس ہوتا ہے کہ آج اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام
زندہ ہوتے تو جو فتوحات اور کامیابیاں ہمیں حاصل ہو رہی ہیں ان کے پھول ہم آپ کے
قدموں میں جا کر ڈال دیتے۔مگر خدا تعالیٰ کی سنت یہی ہے کہ وہ لوگ جو اپنا خون بہا کر
اور اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کی راہ میں ہلکان کر کے خدائی کھیت میں بیج ڈالتے ہیں وہ پھل
کاٹتے وقت اس دنیا میں موجود نہیں ہوتے۔لیکن ہمارا دل ان کو کب بھلا سکتا ہے۔ہم اُن
کی یاد کو کس طرح فراموش کر سکتے ہیں۔ایک ایک کام جو ہمارے سلسلہ میں ہو رہا ہے۔ایک ایک علمی مسئلہ جو حل ہو رہا ہے، ایک ایک فیضان الہی جو ہم پر نازل ہو رہا ہے۔انہی
کی دعاؤں اور برکتوں اور کوششوں کا نتیجہ ہے۔پھر کون ایسا تنگ دل اور احسان فراموش
انسان ہوسکتا ہے۔جو کھیت تو کاٹ کر لے آئے ، پھل تو ا کٹھے کر لے مگر اُن لوگوں کو یادنہ

انوار العلوم جلد 26
529
ہمارا جلسہ سالانہ شعائر اللہ میں سے ہے۔کرے جنہوں نے کھیت میں بیج ڈالا اور پھلدار پودے لگائے۔بے شک وہ اُس وقت
خوش ہو رہا ہوگا جب وہ پھل تو ڑ رہا اور کھیت کاٹ رہا ہوگا۔مگر اس کے ساتھ ہی اگر وہ
خوشی سے ہنس رہا ہوگا تو دوسری طرف اس کی آنکھیں غم سے آنسو بھی بہا رہی ہوں گی
کیونکہ وہ خیال کرے گا کہ جو خوشی مجھے آج حاصل ہو رہی ہے اس کا اصل حق دار وہی تھا
جس نے کھیت بونے اور پودے لگانے میں اپنی زندگی خرچ کر دی۔مجھے یاد ہے 1924ء میں جب میں لندن گیا اور میں نے وہاں مسجد کی بنیا د رکھی تو
اُس وقت میری یہ کیفیت تھی کہ میرے آنسو تھمنے میں ہی نہیں آتے تھے کیونکہ اُس وقت وہ
نظارہ میری آنکھوں کے سامنے پھر گیا جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
خدا تعالیٰ سے الہام پا کر یہ اعلان فرمایا تھا کہ :
دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اُس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اسے
قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔2
جب یہ الہام پا کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام دنیا کے مقابلہ میں کھڑے ہوئے۔اُس دنیا کے مقابلہ میں جس کا ایک ایک فرد آپ کے خون کا پیاسا تھا۔آپ کو لالچی ،
حریص ، خود غرض اور کیا کچھ کہہ رہا تھا تو اُس وقت آپ کی کیا حالت ہوگی۔آپ اس
مخالفت کو دیکھ کر دنیا سے متنفر ہوں گے مگر خدا تعالیٰ نے کہا کہ اُٹھے اور دنیا میں میرے نام کی
منادی کر اور اُسے کہہ دے کہ حَانَ اَنْ تُعَانَ وَ تُعْرَفَ بَيْنَ النَّاسِ 3۔وہ وقت آگیا
ہے کہ خدا تیری مدد کرے اور تجھے دنیا میں لازوال شہرت عطا کرے۔اُس وقت آپ کو
بار بار یہ خیال آتا ہوگا کہ میں تو کسی شخص سے ملنا بھی نہیں چاہتا مگر میرا خدا مجھے کہتا ہے کہ جا
اور لوگوں کو بلا۔پس آپ نے خدا تعالیٰ کے حکم کو قبول کر کے وہ موت اختیار کی جس سے
بڑھ کر انبیاء کے لئے اور کوئی موت نہیں ہوتی۔آپ گوشہ تنہائی سے نکل کر دنیا کے سامنے
جا کھڑے ہوئے اور دنیا سے وہ سب کچھ کہلوایا جو پہلے نبیوں کو کہا جاتا رہا ہے۔کبھی کہا گیا
یہ حریص ہے ، یہ مال و دولت جمع کرنا چاہتا ہے اور اپنی دکانداری چلانا چاہتا ہے۔کبھی دنیا
آپ کی باتوں پر ہنستی اور کہتی کیسی پاگل نہ باتیں کر رہا ہے۔کبھی آپ کو مفسد اور فتنہ پرداز

انوار العلوم جلد 26
530
ہمارا جلسہ سالانہ شعائر اللہ میں سے ہے۔قرار دے کر طرح طرح کے دکھ دیئے جاتے۔کبھی آپ پر قسم قسم کے غلط اور جھوٹے الزام
لگا کر کوشش کی جاتی کہ کسی کو آپ کی بات تک سننے نہ دی جائے۔سوچو اور غور کرو کہ وہ کیسی
تلخ گھڑیاں تھیں۔کیسا سخت زمانہ تھا جو آپ پر گزرا۔لیکن جب اُن دنوں کی دعاؤں اور
کوششوں کے نتیجہ میں وہ بابرکت دن آئے کہ خدا تعالیٰ نے اس کے نام کو دنیا میں عزت و احترام
کے ساتھ پھیلا دیا۔کامیابیوں اور فتوحات کے دروازے کھول دیئے تو وہ اپنے مالک حقیقی
کے پاس پہنچ چکا تھا اور انعامات سے اور لوگ لطف اندوز ہورہے ہیں۔اس قسم کے
جذبات اور خیالات نے میرے دل کو قابو میں نہ رہنے دیا اور جب بھی ہمارے سلسلہ کو
کوئی فتح حاصل ہوئی اُس میں جہاں میں خوش ہوا کہ خدا تعالیٰ کا جلال ظاہر ہوا وہاں میں
غمگین بھی ہوا کہ اس وقت وہ ہستیاں نہیں ہیں جو ان فتوحات کی بانی ہیں اور جو اس بات
کی مستحق ہیں کہ ہم ان کے حضور اپنے اخلاص اور عقیدت کے سچے جذبات کا اظہار کریں ،
بہر حال ہم میں سے کوئی شخص اس امر سے انکار نہیں کر سکتا کہ خدا تعالیٰ کے مسیح کے
ہاتھوں زمین میں ایک بیج بویا گیا اور وہ بیج ہر قسم کی مخالفانہ ہواؤں کے باوجود بڑھا اور
پھولا اور پھلا یہاں تک کہ آج اُسی پیج سے ایک ایسا شاندار درخت پیدا ہو چکا ہے جس کی
شاخیں آسمان تک پھیلی ہوئی ہیں اور جس پر ہزار ہا آسمانی پرندوں نے بسیرا کیا ہوا ہے۔مگر ابھی ضرورت ہے کہ ہم اپنے کام کو اور بھی وسیع کریں اور خدا تعالیٰ کے جلال اور اس
کے جمال کے اظہار کیلئے اس مقدس مشن کی تکمیل میں اپنی عمریں صرف کر دیں جس کے
لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس دنیا میں مبعوث ہوئے تھے۔مجھے سب سے پہلے یہ خیال حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات پر آیا تھا۔جب
آپ نے وفات پائی تو میں نے دیکھا کہ بعض لوگوں کے چہروں کی رنگت اڑ گئی اور ان کی
زبانوں سے یہ الفاظ نکل گئے کہ اب کیا ہوگا۔اس وقت میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی نعش کے سرہانے کھڑے ہو کر یہ عہد کیا کہ اے خدا! اگر ساری جماعت بھی
خدانخواسته مرتد ہو جائے تو جس کام کے لئے خدا کا یہ پیارا دنیا میں آیا تھا اُس کے لئے
میں اپنی جان تک قربان کر دوں گا۔میں اپنی زندگی کی بہترین گھڑیوں میں سے وہ گھڑی

انوار العلوم جلد 26
531
ہمارا جلسہ سالانہ شعائر اللہ میں سے ہے۔سمجھتا ہوں جب خدا تعالیٰ نے مجھے اس عہد کی توفیق عطا فرمائی اور میں اللہ تعالیٰ سے دعا
کرتا ہوں کہ وہ ہماری جماعت کے ہر فرد کو بھی یہی توفیق عطا فرمائے اور اسے دین کی
زیادہ سے زیادہ خدمت کرنے کی اہلیت بخشے۔یہی وہ مقصد ہے جس کو جماعت کے سامنے
بار بار پیش کرنے کے لئے اس جلسہ کی بنیا د رکھی گئی ہے۔پس آپ لوگ جو اس جلسہ میں
شمولیت کے لئے باہر سے تشریف لائے ہیں آپ لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ حکمت کی
ایک بات بھی بعض دفعہ انسان کی نجات کا موجب ہو جاتی ہے اس لئے ہر بات جو یہاں
بیان کی جائے اُسے آپ پورے غور اور توجہ کے ساتھ سنیں اور اس سے فائدہ اٹھانے کی
کوشش کریں کیونکہ کوئی نہیں کہہ سکتا کونسی بات اس کے لئے نجات کا موجب بننے والی ہے۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ جن سے ہزاروں احادیث مروی ہیں وہ بیان کیا کرتے
تھے کہ چونکہ میں بہت دیر کے بعد اسلام لایا تھا اور دوسرے لوگوں نے مجھ سے پہلے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی بہت سی باتیں ن لی تھیں اس لئے میں نے یہ عہد کر لیا کہ اب میں آپ کے
دروازہ سے نہیں ہلوں گا۔چنانچہ وہ ہر وقت مسجد میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
دروازہ پر بیٹھے رہتے تا کہ جب بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باہر تشریف لائیں تو
وہ آپ کی باتیں سننے کے لئے مسجد میں موجود ہوں۔اس طرح بعض دفعہ انہیں سات سات
وقت کا فاقہ ہو جاتا مگر وہ اس خیال سے نہیں اٹھتے تھے کہ ممکن ہے کہ جس وقت میں جاؤں
اُس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لے آئیں اور جو کچھ آپ فرما ئیں میں
اُس کے سننے سے محروم رہ جاؤں 4 آپ لوگوں کو بھی اپنے اندر عشق کا یہی جذبہ اور یہی
رنگ پیدا کرنا چاہئے اور کوشش کرنی چاہئے کہ جو کچھ آپ کو سنایا جائے اُسے غور سے سنیں
اور نیکی کی باتوں کو اپنے اندر جذب کرنے کی کوشش کریں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ بعض لوگ ایسے ہیں جو محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں آتے ہیں اور پھر
وہاں سے اُٹھ کر ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں کہ اس شخص نے ابھی کیا کہا تھا ؟ ؟ قرآن کریم
ایسے منافقوں پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتا ہے کیونکہ وہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
کلام سے فائدہ نہیں اٹھاتے تھے۔آپ لوگوں کو چاہئے کہ اس نقص کو کبھی اپنے قریب بھی

انوار العلوم جلد 26
532
ہمارا جلسہ سالانہ شعائر اللہ میں سے ہے۔نہ آنے دیں اور توجہ اور انہماک کے ساتھ دین کی باتیں سنیں اور اپنے اوقات کا صحیح
استعمال کریں تا کہ یہ گھڑیاں جو سال بھر کے بعد خدا تعالیٰ نے آپ لوگوں کو عطا کی ہیں
ضائع نہ ہوں بلکہ آپ ان سے پورا پورا فائدہ حاصل کر کے جائیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اپنے فضل اور عفو اور ستاری کو کام میں لاتے ہوئے ہم
سے اپنی بخشش اور رحمت کا سلوک کرے اور ہماری جماعت کے تمام مردوں اور عورتوں
اور بچوں کو زیادہ سے زیادہ دین کی خدمت کی توفیق بخشے کیونکہ جو کچھ ہو گا اُسی کے فضل
اور احسان سے ہوگا۔ہماری تمام کوششیں صرف ایک بیج کی حیثیت رکھتی ہیں۔لیکن اس
بیج کو بڑھانا اور ترقی دینا اور اس سے پھل پیدا کرنا ہمارے ہاتھ میں نہیں بلکہ خدا تعالیٰ
کے ہاتھ میں ہے۔اس لئے اُسی کے آستانہ پر ہم جھکتے ہیں اور اُس سے دعا کرتے ہیں کہ
وہ ہمارے اس اجتماع کو ہر لحاظ سے بابرکت کرے اور اسے جماعت کے اندر ایک نیا
ایمان اور نیا اخلاص اور نیا جوش پیدا کرنے کا موجب بنائے اور ہمیشہ اس کے فضل ہماری
جماعت کے شاملِ حال رہیں۔امِيْنَ اللَّهُمَّ (مِيْنَ۔“ ( الفضل 2 جنوری 1962ء)
1 تذکرہ صفحہ 39 ایڈیشن چہارم 2004 ء
2 تذکرہ صفحہ 81 ایڈیشن چہارم 2004 ء
3 تذکرہ صفحہ 53 ایڈیشن چہارم 2004 ء
4 بخاری کتاب الاعتصام باب ما ذكر النَّبي صَلَّى الله عليه وسلم (الخ)
حدیث نمبر 7324 صفحہ 1261 الطبعة الثانية مطبوعه رياض 1999ء
5 وَمِنْهُمْ مَّنْ يَسْتَمِعُ إِلَيْكَ حَتَّى إِذَا خَرَجُوا مِنْ عِنْدِكَ قَالُوا لِلَّذِيْنَ
أوتُوا الْعِلْمَ مَاذَا قَالَ أَيْضًا (محمد : 17)

انوار العلوم جلد 26
533 اُس دن کو قریب سے قریب تر لانے کی کوشش
اُس دن کو قریب سے قریب تر لانے
کی کوشش کرو جب اسلام کا جھنڈا
ساری دنیا میں اپنی پوری شان سے
لہرانے لگے
(28 دسمبر 1961ء)
از
سید نا حضرت میرزا بشیرالدین محموداحمد
خلیفة المسیح الثانی

انوار العلوم جلد 26
534 اُس دن کو قریب سے قریب تر لانے کی کوشش

آج 10 میں سے 10 باقی