جلسہ سالانہ 1962 ء کے افتتاحی اجلاس کیلئے پیغام
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
553
جلسہ سالانہ 1962 ء کے افتتاحی واختا
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
جلسہ سالانہ 1962ء کے افتتاحی اجلاس کیلئے پیغام
یہ پیغام 26 دسمبر 1962ء کو جلسہ سالانہ کے افتتاحی اجلاس میں حضور کی زیر ہدایت
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے پڑھ کر سنایا )
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ۔نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ
برادران جماعت احمدیہ
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اُس نے ہمیں اپنی زندگیوں میں ایک بار پھر آپس میں ملنے
اور اپنے ذکر کو بلند کرنے کے لئے اس اجتماع میں شامل ہونے کی توفیق بخشی۔میں اللہ تعالیٰ
سے دعا کرتا ہوں کہ وہ اپنے فضل سے آپ لوگوں کا یہاں آنا مبارک کرے اور جس مقصد
کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس جلسہ کی بنیاد رکھی ہے اس کو پورا
کرنے کی آپ کو تو فیق عطا فرمائے۔آپ لوگ یاد رکھیں کہ ہمارا یہ جلسہ دنیوی میلوں کا رنگ نہیں رکھتا بلکہ خالص دینی
مقاصد کو ترقی دینے اور باہمی اخوت اور محبت بڑھانے کے لئے اس کی بنیا د رکھی گئی ہے
اس لئے ان ایام کو ضائع نہ کریں بلکہ ان سے ایسے رنگ میں فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں
کہ جب آپ واپس جائیں تو آپ اپنے دلوں میں محسوس کریں کہ آپ کے ایمان اور آپ
کے اخلاص اور آپ کے علم اور آپ کے عمل میں ایک نمایاں ترقی ہوئی ہے اور آپ کی
روحانیت اور باطنی پاکیزگی میں اضافہ ہوا ہے۔اگر آپ اس جلسہ سے یہ فائدہ اٹھا لیں تو
یقیناً آپ کامیاب ہو گئے۔اور اگر آپ لوگ اپنے اندر کوئی تغیر محسوس نہ کریں تو آپ کو
انوار العلوم جلد 26
554
جلسہ سالانہ 1962 ء کے افتتاحی واخذ
اپنے اعمال کا محاسبہ کرنا چاہئے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تو یہاں تک فرمایا ہے کہ
جس شخص کے دو دن بھی نیکی کے لحاظ سے برابر رہے وہ گھاٹے میں رہا۔اور آپ کے لئے
تو جلسہ کے تین دن رکھے گئے ہیں۔اگر ان تین دنوں میں بھی آپ کے اندر کوئی تغیر پیدا
نہ ہو تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ آپ کتنے بڑے گھاٹے میں رہیں گے۔پس یہ ایام بہت زیادہ
فکر کے ساتھ بسر کریں اور اٹھتے بیٹھتے دعاؤں اور ذکر الہی پر زور دیں۔تقریروں سے فائدہ
اٹھائیں اور سلسلہ کی ضروریات کا علم حاصل کر کے ان میں حصہ لینے کی کوشش کریں۔مجھے افسوس ہے کہ میں بیماری کی وجہ سے جلسہ میں شامل نہیں ہو سکا لیکن میرا یہ پیغام
ہے جو آپ لوگ یا درکھیں کہ دنیا کی نجات اس وقت آپ لوگوں سے وابستہ ہے اس لئے
اشاعتِ اسلام اور اشاعتِ احمدیت کی ہمیشہ کوشش کرتے رہیں اور اپنے نمونہ سے لوگوں
کے دلوں کو احمدیت کی طرف مائل کریں۔جس طرح ہر مغز اپنے ساتھ ایک قشر رکھتا ہے
اسی طرح اشاعت اسلام کا کام بھی جہاں ظاہری جد و جہد سے تعلق رکھتا ہے جو اس کا ایک
جسم ہے وہاں اس کا مغز اور اس کی روح وہ اخلاص اور تبتل الی اللہ ہے جو ایک سچے
مومن کے اندر پایا جاتا ہے اور جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی تائید آسمان سے نازل ہوتی
ہے۔جس طرح قربانیوں کا گوشت اور خون خدا تعالیٰ کو نہیں پہنچتا بلکہ دل کا اخلاص اور
تقوی خدا تعالیٰ تک پہنچتا ہے اسی طرح صرف ظاہری جد و جہد خدا تعالیٰ کے حضور مقبول
نہیں ہوتی بلکہ وہ جد و جہد مقبول ہوتی ہے جس میں تقویٰ اور اخلاص اور روحانیت کی
چاشنی بھی موجود ہو۔اور جس شخص کے اندر سچا اخلاص اور تقوی پایا جائے اُس کے جوارح
پر بھی اس کا اثر پڑتا ہے اور وہ دوسروں کے لئے ایک نمونہ بن جاتا ہے۔جب لوگ اسے
دیکھتے ہیں تو وہ یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ بظاہر دیکھنے میں تو یہ شخص بھی ہماری طرح
ہی ہے لیکن اس کے اخلاق ہم سے اعلیٰ ہیں۔اس کی عادات ہم سے بہتر ہیں۔اس کے
اندر نماز اور روزہ اور دعاؤں اور صدقات کا زیادہ شغف پایا جاتا ہے اور یہ ہر قسم کے
رذائل سے بچنے کی کوشش کرتا ہے۔اگر یہ شخص اپنے اندر ایک نیک اور پاک تغیر پیدا
کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے تو ہم کیوں کامیاب نہیں ہو سکتے۔اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے وہ
انوار العلوم جلد 26
555
جلسہ سالانہ 1962 ء کے افتتاحی و اختتام
بھی احمدیت کو قبول کر لیتے ہیں۔کیونکہ فطرتی طور پر ہر انسان پاکیزگی کا خواہشمند -
صرف بیرونی علائق اور روکیں ہی ہیں جو اسے خدا تعالیٰ سے دُور رکھتی ہیں لیکن جب کوئی
نیک نمونہ اس کے سامنے آتا ہے تو اس کی خوابیدہ فطرت بیدار ہو جاتی ہے اور وہ بھی
د نیوی علائق کو توڑ کر اللہ تعالیٰ کے آستانہ کی طرف جھک جاتا اور اس سے سچا تعلق پیدا کر
لیتا ہے۔پس احمدیت پھیلانے کے لئے اپنا نیک نمونہ لوگوں کے سامنے پیش کرو اوران
کی ہدایت سے کبھی مایوس نہ ہو۔تمام دل اللہ تعالیٰ کے قبضہ قدرت میں ہیں اور وہ جب
چاہے تغیر پیدا کر دیتا ہے۔دیکھو فتح مکہ تک تمام عرب کفر و شرک میں گرفتار تھا مگر ادھر مکہ فتح ہوا اور اُدھر اللہ تعالیٰ
نے لوگوں کے دل کھول دیئے اور وہ جوق در جوق اسلام میں شامل ہونے لگ گئے۔یہاں تک کہ وہ ہندہ بنت عتبہ جس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا حضرت حمزہ کا
کلیجہ تک نکلوایا تھا وہ بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لے آئی۔اور جب رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں سے یہ اقرار لیا کہ کہو ہم شرک نہیں کریں گی تو ہندہ جو ایک
دلیر عورت تھی فوراً بول اٹھی کہ یا رسول اللہ ! کیا اب بھی ہم شرک کریں گی؟ آپ اکیلے
اور بے یار و مدگار تھے، کوئی جماعت آپ کے ساتھ نہ تھی ، کوئی ہتھیار آپ کے پاس نہ تھے
اور دوسری طرف سارا مکہ تھا اور بڑے بڑے سردار آپ کے مقابلہ میں تھے مگر آپ کا خدا
جیتا اور ہمارے بت ہار گئے ، کیا اتنا بڑا نشان دیکھنے کے بعد بھی ہم بت پرستی کر سکتی ہیں ؟1
اب دیکھو ہندہ بنت عتبہ کتنی شدید دشمن تھی مگر پھر کس طرح ایک دن سچے دل سے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لے آئی۔اسی طرح ایک اور شخص کا واقعہ ہے جو غزوہ حنین سے تعلق رکھتا ہے۔جب حنین کی
جنگ ہوئی تو مکہ کے ہزاروں
نو مسلم بھی اس جنگ میں شریک ہو گئے۔مگر چونکہ ایمان ابھی
اُن کے دلوں میں راسخ نہ تھا اس لئے جب دشمن نے تیروں کی بوچھاڑ کی تو سب سے پہلے
مکہ کے نو مسلم میدانِ جنگ سے بھاگے اور اُن کے بھاگنے کی وجہ سے صحابہ کی سواریوں
کے قدم بھی اکھڑ گئے اور انہوں نے بھی میدانِ جنگ سے بھاگنا شروع کر دیا۔جب
انوار العلوم جلد 26
556
جلسہ سالانہ 1962 ء کے افتتاحی واخ
صحابہؓ نے یہ حالت دیکھی تو انہوں نے بڑی سختی سے اپنی سواریوں کو روکنا شروع کیا مگر وہ
اتنی خوف زدہ تھیں کہ ذرا باگ ڈھیلی ہوتی تو وہ پھر پیچھے کو دوڑ پڑتیں۔اس جنگ میں ایک وقت ایسا آیا جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد صرف چند
صحابہ رہ گئے۔اُس وقت ایک شخص جو دل سے کا فر تھا اور صرف اس لئے جنگ میں شامل
ہوا تھا کہ مجھے موقع ملا تو میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کر دوں گا اس نے جب دیکھا
کہ اس افراتفری کی وجہ سے میدان خالی پڑا ہے تو اُس نے اِس موقع کو غنیمت سمجھا اور
اپنی تلوار کھینچ کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بڑھنے لگا۔وہ شخص خود بیان کرتا ہے
کہ جب میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہونا شروع ہوا تو مجھے یوں محسوس ہوا
جیسے میرے اور آپ کے درمیان آگ کا ایک شعلہ بھڑک رہا ہے اور قریب ہے کہ وہ مجھے
بھسم کر دے۔اتنے میں مجھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز سنائی دی کہ شیبہ !
میرے قریب ہو جاؤ۔جب میں آپ کے قریب گیا تو آپ نے اپنا ہاتھ میرے سینہ پر
پھیرا اور فرمایا اے خدا ! شیبہ کو ہر قسم کے شیطانی خیالات سے نجات دے۔شیبہ کہتا ہے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ پھیر نا تھا کہ تمام شیطانی خیالات یکدم میرے دل سے
نکل گئے اور یا تو میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کرنے کی نیت سے آگے بڑھا تھا اور
یا یہ کیفیت ہوئی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اپنی جان سے بھی زیادہ پیارے نظر
آنے لگے۔پھر آپ نے فرمایا شیبہ! آگے بڑھو اور دشمن سے لڑو۔تب میں آگے بڑھا اور
میں نے دشمن سے لڑائی شروع کر دی اور میں اتنے جوش کے ساتھ لڑا کہ خدا کی قسم ! اگر
اُس وقت میرا باپ بھی میرے سامنے آتا تو میں اُس کے پیٹ میں اپنا خنجر گھونپ دیتا اور
اس کے مارنے سے قطعاً دریغ نہ کرتا۔پس مشکلات کو دیکھ کر کبھی گھبراؤ نہیں۔اللہ تعالیٰ نے احمدیت کی فتح مقدر کر رکھی ہے۔اور جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تحریر فرمایا ہے ایک وقت آئے گا کہ خدا اس سلسلہ
میں نہایت درجہ اور فوق العادۃ برکت ڈالے گا اور ہر ایک کو جو اس کے معدوم کرنے کا فکر رکھتا
ہے نامراد رکھے گا اور یہ غلبہ ہمیشہ رہے گا یہاں تک کہ قیامت آجائے گی۔2
انوار العلوم جلد 26
557
جلسہ سالانہ 1962 ء کے افتتاحی و اختتا
بے شک لوگ ہمیں پیغامِ حق پہنچانے کی وجہ سے تنگ کر سکتے ہیں، ہمیں گالیاں دے
سکتے ہیں، ہمیں اپنے مظالم کا نشانہ بنا سکتے ہیں لیکن وہ ہمارے سلسلہ کو نہیں مٹا سکتے کیونکہ
خدا اس کی دائمی زندگی کا عرش سے فیصلہ کر چکا ہے۔اور جو چیز خدا نے ہمیں دے دی
اُسے کوئی انسان ہم سے چھینے کی طاقت نہیں رکھتا۔پس احمدیت کو پھیلانے کی
جد و جہد جاری رکھو اور اپنی نسلوں در نسلوں کو وصیت کرتے چلے جاؤ کہ انہوں نے احمدیت
کو ساری دنیا میں پھیلانا ہے۔بے شک یہ بہت بڑا کام ہے لیکن اللہ تعالیٰ اس وقت
ہماری جماعت کے ہاتھوں سے یہ کام لینا چاہتا ہے۔پس مبارک ہے وہ جس نے یہ کام
سرانجام دیا اور افسوس اُس پر جو اس کام کے لئے آگے نہ بڑھا اور اس نے یہ قیمتی موقع
ضائع کر دیا۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ لوگوں کو اس بابرکت اجتماع سے ہر رنگ میں فائدہ
اٹھانے اور اپنے اندر ایک نیک اور پاک تغیر پیدا کرنے کی توفیق بخشے تا کہ اسلام کی
اشاعت کا کام جو صرف ہماری زندگیوں تک محدود نہیں بلکہ قیامت تک آنے والی نسلوں
تک ممتد ہے وہ پوری شان کے ساتھ سرانجام پائے اور ہم اللہ تعالیٰ کی رضا کے وارث
ہوں۔امِيْنَ يَا رَبَّ الْعَلَمِيْنَ
1 تفسیر رازی جلد 29 صفحہ 307 مطبوعہ طہران 1328ھ
خاکسار
مرز امحمود احمد
خلیفة المسیح الثانی
"25-12-1962
(الفضل یکم جنوری 1963 ء)
2: السيرة الحلبية جلد 3 صفحہ 127 ،128 مطبوعہ مصر 1935ء
3 : تذکرۃ الشہادتین۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 66