جلسہ سالانہ 1962ء کے اختتامی اجلاس کیلئے پیغام

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
558
جلسہ سالانہ 1962ء کے افتتاحی و اختتام
جلسہ سالانہ 1962ء کے اختتامی اجلاس کیلئے پیغام
یہ پیغام 28 دسمبر 1962ء کو جلسہ سالانہ کے اختتامی اجلاس میں حضور کی زیر ہدایت
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے پڑھ کر سنایا )
اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ۔نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ
برادران جماعت احمدیہ!
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا جب 1908ء میں انتقال ہوا تو اُس وقت
میری عمر صرف ہیں سال کے قریب تھی۔اُس وقت میں نے دیکھا کہ جماعت کے بعض
دوستوں کے قدم لڑکھڑا گئے اور اُن کی زبانوں سے اس قسم کے الفاظ نکلے کہ ابھی تو بعض
پیشگوئیاں پوری ہونے والی تھیں مگر آپ کی وفات ہوگئی ہے۔اب ہمارے سلسلہ کا کیا بنے گا؟
جب میں نے یہ الفاظ سنے تو اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں ایک جوش پیدا
کیا۔میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نعش کے سرہانے کھڑا ہو گیا اور میں نے اللہ تعالیٰ
کو مخاطب کرتے ہوئے اُسی کی قسم کھا کر یہ عہد کیا کہ اے میرے رب! اگر ساری جماعت
بھی اس ابتلاء کی وجہ سے کسی فتنہ میں پڑ جائے تب بھی میں اکیلا اس پیغام کو جو تو نے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ بھیجا ہے دنیا کے کناروں تک پہنچانے کی کوشش
کروں گا اور اُس وقت تک چین نہیں لوں گا جب تک کہ میں ساری دنیا تک احمدیت کی
آواز نہ پہنچا دوں۔اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اس نے محض اپنے فضل سے مجھے اس عہد کو پورا کرنے کی

انوار العلوم جلد 26
559
جلسہ سالانہ 1962 ء کے افتتاحی و اختتام
توفیق عطا فرمائی اور میں نے آپ کے پیغام کو دنیا کے کناروں تک پہنچانے کے لئے اپنی
تمام زندگی وقف کر دی جس کا نتیجہ آج ہر شخص دیکھ رہا ہے کہ دنیا کے اکثر ممالک میں
ہمارے مشن قائم ہو چکے ہیں اور ہزار ہا لوگ جو اس سے پہلے شرک میں مبتلا تھے یا عیسائیت
کا شکار ہو چکے تھے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود اور سلام بھیجنے لگ گئے ہیں۔لیکن ان
تمام نتائج کے باوجود یہ حقیقت ہمیں کبھی فراموش نہیں کرنی چاہئے کہ دنیا کی اس وقت
اڑھائی ارب کے قریب آبادی ہے اور ان سب کو خدائے واحد کا پیغام پہنچانا اور انہیں محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حلقہ بگوشوں میں شامل کرنا جماعت احمدیہ کا فرض ہے۔پس ایک بہت بڑا کام ہے جو ہمارے سامنے ہے اور بڑا بھاری بوجھ ہے جو ہمارے
کمزور کندھوں پر ڈالا گیا ہے۔اتنے اہم کام میں اللہ تعالیٰ کی معجزانہ تائید اور نصرت کے
سوا ہماری کامیابی کی کوئی صورت نہیں۔ہم اس کے عاجز اور حقیر بندے ہیں اور ہمارا کوئی
کام اس کے فضل کے بغیر نتیجہ خیز نہیں ہوسکتا اس لئے ہمارا فرض ہے کہ ہم ہر آن
اللہ تعالیٰ
سے مدد طلب کریں اور دعائیں کرتے رہیں کہ وہ ہمارے راستہ سے ہر قسم کی مشکلات کو
دور کرے اور ہمیں کامیابی کی منزل تک پہنچا دے۔بے شک ہم اس وقت دنیا کے مقابلہ میں آٹے میں نمک کی حیثیت بھی نہیں
رکھتے لیکن اگر ہم صبر اور ہمت اور استقلال سے کام لیں گے اور دعاؤں میں لگے رہیں
گے اور کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے تو یقینا اللہ تعالیٰ لوگوں کے دلوں میں
ایک تغیر پیدا کر دے گا اور وہی لوگ جو اس وقت ہمیں اپنے مخالف دکھائی دیتے ہیں اللہ
تعالیٰ ان کو صداقت کی طرف کھینچ لائے گا۔تمہیں یا درکھنا چاہئے کہ اس وقت اسلام کا جھنڈا خدا تعالیٰ نے تمہارے ہاتھ میں دیا
ہے اور تم پر بڑی بھاری ذمہ داری عائد کی ہے۔پس جس طرح صحابہ نے اپنی موت تک
اسلام کے جھنڈے کو سرنگوں نہیں ہونے دیا اسی طرح تمہارا بھی فرض ہے کہ تم اسلام کا
جھنڈا ہمیشہ بلند رکھو اور نہ صرف اپنے اخلاق اور عادات میں ایک عظیم الشان تغیر پیدا کرو
بلکہ آئندہ نسلوں کو بھی اسلامی رنگ میں رنگین کرنے کی کوشش کرو۔

انوار العلوم جلد 26
560
جلسہ سالانہ 1962 ء کے افتتاحی و اختتام
اگر اس زمانہ میں بھی جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قرب کا زمانہ ہے کوئی شخص
احمدی کہلاتے ہوئے اس تعلیم پر نہیں چلتا جو اسلام نے دنیا کے سامنے پیش کی ہے تو وہ
اللہ تعالیٰ کے سامنے کیا عذر پیش کر سکے گا ؟ بندوں کے سامنے تو تم ہزار عذر کر سکتے ہومگر
خدا تعالیٰ کے سامنے جب اولین و آخرین جمع ہوں گے تم اس بات کا کیا جواب دو گے کہ تم
نے کیوں خدا تعالیٰ کے احکام پر عمل نہ کیا اور کیوں اپنی آئندہ نسلوں کی اصلاح کی کوشش
نہ کی؟ اور اگر خدا کے سامنے پیش کرنے کے لئے تمہارے پاس کوئی عذر نہیں تو تم کیوں اپنے
دلوں کی اصلاح کی طرف توجہ نہیں کرتے جس کے بغیر کوئی کامیابی اور فتح حاصل نہیں ہو سکتی۔پس میں تمام دوستوں سے کہتا ہوں کہ اپنی تعلیم و تربیت کی طرف خاص توجہ کرو۔اپنے بچوں کی تربیت کی طرف توجہ کرو۔اپنی جماعت کی تربیت کی طرف توجہ کرو۔اپنے
اخلاق کی اصلاح کرو۔قرآن کریم کے درس ہر جگہ جاری کرو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی کتابیں پڑھو اور پھر ان کے مطابق عمل کرنے کی کوشش کرو اور تبلیغ پر زور دو۔مجھے حیرت آتی ہے جب میں جماعت کے بعض دوستوں کے متعلق سنتا ہوں کہ وہ
چھوٹی چھوٹی باتوں پر آپس میں لڑتے جھگڑتے ہیں اور جماعتی اتحاد کو نقصان پہنچاتے
ہیں۔میں ایسے تمام دوستوں کو کہتا ہوں کہ اے بھائیو ! کیا وعظ ونصیحت صرف دوسروں
کے لئے ہی ہے تمہارے لئے نہیں؟ کیا یہ جائز ہے کہ تم چھوٹی چھوٹی باتوں میں اپنے حقیقی
مقصد کو فراموش کر دو اور جماعت کی کمزوری اور اس کی بدنامی کا موجب بنو میں تمہیں
قرآنی الفاظ میں ہی کہتا ہوں کہ اے مومنو! کیا ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ تمہارے دل
خدا تعالیٰ کے خوف سے بھر جائیں اور تم دوسروں کے لئے ٹھوکر کا موجب بننے کی بجائے
اسلام اور احمدیت کی طرف راغب کرنے کا موجب بنو ؟
ان مختصر کلمات کے ساتھ میں آپ کو رخصت کرتا ہوں
اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں
کہ آپ لوگوں نے ان ایام میں جو مفید باتیں سنی ہیں اللہ تعالیٰ ان پر آپ سب کو عمل
کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور آپ کے دلوں میں وہ نور ایمان پیدا کرے جو احمدیت
پیدا کرنا چاہتی ہے اور جماعت کی ترقی کے راستے کھولے۔یہ امر اچھی طرح یا درکھو کہ

انوار العلوم جلد 26
561
جلسہ سالانہ 1962 ء کے افتتاحی و اختتام
اسلام اور احمدیت کی خدمت ایک عظیم الشان نعمت ہے جو خدا تعالیٰ نے صدیوں کے بعد
آپ لوگوں کو عطا فرمائی ہے۔پس اس نعمت کی قدر کرو اور اپنے آپ کو اسلام اور احمدیت
کا سچا اور حقیقی پیرو بناؤ۔اسی طرح آئندہ نسلوں کو بھی نیک اور پاک ماحول میں رکھو۔انہیں دعاؤں اور ذکر الہی کا عادی بناؤ اور انہیں ان کی دینی ذمہ داریوں سے ہمیشہ آگاہ
کرتے رہو تا کہ قیامت کے دن ہم خدا تعالیٰ کے سامنے سرخرو ہو سکیں اور ہما را سر اس فخر
سے اونچا ہو کہ ہم نے ساری دنیا کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں ڈال دیا
ہے۔اے خدا ! تو ایسا ہی کر۔امِيْنَ يَا رَبَّ الْعَالَمِيْنَ۔خاکسار
مرزا محمو د احمد
خلیفہ المسیح الثانی
"27-12-1962
تاریخ احمدیت جلد 21 صفحہ 563 تا 565)

انوار العلوم جلد 26
563
جلسہ سالانہ 1963 ء کے افتتاحی واختتام
جلسہ سالانہ 1963ء کے افتتاحی و اختتامی
اجلاسات کے لئے پیغامات
سیدن
از
حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثانی

انوار العلوم جلد 26
564
جلسہ سالانہ 1963 ء کے افتتاحی واختتام

آج 10 میں سے 10 باقی