جلسہ سالانہ 1963ء کے افتتاحی اجلاس کیلئے پیغام
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
565
جلسہ سالانہ 3 196 ء کے افتتاحی و اختتام
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
جلسہ سالانہ 1963 ء کے افتتاحی اجلاس کیلئے پیغام
یہ پیغام 26 دسمبر 1963ء کو جلسہ سالانہ کے افتتاحی اجلاس میں حضور کی زیر ہدایت
مکرم مولا نا جلال الدین صاحب شمس نے پڑھ کر سنایا )
اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ۔نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ
برادران جماعت احمدیہ
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے آپ لوگوں کو اس سال پھر یہ تو فیق عطا
فرمائی کہ آپ اس کے مامور کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے دنیوی علائق اور زنجیروں کو توڑ
کر اپنی رور حانی اور علمی ترقی کے لئے مرکز سلسلہ میں تشریف لائے۔یہ آپ لوگوں کی
خوش قسمتی ہے کہ آپ نے اس کے مامور کو مان لیا اور پھر اس کی طرف سے جو آواز اٹھی
اُسے آپ نے سنا اور اُس پر عمل کیا۔بے شک ہمارا یہ جلسہ دوسرے دنیوی جلسوں سے مشابہت رکھتا ہے لیکن حقیقت یہ
ہے کہ اسے اُن سے ایک نمایاں امتیاز حاصل ہے۔وہ لوگ محض دنیوی ترقی اور مفاد سے
تعلق رکھنے والی سکیموں کے ماتحت اکٹھے ہوتے ہیں لیکن آپ لوگوں کا یہ اجتماع خالص روحانی
ہے جس سے کوئی دنیوی غرض وابستہ نہیں بلکہ آپ صرف اس لئے اکٹھے ہوئے ہیں کہ خدا
اور اُس کے رسول کی باتیں سن کر اپنے ایمانوں کو تازہ کریں اور اُس کے دین کی خدمت کا
ایک ولولہ اپنے اندر پیدا کر کے واپس جائیں۔پس آپ لوگوں کی مشابہت دنیا دار لوگوں۔نہیں بلکہ آپ اُن صحابہ کرام سے مشابہت رکھتے ہیں جو غزوہ حنین میں اپنی سواریوں کی
انوار العلوم جلد 26
566
جلسہ سالانہ 1963 ء کے افتتاحی و اختتام
گردنیں کاٹ کر خدا کے رسول کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
اردگرد جمع ہو گئے تھے۔آپ لوگ جانتے ہیں کہ غزوہ حنین میں دشمنوں کے تیر اندازوں نے اسلامی لشکر پر
اپنے تیروں کی بوچھاڑ کی تو اُس وقت مکہ کے نو مسلم بڑے بڑے دعووں کے ساتھ اگلی
صفوں میں جارہے تھے۔وہ تیروں کی بوچھاڑ کی تاب نہ لا کر پیچھے کی طرف بھاگے اور ان
کے بھاگنے کی وجہ سے صحابہ کی سواریاں بھی بدک گئیں اور وہ بھی پیچھے کی طرف دوڑنے
لگیں۔یہاں تک کہ میدان خالی ہو گیا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صرف اپنے چند
صحابہ کے ساتھ کھڑے رہ گئے۔اُس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عباس
سے فرمایا کہ عباس ! تم زور سے آواز دو کہ اے وہ صحابہ جنہوں نے حدیبیہ کے دن درخت
کے نیچے بیعت کی تھی اور اے وہ لو گو جو سورہ بقرہ کے زمانہ سے مسلمان ہو خدا کا رسول تم کو
بلاتا ہے۔صحابہ کہتے ہیں ہمارے کانوں میں یہ آواز آئی تو ہمیں یوں محسوس ہوا کہ جیسے حشر
کا دن ہے اور صور اسرافیل پھونکا جا رہا ہے۔اُس وقت ہم میں سے جس کی سواری مرسکی اُس
نے موڑ لی اور جس کی سواری نے مڑنے سے انکار کیا اُس نے تلوار سے اُس کی گردن کاٹ
دی۔اور خود دوڑتے ہوئے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے کے نیچے کھڑا ہو گیا۔1
اس زمانہ میں بھی اسلامی لشکر اعداء کے نرغہ میں گھرا ہوا ہے اور آج بھی کفر کا ہر سپاہی
اسلام پر تیروں کی بوچھاڑ کر رہا ہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اظلال کے
ذریعہ مسلمانوں کو آواز دے رہے ہیں کہ اے مومنو! تمہاری سواریاں کہاں جا رہی ہیں؟
آؤ اور میرے ارد گرد جمع ہو جاؤ۔آپ لوگوں کی خوش قسمتی ہے کہ آپ نے صحابہ کی طرح
اپنے دنیوی علائق کی سواریوں کی گردنیں کاٹیں اور اسلام کے جھنڈے کو بلند کرنے کے لئے
اس کے مرکز میں جمع ہو گئے۔پس میں آپ لوگوں کو اس قربانی کی توفیق ملنے پر خدا تعالیٰ کا
شکر ادا کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ آئندہ بھی آپ کو سلسلہ کی ترقی کے
لئے ہر قسم کی قربانی کی توفیق دے، آپ کے عمل میں برکت ڈالے اور آپ
کو نیکی اور تقویٰ
کی صلاحیتوں سے ہمیشہ بہرہ ور رکھے۔
انوار العلوم جلد 26
567
جلسہ سالانہ 1963 ء کے افتتاحی واختتام
مجھے ایک دفعہ جلسہ سالانہ پر آنے والوں کے متعلق اللہ تعالی کی طرف سے الہاماً یہ دعا
سکھائی گئی تھی کہ اَللَّهُمَّ زِدْ فَزِدْ عَلَى نَهْجِ الصَّلَاحِ وَالْعِفَّةِ یعنی اے خدا ! آنے
والے تو آئیں گے مگر تو انہیں تو فیق عطا فرما کہ وہ نیکی اور اخلاص اور عفت کے راستوں
پر چلتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں آئیں اور تیری رضا حاصل کریں۔پس تقویٰ اور
عفت کے راستوں پر قدم ماریں اور ان ایام کو دعاؤں اور ذکر الہی میں بسر کریں اور
آپس میں اخوت اور محبت بڑھانے کی کوشش کریں کہ اسی میں خدا اور اُس کے رسول کی
خوشنودی ہے اور اسی میں ہماری جماعت کی ترقی وابستہ ہے۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ آپ لوگوں کو اس اجتماع کی برکات سے بہرہ ور فرمائے
اور ابد الآباد تک اُس کی تائید اور نصرت آپ کے شاملِ حال رہے۔امِيْنَ يَا رَبَّ الْعَالَمِيْنَ۔خاکسار
مرزا محمود احمد
خلیفہ المسیح الثانی
"25-12-1963
( الفضل یکم جنوری 1964ء)