جلسہ سالانہ 1963ء کے اختتامی اجلاس کیلئے پیغام
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
568
جلسہ سالانہ 1963 ء کے افتتاحی واختتام
جلسہ سالانہ 1963 ء کے اختتامی اجلاس کے لئے
پیغام
(سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثانی کا یہ پیغام مورخہ 28 دسمبر 1963ء کوحضور کی ہدایت کے
مطابق مکرم مولانا جلال الدین صاحب شمس نے پڑھ کر سنایا )
” اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ
برادران جماعت احمدیہ
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
اللہ تعالیٰ نے آپ لوگوں کو اپنے خاص فضل سے یہاں تین دن دعاؤں اور ذکر الہی
میں بسر کرنے اور خدا اور اُس کے رسول کی باتیں سننے کی جو تو فیق عطا فرمائی ہے اُس کا یہ
احسان تقاضا کرتا ہے کہ اب آپ پہلے سے بھی زیادہ دعاؤں اور انابت الی اللہ پر زور
دیں اور سلسلہ کی اشاعت اور اسلام کی ترقی کے لئے والہا نہ جد و جہد سے کام لیں اور اس
بارہ میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں۔یہ امر یا درکھیں کہ وہی شاخ سرسبز رہ سکتی ہے جس کا اپنے درخت کے ساتھ پیوند ہو۔ور نہ اگر ایک تازہ شاخ کو درخت سے کاٹ کر پانی کے تالاب میں بھی ڈال دیا جائے تو
وہ کبھی سر سبز نہیں رہ سکتی۔پس مرکز کے ساتھ اپنے تعلقات کو استوار رکھو اور اسلام اور
احمدیت کی اشاعت پر بہت زور دو اور اپنی آئندہ نسل کی درستی کا فکر کرو۔مجھے نظر آ رہا ہے
انوار العلوم جلد 26
569
جلسہ سالانہ 3 196 ء کے افتتاحی و اختتام
کہ جماعت کو اپنی آئندہ نسل کی درستی کا خاص فکر نہیں اور یہ ایک نہایت ہی خطر ناک بات
ہے۔چنانچہ اس کا ثبوت یہ ہے کہ تحریک جدید کے دو راول میں تو بڑی کثرت کے ساتھ
لوگوں نے حصہ لیا مگر نئے دور میں شامل ہونے والوں کی تعداد اُن کی نسبت کے لحاظ سے
بہت کم ہے۔اور پھر جو لوگ وعدہ کرتے ہیں وہ وقت کے اندر اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی
کوشش نہیں کرتے حالانکہ اشاعتِ اسلام کا کام کسی ایک نسل کے ساتھ وابستہ نہیں بلکہ
قیامت تک اس نے جاری رہنا ہے۔پس اپنے اندر صحیح معرفت پیدا کرو اور اپنی آئندہ نسلوں کو اسلام کا بہادر سپاہی بنانے
کی کوشش کرو۔اور اس نکتہ کو کبھی مت بھولو کہ قربانی اپنا پھل تو ضرور لاتی ہے مگر یہ ضروری
نہیں کہ ہر قربانی کا پھل قربانی کرنے والا ہی کھائے۔جو شخص یہ چاہتا ہے کہ ساری
قربانیوں کا پھل وہ خود ہی کھائے اُس سے زیادہ نادان اور کوئی نہیں ہوسکتا۔حضرت ابراہیم
علیہ السلام نے خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو ایک
وادئ غیرِ ذِي زَرْعٍ میں رکھا مگر اُس کا پھل ایک مدت دراز کے بعد محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کی شکل میں ظاہر ہوا اور دنیا اس پھل کو دیکھ کر حیران رہ گئی۔پھر تم کیوں یہ خیال کرتے
ہو کہ تمہاری قربانیوں کا بدلہ تمہیں آج ہی ملنا چاہئے۔اگر تمہاری نسل کسی وقت بھی تمہاری
قربانیوں سے فائدہ اٹھا لے تو حقیقتا تمہاری قربانیوں کا پھل تمہیں مل گیا۔پس اپنے
ذہنوں میں چلا اور اپنے فکر میں بلندی پیدا کرو اور قربانیوں کے میدان میں ہمیشہ آگے کی
طرف قدم بڑھاؤ۔اگر تم ایسا کرو گے تو خدا تعالیٰ اپنی تائیدات سے تمہیں اس طرح
نوازے گا کہ تم دنیا کے میدان میں ایک فٹ بال کی حیثیت نہیں رکھو گے بلکہ تم اُس
برگزیدہ انسان کا ظل بن جاؤ گے جس کے متعلق آسمانی نوشتوں میں یہ کہا گیا تھا کہ وہ
کونے کا پتھر ہو گا جس پر وہ گرے گا وہ بھی چکنا چور ہوگا اور جو اُس پر آگرا وہ بھی چکنا چور
ہوگا۔2
میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کے مردوں اور ان کی عورتوں اور ان
کے بچوں اور ان کے بوڑھوں کو اپنے فرائض کے ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اور
انوار العلوم جلد 26
570
جلسہ سالانہ 3 196 ء کے افتتاحی واختتا
انہیں اپنے فضل سے وہ طاقت بخشے جس سے وہ اسلام کو تمام ادیان باطلہ پر غالب کر
دیں۔اے خدا ! تو ایسا ہی کر۔امِيْنَ يَا رَبَّ الْعَالَمِيْنَ۔1 : سیرت ابن ہشام جلد 4 صفحہ 87 مطبوعہ مصر 1936ء
خاکسار
مرزا محمود احمد
خلیفة امسیح الثانی
"28-12-1963
الفضل 2 جنوری 1964ء)
2 : متی باب 21 آیت 42 ،44 صفحہ 947، 948 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011ء
انوار العلوم جلد 26
571
پیغامات
فروری 1957 ء تا ستمبر 1965ء)
از
رنا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثانی
پیغامات
انوار العلوم جلد 26
572
پیغامات