جماعت احمدیہ امریکہ کے نام پیغام
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
578
پیغامات
کا دل اسے مجرم قرار دیتا ہے یا بری۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی فرماتے ہیں کہ اِسْتَفْتِ قَلْبَكَ وَلَوْ أَفْتَاكَ
الْمَفْتُون 2 یعنی اپنے دل سے فتویٰ لے اور اسی پر عمل کر خواہ ہزاروں مفتی اس کے
خلاف فتویٰ دیتے ہوں۔پس اسی اصول کے ماتحت انسان کو چاہئے کہ اپنے دل سے فتویٰ
لینے کی عادت ڈالے اور محض مولویوں کے فتووں پر اسے نہیں جانا چاہئے۔اگر اس کا دل
کہے کہ جو کچھ تو کرتا ہے اگر یہی کام تیرا ہمسایہ کرے تو تجھے خوشی پہنچے گی اور تو اُس پر عیب
نہیں لگائے گا تو اسی صورت میں اس کام کے کرنے میں تجھے کوئی حرج نہیں۔لیکن اگر
اُس کا دل یہ کہے کہ اگر میرا ہمسایہ یہ کام کرے گا تو میں اسے بہت برا سمجھوں گا تو سمجھ لے
کہ وہ کام در حقیقت برا ہے۔پس اس اصول پر انسان اپنی زندگی کو سنوار سکتا ہے۔چاہیئے کہ وہ اس اصول کو ہمیشہ یادر کھے کیونکہ خدا تعالیٰ کا حکم بھی یہی ہے اور رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم بھی یہی ہے۔مرزا محمود احمد
(خلیفہ المسیح الثانی)
( تاریخ احمدیت جلد 19 صفحہ 728 ناشر نظارت اشاعت ربوہ )
حملا جماعت احمد یہ امریکہ کے نام پیغام
سید نا حضرت مصلح موعودؓ نے 23 اگست 1957 ء کو سالا نہ امریکن کنونشن کے موقع
پر جماعت احمدیہ کے نام حسب ذیل پیغام ارسال فرمایا۔وو
براداران جماعت احمدیہ امریکہ
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
سید جواد علی صاحب نے مجھ سے خواہش کی ہے کہ سالانہ امریکن کنونشن کے موقع پر
میں جماعت ہائے احمد یہ امریکہ کے نام پیغام بھجوا ؤں۔اس سال جماعت امریکہ میں کچھ نئے فتنے اٹھے ہیں خصوصا نیو یارک میں۔لیکن
وہاں جماعت نے نہایت اخلاص کا نمونہ دکھایا ہے۔عزیزم محمد صادق صاحب کے ذریعہ
انوار العلوم جلد 26
579
پیغامات
جماعت کے ہر فرد نے اپنے دستخطوں سے وفاداری کا یقین دلایا ہے۔میں امید کرتا ہوں
کہ آپ لوگ بھی یقین کے ساتھ اس بات پر قائم ہوں گے کہ آپ نے خلیفہ کی بیعت کی
ہے کسی مبلغ کے ہاتھ پر نہیں، خواہ کوئی حالات پیش آئیں آپ احمدیت کے ساتھ وفاداری
پر قائم رہیں گے۔امریکہ میں جماعت احمدیہ 1920 ء سے قائم ہے گویا 36 سال اس کو قائم ہوئے
ہو گئے ہیں۔اتنا ہی عرصہ اسے ویسٹ افریقہ میں قائم ہوئے ہو گیا۔ویسٹ افریقہ کے
مختلف ملکوں میں جماعت ایک لاکھ ہوگئی ہے لیکن امریکہ کے متعلق جب آپ کے مبلغوں
سے رپورٹ لی جاتی ہے وہ حد سے حد تمام امریکہ میں پانچ صد کی اطلاع دیتے ہیں
حالانکہ مفتی صاحب کے زمانہ میں جس کو 36 سال گزر چکے ہیں یہ جماعت سات ہزار تک
پہنچ گئی تھی۔اس قسم کا تنزل حیرت انگیز ہے۔اس وقت امریکہ کی جماعت کم از کم پچاس ہزار
سے ایک لاکھ تک ہونی چاہئے تھی اور اس کا چندہ وہاں کی آمدن کے لحاظ سے کوئی
آٹھ لاکھ ڈالر سالانہ ہونا چاہئے تھا لیکن چندہ بمشکل چھ سات ہزار ڈالر ہوتا ہے جس کے
معنی یہ ہیں کہ یا تو جماعت مرتد ہو رہی ہے یا چندے اپنی آمد کے مطابق نہیں دیتی۔حال
میں ایک مبلغ کا خط مجھے ملا کہ ایک عورت یہاں سے بدل گئی ہے اُس کا 60 ڈالر ماہوار
چندہ تھا۔اگر ایک عورت 60 ڈالر ماہوار دے سکتی ہے تو اوسط 30 ڈالر ماہوار کا ندازہ کرنا
مشکل نہیں۔اگر جماعت کے افراد پچاس ہزار ہوں تو پندرہ لاکھ ڈالر ماہوار ہوں گے۔اگر
جماعت کے ایک لاکھ آدمی ہوں تو تمیں لاکھ ڈالر کی آمدنی ہونی چاہئے۔اگر اتنی آمد ہو تو ہم خدا
کے فضل سے امریکہ کو چالیس پچاس مبلغ بھجوا سکتے ہیں اور اس کے نتیجہ میں امریکہ کی جماعت
نہایت منظم ہو سکتی ہے۔آپ کا ملک ایک اہم ملک ہے آپ کی ہی قوم کے لوگ ویسٹ افریقہ
میں جماعت احمد یہ میں داخل ہورہے ہیں جن کی تعدا د سارے ملکوں کو ملا کر ایک لاکھ سے
زیادہ ہے۔میں آپ کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ خلیفہ سے تعلق رکھنا مبلغ سے تعلق رکھنے سے بہت اعلیٰ
ہے۔ہر احمدی کو دوسرے تیسرے مہینے براہ راست خلیفہ کے نام خط لکھنا چاہئے جو اب