میجر جنرل محمد اکبر خاں کی تصانیف پر تبصرہ
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
580
پیغامات
نہیں لکھا جاتا۔اور جو احمدی دوسرے مہینے بھی خط نہیں لکھتے میں سمجھتا ہوں کہ وہ احمدیت
میں کمزور ہیں۔سب دوست اگر براہ راست خط لکھیں گے تو میں بھی ان کو جواب دوں
گا۔درمیانی واسطوں کا تعلق کبھی مضبوط نہیں ہوتا۔ہمارے ملک میں مثل ہے کہ خط آدھی
ملاقات ہوتا ہے۔آپ پاکستان سے ہزاروں میلوں پر رہتے ہوئے اور جماعت احمدیہ کا ممبر
ہوتے ہوئے اگر دو مہینے میں ایک دفعہ اپنے خلیفہ سے آدھی ملاقات کی خواہش نہیں رکھتے تو
آپ کی احمدیت کس کام کی ہے۔ایسی عقیدت سے تو دنیا کی کمزور سے کمزور جماعت بھی کوئی
خوشی محسوس نہیں کر سکتی۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کو اپنے فرائض کو سمجھنے کی توفیق دے۔مرزا محمود احمد
خلیفة المسیح الثانی
66 23-8-4 1957
تاریخ احمدیت جلد 19 صفحہ 477، 478 ناشر نظارت اشاعت ربوہ )
میجر جنرل محمد اکبر خاں کی تصانیف پر تبصرہ
"
حضرت مصلح موعودؓ نے پاکستان کے مشہور جنرل اور ممتاز مصنف محمد اکبر خاں کی
کتاب ” حدیث دفاع پر حسب ذیل تبصرہ سپر د قلم فرمایا : -
یہ چند سطور میجر جنرل محمد اکبر خاں صاحب کی کتابوں پر اظہار رائے کے طور پر لکھی
جاتی ہیں۔میجر جنرل محمد اکبر خاں صاحب کرنل کمانڈنٹ رائل پاکستان آرمی سروس کور
پاکستان کی مخصوص شخصیتوں میں سے ہیں کیونکہ وہ صرف پاکستانی جرنیل ہی نہیں بلکہ علمی مذاق
بھی رکھتے ہیں اور خصوصا ایسا علمی مذاق جو اسلام کی ایسی تعلیمات کے متعلق تجسس رکھتا
ہے جو فوجی ٹیٹس (TACTICS) کے متعلق ہوتی ہیں۔سب سے پہلے ان کی کتاب
حدیث دفاع میرے دیکھنے میں آئی۔اس کے بعد کرنل الہی بخش صاحب جو لاہور
کے مشہور فزیشن (PHYSICIAN) ہیں ان سے طبی مشورہ لینے کے لیے میں گیا تو
انہوں نے بتایا کہ آپ صرف ایک کتاب کا ذکر کرتے ہیں مگر وہ اس وقت تک کئی کتابیں
لکھ چکے ہیں جو اپنی ذات میں نہایت مفید ہیں تب مجھے جنرل صاحب موصوف کی دوسری
انوار العلوم جلد 26
وو
581
پیغامات
کتابوں کا تجسس پیدا ہوا اور آج میں ان کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتا ہوں
’ حدیث دفاع جو غالبا جرنیل صاحب کی پہلی کتاب ہے۔فوجی امور سے دلچسپی رکھنے
والوں کے لیے معلومات کا ایک گراں قدر ذخیرہ ہے کیونکہ اس میں انہوں نے جنگ کے
متعلق اسلامی احکام اور صحابہ کے اعمال کو روشن کیا ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ ہر مسلمان
جس کو اسلام کی خوبیوں کو معلوم کرنے کا شوق ہوگا وہ اس کتاب کو پڑھ کر نہ صرف اسلام
کے متعلق اپنی معلومات کو بڑھائے گا بلکہ اسلام کی عظمت کا پہلے سے بھی زیادہ قائل
ہو جائے گا۔میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ یہ کتاب تبلیغ اسلام میں بھی کام آسکتی ہے اور اگر اس
کتاب کا انگریزی میں ترجمہ ہو جائے تو انگریزی جاننے والے ملکوں میں غیر مسلموں کو
اسلام سے روشناس کرانے میں ایک نہایت اعلیٰ ذریعہ ثابت ہوگی۔66
دوسری کتاب یا کم از کم وہ دوسری کتاب جو مجھے ملی ہے جنرل صاحب کی تصنیف
اسلحہ جنگ ہے۔یہ کتاب ” حدیث دفاع کی طرح براہ راست تو اسلام پر کوئی
روشنی نہیں ڈالتی لیکن فوج کے ساتھ تعلق رکھنے والے زمانہ حال کے ہتھیاروں سے پبلک کو
بہت عمدہ طور پر روشناس کراتی ہے۔اس سے پتا لگتا ہے کہ پرانے زمانے میں جنگ کے
جیتنے کے لیے جو آلات ایجاد ہوئے تھے موجودہ زمانہ میں اُن کو ترقی دے کر ایک ایسی شکل
مل گئی ہے کہ دونوں میں موازنہ کرنا مشکل ہو گیا ہے۔پہلے ایشیا جنگی ہتھیاروں میں ترقی
کر رہا تھا مگر اب یورپ کی توجہ اس طرف ہوگئی ہے۔بلکہ امریکہ بھی اس دوڑ میں آگے
نکلنے کی کوشش کر رہا ہے۔اس ضمن میں انہوں نے جرمنی کی ان کوششوں کا بھی ذکر کیا ہے
جو پچھلی جنگ جیتنے کے لیے اس نے کی تھیں اور ایسی باتیں لکھی ہیں جن سے پاکستان کی
حکومت فائدہ اٹھا سکتی ہے۔چونکہ جرنیل صاحب دوسری عالمگیر جنگ میں بھی شامل رہے
ہیں اس لیے ان کو نئے ہتھیاروں کا بھی خاص علم ہے جس سے فائدہ اٹھانا ان کی قوم اور
ان کی حکومت کا فرض ہے۔انہوں نے اس کتاب میں نئے ہتھیاروں کے متعلق بڑی بحث
کی ہے۔غالبا ایچ بم اور ایٹم بم کے متعلق وہ کچھ نہیں لکھ سکے اس لیے کہ یہ دونوں ہم آج
تک امریکہ کے فوجی محکمے کا راز رہے ہیں اور امریکہ نے آج تک حلیفوں کو بھی اس راز