احباب جماعت کے نام

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
احباب جماعت کے نام
584
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
پیغامات
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَ عَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ
برادران جماعت احمدیہ!
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
میں نے اس سال 27 دسمبر کو ارشاد و اصلاح کی ایک اہم تجویز پیش کی تھی جس کے
دو حصے تھے ایک وقف اور ایک چندہ۔چندہ میں نے کہا تھا گو لازمی نہیں لیکن ہر احمدی
کوشش کرے کہ چھ روپے چندہ سالانہ یکمشت یا بارہ اقساط میں دیا کرے۔ہماری جماعت
میں آسانی سے ایک لاکھ آدمی ایسا پیدا ہو سکتا ہے۔اور اگر وہ ایسا کریں تو رشد و اصلاح کی
تحریک کو ہم بڑی آسانی کے ساتھ ڈھاکہ سے کراچی تک اور کراچی سے ملتان اور لاہور
ہوتے ہوئے راولپنڈی کے راستہ سے پشاور اور ہزارہ کی وادیوں میں پھیلا سکتے ہیں۔وقف کی تحریک گودیر سے شروع ہوئی مگر خدا کے فضل سے شروع ہوگئی ہے۔میرے اس
خطبہ کے بعد پانچ درخواستیں آچکی ہیں جن میں سے دو مولوی فاضل اور میٹرک ہیں اور
ایک معمولی تعلیم کا آدمی ہے۔میں نے جلسہ میں بتایا تھا کہ ہم پانچویں جماعت کے آدمی کو
بھی اس کام کے لئے لے سکتے ہیں۔زیادہ سے زیادہ یہ ہوگا کہ ایسا نو جوان کسی زیادہ تعلیم یافتہ
آدمی کے ساتھ لگا دیا جائے گا۔مدرسہ احمدیہ میں جو اردو کا کورس شروع ہے اس کے مکمل
ہونے میں ابھی پانچ سال لگیں گے جس کے بعد انْشَاءَ اللهُ پچاس طالب علم ہمیں مل
جائیں گے۔پرائمری پاس ہماری جماعت میں اب بھی پچاس ساٹھ ہزار آدمی موجود ہے
لیکن وہ آگے نہیں بڑھ رہا اور سستی دکھا رہا ہے۔اور خدا تعالیٰ کو چیلنج کر رہا ہے کہ اُس کو
بدل کر اُس کی جگہ اور آدمی پیدا کرے۔مگر چندہ کا معاملہ جو وقف سے بہت سستا تھا اس
کے لئے ایک درخواست بھی نہیں آئی۔حالانکہ ایک لاکھ آدمی کی درخواست کی ضرورت تھی۔

انوار العلوم جلد 26
585
پیغامات
یہ کام خدا تعالیٰ کا ہے اور ضرور پورا ہو کر رہے گا۔میرے دل میں چونکہ خدا تعالیٰ نے یہ تحریک
ڈالی ہے اس لئے خواہ مجھے اپنے مکان بیچنے پڑیں ، کپڑے بیچنے پڑیں ، میں اس فرض کو تب
بھی پورا کروں گا۔اگر جماعت کا ایک فرد بھی میرا ساتھ نہ دے خدا تعالیٰ اُن لوگوں کو
الگ کر دے گا جو میرا ساتھ نہیں دے رہے اور میری مدد کے لئے فرشتے آسمان سے
اُتارے گا۔پس میں اتمامِ حجت کے لئے ایک بار پھر اعلان کرتا ہوں تا کہ مالی امداد کی طرف بھی
لوگوں کو توجہ ہو اور وقف کی طرف بھی لوگوں کو توجہ ہو۔مجھے اس کام کے لئے ایک
ایسے چُست آدمی کی بھی ضرورت ہے جو سارے پنجاب کا دورہ کر کے ان نئے سکولوں کا
معائنہ کر کے رپورٹ کرتا رہے اور انسپکٹر تعلیم کے طور پر کام کرے۔اگر کوئی اس کام کا اہل
ہو تو وہ بھی اپنے آپ کو پیش کرے۔اس کام کے لئے ایسا آدمی کافی ہے جو ایف۔اے پاس
ہو یا مولوی فاضل اور انٹرنس پاس ہو اور اُدھیڑ عمر کا ہو۔میں امید رکھتا ہوں کہ اگلے تین ہفتہ
میں جماعت ان دونوں کاموں کو پورا کر دے گی۔میں امید رکھتا ہوں کہ جماعت احمد یہ
کے معزز زمیندار کراچی سے لے کر پشاور تک اپنے اپنے گاؤں کے اردگر ددس ایکڑ زمین
اس سکیم کے لئے وقف کر دیں گے۔اس میں یہ واقفین کھیتی باڑی کریں گے اور اس سے
اس سکیم کو چلانے میں مدد دیں گے۔اس کی پیداوار سب ان کی ہوگی۔مرزا محمود احمد
(خلیفة المسیح الثانی ) ربوہ
5 جنوری 1958ء
( الفضل 7 جنوری 1958ء)

آج 10 میں سے 10 باقی