“یوم خلافت” کی تقریب 27 مئی 1958ء بمقام راولپنڈی کیلئے ریکارڈڈ پیغام
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
588
پیغامات
گی بلکہ خدا تعالیٰ مجھ سے ایسے کام لیتا رہے گا جس سے عالم اسلام کو فائدہ پہنچتار ہے۔خاکسار
مرزا حمود واحمد
خلیفة المسیح الثانی
"3-2-1958
(الفضل 5 فروری 1958ء)
جملہ یوم خلافت کی تقریب 27 مئی 1958ء بمقام راولپنڈی
کیلئے ریکارڈ ڈ پیغام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ
برادران جماعت احمد یہ راولپنڈی
آپ کے امیر نے مجھ سے خواہش کی ہے کہ میں ” خلافت ڈے پر کچھ الفاظ کہوں
جو ٹیپ ریکارڈر کے ذریعہ ریکارڈ کر لئے جائیں اور پھر جماعت کو سنا دئیے جائیں۔خلافت ڈے میں خلافت کے متعلق میرا کچھ کہنا تو میرے خیال میں مناسب نہیں
ہے اس لئے کہ خلافت کے متعلق بات کرنے کا تعلق جماعت سے ہے خود خلیفہ سے نہیں
کیونکہ اپنے متعلق بات کہنی آداب کے خلاف ہوتی ہے۔مگر خلافت کے ساتھ تعلق رکھنے
والی ایک بات ایسی ہے جو میں کہ سکتا ہوں اور مجھے کہنی چاہیئے بلکہ زور سے کہنی چاہئے اور
وہ یہ کہ خلافت خدا تعالیٰ کی قائم کردہ چیز ہے اور قرآن کریم سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ جب
تک سچی خلافت رہے سچا دین بھی جماعت میں قائم رہتا ہے۔اور بچے دین کا قائم رکھنا
اور ( دین حق ) کو دنیا میں غالب کرنا یہ ہر سچے مومن کا فرض ہے۔پس اپنی ذات کے
لئے نہیں بلکہ ( دینِ حق کے لئے اور دین کے استحکام کے لئے اور دین کی درستی اور
انوار العلوم جلد 26
589
پیغامات
اصلاح کے لئے میں آپ لوگوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ ہمیشہ اپنی زندگیوں کو خلافت احمدیہ کے
استحکام اور قیام کے لئے خرچ کریں اور اس کام کے لئے اگر جان کی بازی بھی لگانی
پڑے تو اس سے دریغ نہ کریں کیونکہ یہی ایک ذریعہ ہے جو قرآن کریم کے قول کے مطابق
( دین حق ) کو مستحکم بنا سکتا ہے اور دین کی اشاعت اطراف عالم میں کروا سکتا ہے۔اور
آپ لوگوں نے جو احمدیت قبول کی ہے تو اسی لئے کی ہے کہ ( دینِ حق ) کو دنیا میں مستحکم
کریں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت اور خدائے واحد کی حکومت کو دنیا میں
قائم کریں۔اس مقصد میں کوئی ذرا سی بھی کوتاہی ہوئی تو اس کے معنے یہ ہوں گے کہ آپ
نے اپنے وعدوں کو پورا نہیں کیا اور اپنے دعوؤں کو خود جھٹلا دیا ہے اور کا فراسی پر خوش ہوں
گے اور خدا تعالیٰ اس پر ناراض ہوگا۔مگر نہ کافروں کی خوشی دنیوی طور پر آپ کے لئے برداشت
کے قابل ہو سکتی ہے اور نہ خدا کی ناراضگی دینی طور پر آپ کے لیے قابل برداشت ہوسکتی ہے۔آپ کی کامیابی اسی میں ہے کہ کا فرآپ کی شان و شوکت کو دیکھ کر اور آپ کی خدمت
کو دیکھ کر اور ( دینِ حق ) کی اشاعت کو دیکھ کر دل میں کڑھے اور اللہ تعالیٰ آپ کے
ظاہر و باطن کو دیکھ کر خوش ہو اور ہمیشہ اس کے فرشتے آپ کی مدد کے لئے اور آپ کی
نصرت کے لئے دنیا میں اترتے رہیں۔اور جس شخص کو خدا اور اس کے فرشتوں کی مدد
حاصل ہو ظاہر ہے کہ وہ اور اس کی قوم ہمیشہ بالا ہی رہے گی۔کبھی نیچی نہیں ہو سکتی۔پس یہ
میرا پیغام ہے جو میں آپ کو پہنچاتا ہوں۔امید ہے کہ آپ اس کو توجہ سے سنیں گے اور اس
پر عمل کریں گے۔“
( تاریخ احمدیت جلد 20 صفحہ 106 ناشر نظارت اشاعت ربوہ)