مجلس انصاراللہ کراچی کے پہلے سالانہ اجتماع (7,8 مارچ 1959ء) کے موقع پر ریکاڑڑ پیغام

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
594
پیغامات
مجلس انصار اللہ کراچی کے پہلے سالانہ اجتماع (8،7 مارچ 1959ء)
کے موقع پر ریکارڈڈ پیغام
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔اے احباب کراچی !
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
چونکہ میں اس دورہ میں بیماری سے دو چار رہا ہوں اس لئے یہاں کراچی آکر مجھے یہ
موقع نہیں ملا کہ میں آپ لوگوں سے ملوں یا آپ لوگوں کو اپنے سے ملنے کا موقع دوں۔دوستوں
نے خواہش کی ہے کہ میں ٹیپ ریکارڈر پر کچھ الفاظ کہہ دوں اور وہ آپ کو سنا دیئے جائیں۔سب
سے پہلے میں آپ سے معذرت کرتا ہوں کہ کراچی میں آنے کے باوجود آپ کو وہ موقع نہیں ملا
جو میزبان کو اپنے مہمان سے ملنے ملانے کا ملتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک تو میں پہلے ہی بیمار
تھا پھر بشیر آباد سے واپسی پر مجھے کار کا ایک حادثہ پیش آیا جس کی خبر الفضل میں چھپ چکی ہے۔اس حادثہ سے پہلے تو یہ خطرہ پیدا ہو گیا تھا کہ بس اب خاتمہ ہی ہے۔جو دوست میرے پیچھے پیچھے
آرہے تھے انہوں نے مجھے بتایا کہ جب یکدم آپ کی موٹر گری تو ہمارا دل دہل گیا کہ پتا نہیں کیا
ہو گیا ہے۔مگر جب آپ کا رسے باہر نکلے تو آپ کو دیکھ کر ہمیں تسلی ہوگئی کہ آپ خدا تعالیٰ کے
فضل سے صحیح و سلامت نہیں۔پہلے خیال تھا کہ مخاع کٹ گیا ہے لیکن ڈاکٹروں نے دیکھنے کے
بعد بتایا کہ ایسا نہیں ہوا کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو آپ کھڑے نہیں ہو سکتے تھے لیکن میں کار سے باہر
نکلا اور سہارا لے کر کھڑا ہو گیا۔ناصر آباد جا کر میرے دائیں پاؤں پر نقرس کا شدید حملہ ہوا لیکن علاج کی وجہ سے
جلد ہی افاقہ ہو گیا۔پہلے تو چار پائی کے ساتھ ہی پاٹ رکھنا پڑتا تھا لیکن دوسرے تیسرے
دن میں دوسرے کمرہ میں پاٹ کے ساتھ چلا جاتا تھا۔پھر ایک دن ہم باغ میں سیر کے لئے
بھی گئے لیکن جب ہم محمود آباد گئے تو چونکہ وہاں کی آب و ہوا میں رطوبت زیادہ تھی اس لئے
وہاں مجھ پر نقرس کا دوبارہ حملہ ہوا جو برابر ریل میں بھی کراچی پہنچنے تک جاری رہا۔یہاں

انوار العلوم جلد 26
595
پیغامات
پہنچ کر با وجود اس کے کہ جماعت کے ڈاکٹروں اور شہر کے دوسرے چوٹی کے ڈاکٹروں سے
علاج کرایا گیا ابھی تک کوئی افاقہ نہیں ہوا اور اس وقت تک برابر اتنا درد ہے کہ میں نہ تو
رات کو سوسکتا ہوں نہ دن کو آرام سے لیٹ سکتا ہوں۔اس لئے میں مجبور ہوں کہ آپ سے
مل نہیں سکا اور اس طرح میں نے آپ کے دل کو رنج پہنچایا ہے۔امید ہے کہ آپ لوگ اس
کا ازالہ دعا سے کریں گے۔کیونکہ ہمارا اصل معالج خدا تعالیٰ ہی ہے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام
فرماتے ہیں۔وَ اِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ 4 کہ جب میں اپنی بیوقوفیوں کی وجہ سے بیمار
ہوتا ہوں تو اللہ تعالیٰ مجھے اپنے فضل سے شفا دیتا ہے۔تو حقیقت یہی ہے کہ بیماریاں ہماری اپنی
بیوقوفی سے آتی ہیں لیکن شفا خدا تعالیٰ کے فضل سے ہوتی ہے۔ورنہ ڈاکٹر دیکھتے رہ جاتے ہیں
اور انہیں پتا نہیں لگتا کہ کیا بیماری ہے۔مجھے بھی کل یہاں کے ایک چوٹی کے ڈاکٹر نے جن کی
یورپ میں بھی شہرت ہے کہا ہم آپ کی مرض کا خاطر خواہ علاج نہیں کر سکتے کیونکہ عمر کے زیادہ
ہونے کی وجہ سے آپ کا جسم بیماری کا مقابلہ نہیں کرتا۔حالانکہ عمر کی زیادتی محض انسانی کم عقلی کا
بہانہ ہے۔ورنہ ایک دفعہ گجرات کا ایک شخص میری بیعت کرنے کے لئے آیا تو اس نے مجھے بتایا
کہ اس وقت میری عمر 118 سال کی ہے اور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کے زمانہ میں جوان تھا۔تو
انسان اپنی کوتاہی کی وجہ سے بہانے بناتا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ اگر خدا تعالیٰ حکیموں اور
ڈاکٹروں کو عقل دے تو انہیں علاج سُوجھ جاتا ہے اور اگر خدا تعالیٰ انہیں عقل نہ دے تو کچھ بھی
نہیں ہوتا۔حضرت خلیفہ اول فرمایا کرتے تھے کہ ہمارا کام تو محض قارورہ سونگھنا ہے ورنہ علاج تو
اللہ تعالیٰ ہی سمجھاتا ہے۔آپ فرمایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ سرگودھا کا ایک رئیس میرے پاس
آیا۔وہ اپنے آپ کو بہت بڑا رئیس سمجھتا تھا۔میں نے اسے بیماری کا معمولی سا علاج بتایا تو اس
نے برا منایا اور سمجھا کہ گویا میں نے اُس کی ہتک کی ہے۔پھر وہ غصہ سے کہنے لگا کہ آخر آپ لوگ
پیشاب ہی سُونگھنے والے ہیں۔تو حقیقت یہی ہے کہ طبیب حقیقی خدا تعالیٰ ہی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ علم طب محض ظنی ہے اور طبیب
کو کچھ پتا نہیں ہوتا کہ مرض کیا ہے۔وہ محض تک مارتا ہے جو بعض اوقات صحیح بھی ہو جاتی۔

انوار العلوم جلد 26
596
پیغامات
میرا علاج وہی ہو رہا ہے جو جوانی کی عمر میں ہوتا تھا اور اس سے فائدہ ہوجاتا تھا لیکن اب اس
علاج سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔کل ہی مجھ سے ڈاکٹر نے کہہ دیا کہ یہ عمر کا تقاضا ہے۔لیکن جیسا کہ میں
نے بتایا ہے ایک شخص بیعت کے لئے میرے پاس قادیان آیا اور اس نے مجھے بتایا کہ اس کی عمر
118 سال کی ہے اور وہ لاہور سے پیدل چل کر آیا ہے۔اور قادیان لاہور سے تقریباً 70 میل دور
تھا۔پس اگر خدا تعالیٰ طاقت دے اور وہ بڑی قدرتوں کا مالک ہے تو 118 سال کی عمر کا آدمی بھی 70
میل چل لیتا ہے میرا تو ابھی سترھواں سال شروع ہوا ہے اور میں اس کے شروع میں ہی اتنا کمزور ہو گیا
ہوں کہ اس کی کوئی حد نہیں۔جب میں پڑھتا ہوں یا سنتا ہوں کہ میرے زمانہ میں اسلام دنیا کے
کناروں تک پہنچ گیا ہے تو میں شرمندہ ہو کر خدا تعالیٰ سے کہتا ہوں کہ یہ محض ان کی حسن ظنی ہے ورنہ حق
یہ ہے کہ میں وہ فرض پورا نہیں کر سکا جو تو نے میرے سپرد کیا تھا۔اگر میں وہ فرض پورا کر لیتا تو اب تک
اسلام دنیا کے کناروں تک پھیل چکا ہوتا۔یہ میری غفلت اور کوتاہیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ ابھی دنیا کے
صرف چند ملکوں میں ہی تبلیغ ہوئی ہے۔میں 1914ء میں خلیفہ ہوا تھا لیکن تحریک جدید جس کے
ماتحت مبلغین باہر جاتے ہیں اس کی ابتداء 1934ء میں ہوئی۔گویا میں نے 20 سال غفلت میں
گزار دیئے یعنی 20 سال بعد جا کر کہیں مجھے ہوش آئی کہ ابھی بہت کام باقی ہے۔اس میں کوئی
شبہ نہیں کہ اس عرصہ میں یورپ اور دیگر ممالک میں مساجد تعمیر کی گئیں ، جماعتیں قائم ہوئیں اور
بہت سے لوگ اسلام میں داخل ہوئے۔لیکن اگر یہ تحریک 20 سال قبل شروع کی جاتی تو شاید
جماعت کی تعداد اور بھی بڑھ جاتی۔بہر حال میں جماعت سے ان کی اس تکلیف کی وجہ سے
ہمدردی کرتے ہوئے جَزَاكُمُ الله کہتا ہوں۔ایک خدمت ایسی ہوتی ہے کہ باتیں کرنے یا
سننے سے اس کا کسی قدر بدلہ خدمت کرنے والے کومل جاتا ہے لیکن آپ کو ایسی خدمت کی توفیق
ملی ہے جو بغیر معاوضہ کے تھی۔میں ابھی تک اس کا کوئی معاوضہ نہیں دے سکا۔شاید اللہ تعالیٰ
فضل کرے اور آپ کو اس خدمت کا بدلہ دے دے۔پس میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ کو
اس خدمت کا بدلہ دے اور ادھر مجھے صحت دے اور اسلام کی خدمت کی توفیق دے کہ میں اور
پ سب اسلام کی ترقی اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔پھر خدا تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیں قادیان بھی دے۔ہم اپنی زندگی میں قادیان جائیں

آج 10 میں سے 10 باقی