احباب جماعت کے نام ضروری پیغام

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
598
پیغامات
کروں۔میں بوجہ بیماری ملاقاتیں کم کرتا ہوں لیکن جو شخص ایسی رپورٹ دینا چاہے وہ دفتر میں
آکر ملاقات کے لئے نام لکھوائے اور ساتھ یہ بھی لکھوائے کہ ملاقات برائے اصلاح جماعت
ہے ایسے آدمی کو میں ضرور بلوالیا کروں گا مگر میں یہ وعدہ نہیں کرتا کہ اس کی بات کو ضرور مان
لوں گا میں تحقیقات کروں گا اور اس پر جرح کروں گا۔اگر ( دین حق ) کے قواعد کے مطابق
اس کی بات میں کوئی نیم سچائی بھی نظر آئی تو افسر متعلقہ سے باز پرس کروں گا اور اگر تحقیقات
سے بات سو فیصدی کچی ثابت ہوئی تو افسر متعلقہ کو اِنشَاءَ اللهُ سزا دوں گا اور خدا کے فضل
سے اس بات کی بھی کبھی پروا نہیں کروں گا کہ وہ بڑا آدمی بڑا ہے یا چھوٹا۔اس اعلان کے ذریعہ میں خدا کے سامنے بری ہوتا ہوں اب اگر کوئی شخص ایسی
شکایت نہیں لاتا تو خدا تعالیٰ کے سامنے وہ مجرم ہے میں مجرم نہیں۔اور اگر اس کی غفلت کی وجہ
سے جماعت میں کوئی خرابی پیدا ہوئی تو اللہ تعالیٰ کے سامنے وہی شخص سزا کا مستحق ہوگا۔مرزا محمود احمد
خلیفہ المسیح الثانی
"4-5- & 1959
تاریخ احمدیت جلد 20 صفحہ 332، 333 ناشر نظارت اشاعت ربوہ )
حمد احباب جماعت کے نام ضروری پیغام
أعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ
اَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ
ہم دوسرے انسانوں سے الگ قسم کے انسان نہیں تھے مگر اللہ تعالیٰ نے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے سے خبر دی کہ مسیح موعودشاہی خاندان میں پیدا ہو گا اور اُس
کے ذریعہ سے پھر اسلامی بادشاہت قائم ہو گی۔7۔اس کی وجہ سے باوجود نہایت نالائق

انوار العلوم جلد 26
599
پیغامات
ہونے کے ہم نے ایک لمبی سکھ کی زندگی بسر کی اور اللہ تعالیٰ کی بشارتوں کے مطابق شاہی خاندان
میں پیدا ہوئے۔ہماری اس میں کوئی خوبی نہیں تھی۔ہم ذلیل تھے اُس نے ہمیں دین کا
با دشاہ بنا دیا۔ہم کمزور تھے ہمیں اس نے طاقتور کر دیا اور اسلام کی آئندہ ترقیوں کو ہم سے
وابستہ کر دیا۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جوتیوں کے طفیل ہمیں اس قابل بنایا کہ ہم خدا تعالیٰ
اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کو دنیا کے کناروں تک پھیلائیں۔یہ وہ مشکل کام تھا
جس کو بڑے بڑے بادشاہ نہ کر سکے لیکن خدا تعالیٰ نے ہم غریبوں اور بے بسوں کے ذریعہ سے
یہ کام کروا دیا۔اور اس بات کو سچا کر دکھایا کہ سُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي ( یعنی
پاک ہے وہ خدا جس نے اسلام کے دشمنوں کو ذلیل کر دیا ) مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ
قیامت تک اسلام کو برتری بخشتا رہے گا اور مجھے امید ہے کہ میری اور حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی اولاد ہمیشہ اسلام کے جھنڈے کو اونچا کرتی رہے گی اور اپنی اور اپنے بیوی
بچوں کی قربانی کے ذریعے سے اسلام کے جھنڈے کو ہمیشہ اونچار کھے گی۔اور محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کو دنیا کے کناروں تک پہنچائے گی۔میں اس دعا میں ہر احمدی کو
شامل کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ ان کا حافظ و ناصر ہو اور ان کو اس مشن کے پورا کرنے کی توفیق
دے۔وہ کمزور ہیں لیکن ان کا خدا ان کے ساتھ ہے اور جس کے ساتھ خدا ہوا سے انسانوں
کی طاقت کا کوئی ڈر نہیں ہوتا۔دنیا کی بادشاہتیں ان کے ہاتھ چو میں گی اور دنیا کی حکومتیں
ان کے آگے گریں گی بشرطیکہ نبیوں کے سردار محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق یہ لوگ
نہ بھولیں اور اسلام کے جھنڈے کو اونچار کھنے کی کوشش کرتے رہیں۔خدا تعالیٰ ان کے ساتھ
ہو، ہمیشہ ان کی مدد کرتا رہے اور ہمیشہ ان کو سچا راستہ دکھاتا رہے۔بے شک وہ کمزور
ہیں۔تعداد کے لحاظ سے بھی اور روپے کے لحاظ سے بھی اور علم کے لحاظ سے بھی۔لیکن اگر
وہ خدائے جبار کا دامن مضبوطی سے پکڑیں گے تو خدا تعالیٰ کی پیشگوئیاں ان کے حق میں
پوری ہوں گی۔اور دینِ اسلام کے غلبہ کے ساتھ ان کو بھی غلبہ ملے گا۔اس دنیا میں بھی
اور اگلی دنیا میں بھی۔خدا تعالیٰ ایسا ہی کرے اور قیامت کے دن نہ وہ شرمندہ ہوں نہ ان
کی وجہ سے حضرت مسیح موعود یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شرمندہ ہوں۔نہ خدا تعالیٰ شرمندہ ہو

انوار العلوم جلد 26
600
پیغامات
کہ اس نے ایسی نالائق جماعت کو کیوں چنا۔یہ خدا تعالیٰ کا لگایا ہوا آخری پودا ہے جو اس
پودے کی آبیاری کرے گا خدا تعالیٰ قیامت تک اُس کے بیج بڑھاتا جائے گا اور وہ دونوں
جہان میں عزت پائے گا۔اِنْشَاءَ اللہ تعالیٰ
اے عزیز و ! 1914 ء میں خدا تعالیٰ نے اپنے دین کی خدمت کا بوجھ مجھ پر رکھا تھا
اور میری پیدائش سے بھی پہلے حضرت مسیح موعود کے ذریعہ میری خبر دی تھی۔میں تو ایک
حقیر اور ذلیل کیڑا ہوں یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل تھا کہ اس نے مجھے نوازا اور میرے ذریعہ
سے اسلام کو دنیا میں قائم کیا۔جس خدا نے میرے جیسے حقیر انسان کے ذریعہ سے دنیا میں
اسلام کو قائم کیا میں اُسی خدائے قدوس کا دامن پکڑ کر اُس سے التجا کرتا ہوں کہ وہ اسلام کو
برتری بخشے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جو اگلے جہان میں ساری دنیا کے سردار ہیں
اس جہان میں بھی ساری دنیا کا سردار بنائے بلکہ اُن کے خدام کو بھی ساری دنیا کا بادشاہ
بنائے مگر نیکی اور تقویٰ کے ساتھ نہ کہ ظلم کے ساتھ۔تو حید دنیا سے غائب ہے خدا کرے
کہ پھر تو حید کا پرچم اونچا ہو جائے اور جس طرح خدا غالب ہے اُسی طرح اس کا جھنڈا
بھی دنیا میں غالب رہے اور اسلام اور احمدیت دنیا میں توحید اور تقویٰ اور اسلام کی
عظمت پھر دنیا میں قائم کر دیں اور قیامت تک قائم رکھتے چلے جائیں۔یہاں تک کہ وہ
وقت آ جائے کہ خدا کے فرشتے آسمان سے نازل ہو کر خدا کے بندوں کی روحوں کو بلند کر
کے آسمان پر لے جائیں اور ان میں ایک ایسا مضبوط رشتہ قائم کر دیں جو ابد تک نہ
ٹوٹے۔امِيْنَ ثُمَّ امِيْنَ۔بادشاہت سب خدا کا حق ہے مگر افسوس ہے کہ انسان نے اپنی جھوٹی طاقت کے گھمنڈ
میں اس بادشاہت کو اپنے قبضہ میں کر رکھا ہے اور خدا کے مسکین بندوں کو اپنا غلام بنا رکھا
ہے۔خدا تعالیٰ اس غلامی کی زنجیروں کو توڑ دے کہ وہ ہر چیز پر قادر ہے۔اللہ تعالیٰ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد اور مسیح موعود علیہ السلام کی اولاد کو نیکی پر ہمیشہ قائم رکھے اور
اعتدال کے راستہ سے پھرنے نہ دے۔اُس سے یہ بات بعید نہیں گو انسان کی نظر میں یہ
بات بڑی مشکل معلوم ہوتی ہے۔میں اُس کے بندوں کی باگ اُسی کے ہاتھ میں دیتا

آج 10 میں سے 10 باقی