میری اولاد کے نام

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
601
پیغامات
ہوں اور مجھے یقین ہے کہ وہ مجھ سے زیادہ ان کا خیر خواہ ثابت ہوگا اور قریب کی قیامت
بلکہ دور کی قیامتوں کے موقع پر سچے مسلمانوں کی سرخروئی اور اعزاز کا موجب ہوگا۔میں
اپنے لڑکوں لڑکیوں اور بیویوں کو بھی اُس کے سپرد کرتا ہوں۔میری نرینہ اولا دموجود ہے
لیکن میں جانتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے سوا انسان کچھ نہیں کر سکتا اس لئے میں اولاد در اولاد
اور بیویوں اور اُن کے وارثوں کو اللہ تعالیٰ کے حوالے کرتا ہوں جس کی حوالگی سے زیادہ
مضبوط حوالگی کوئی نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا الہام تھا
سپردم
مایه خویش را
و دانی حساب کم و بیش را
ہم نے اس الہام کی سچائی کو 51 سال تک آزمایا ہے اور خدا تعالیٰ سے یقین رکھتے
ہیں کہ وہ دنیا کے آخر تک اس الہام کی سچائی کو ظاہر کرتا رہے گا۔اُس کا کلام ہمیشہ سچا ہی
ثابت ہوتا رہے گا۔اصل عزت وہی ہے جو مرنے کے بعد انسان کو ملے گی۔لیکن پھر بھی
اس دنیا میں نیکی کا بیج قائم رکھنے سے انسان دعاؤں کا مستحق بن جاتا ہے اور اپنے پرائے
اس کی بلندی کے لئے دعائیں کرتے رہتے ہیں۔یہ خوبی کا مقام بھلا یا نہیں جاسکتا۔اور
میں اپنے خاندان کے مردوں عورتوں کے لئے خدا تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ
ان کو یہ مقام ہمیشہ عطا ر کھے۔اور اسی طرح میرے بھائیوں اور بہنوں کی اولا د کو بھی۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر کوئی پیدا نہیں ہوا نہ آگے پیدا ہو گا۔آپ کو
خدا تعالیٰ نے اس دنیا میں اور اگلے جہان میں بھی سردار مقرر کیا ہے۔خدا کرے آپ کی
یہ سرداری تا ابد قائم رہے۔اور ہم قیامت کے دن درود پڑھتے ہوئے آپ کے نشان والا
جھنڈا لے کر آپ کے سامنے حاضر ہوں۔اور اپنے خدا سے بھی کہیں کہ اے خدا ! تو نے
جس انسان کی عزت کو اپنی عزت قرار دیا تھا ہم اس کی عزت قائم کر کے آئے ہیں۔ہم پر
بھی رحم کر اور اپنے فضلوں کا وارث بنا۔امِينَ ثُمَّ امِيْنَ۔میری اولاد کے نام
میری نعش ، میری اماں جان کی نعش اور میری بیویوں کی نعشوں
کو قادیان پہنچانا تمہارا

انوار العلوم جلد 26
602
پیغامات
فرض ہے۔میں نے ہمیشہ تمہاری خیر خواہی کی تم بھی میری خواہش پوری کرنا۔اللہ تعالیٰ
تمہارا حافظ و ناصر ہوا اور تمہیں عزت بخشے۔میں ساری جماعت احمدیہ کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اپنی زندگیوں کو خدا اور رسول کے
لئے وقف کریں اور قیامت تک اسلام کے جھنڈے کو دنیا کے ہر ملک میں اونچا رکھیں۔خدا تعالیٰ ان کے ساتھ ہو، ان کی مدد کرے اور اپنی بشارتوں سے ان کو نوازے۔میں
امید کرتا ہوں کہ یورپ کے نئے احمدی اپنی جان اور مال سے ایشیا کے پرانے احمدیوں
کی مدد کریں گے اور تبلیغ کے فریضہ کو ادا کرتے رہیں گے یہاں تک کہ اسلام ساری دنیا پر
غالب آ جائے۔اگر لینن کے متبعین نے چند سال میں ساری دنیا پر اپنا سکہ جمالیا تھا تو محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متبعین یہ کام کیوں نہیں کر سکتے۔صرف عزم اور ارادہ کی
پختگی کی ضرورت ہے۔خدا تعالیٰ ان کا حامی و ناصر ہو۔وہ کبھی ظلم نہ کریں اور ہمیشہ خدا تعالیٰ
کے بندوں کے سامنے عجز وانکسار کے ساتھ سر جھکا ئیں تا کہ خدا تعالیٰ اور اس کے بندوں
کی مددان کو ملتی رہے اور اسلام کا سر ہمیشہ اونچار ہے اور قیامت کے دن خدا کا آخری نبی
بلکہ خدائے واحد خود نہایت شوق سے اپنے ہاتھ پھیلا کر ان کی ملاقات کے لئے آگے
بڑھے۔اور وہ ہمیشہ ہمیش کے لئے خدا تعالیٰ کی برکات کے وارث ہوں۔میں احمدیت
اور اس کے آثار کو بھی خدا کے سپر د کرتا ہوں۔وہی ان کا بھی محافظ ہو اور ان کی عزت کو
قیامت تک قائم رکھے۔امِيْنَ ثُمَّ أَمِيْنَ
اے دوستو ! میری آخری نصیحت یہ ہے کہ سب برکتیں خلافت میں ہیں۔نبوت ایک
بیج ہوتی ہے جس کے بعد خلافت اُس کی تأثیر کو دنیا میں پھیلا دیتی ہے۔تم خلافت حققہ کو
مضبوطی سے پکڑو اور اس کی برکات سے دنیا کو متمتع کرو تا خدا تعالیٰ تم پر رحم کرے اور تم کو
اس دنیا میں بھی اونچا کرے اور اُس جہان میں بھی اونچا کرے۔تا مرگ اپنے وعدوں کو
پورا کرتے رہو اور میری اولاد اور حضرت مسیح موعود کی اولا د کو بھی اُن کے خاندان کے
عہد یاد دلاتے رہو۔احمدیت کے مبلغ اسلام کے نیچے سپاہی ثابت ہوں اور اس دنیا میں
خدائے قدوس کے کارندے بنیں۔

انوار العلوم جلد 26
603
پیغامات
کیا ہمارا خدا اتنی طاقت بھی نہیں رکھتا جتنا کہ حضرت مسیح ناصری رکھتے تھے ؟ مسیح ناصری
تو ایک نبی تھے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمام نبیوں کے سردار تھے۔خدا تعالیٰ ان
کی سرداری کو دونوں جہان میں قائم رکھے اور ان کے ماننے والوں کا جھنڈا کبھی نیچا نہ ہو
اور وہ اور ان کے دوست ہمیشہ سر بلند ر ہیں۔امِيْنَ ثُمَّ آمِيْنَ
میں یہی نصیحتیں پاکستان سے باہر کے احمدیوں کو بھی کرتا ہوں۔وہ بھی خدا تعالی کے
ایسے ہی محبوب ہیں جیسے پاکستان میں رہنے والے احمدی۔اور جب تک وہ اسلام کو اپنا سمح نظر
قرار دیں گے خدا تعالیٰ ان کو بھی اور اسلام کو بھی دنیا میں بلند کرتا چلا جائے گا انْشَاءَ اللهُ - خدا
کرے احمدیوں کے ذریعہ سے
کبھی دنیا میں ظلم کی بنیا د قائم نہ ہو۔بلکہ عدل، انصاف اور
رحم کی بنیاد قائم ہوتی چلی جائے۔اور ہمیشہ خدا تعالیٰ کے فرشتے ان کے دائیں بھی کھڑے
ہوں اور بائیں بھی کھڑے ہوں اور کوئی شخص ان کی طرف نیزہ نہ پھینکے جسے خدا تعالیٰ کے
فرشتے آگے بڑھ کر اپنی چھاتی پر نہ لے لیں۔امِيْنَ ثُمَّ امِيْنَ
آدم اول کی اولاد کے ذریعہ سے بالآخر دنیا میں بڑا ظلم قائم ہوا اب خدا کرے آدم ثانی
یعنی مسیح موعود کی اولاد کے ذریعہ سے یہ ظلم ہمیشہ کے لئے مٹا دیا جائے۔اور سانپ یعنی
ابلیس کا سر کچل دیا جائے اور خدا تعالیٰ کی بادشاہت اسی طرح دنیا میں بھی قائم ہو جائے
جس طرح آسمان پر ہے۔اور کوئی انسان دوسرے انسان کو نہ کھائے اور کوئی طاقت ور
انسان کمزور انسان پر
ظلم اور تعدی نہ کرے۔امِيْنَ ثُمَّ امِيْنَ
مرز امحمود احمد
17 مئی 1959ء
الفضل 20 مئی 1959 ء )

آج 10 میں سے 10 باقی