احباب جماعت کے نام تازہ پیغام
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
604
ہ احباب جماعت کے نام تازہ پیغام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
پیغامات
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ
خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلق انسان کو ہمیشہ کے لئے قائم رکھتا ہے۔مسیح موسوی کو گزرے
ہوئے 1900 سال ہو چکے مگر اللہ تعالیٰ نے اُن کو وہ طاقت بخشی کہ آج تک کوئی ان کا
مقابلہ نہیں کر سکتا۔دہر یہ یورپ بھی مجبور ہے کہ ان کا نام عزت سے لے ورنہ وہ ڈرتا ہے
کہ اس کی طاقت ٹوٹ جائے گی اور باوجود دہریت کے غلبہ کے وہ مجبور ہے کہ مسیح کا نام
ادب سے لے۔پس میں اپنی جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ خدا تعالیٰ سے سچا تعلق پیدا
کریں اور مسیح محمدی سے مضبوط رشتہ قائم کریں اور نیکی کو اپنا شعار بنائیں تب قیامت تک
اللہ تعالیٰ ان کو غلبہ بخشے گا اور قیامت تک کوئی طاقت ان کو ہلا نہیں سکے گی۔حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کا الہام ہے
” جے توں میرا ہو رہیں سب جگ تیرا ہو 8
پس ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے تعلق قائم رکھو خدا تعالیٰ تمہیں دین اور دنیا میں غلبہ بخشے گا اور
کوئی طاغوتی طاقت تمہیں شکست نہیں دے سکے گی۔اور دلوں میں اتحاد پیدا کرو اور
ساری دنیا کے احمدیوں اور مسلمانوں کو ایک نقطہ پر جمع رکھو۔اسلام کے اتحاد سے ہی
خدا تعالیٰ کی شان ظاہر ہوگی اور اسلام کے اتحاد سے ہی خدا کی حکومت دنیا میں قائم ہوگی۔خدا کرے حضرت مسیح موعود کی نسل ہمیشہ ہمیش کے لئے خدا کی حکومت کو دنیا میں قائم
رکھے اور طاغوتی حکومتوں کو ہمیشہ کے لئے کچل ڈالے۔امِيْنَ اللَّهُمَّ امِيْنَ
مسیح موعود اللہ تعالیٰ کا آخری نشان ہے۔اگر شیطان اس کے ہاتھ سے مارا گیا تو
پھر شیطان کبھی سر نہیں اٹھائے گا کیونکہ شیطان کا سر کچلے جانے پر اور کوئی چیز نہیں جو دنیا
میں شیطان کو قائم رکھے۔اللہ تعالیٰ نے امت محمدیہ میں یہ برکت حضرت مسیح موعود کو بخشی
انوار العلوم جلد 26
605
پیغامات
ہے کہ ان کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ کی بادشاہت اس دنیا میں بھی اور اگلے جہان میں بھی
قائم ہو۔میں وصیت کرتا ہوں کہ احمدی جماعت ہمیشہ شیطان کا سر کچلنے کے لئے مستعد رہے
اور دنیا کے چاروں کونوں تک اسلام کو پھیلائے۔اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ ہو۔ان کے کام
میں برکت دے اور ان کی نیتوں کو صاف رکھے۔اور وہ کسی پر ظلم کرنے والے نہ بنیں بلکہ
ہمیشہ عدل اور رحم اور انصاف کو قائم رکھیں اور ان کا یہ طریق عیسائیوں کے طریق کی طرح
زبانی نہ ہو بلکہ حقیقی ہو۔وہ عیسائیوں کی طرح آپس میں اس طرح نہ لڑیں جیسے دو جانور
لڑتے ہیں بلکہ دنیا میں اسلامی اتحاد کو اور آسمان پر خدا کی تو حید کو قائم رکھیں۔آدم اول
کے بعد دنیا نے بڑے گناہ کئے خدا کرے آدم ثانی یعنی مسیح موعود کے ذریعہ سے ایسی دنیا
قائم ہو جو قیامت تک خدا تعالیٰ کے نام کو روشن رکھے۔مرزا محمود احمد
"19-5-1959
الفضل 21 مئی 1959ء)