درد مندانہ پیغام برادرانِ اسلام کے نام

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
608
پیغامات
رَبِّ اغْفِرْلِيْ وَارْحَمْنِي وَ اَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِيْنَ۔رَبِّ كُلُّ شَيْءٍ خَادِمُكَ
رَبِّ فَاحْفَظْنِيْ وَانْصُرْنِي وَارْحَمْنِي -
کثرت سے پڑھا کریں۔رَبِّ إِنَّكَ تَعْلَمُ وَلَا اَعْلَمُ وَأَنْتَ اَعْلَمُ مِنِيْ مِنْ حَفَاءِ نَقَائِصِيْ فَأَنْزِلْ عَلَيَّ
فَضْلَكَ وَ رَحْمَتَكَ وَازِلٌ عَنْ طَرِيْقَتِى كُلَّ عَوَائِقَ لَا تَقُرنِي بَعْدِي وَ أَنْتَ
أَعْلَمُ مِنِّي مِنْ حَالِي
مرزا محمود احمد
13 دسمبر 1959ء
تاریخ احمدیت جلد 20 صفحہ 402 ، 403 ناشر نظارت اشاعت ربوہ )
ه دردمندانہ پیغام برادران اسلام کے نام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُوْدِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ
اے برادرانِ اسلام !
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
آج 1959ء یعنی بیسویں صدی آدھی سے زیادہ گزرگئی ہے۔اسلامی صدی اس سے
بھی زیادہ گزرگئی ہے مگر آپ کو ابھی تک انتظار ہے کہ مسیح آئے گا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کا فرمان ہے کہ خدا تعالیٰ ہر صدی کے سر پر ایک مجدد بھیجے گا 11۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
بہر حال صادق و مصدوق ہیں اور آپ کی طرف کوئی جھوٹ کسی صورت میں منسوب نہیں
ہوسکتا۔پس میں خدا تعالیٰ کی ہر بات پر ایمان لاتے ہوئے کہتا ہوں کہ آپ لوگ خدا تعالیٰ
کی بات مان لیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان لے آئیں۔اسی میں آپ کا
بھلا، اسی میں آپ کے لئے برکت ہے۔خدا تعالیٰ نے اپنے عمل اور اپنی بشارت سے

انوار العلوم جلد 26
609
پیغامات
بتا دیا ہے کہ احمدیت کی برکت سے اسلام یورپ میں پھیل رہا ہے۔پس اب بھی وقت ہے
کہ مان لیں اور خدا کے تقرب کا موقع ضائع نہ کریں۔مرنے کے بعد ایمان فائدہ نہ دے
گا۔پس دوڑیں اور خدا تعالیٰ کی رہتی کو پکڑ لیں اور اپنا دونوں جہانوں میں بھلا کریں۔خدا تعالیٰ آپ کو توفیق دے کہ آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی اُمت بنیں اور
آپ کے اقوال کی پیروی کریں ورنہ خدا تعالیٰ غنی ہے اُسے بندوں کی پرواہ نہیں۔محتاج
انسان ہے وہ محتاج نہیں۔پس دوڑیں اور خدا کے بھیجے ہوئے ما مور پر ایمان لائیں۔یاد
رکھیں آپ کی بھلائی اسی میں ہے۔اگر آپ ایمان نہ لائیں گے تو اس سے کچھ فرق نہیں
پڑے گا۔خدا زمین کے ہر ذرے سے ایسے لوگ پیدا کرے گا جو اسلام کا بول بالا کریں
گے۔اپنی عمر ضائع نہ کریں۔آپ کا دین کی بات کو نہ ماننا اور مسیح موعود علیہ السلام کو نہ ماننا
آپ کے اپنے لئے نقصان دہ ہے۔دن تھوڑے رہ گئے ہیں جلد سے جلد ایمان لا کر اپنا
بھلا کریں۔خدا تعالیٰ آپ کو ایمان عطا فرمائے اور دین و دنیا میں ایمان بخشے۔میں بوڑھا
اور بیمار ہوں مگر آپ کے لئے دعاؤں میں مشغول ہوں۔آپ میرے ماں کی طرف سے
اور باپ کی طرف سے کوئی رشتہ دار نہیں مگر مجھے آپ سے ایسی محبت ہے جیسی اپنے
عزیزوں سے۔میں آپ کے لئے دعا کرتا ہوں خدا تعالیٰ آپ کو دین و دنیا میں نوازے
اور ایمان عطا فرمائے۔اگر آپ ایمان لے آئے تو آپ کا مقام ثریا سے بلند ہوگا۔مجھے یقین ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے قادیان کا راستہ جلد کھل جائے گا جو حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کا مرکز ہے۔وہ لوگ جو ایمان اُس وقت تک لا چکے ہوں گے اُن پر
اُس کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں گی اور وہ جو بعد میں ایمان لانے کی کوشش کریں گے
اُن کو یہ مقام حاصل نہیں ہو گا۔امتحان لینا خدا کا کام ہے آپ کا کام نہیں۔پس آپ خدا کا
امتحان نہ لیں کہ یہ سخت محرومی کا رستہ ہے۔شکر کریں تا کہ خدا تعالیٰ آپ کو کامیاب کر
دے۔میں دعا کرتا ہوں خدا تعالیٰ آپ کو جلد ایمان لانے کی توفیق دے۔آپ کے رُکے
رہنے سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت میں فرق نہیں پڑے گا بلکہ آپ کی اپنی ہی
بدنصیبی ہو گی۔خدا آپ کی مدد کرے۔آپ کو ابتلاؤں اور ٹھوکروں سے بچائے اور میں

انوار العلوم جلد 26
610
اپنی زندگی میں دیکھ لوں کہ آپ کو ایمان عطا ہو گیا۔پیغامات
خدا تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے قُل اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي
كم الله 12 آپ منہ سے محبوب سبحانی محبوب سبحانی کرتے ہیں مگر تعجب ہے کہ ایک
نہر آپ کے سامنے رواں دواں ہے اور آپ اس سے فائدہ نہیں اُٹھاتے۔آپ خود ہی
اس سے فیض اٹھا کر محبوب سبحانی بن سکتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اگر موسیٰ اور عیسیٰ عَلَيْهِمَا السلام زندہ
ہوتے تو اُن کو بھی میری اتباع کے بغیر چارہ نہ تھا 13۔اپنے آپ کو خواہ مخواہ حقیر نہ سمجھو۔خدا تعالیٰ نے آپ کو بڑا بنایا ہے حقیر نہیں بنایا۔جلد آؤ کہ میرا خدا آپ کا انتظار کر رہا ہے۔آپ کے لئے زمین اور آسمان اپنے خزانے اُگلنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔آپ اگر اس سے
فائدہ نہ اٹھا ئیں گے تو اس میں آپ کی اپنی ہی محرومی ہے۔خدا آپ کے ساتھ ہو۔امِینَ
والسلام
خاکسار
مرزا محمود احمد
امام جماعت احمدیہ۔ربوہ
"29-12-1959
(رساله خالد فروری 1960ء)

آج 10 میں سے 10 باقی