لجنہ اماءاللہ کے سالانہ اجتماع1960ء پر پیغام
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
612
پیغامات
کہ اگر کوئی شخص کسی کو ظلم کرتا دیکھے تو اُس کو ہاتھ سے روک دے۔لیکن اگر وہ یہ طاقت
نہیں رکھتا تو ظلم کو دل سے بُرا سمجھے 15۔اس لئے کم از کم آپ کے دل میں تو یہ خواہش
پیدا ہونی چاہئے کہ آپ اسلام کے لئے قربانی کریں۔جب آپ دل میں خواہش کریں
گے تو آپ کو خدا کے فضل سے عمل کی توفیق بھی مل جائے گی۔میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو سچا ایمان بخشے اور آپ کو بڑھ چڑھ کر قربانیوں
کی توفیق عطا کرے تا ہم میں سے بوڑھے سے بوڑھا شخص بھی اسلام اور احمدیت کی
ترقی کو دیکھ سکے۔اللهم امِيْنَ اللَّهُمَّ آمِيْنَ اللَّهُمَّ آمِيْنَ “
66
( الفضل 31 دسمبر 1959 ء)
انڈونیشیا کی سالانہ کانفرنس 1960ء کیلئے پیغام
دو تبلیغ پر زور دیں۔بہت مدت سے وہاں
تبلیغ جاری ہے اور اس وقت تک سارا
ملک احمدی ہو جانا چاہئے تھا۔آپ کا علاقہ اسلام کے پھیلنے کے لئے بہت مفید ہے۔آپ
کو تبلیغ کی طرف بہت توجہ کرنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنا فرض ادا کرنے کی توفیق
دے اور آپ کی زبان میں اثر پیدا کرے۔امین
لجنہ اماءاللہ کے سالانہ اجتماع 1960 ء پر پیغام
اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ
( الفضل 16 ستمبر 1960ء)
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ
بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ممبرات لجنہ اماء الله !
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَ بَرَكَاتُهُ
ہمیں قادیان سے آئے ہوئے 13 سال ہوچکے ہیں اور اب وہاں جانے کے دن
قریب معلوم ہوتے ہیں۔تمہیں بھی چاہیے کہ اپنے اخلاص اور قوت عمل کو بڑھاؤ تا کہ جب بھی
انوار العلوم جلد 26
613
پیغامات
قادیان میں تمہارا جانا مقدر ہے وہ بابرکت ثابت ہو۔قادیان ہمارا اصل مرکز ہے اور وہی برکت
پائے گا جو قادیان سے روحانی رنگ میں اتصال رکھے گا۔عیسائیوں کو انیس سو سال گزر چکے ہیں مگر اب تک وہ ہمت کر رہے ہیں اور ساری دنیا
چھائے ہوئے ہیں۔تم کو تو انیس ہزار سال تک دنیا پر روحانی رنگ میں قبضہ رکھنا چاہیے کیونکہ
مسیح محمدی اپنی ساری شان میں مسیح ناصری سے بڑھ کر ہے۔خدا تعالی تم کو توفیق دے اور تمہاری
ہمتوں میں برکت دے اور تم ہمیشہ خدا تعالیٰ کے قرب میں جگہ پاؤ۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں۔لَوْ كَانَ مُوْسَىٰ وَ عِيْسَىٰ حَيَّيْنِ لَمَا
وَسِعَهُمَا إِلَّا اتَّبَاعِی 16 یعنی اگر موسیٰ اور عیسی بھی زندہ ہوتے تو اُن کیلئے میری اتباع کے بغیر
کوئی چارہ نہ ہوتا۔پس تمہارا آقا تو عیسی اور موسی سے بھی بڑھ کر ہے۔تمہیں چاہئے کہ جب تم
قادیان جاؤ تو اُس وقت تک کروڑوں احمدی ہو چکا ہو۔اور اپنی نسلوں کو سکھاؤ کہ وہ احمدیت کو
بڑھائیں اور ترقی دیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ماؤں کے قدموں کے نیچے
جنت ہوتی ہے 17۔اس کے یہی معنے ہیں کہ ماں اگر چاہے تو اپنے بچوں کو جنتی بنا سکتی ہے۔سو
اے احمدی عورتو! اپنی اولاد کو جنتی بنانے کی کوشش کرو اور ان
کو یہ تعلیم دو کہ احمد بیت کو دنیا میں پُر امن
طریق پر پھیلا کر دم لیں۔صرف پنجاب
میں نہیں بلکہ ساری دنیا میں۔تمہیں قادیان سے آئے ہوئے تیرہ سال ہورہے ہیں چاہئے تھا کہ اس تیرہ سال
کے عرصہ میں تم جماعت کو کئی گنا بڑھا دیتیں۔بیشک عورت مردوں کی طرح کام نہیں کر سکتی
مگر اپنے خاوندوں اور بیٹوں کو ترغیب دے سکتی ہے۔عیسائی عورتیں اپنی زندگی وقف
کر کر کے ساری عمر دین کا کام کرتی ہیں تم کو بہر حال عیسائیوں سے بڑھ کر نمونہ دکھانا
چاہئے اور قیامت تک اسلام اور احمدیت کے جھنڈے کو بلند رکھنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ
تمہارے ساتھ ہو اور وہ تمہیں اپنے فرائض کو صحیح رنگ میں ادا کرنے کی توفیق بخشے۔تمہیں
66
احمدیت کا سچا خادم بنائے اور تمہیں اپنی برکات سے ہمیشہ بہرہ و رفرما تا ر ہے۔“
مصباح دسمبر 1960 ء صفحہ 2 ،3)