جلسہ سالانہ قادیان (16 تا 18 دسمبر 1960ء) کیلئے روح پرورپیغام

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
616
جلسہ سالانہ قادیان ( 16 تا 18 دسمبر 1960ء) کیلئے روح پرور پیغام
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
برادران بھارت !
اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
پیغامات
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
ہمیں قادیان سے گئے ہوئے تیرہ سال ہو گئے ہیں اور تیرہ سال کا عرصہ کوئی معمولی
عرصہ نہیں ہوتا۔یہ زمانہ اپنی صعوبتوں اور مشکلات کے لحاظ سے ایک بڑا لمبا اور پُر فتن
دور تھا۔مگر اللہ تعالیٰ نے آپ لوگوں کو اس امر کی توفیق عطا فرمائی کہ آپ نے ہر قسم کی
مشکلات کے باوجود اسلام کے جھنڈے کو بلند رکھا اور حضرت مسیح موعود کے لائے ہوئے
پیغام کولوگوں کے کانوں تک پہنچایا۔مجھے امید ہے اللہ تعالیٰ آئندہ بھی آپ لوگوں کیلئے
ہمیشہ خیر و برکت کے سامان پیدا کرتا چلا جائے گا اور وہ مشکلات جو ابھی پائی جاتی ہیں ان
کو بھی دور فرما دے گا۔یہ امر یاد رکھو کہ قادیان ہمارا مرکز اور خدا کے رسول کا تخت گاہ ہے اور مرکز میں
رہنے والوں اور مقدس مقامات کی زیارت کی غرض سے باہر سے آنے والوں پر بڑی
بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اور ان کا فرض ہوتا ہے کہ وہ اسلام کا عملی نمونہ بنیں اور
اپنی عبادتوں اور دعاؤں اور بلند اخلاق کے ذریعہ دوسروں کیلئے بھی ہدایت اور رہنمائی کا
موجب بنیں اور کوئی ایسی حرکت نہ کریں جو کسی کمزور انسان کیلئے ٹھوکر کا موجب ہو۔پس
اپنی ان تمام ذمہ داریوں کو احسن طریق پر ادا کرو جو خدا اور اس کے رسول کی طرف سے تم
پر عائد ہیں۔اور حضرت مسیح موعود کی پیشگوئیوں کے پورا ہونے پر یقین رکھو۔یہودی قوم
اسلام کی شدید دشمن ہے مگر میں اُسے داد دیتا ہوں کہ اس نے 2300 سال صبر کیا اور آخر
اپنا مقدس مرکز پالیا۔اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کے افراد کو بھی اس امر کی توفیق عطا فرمائے

انوار العلوم جلد 26
617
پیغامات
کہ وہ دعاؤں سے کبھی غافل نہ ہوں اور ہمیشہ اپنے روحانی مرکز میں روحانی اور علمی
برکات کیلئے جمع ہوتے رہیں۔ہمارا خدا قادر مطلق خدا ہے اور وہ جو چاہے کر سکتا ہے اور
ہم اس سے خیر و برکت کی امید رکھتے ہیں۔ہم محمد رسول اللہ ﷺ کی امت اور حضرت
مسیح موعود کی جماعت ہیں۔ہمارا حق یہودیوں سے بہت زیادہ ہے بشرطیکہ ہم استقلال
دکھا ئیں اور اپنے نیک اخلاق سے اللہ تعالیٰ کی رحمت کو کھینچنے والے بنیں۔سود عا ئیں کرو
اور پھر دعائیں کرو اور پھر دعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ قادیان کے دروازے تمام احمدیوں کیلئے
کھول دے اور جو روکیں پائی جاتی ہیں ان کو دور فرمادے اور ہماری عمروں کو اتنا بڑھا دے
کہ ہم اپنی زندگی میں قادیان میں آباد ہو جائیں۔اور نہ صرف قادیان کے درو دیوار کو
دیکھیں بلکہ وہاں کے انوار اور برکات سے بھی فائدہ اٹھائیں اور ساری جماعت کے
دلوں کو ٹھنڈک پہنچے۔مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ ساری جماعت دعاؤں میں لگ
جائے اور خدا تعالیٰ کے فضل کو کھینچ لائے۔وہ جو چاہے کر سکتا ہے اس کے راستہ میں کوئی
چیز روک نہیں بن سکتی۔جو روک بنے گا خود اپنا نقصان کرے گا۔سو دعائیں کرو اور پھر
دعائیں کرو اور پھر دعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ ہم کو پھر اکٹھا کر دے اور اپنے فضل سے ہماری
جھولی بھر دے۔وہ احکم الحاکمین بھی ہے اور ارحم الراحمین بھی ہے۔اس کے رحم کی کوئی
انتہاء نہیں اور نہ اس کی طاقت کی کوئی انتہا ہے۔صرف انسان کی اپنی غلطی ہوتی ہے کہ وہ
اُس سے منہ موڑ لیتا اور اُس کے فضل سے نا امید ہو جاتا ہے۔احادیث میں آتا ہے کہ ایک جنگ کے بعد رسول اللہ علیہ نے دیکھا کہ ایک عورت
جس کا بچہ کھویا گیا تھا دیوانہ وار ادھر اُدھر پھر رہی ہے۔وہ ایک ایک بچہ کو اٹھاتی اور سینہ
سے لگاتی اور پیار کرتی اور پھر اسے چھوڑ کر اپنے بچے کی تلاش میں دوڑ پڑتی۔وہ اسی
حالت میں تھی کہ اسے اپنا بچہ مل گیا اور وہ نہایت اطمینان اور آرام کے ساتھ اس کو لے کر
بیٹھ گئی۔رسول
کریم ﷺ نے صحابہ کو مخاطب کیا اور فرمایا کیا تم سمجھتے ہو کہ اگر اس عورت
سے یہ کہا جائے کہ اپنے بچہ کو آگ میں ڈال دے تو یہ عورت اسے آگ میں ڈالنے کیلئے
تیار ہو جائے گی ؟ صحابہ نے عرض کیا کہ يَا رَسُولَ الله! ایسا کبھی نہیں ہو سکتا۔آپ نے

انوار العلوم جلد 26
618
پیغامات
فرمایا تم نے اس عورت کی محبت کا جو نظارہ دیکھا ہے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے اس سے
بھی زیادہ محبت رکھتا ہے اور جب اس کا کوئی کھویا ہوا بندہ اسے واپس مل جاتا ہے تو اسے
اس سے بھی زیادہ خوشی ہوتی ہے جتنی اس عورت کو اپنے بچہ کے ملنے سے ہوئی ہے 19۔پس
اس ارحم الراحمین خدا پر امید رکھو۔وہ عمریں بھی بڑھا سکتا ہے اور زمانہ کی طنابیں بھی کھینچ
سکتا ہے۔وہ اپنی قدرت اور رحمت سے ہمیں قادیان میں بسا سکتا ہے۔حضرت مسیح موعود
فرماتے ہیں۔ہماری دعا ہے کہ خدا تعالیٰ قادیان کو ہمیشہ اس شعر کا مصداق رکھے اور جلد ہی وہ
وقت لائے کہ ہم سب کے سب کہہ اٹھیں
زمین قادیاں اب محترم ہے ہجوم خلق سے ارضِ حرم ہے
وہ خدا جس نے یہو دیاں پر رحم کیا اور انہیں فلسطین میں لا کر بسا دیا وہ ہم پر بھی رحم
کر سکتا ہے۔ہم غریب اور کمزور ہیں۔ہم 2300 سال تک صبر نہیں کر سکتے۔ہمارے
لئے 13 ،14 سال بھی بہت ہیں اس کے بعد امید رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس تفرقہ کو
مٹادے گا اور دونوں ملکوں کو صلح اور محبت اور پیار کے ساتھ رہنے کی توفیق بخشے گا۔ہماری
تو خواہش ہے کہ خدا تعالیٰ قادیان کو اتنا بڑھائے کہ وہ بیاس تک پھیل جائے اور ہماری
عارضی جدائی دور ہو جائے اور ہمارا چہرہ خوشی سے پُر نور ہو جائے۔ابھی قادیان نے بہت
ترقی کرنی ہے مگر اس کیلئے خدا ہی سامان کر سکتا ہے ہم کچھ نہیں کر سکتے۔اس لئے آؤ ہم
خدا تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کرے اور ہمیں اسلام اور احمدیت کے
پھیلا نے کیلئے آخر دم تک جدو جہد کرنے کی توفیق بخشے۔وہ احکم الحاکمین بھی ہے اور
ارحم الراحمین بھی ہے۔اس سے بعید نہیں کہ وہ ہماری تمام مشکلات کا خاتمہ کر دے۔ایک غزوہ میں صحابہ کے اونٹ بلک گئی تھے تو رسول کریم ﷺ نے صحابہ سے
ما يا رِفْقًا بِالْقَوَارِيْرَ - 20 یعنی شیشوں کا بھی خیال رکھو اور عورتوں کی طرف توجہ کرو تا کہ
انہیں کوئی تکلیف نہ پہنچے۔مگر ہم تو اس وقت عورتوں سے بھی کمزور تر ہیں۔اگر صحابہ سے یہ
کہا گیا تھا کہ عورتوں کا خیال رکھیں تو خدا تعالیٰ سے یہ کیوں عرض نہیں کیا جا سکتا کہ وہ

انوار العلوم جلد 26
619
پیغامات
عورتوں سے بھی کمزور تر لوگوں کا خیال رکھے اور ان کا حقیقی اور دائمی مرکز ان کو پھر
دلا دے اور سینکڑوں سال کے لئے ان کو وہاں بسا دے اور پر امن اور روحانی ذرائع
سے تمام دنیا کے احمدیوں
کو وہاں کھینچ کھینچ کر لائے اور ایک لمبے عرصہ تک ان کو خوشیاں
دکھائے۔اُس کی طاقت میں سب کچھ ہے لیکن ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں۔اللہ تعالیٰ سے
دعا ہے کہ وہ ایسا ہی کرے اور آپ لوگوں کو نیکی اور تقوی کے ساتھ اپنی تمام زندگی بسر
کرنے کی توفیق بخشے۔خدا تعالیٰ کا فضل جذب کرنے اور اس کی رحمت کو اپنی طرف کھینچنے
کے لئے ضرورت ہے کہ آپ لوگ نیکی پر ثبات اختیار کریں اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعاؤں
اور گریہ وزاری سے کام لیں۔خدا تعالیٰ ہر ایک کی سنتا ہے۔بعض دفعہ چھوٹے بچوں کی
دعاسنی جاتی ہے۔بعض دفعہ عورتوں کی دعاسنی جاتی ہے اور بعض دفعہ مردوں کی دعاسنی
جاتی ہے۔نیوہ کے لوگوں پر جب عذاب آیا اور انہوں نے اس کے آثار دیکھے تو ان کے
مرد اور عورتیں اور بچے سب میدان میں جمع ہو گئے اور انہوں نے بلبلا بلبلا کر دعائیں کرنی
شروع کر دیں۔مردوں نے ٹاٹ کے کپڑے پہن لیے اور عورتوں نے اپنے دودھ پیتے
بچوں کو الگ پھینک دیا اور انہیں دودھ پلانا بند کر دیا اور اس قدر دعائیں کیں کہ آخر اللہ تعالیٰ
کا فضل جوش میں آگیا اور اس نے آنے والا عذاب ان سے دور کر دیا۔اگر قادیان کی
عورتیں بھی اپنے بچے پھینک کر دعاؤں میں لگ جائیں اور مرد بھی دعاؤں اور گریہ و زاری
سے کام لیں تو ہمیں امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنا فضل نازل فرمادے گا اور ہماری تمام
مشکلات کو دور کر دے گا۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے ساتھ ہو اور وہ ہمیشہ آپ کو اسلام اور
احمدیت کا جھنڈا بلند رکھنے کی توفیق بخشے۔نیکی اور تقویٰ میں دوسروں کیلئے نمونہ بنائے اور
احمدیت کا سچا اور مخلص خادم بننے کی توفیق عطا کرے۔آمِيْنَ اللَّهُمَّ آمِيْنَ
مرزا محمود احمد
خلیفہ اسیح الثانی
"23-11-1960
تاریخ احمدیت جلد 20 صفحہ 731 تا 734 ناشر نظارت اشاعت ربوہ )

آج 10 میں سے 10 باقی