احباب جماعت کے نام

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
624
پیغامات
ہ جماعت احمد یہ انڈونیشیا کے جلسہ سالانہ 1961 ء کیلئے پیغام
ترجمہ : " انڈونیشیا کی جماعت بڑی پرانی ہے اور مولوی رحمت علی صاحب کے زمانہ
میں قائم ہوئی تھی۔میں آپ لوگوں کو آپ کے اس لمبا عرصہ استقلال سے رہنے پر
مبارکباد دیتا ہوں اور خدا تعالیٰ کے حضور دعا کرتا ہوں کہ وہ آپ کی امداد کرے اور آپ کو
تعداد میں بڑھائے۔“
احباب جماعت کے نام
دستخط حضرت خلیفۃ المسیح الثانی
الفضل 3 اکتوبر 1961 ء صفحہ 4)
جمله افراد جماعتِ احمدیہ کو بار بار تبلیغ کی طرف توجہ دلاتے رہنے کی ضرورت
ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وقت جماعت کی تعداد آج کی تعداد کا 1/100
حصہ بھی نہ تھی لیکن بیعت کی تعداد آج کل کی نسبت سے کئی گنا زیادہ تھی۔جماعت کو یاد
رکھنا چاہئے کہ اس موجودہ رفتار سے تو تین سو سال تک بھی دنیا میں کوئی انقلاب پیدا نہیں
ہو سکتا۔اور اب تک تو اس قدر معجزات ظاہر ہو چکے ہیں اور اس قدر صداقت سلسلہ ظاہر
ہو چکی ہے کہ تھوڑی سی توجہ دلانے سے لوگ صداقت کو قبول کرنے کیلئے آمادہ ہیں۔کام لینے والوں اور کام کرنے والوں کی باہمی کوشش سے ہی جلدی ترقی ہوسکتی ہے
کام کرنے والوں کو تو ثواب ملے گا ہی لیکن جو افسران اور ذمہ دار احباب اس طرف توجہ
دلائیں گے ان کو بھی مفت میں ثواب مل جائے گا۔اس لئے افسران کو چاہئے کہ بار بار
لوگوں سے ان کی کوششوں کے متعلق رپورٹیں بھی حاصل کرتے رہیں اس سے بھی توجہ قائم
رہتی ہے کیونکہ دنیا کے دلوں کو فتح کرنا کسی ایک شخص کا کام نہیں ہے باہم مل کر کام کرنے
سے ہی یہ مقصد حاصل ہوسکتا ہے۔خدا کا نور جس قوم میں ظاہر ہوتا ہے اس کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں اور اس قوم کا

انوار العلوم جلد 26
625
پیغامات
فرض ہو جاتا ہے کہ وہ دوسرے سب لوگوں کو اس نور سے منور کرے اور جب تک ساری
دنیا پر اسلام کا غلبہ نہ ہو جائے اُس کو چین نہیں آنا چاہئے۔اس زمانہ میں تو بعض ہماری جتنی تعداد رکھنے والی قوموں نے بھی انقلاب پیدا کر دیا
ہے۔اگر جماعت کو بار بار اس کا فرض یا ددلایا جا تا رہے تو جماعت احمد یہ بھی ہر قسم کی قربانی
کرنے لگ جائے گی۔حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو حضرت عیسی علیہ السلام کے
سردار تھے ان کی قوم جس قدر کوشش عیسائیت کو پھیلانے کے لئے کر رہی ہے ہمارا فرض
ہے کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مشن اسلام کو پھیلانے کے لئے ان لوگوں
سے کئی گنا زیادہ کوشش کریں۔روزہ اور دعا کے ذریعہ روحانی طاقت بڑھتی ہے ان روحانی ذرائع کو بھی اختیار کر
کے اپنی روحانی طاقتوں کو زیادہ کرو۔تحریک جدید کے افریقہ اور امریکہ کے مشنوں کو توجہ دلائی جائے کہ افریقہ اور
امریکہ کی حبشی اقوام کی طرف بھی خاص توجہ کی ضرورت ہے۔یہ پیشگوئی ہے کہ آخری
زمانہ میں حبشی قو میں اسلام کی طرف رجوع کریں گی اور خانہ کعبہ کو پھر تعمیر کریں گی 21۔امریکہ کے حبشی باشندے بھی مذہب کے لئے مال و جان کی قربانیاں پیش کرنے کے لیے
بالکل تیار ہیں اس لئے اسلام کی ترقی اس زمانہ میں افریقہ اور امریکہ کے حبشیوں سے
وابستہ معلوم ہوتی ہے۔احباب جماعت کو یہ بھی چاہئے کہ دو دو چار چار دوست مل کر مشترکہ طور پر الفضل
کے خریدار بنیں تا کہ الفضل میں شائع ہونے والے مضامین اور ایمان افروز ارشادات
سے فائدہ اٹھا سکیں جو ایمان کی تازگی کا موجب ہوتے ہیں۔“
( الفضل 23 ستمبر 1961ء)

آج 10 میں سے 10 باقی