جلسہ سالانہ قادیان 1961ء پر روح پرورپیغام

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
626
پیغامات
جلسہ سالانہ قادیان 1961ء پر روح پرور پیغام
اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
برادران
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
عزیزم مرزا وسیم احمد ناظر دعوة و تبلیغ قادیان نے مجھ سے خواہش کی ہے کہ میں
بھارت کے اُن احمدی احباب کے لئے جو قادیان کی مقدس سرزمین میں جلسہ سالانہ کے
موقع پر جمع ہورہے ہیں کوئی پیغام ارسال کروں۔سوسب سے پہلے میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا
کرتا ہوں کہ اس نے محض اپنے فضل سے آپ لوگوں کو اپنی زندگیوں میں ایک بار پھر اس
امر کی توفیق عطا فرمائی کہ آپ اُس کے قائم کردہ روحانی مرکز میں جمع ہوں اور اس کے
فیوض و برکات سے مستفیض ہوں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہماری جماعت کے تمام
مردوں اور عورتوں اور بچوں کو اُن کے اس اخلاص کی جزائے خیر عطا فرمائے اور انہیں
دین و دنیا میں اپنی برکات اور انوار سے متمتع کرے۔آمین۔اے عزیزو! بے شک جسمانی لحاظ سے ہم اس وقت آپ سے دُور ہیں مگر ہمارے
دل آپ کے قریب ہیں اور ہمارے قلوب میں بھی وہی جذبات موجزن ہیں جو
آپ کے دلوں میں پائے جاتے ہیں۔ہمیں خوشی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو ہندوستان
میں اپنے دین کے جھنڈے کو بلند رکھنے اور آستانہ حبیب پر ڈھونی رما کر بیٹھنے کی توفیق عطا
فرمائی۔مگر اے عزیزو! ابھی کام کا ایک وسیع میدان آپ لوگوں کے سامنے پڑا ہے جس کے
لئے بے انتہا ء خدمات اور قربانیوں کی ضرورت ہے۔مالی قربانیوں کی بھی اور وقت کی قربانیوں
کی بھی۔اس لئے ہمت سے کام لو اور اپنا قدم ہمیشہ آگے بڑھانے کی کوشش کرو۔اور غیر مسلم
شرفاء کو اپنے عملی نمونہ سے اور لٹریچر کی اشاعت کے ذریعہ بھی اسلامی خوبیوں سے آگاہ

انوار العلوم جلد 26
627
پیغامات
کرتے رہو۔اور ہمیشہ ان کے ساتھ اچھے تعلقات رکھو اور ایسے بلند اخلاق کا مظاہرہ کرو
کہ وہ تمہیں انسانوں کی صورت میں خدا تعالیٰ کے فرشتے سمجھنے لگ جائیں۔یہ امر یا درکھو کہ ہم لوگ کسی سوسائٹی کے ممبر نہیں جو محد و د مقاصد کے لئے قائم کی جاتی
ہے بلکہ ہم ایک مذہب کے پیرو ہیں۔اور مذہب تعلق باللہ اور شفقت علی خلق اللہ کے
مجموعہ کا نام ہوتا ہے۔پس جس طرح تعلق باللہ کے بغیر کوئی قوم مذہب سے سچا تعلق رکھنے
والی قرار نہیں دی جا سکتی اسی طرح شفقت علی خلق اللہ کے بغیر بھی کوئی مذہب سچا مذ ہب نہیں
کہلا سکتا۔اور شفقت علی خلق اللہ کے دائرہ میں ایک ہندو اور سکھ وغیرہ بھی اُسی طرح داخل
ہے جس طرح ایک مسلمان۔پس میں آپ لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے ہمسایوں یعنی
ہندو اور سکھ اصحاب سے ہمیشہ اچھے تعلقات رکھو اور اُن کی خوشی میں اپنی خوشی اور اُن کی
تکلیف میں اپنی تکلیف محسوس کرو۔یہی وہ تعلیم ہے جو اسلام نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے ذریعہ ہمیں دی ہے اور جس کی وجہ سے اسلام کو دنیا کے تمام مذاہب پر فوقیت حاصل
ہے۔اسلام کوئی قومی مذہب نہیں بلکہ ایک عالمگیر مذہب ہے جو دنیا کے تمام افراد کو اپنے
دائرہ ہدایت میں شامل کرتا ہے۔پس جس طرح مسلمان ہمارے بھائی ہیں اُسی طرح
ہندو اور سکھ بھی انسانیت کے وسیع حلقہ میں ہمارے بھائی ہیں اور ہمارا فرض ہے کہ ہم
ان سے برادرانہ تعلقات رکھیں اور اُن سے لطف و مدارات کا سلوک کریں۔اگر کوئی شخص
اپنی نادانی کی وجہ سے ہم سے عنا درکھتا ہے تو یہ اس کا ایک ذاتی فعل ہے جس کا وہ خود ذمہ دار
ہے۔ہماری طرف سے کسی کی دل آزاری نہیں ہونی چاہئے اور نہ کسی کو تکلیف پہنچانے کا
خیال ہمارے دلوں میں آنا چاہئے۔ہمارا کام یہ ہے کہ ہم بدی سے نفرت رکھیں لیکن بد کی
اصلاح کے لئے اُس سے محبت اور پیار کا سلوک کریں کیونکہ آخر وہ ہمارا بھائی ہے اور اُس
کی اصلاح ہمارے لئے خوشی کا موجب ہے۔-
پنجاب میں جن دنوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی کے مطابق
طاعون کا مرض بڑے زور سے پھیلا ہوا تھا اور لاکھوں لوگ لقمہ اجل ہورہے تھے اُن دنوں
مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم بیان فرمایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ مجھے بیت الدعا سے یعنی

انوار العلوم جلد 26
628
پیغامات
اُس کمرہ سے جسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دعاؤں کے لئے مخصوص کیا ہوا تھا اس
طرح در دو کرب کے ساتھ رونے اور چیخنے چلانے کی آواز میں آئیں جیسے کوئی عورت دردِ زہ
کی شدت سے کراہ رہی ہو۔میں نے کان لگا کر سُنا تو مجھے محسوس ہوا کہ وہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی آواز ہے۔پھر میں نے اور توجہ کے ساتھ کان لگائے تو مجھے معلوم ہوا کہ آپ
اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کر رہے ہیں اور آپ کی زبان پر یہ الفاظ جاری ہیں کہ اے خدا!
تیری پیشگوئی پوری ہوئی اور طاعون دنیا میں آگئی۔مگر اے میرے رب ! اب دنیا طاعون
سے مرتی چلی جا رہی ہے۔اگر سب لوگ مر گئے تو تجھ پر ایمان کون لائے گا۔پس دنیا کی
تباہی میں ہماری خوشی نہیں بلکہ دنیا کی نجات اور خوشحالی میں ہماری خوشی ہے۔پس تقویٰ
اور خدا ترسی پر زور دو۔دشمنوں تک سے ہمدردی کرو۔بد دعائیں کرنے والوں کو دعائیں
دو اور بدخواہی کرنے والوں کی خیر خواہی کرو۔اگر تم ایسا کرو گے تو جیسا کہ قرآن کریم
نے بتایا ہے جو آج تمہارا دشمن ہے وہ کل تمہارے صبر اور حسن سلوک اور نیکی کے نتیجہ میں
تمہارا گہرا دوست بن جائے گا۔پس سکھوں اور ہندوؤں سے اچھے تعلقات رکھو۔سکھوں کا تو اس لحاظ سے بھی ہمارے ساتھ تعلق ہے کہ جس طرح ہم تو حید کے قائل
ہیں اُسی طرح وہ بھی تو حید کے قائل ہیں۔پس تمام غیر مسلم شرفاء سے برادرانہ تعلقات
مضبوط کرو اور انہیں اسلام اور احمدیت کی خوبیوں سے روشناس کرتے رہو۔اور اللہ تعالیٰ
سے دعائیں بھی کرو کہ وہ ہماری مدد کرے اور آسمان سے اپنی رحمت کے فرشتے ہماری
تائید کے لئے نازل کرے۔ہم عاجز اور بیکس ہیں۔جو کچھ ہوگا اُسی کی تائید اور نصرت
سے ہو گا۔پس دعائیں کرو کہ اللہ تعالی اسلام اور احمدیت کو پھیلائے۔دعائیں کرو کہ وہ
ہمارے حقیر کاموں میں ایسی برکت پیدا فرمائے کہ ان کے نتائج دنیا کے لئے حیران کن
ثابت ہوں اور ساتھ ہی کوشش اور جدو جہد سے کام لو۔اور تمام دنیا کو ایک مرکز پر جمع
کرنے کی کوشش کرو اور اسلام اور احمدیت کے پھیلانے کا پروگرام ہمیشہ وسیع سے وسیع تر
کرتے چلے جاؤ۔یہ امر یا د رکھو کہ اللہ تعالیٰ اپنے مامور کے ذریعہ دنیا میں اُسی وقت اپنی آواز بلند کیا

انوار العلوم جلد 26
629
پیغامات
کرتا ہے جب چاروں طرف کفر اور شیطانی قوتوں کے حملے ہور ہے ہوں اور روحانی امن
اور چین دلوں سے مفقود ہو چکا ہو۔پس جس طرح کسی خوفناک جنگل میں شیروں اور
درندوں کے حملہ سے وہی بھیٹرمیں محفوظ رہ سکتی ہیں جو گڈریے کی بنسری پر دوڑتی ہوئی اُس
کے پاس آجائیں اِسی طرح اس زمانہ میں بھی وہی لوگ شیطانی حملوں سے محفوظ رہ سکتے
ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دامن سے وابستہ ہوں اور آپ
کی تعلیم پر
عمل کرنے والے ہوں۔پس میں آپ لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ اشاعت اسلام کا فرض
ہمیشہ یادرکھو اور اپنی اولاد در اولاد کو یاد کراتے چلے جاؤ اور اپنے اعمال میں نیک تغیر پیدا
کرو تا کہ خدا کا جلال دنیا پر ظاہر ہو اور وہ منشاء پورا ہو جس کے لئے اس نے ہماری
جماعت کو قائم فرمایا ہے۔بے شک یہ ایک مشکل اور کٹھن کام ہے لیکن استقلال اور
دعاؤں سے کام لینے کے نتیجہ میں آسمان کے دروازے آپ لوگوں کے لئے کھل جائیں
گے اور دنیا جن باتوں کو آج ناممکن سمجھتی ہے وہ کل ایک حقیقت بن کر ان کے سامنے ظاہر
ہو جائیں گی۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ لوگوں کے اس اجتماع کو ہر لحاظ سے بابرکت اور نتیجہ خیز
بنائے اور آپ کو اپنے فضل سے اس روحانی لذت اور سرور سے حصہ بخشے جس کے لئے
حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے اس مقدس اجتماع کی بنیاد رکھی ہے۔اور مرکز سلسلہ سے
مخلصانہ وابستگی اور اشاعت اسلام کے لئے ہر قسم کی قربانیوں کی توفیق آپ کو عطا
فرمائے۔امِيْنَ اللَّهُمَّ امِيْنَ۔خاکسار
مرز امحمود احمد
خلیفة المسیح الثانی
"22-11-1961
الفضل 10 جنوری 1962ء)

آج 10 میں سے 10 باقی