احباب جماعت کے نام پیغام

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
630
احباب جماعت کے نام پیغام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
برادران
اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
پیغامات
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
وَ عَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحَ الْمَوْعُودِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
اپنے روحانی مرکز سے جُدا ہوئے اتنی دیر ہوگئی ہے کہ اب طبیعت بہت گھبراتی ہے مگر ہم
خدا تعالیٰ کے وعدوں پر یقین رکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ ایک دن ہمیں اپنا روحانی مرکز دلوا دے
گا مگر ہمیں خود بھی جد و جہد کرنی چاہئے اور اللہ تعالیٰ کے وعدوں کو پورا کرنے کی کوشش
کرنی چاہئے۔دنیا کفر کے اندھیروں میں پڑی ہوئی ہے اور ہمیں خدا کا نور ملا ہے ہماری
کوشش ہونی چاہئے کہ دنیا کو خدا کے نور کی طرف لائیں اور جو خدا نے ہم کو دیا ہے اسے
دنیا تک پہنچائیں۔دنیا خدا سے دور ہوتی جا رہی ہے اور پکار پکار کر کہہ رہی ہے کہ میری
مدد کے لئے آؤ۔اب یہ ہمارا فرض ہے کہ خدا تعالیٰ کے اچھے خادموں کی طرح اس کی
آواز کو سنیں اور اس تک خدا کا پیغام پہنچا ئیں۔سو آگے آؤ اور لوگوں کو دین کی طرف لاؤ کہ اس سے بہتر موقع پھر کبھی نہیں ملے گا۔مسیح نے جو تعلیم دی تھی اسلام کی تعلیم کے آگے عشر عشیر بھی نہ تھی مگر عیسائیوں نے اپنی
جد و جہد سے اسے دنیا میں پھیلا دیا۔اگر ہم اس سے ہزارواں حصہ بھی کوشش کریں تو دنیا کے
چپہ چپہ پر اسلام کا چشمہ پھوٹ پڑے اور آلَستُ بِرَبِّكُمُ 22 کے مقابلہ میں بلی 23 کی
آوازیں آنے لگیں۔سو اٹھو اور کمر ہمت کس لو۔عیسائی جھوٹ کے لئے اتنا زور لگا رہے
ہیں کیا تم سچائی کے لئے زور نہیں لگا سکتے ؟ خدا تعالیٰ اپنی نصرت کے سامان پیدا کر رہا
ہے۔ضرورت یہ ہے کہ تم بھی بچے خادموں کی طرح آگے آؤ اور اپنے ایمان کو اپنے عمل

انوار العلوم جلد 26
631
پیغامات
سے ثابت کرو۔دنیا ہزاروں سال سے پیاسی بیٹھی ہے اور اس کے پیاس بجھانے والے
چشمہ کی نگرانی تمہارے سپرد ہے۔کیا تم آگے نہیں بڑھو گے اور دنیا کی پیاس نہیں بجھاؤ
گے؟ اٹھو اور آگے آؤ اور خدا تعالیٰ کے ثواب کے مستحق بنو۔دنیا میں پھیل جاؤ اور اسلام کی
تعلیم کو دنیا کے گوشہ گوشہ میں پھیلا دو۔خدا تعالیٰ تمہاری مدد کرے اور دنیا کی آنکھیں
کھولے اور انہیں اسلام کی طرف لائے۔اسلام ہی سارے نوروں کا جامع اور سیاری
صداقتوں کا سرچشمہ ہے۔اس سر چشمہ کے پاس خاموش نہ بیٹھو بلکہ دنیا میں اس کا پانی تقسیم
کرو۔جس کے پاس چھوٹی سی چیز بھی ہوتی ہے وہ اُسے دنیا کو دکھاتا پھرتا ہے تمہارے
پاس تو ایک خزانہ ہے۔ایک بڑھیا کے متعلق مشہور ہے کہ اُس کے پاس ایک انگوٹھی تھی
اسے لے کر کھڑی ہو جاتی اور ہر ایک کو دکھاتی۔تمہارے پاس تو خدا کا نور ہے تم کیوں
نہیں اسے ساری دنیا کو دکھاتے اور دنیا کے سامنے پیش کرتے۔جاؤ اور دنیا کو اسلام کی
طرف پھیر کے لاؤ اور اسلام کی صداقت کو دنیا پر ظاہر کرو۔خدا تمہاری مدد کرے اور ہر
میدان میں تمہیں فتح دے۔اگر تم خدا کے لئے نکلو گے تو وہ ضرور تمہاری مدد کرے گا اور
تمہیں دنیا کا بادشاہ اور امام بنادے گا۔یہ خدا کا کام ہے کیسے ہو سکتا ہے کہ تم خدا کے کمزور
بندے ہو کر اُس کا کام کرو اور وہ قادر مطلق ہو کر اپنا کام نہ کرے۔پس خدا کا نام لے کر
کھڑے ہو جاؤ اور دنیا کو خدا کے نور سے منور کر دو۔یقیناً وہ تمہاری مدد کرے گا اور دنیا کو
تمہارے قدموں میں لا کر ڈال دے گا۔تم تو مفت کا ثواب کماؤ گے اور کام سارا خدا
کرے گا۔صرف اتنی ضرورت ہے کہ ایک دفعہ ہمت کر کے کھڑے ہو جاؤ اور اپنے سچے غلام
ہونے کا ثبوت دو۔خدا تمہارے ساتھ ہوا اور تمہیں خدمت اسلام کی توفیق دے۔میں تو بیمار ہوں دعا ہی کر سکتا ہوں۔دنیا سچائی کی پیاسی ہے تم اگر جاؤ گے تو یقیناً
کامیاب ہو جاؤ گے۔ایک پیاسے کو اگر کوئی پانی کا پیالہ دے تو کس طرح ہو سکتا ہے کہ وہ
اُس کو رڈ کر دے۔پس اپنے بھائیوں کی پیاس بجھانے کے لئے تیار ہو جاؤ۔تمہارا کچھ
نہیں بگڑتا ان کو سب کچھ مل جاتا ہے۔خدا تمہارے ساتھ ہوا اور تمہیں نیکی کی توفیق د
دے

آج 10 میں سے 10 باقی