وقفِ جدید کے پانچویں سال کے آغاز پر روح پرور پیغام
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
632
پیغامات
اور ہم ایک دن دیکھ لیں کہ ساری دنیا میں خدا تعالیٰ کا نور پھیل گیا ہے۔مجھے اپنی جوانی میں ایک دفعہ ایک پادری سے تثلیث کے متعلق بات کرنے کا موقع ملا۔میں نے اُسے کہا آپ کی میز پر یہ پنسل پڑی ہے اگر میں آپ کو اسے اٹھانے کو کہوں اور آپ
اپنے نوکروں کو آواز میں دینے لگ جائیں کہ آؤ ہم مل کر یہ پنسل اٹھا ئیں۔اُس نے کہا ہم پاگل
تھوڑی ہیں؟ میں نے کہا لیکن آپ کی جو باتیں ہیں اُن سے پتا لگتا ہے کہ پاگل ہیں۔جو کام
خدا اکیلا کر سکتا ہے اُس کے لئے تین خداؤں کی کیا ضرورت ہے۔وہ اکیلا سارا کام کرے گا۔تمہاری تکلیف بہت چھوٹی ہے خدا کا انعام بہت بڑا ہے۔تم تو اپنے رشتہ داروں اور
عزیزوں کو تھوڑے دنوں کے لئے چھوڑو گے مگر خدا تمہیں دائی جنت دے گا۔پس اٹھو اور
ہمت کرو۔خدا تمہارے ساتھ ہو اور دنیا کے ہر میدان میں تمہیں فتح دے۔امِيْنَ ثُمَّ آمِيْنَ
بکوشید اے جواناں تا بدین قوت شود پیدا
بهار و رونق اندر روضه ملت شود پیدا
خاکسار
مرزا محمود احمد
"28-11-1961
(الفضل 30 نومبر 1961ء)
وقف جدید کے پانچویں سال کے آغاز پر روح پرور پیغام
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
برادران جماعت !
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
چارسال ہوئے میں نے پاکستان کے دیہات و قصبات میں ارشاد و اصلاح کا کام
انوار العلوم جلد 26
633
پیغامات
وسیع کرنے کے لئے وقف جدید کی تحریک جاری کی تھی جو خدا تعالیٰ کے فضل سے اب
آہستہ آہستہ مضبوط بنیادوں پر قائم ہورہی ہے۔چنانچہ دفتر کی رپورٹوں سے مجھے معلوم ہوا
ہے کہ 1961ء میں جو وقف جدید کا چوتھا سال تھا ہماری جماعت کے دوستوں نے گزشتہ
تمام سالوں سے بڑھ کر قربانی کا مظاہرہ کیا اور چندہ کو قریباً ایک لاکھ روپے تک پہنچا دیا۔میرے لئے یہ امر بڑی خوشی کا موجب ہے کہ جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے بیداری سے
کام لے رہی ہے مگر کام کی اہمیت اور اس کی وسعت کو دیکھتے ہوئے ابھی آپ لوگوں کو
اپنی قربانیوں کا معیار اور بھی بلند کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ دیہاتی جماعتوں کی تربیت
اور عیسائیت کا مقابلہ لاکھوں روپیہ کے خرچ کا متقاضی ہے۔پس میں جماعت کے افراد کو
توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس بارہ میں دعاؤں سے بھی کام لیں اور زیادہ سے زیادہ مالی
قربانیاں بھی پیش کریں تا کہ صحیح اسلامی تعلیم سے لوگوں کو روشناس کیا جائے اور عیسائیت کا
زور توڑا جائے۔مجھے بتایا گیا ہے کہ وقف جدید کے ماتحت اب اچھوت اقوام تک بھی اسلام کا پیغام
پہنچانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور اس کے امید افزا نتائج پیدا ہور ہے ہیں۔پس جس
طرح اس تحریک کے چوتھے سال جماعت نے قربانی کا ایک اعلیٰ نمونہ پیش کیا ہے اسی
طرح اب وقف جدید کے پانچویں سال میں بھی وہ اپنے ایمان اور اخلاص کا شاندار
نمونہ دکھا ئیں اور اپنے وعدے گزشتہ سالوں سے اضافہ کے ساتھ پیش کریں۔مجھے امید ہے کہ یہ تحریک جس قدر مضبوط ہو گی اُسی قدر خدا تعالیٰ کے فضل سے
صد را منجمن احمد یہ اور تحریک جدید کے چندوں میں بھی اضافہ ہوگا کیونکہ جب کسی کے دل
میں ٹو رایمان داخل ہو جائے تو اُس کے اندر مسابقت کی روح پیدا ہو جاتی ہے اور وہ نیکی
کے ہر کام میں حصہ لینے کے لئے تیار ہو جاتا ہے۔میں نے جن دنوں یہ تحریک کی تھی اُس وقت میں نے جماعت کے دوستوں کو توجہ
دلائی تھی کہ انہیں وقف جدید کا سالانہ چندہ چھ لاکھ روپیہ تک پہنچانے کی کوشش کرنی
چاہئے مگر یہ ایک ابتدائی اندازہ تھا۔چنانچہ اس کے دو سال بعد میں نے وقف جدید
انوار العلوم جلد 26
634
پیغامات
کا بجٹ 12 لاکھ روپیہ تک لے جانے کی تحریک کی مگر ابھی وقف جدید کا چندہ صرف ایک لاکھ
روپیہ تک پہنچا ہے۔دوستوں
کو کوشش کرنی چاہئے کہ وہ اس کمی کو جلد سے جلد پورا کریں
تا کہ زیادہ سے زیادہ قوت اور وسعت کے ساتھ تبلیغ اسلام کے کام کو جاری رکھا جا سکے۔ان مختصر کلمات کے ساتھ میں اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے اور اُسی سے دعا کرتے ہوئے
وقف جدید کے پانچویں سال کے آغاز کا اعلان کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کے
دوستوں کو ہمیشہ اپنی قربانیوں کا معیار زیادہ سے زیادہ اونچا لے جانے کی توفیق عطا
فرمائے اور وہ دن ہمارے قریب تر آ جائے جبکہ اسلام ساری دنیا میں پھیل جائے اور
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مقدس روح آسمان پر یہ دیکھ کر خوش ہو جائے کہ جماعت احمدیہ
نے اُس فرض کو ادا کر دیا ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس پر عائد کیا گیا تھا۔خاکسار
مرز امحمود احمد
خلیفة المسیح الثانی
"3-1-1962
( الفضل 5 جنوری 1962ء)