جلسہ سالانہ قادیان 1962ء کے موقع پر روح پرور پیغام

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
639
جلسہ سالانہ قادیان 1962ء کے موقع پر روح پرور پیغام
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
پیغامات
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ
بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
برادران جماعت احمد یہ بھارت !
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَ بَرَكَاتُهُ
میری خلافت کے ابتدائی زمانہ کا واقعہ ہے کہ میں نے ایک دفعہ کشفی طور پر دیکھا کہ
ایک شخص جس کا نام مجھے عبد الصمد بتایا گیا کھڑا ہے اور وہ یہ کہہ رہا ہے کہ ” مبارک ہو
قادیان کی غریب جماعت تم پر خلافت کی برکتیں یا رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔“
یہ الہام گو عمومی رنگ میں ہماری ساری جماعت پر ہی چسپاں ہو سکتا ہے مگر اس
حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ جہاں تک موجودہ حالات کا تعلق ہے صرف آپ
کی جماعت ہی وہ غریب جماعت ہے جسے اللہ تعالیٰ نے درویشانہ رنگ میں خدمت سلسلہ
کی توفیق عطا فرمائی اور نا مساعد حالات میں بھی آپ لوگ خدائے واحد کا نام بلند کرتے
رہے۔پس آپ لوگ یقیناً خوش قسمت ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اس خدمت کے لئے چن
لیا۔اور پھر مزید خوشی کی بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے اس بات کی بھی
بشارت دے دی کہ وہ اس درویشانہ خدمت کے نتیجہ میں آپ لوگوں کو خلافت کی برکات
سے خاص طور پر حصہ عطا فرمائے گا۔میں سمجھتا ہوں کہ جہاں یہ الہام آپ لوگوں کے لئے
بڑی بھاری بشارت کا حامل ہے وہاں اس سے آپ لوگوں کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ
ہو جاتا ہے جن سے عہدہ برآ ہونے کی صرف وہی صورت ہے جس کی طرف عبد الصمد نام
میں اشارہ کیا گیا ہے۔صمد کے معنی اُس ذات کے ہوتے ہیں جو کسی کی محتاج نہ ہو ،لیکن
کوئی دوسرا وجود اُس سے غنی نہ ہو۔یعنی کوئی وجود ایسا نہ ہو جو اُس کی مدد کے بغیر قائم رہ
سکے۔اسی طرح صمد کے معنی ہمیشہ قائم رہنے والے اور نہایت بلند شان والے کے بھی

انوار العلوم جلد 26
640
پیغامات
ہوتے ہیں۔اور یہ تمام معانی توحید کامل کا مفہوم اپنے اندر رکھتے ہیں کیونکہ موجودات
میں سے کوئی وجود ایسا نہیں جو بلندی اور عظمت میں اس کا مقابلہ کر سکے۔پس عبد الصمد نام
میں اس امر کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ آپ لوگوں
کو اپنا حقیقی ملجاء اور ما ولی صرف اللہ تعالیٰ
کی ذات کو ہی سمجھنا چاہئے اور اسی پر کامل تو کل اور بھروسہ رکھنا چاہئے۔حقیقت یہ ہے کہ اس وقت آپ لوگوں کے سپر د اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو عظیم الشان
کام سپرد کیا گیا ہے وہ اُسی صورت میں سرانجام دیا جا سکتا ہے جب اللہ تعالیٰ کی تائید اور
نصرت شامل حال ہو۔ورنہ اس کے انجام پانے کی اور کوئی صورت نہیں۔پس اللہ تعالیٰ
سے اپنا تعلق بڑھاؤ اور دعاؤں اور ذکر الہی پر خصوصیت سے زور دو۔خدا تعالیٰ چاہتا ہے
کہ وہ اسلام اور احمدیت کو ساری دنیا میں پھیلائے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا
جھنڈا دنیا کے تمام ممالک میں بڑی شان اور عظمت سے لہرائے اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ
ایک دن ایسا ہی ہوگا۔بے شک دنیا ان باتوں کو ناممکن سمجھتی ہے لیکن ہم نے خدا تعالیٰ کے
نشانات کو بارش کی طرح برستے دیکھا ہے اور ہم نے اُس کی قدرتوں اور جلال کا بارہا
مشاہدہ کیا ہے۔اس لئے ہمیں یہ یقین ہے کہ احمدیت اور اسلام بڑھیں گے اور پھیلیں گے
اور پھولیں گے اور ایک دفعہ پھر ساری دنیا میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا بڑی
شان کے ساتھ گاڑا جائے گا۔یہ آسمانی فیصلہ ہے جسے کوئی روک نہیں سکتا۔آسمان پر خدا تعالیٰ
کی انگلی اسلام اور احمدیت کی کامیابی کی بشارت لکھ چکی ہے اور جو فیصلہ آسمان پر ہو جائے
زمین اُسے بدلنے کی طاقت نہیں رکھتی۔پس اس مقصد کے حصول کے لئے پہلے سے بھی زیادہ ہمت اور زیادہ استقلال اور
زیادہ چستی کے ساتھ دینِ اسلام کی خدمت میں لگ جاؤ اور اپنے اندر ایک روحانی
انقلاب پیدا کرو۔نمازوں میں خشوع و خضوع کی عادت ڈالو۔دعاؤں اور ذکر الہی پر
زور دو۔صدقہ و خیرات کی طرف توجہ رکھو۔سچائی سے کام لو۔دیانت اور امانت میں اپنا
اعلیٰ نمونہ دکھاؤ اور عدل اور انصاف اپنا شیوہ بناؤ۔یہ اوصاف اپنے اندر پیدا کر لو تو تم
دیکھو گے کہ خدا تعالیٰ کی نصرت اور اس کی معجزانہ تائید تمہاری طرف دوڑتی چلی آئے گی

آج 10 میں سے 10 باقی