احباب جماعت کے نام تازہ پیغام

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
میں برکت دے۔امِيْنَ
642
خاکسار
مرزا محمود احمد
خلیفة المسیح الثانی
"20-12-, 1962
پیغامات
( الفضل 25 دسمبر 1962ء)
یہ پیغام برائے وقف جدید منعقده 3 ستمبر تا 7 ستمبر 1963ء
دفتر وقف جدید کی طرف سے ہفتہ وقف جدید 3 ستمبر سے 7 ستمبر 1963 ء تک
منایا جا رہا ہے۔یہ تحریک بہت مبارک ہے اس لئے سب دوستوں کو اس میں حصہ لینا چاہیئے۔جن دوستوں نے وعدے کئے ہیں وہ ادا کریں اور جنہوں نے تا حال حصہ نہیں لیا وہ حصہ لے کر
خدا کی رحمت اور اس کے فضل کے وارث ہوں۔"26-8-1963
احباب جماعت کے نام تازہ پیغام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
برادران جماعت !
( خطبات وقف جدید صفحہ 88)
اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
میں نے آپ لوگوں کو بارہا توجہ دلائی ہے کہ ہماری جماعت کے قیام کا مقصد صرف
یہی ہے کہ ہم اسلام کو ساری دنیا میں پھیلائیں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت
دنیا کے کونے کونے میں قائم کر دیں۔مگر میں دیکھتا ہوں کہ ابھی تک جماعت نے اس بارہ

انوار العلوم جلد 26
643
پیغامات
میں اپنے فرض کو صحیح طور پر محسوس نہیں کیا جس کا نتیجہ یہ ہے کہ پاکستان میں عیسائیت نے اسلام
کے خلاف اپنے حملہ کو تیز کر دیا ہے اور وہ لوگ اس کے لئے لاکھوں روپیہ خرچ کر رہے ہیں۔لیکن مسلمان کہلانے والے جن کے نبی کی زبان پر خدا تعالیٰ نے یہ الفاظ جاری کئے کہ
يَايُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا 24۔اے لوگو میں تم سب کی طرف
رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں اور جن کی نسبت اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا کہ كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ
أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ 25 تم سب
سے بہترین امت ہو جن کو تمام بنی نوع انسان کے فائدہ کے لئے پیدا کیا گیا ہے، تم نیکی کو
دنیا میں پھیلاتے اور بدی سے لوگوں کو باز رکھتے ہو وہ سستی اور غفلت کا شکار ہو رہے
ہیں۔لیکن دوسروں کا کیا گلہ اگر آپ لوگ ہی اپنے فرض کو صحیح رنگ میں ادا کر تے تو میں
سمجھتا ہوں آج دنیا میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر اعتراض کرنے والے کہیں نظر نہ
آتے بلکہ ساری دنیا پر اسلام کی حکومت ہوتی اور تمام دل نگین محمد سے منقش ہوتے اور
بجائے گالیوں کے اس مقدس انسان پر درود اور سلام بھیجا جاتا۔اب بھی وقت ہے کہ اپنی
پچھلی شستی کا کفارہ ادا کرو ، اپنی غفلتوں کو ترک کرو اور اُس دروازہ کی طرف دوڑو جس
کے سوا تمہارے لئے کہیں پناہ نہیں۔اور ایک پختہ عہد اور نہ ٹوٹنے والا اقرار اس بات کا
کرو کہ تم اپنے مال اور اپنی جانیں اور اپنی ہر ایک چیز اشاعت اسلام کے لئے قربان کرنے
پر تیار رہو گے اور اس مقدس فرض کی ادائیگی کے لئے اپنے آپ کو وقف کر دو گے۔یہی وہ
سچا اور حقیقی جواب ہے جو غیر مسلموں کے مقابلہ میں ہماری طرف سے دیا جاسکتا ہے۔یہ امر یا درکھو کہ ہماری عزت ہمارے اعلیٰ درجہ کے لباسوں اور بڑی بڑی جائیدادوں
میں نہیں ہے یہ لباس تو چوڑھے اور چمار بھی پہن لیتے اور بڑی بڑی جائیداد میں پیدا
کر لیتے ہیں۔ہماری عزت اسی میں ہے کہ ہم اپنی زندگیاں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی تعلیم کے مطابق بنائیں اور رات دن آپ کے پیغام کی اشاعت کریں تا کہ ہماری
شکلوں
کو دیکھ کر ہی لوگ پکار اٹھیں کہ یہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹے ہیں اور ان
کی موجودگی میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر حملہ کرنا ہمارے لئے ناممکن ہے۔دشمن

انوار العلوم جلد 26
644
پیغامات
اس لئے حملہ کرتا ہے کہ وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نَعُوذُ بِاللهِ ابتر خیال کرتا ہے۔لیکن اگر اُسے معلوم ہو کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کروڑوں بیٹے دنیا میں موجود
ہیں اور اگر اسے معلوم ہو کہ ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی ساری جان اور اپنے
سارے دل سے پیار کرتے ہیں اور ہمارے جسم کا ذرہ ذرہ اس پاکبازوں کے سردار کی
جوتیوں کی خاک پر بھی فدا ہے تو پھر اُس کی کیا طاقت ہے کہ وہ آپ پر حملہ کر سکے۔پس تبلیغ کے لئے اپنے آپ کو وقف کرو اور اسلام کی اشاعت پر زور دو تا کہ وہ لوگ
جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو برا بھلا کہتے ہیں وہ آپ پر درود اور سلام بھیجنے لگیں۔ملکہ
کے لوگوں کی گالیاں آخر کس طرح دور ہوئیں ؟ اسی طرح کہ وہ اسلام کو قبول کر کے
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے لگے۔پس اب بھی یہی علاج ہے اور یہی وہ
تدبیر ہے جس سے ہر شریف الطبع انسان اسلام کی خوبیوں کا قائل ہو جائے گا۔اور ہر
شریر الطبع انسان مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی طاقت کو دیکھ کر مرعوب ہو جائے گا۔میں امید
کرتا ہوں کہ تمام جماعتوں کے امراء اور سیکرٹریان اس تحریک کے پہنچتے ہی اپنے اپنے
علاقہ کے احمدیوں کو پوری طرح اس میں حصہ لینے کی تلقین کریں گے اور صدرانجمن احمد یہ
اس کی نگرانی اور انتظام کرے گی اور ان سے غیر مسلموں میں تبلیغ اسلام کرنے کے لئے
اپنے اوقات وقف کرنے کا مطالبہ کریں گے۔ہر احمدی کو سال میں کم از کم ایک ہفتہ غیر مسلموں
میں تبلیغ کے لئے وقف کرنا چاہئے۔بے شک اس کے لئے انہیں ایک لمبی قربانی سے کام
لینا پڑے گا۔لیکن یہی قربانیوں کی رات ہے جو ایک خالص خوشی کا دن اُن پر چڑھائے گی
اور دنیا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ پھر زندگی کا سانس لینے لگ جائے گی
کیونکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسی لئے آئے ہیں کہ وہ دنیا کو زندہ کریں۔اللہ تعالیٰ
آسمان سے اُن کے حق میں گواہی دیتا ہے کہ کیا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ
وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ 26۔اے مومنو! اللہ اور اس کے رسول کی
آواز پر لبیک کہو جب کہ وہ تمہیں زندہ کرنے کے لئے بلاتا ہے۔پس دنیا کی زندگی محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کو قبول کرنے میں ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم احیاء دین

آج 10 میں سے 10 باقی