انصاراللہ کے نویں سالانہ اجتماع پر 1963ء -11-1 کو پیغام
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
646
پیغامات
02
سے ہماری نجات ہے۔اگر مومن اس قسم کے ابتلاؤں میں ثابت قدمی دکھائے اور خدا تعالیٰ کی
رضا کی راہ پر پہلے سے بھی زیادہ تیزی سے چلنے لگے تو وہ کامیاب ہو جاتا ہے۔لیکن اگر و
سست ہو جائے تو اپنے پہلے مقام کو بھی کھو بیٹھتا ہے۔پس ابتلاؤں کا آنا مومنوں کیلئے بڑے فکر
کا موجب ہوتا ہے اور جماعت کا فرض ہوتا ہے کہ وہ ابتلاؤں کے وقت پہلے سے بھی زیادہ
جوش اور ہمت کے ساتھ خدا تعالیٰ کے دین کی خدمت کے لئے کھڑی ہو جائے اور اپنی آئندہ
نسلوں کی درستی کی فکر کرے۔ہم میں سے کون ہے جس نے ایک دن اپنے رب کے حضور حاضر
نہیں ہونا پھر کیوں ہم اپنے فرض سے غافل رہیں؟ ہمیں ہمیشہ اپنے دلوں کو ٹو لتے رہنا چاہئے
اور اچھے قائم مقام اور اعلیٰ درجہ کی نیک نسلیں چھوڑنے کی کوشش کرنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ آپ کے اور آپ کے تمام اعزہ و متعلقین کے ساتھ ہو۔خاکسار
مرزا محمود احمد
"196329
( تاریخ احمدیت جلد 22 صفحہ 106 ناشر نظارت اشاعت ربوہ)
حمد انصار اللہ کے نویں سالانہ اجتماع پر 1963ء -11-1 کو پیغام
أعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ
برادران جماعت احمدیہ!
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
آپ لوگ جو اپنے سالانہ اجتماع میں شمولیت کے لئے یہاں جمع ہوئے ہیں میں
آپ سب کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرتا ہوں کہ وہ آپ لوگوں کے ایمان اور اخلاص
میں ترقی دے اور آپ کو اور آپ کی آئندہ نسلوں کو بھی خدمت دین کی ہمیشہ زیادہ۔
انوار العلوم جلد 26
647
پیغامات
زیادہ تو فیق عطا فرما تا رہے۔انصار اللہ کی تنظیم در حقیقت اسی غرض کیلئے کی گئی ہے کہ آپ لوگ خدمت دین کا
پاک اور بے لوث جذ بہ اپنے اندر زندہ رکھیں اور وہ امانت جسے آپ نے اپنے بچپن اور
جوانی میں سنبھالا، اُسے ہر قسم کے خطرات سے محفوظ رکھا اس کی اب پہلے سے بھی زیادہ
نگہداشت کریں اور اپنے بچوں اور نوجوانوں کو بھی اپنے قدم بقدم چلانے کی کوشش
کریں۔بیشک ان کی تنظیمیں الگ ہیں لیکن اطفال احمد یہ آخر آپ کے ہی بچے ہیں اور
خدام بھی کوئی علیحدہ وجود نہیں آپ لوگوں کے ہی بیٹے اور بھائی ہیں۔پس جس طرح ہر باپ
کا فرض ہے کہ وہ اپنی اولاد کی تربیت کرے اسی طرح انصار اللہ کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنی
جماعت کے بچوں اور نوجوانوں کے حالات اور ان کے اخلاق کا جائزہ لیتے رہیں۔اور
اگر خدانخواستہ ان میں کوئی کمزوری دیکھیں تو نرمی اور محبت کے ساتھ اس کو دور کرنے کی
کوشش کریں۔اور اپنی ظاہری جد و جہد کے ساتھ ساتھ دعاؤں سے بھی اللہ تعالیٰ کی تائید
اور اُس کی نصرت کو جذب کریں۔اور سب سے بڑھ کر اپنا نیک نمونہ ان کے سامنے پیش
کریں تا کہ ان کی فطرت کا مخفی نور چمک اٹھے اور دین کیلئے قربانی اور فدائیت کا جذبہ ان
میں ترقی کرے۔اگر جماعت کے یہ تینوں طبقات اپنی اپنی ذمہ داری کو سمجھنے لگ جائیں تو
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہماری قومی زندگی ہمیشہ قائم رہ سکتی ہے۔افراد بیشک زندہ نہیں رہ
سکتے لیکن قوم اگر اپنے آپ کو روحانی موت سے محفوظ رکھنا چاہے تو وہ محفوظ رکھ سکتی۔پس کوشش کرو کہ خدا تمہیں دائمی روحانی حیات بخشے۔کوشش کرو کہ تم اپنے پیچھے نیک
پاک نسلیں چھوڑ کر جاؤ تا کہ جب تمہاری موت کا وقت آئے تو تمہاری آنکھیں ٹھنڈی ہوں
اور تمہاری زبان اللہ تعالیٰ کی حمد کر رہی ہو۔ہے۔تمہیں یہ امر بھی فراموش نہیں کرنا چاہئے کہ ہر زمانہ میں حالات کے بدلنے کے
ساتھ خدمت دین کے تقاضے بھی بدل جایا کرتے ہیں۔اس زمانہ میں عیسائیت کا فتنہ سب
سے بڑا فتنہ ہے جس کے استیصال کیلئے خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھیجا اور
کسر صلیب کا کام آپ کے سپر د فر مایا۔پس اس زمانہ میں سب سے بڑی نیکی خدائے واحد
انوار العلوم جلد 26
648
پیغامات
کے نام کی بلندی اور کفر و شرک کی بیخ کنی کرنا ہے۔جس کے لئے جماعت کو مالی اور جانی
ہر قسم کی قربانیوں سے کام لینے کی ضرورت ہے۔میں نے اس امر کو دیکھتے ہوئے ابھی
تھوڑے ہی دن ہوئے دوستوں سے کہا تھا کہ پاکستان میں عیسائیت کا مقابلہ کرنے کے
لئے ہر شخص کو سال بھر میں کم از کم ایک ہفتہ وقف کرنا چاہئے۔مجھے معلوم نہیں کہ جماعت
نے عملی رنگ میں اس کا کیا جواب دیا اور صدر انجمن احمدیہ نے اس کی نگرانی کے لئے کیا
کوشش کی۔لیکن اگر ابھی تک ہماری جماعت نے اس کی طرف پوری توجہ نہ کی ہو تو میں
ایک دفعہ پھر آپ لوگوں کو اس فرض کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔عیسائیت کا فتنہ کوئی معمولی
فتنہ نہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ آدم سے لے کر اب تک کوئی نبی دنیا
میں ایسا نہیں آیا جس نے اپنی امت کو دجال کے فتنہ سے نہ ڈرایا ہو 27۔میں نہیں سمجھ سکتا
کہ اتنے بڑے فتنہ کے ہوتے ہوئے ہماری جماعت کس طرح آرام کی نیند سو سکتی ہے اور
کس طرح چھوٹی چھوٹی باتوں میں وہ اپنے قیمتی وقت کو ضائع کر سکتی ہے۔جب کسی کے
گھر میں آگ لگ جاتی ہے تو لوگ بیٹھ کر گئیں ہانکنے نہیں لگ جاتے بلکہ پاگلا نہ طور پر
ادھر اُدھر دوڑنے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہیں۔اگر یہی احساس ہماری
جماعت کے اندر بھی موجود ہو تو کفر و شرک کی آگ جو اس وقت دنیا کو جلا کر خاکستر کر رہی
ہے اُس کو بجھانے کیلئے آپ لوگوں کے اندر کیوں بے تابی پیدا نہ ہو۔پس میں آپ لوگوں
سے کہتا ہوں کہ وقت کی نزاکت کو سمجھو اور اس جہاد کی طرف آؤ جس سے بڑا جہاد اس
زمانہ میں اور کوئی نہیں۔آج ایک بہت بڑی روحانی جنگ دنیا میں لڑی جا رہی ہے اور
اسلام کے مقابلہ میں ایک بڑا بھاری فتنہ سر اٹھائے ہوئے ہے۔ہماری تو راتوں کی نیند
بھی اس فکر میں اُڑ جانی چاہئے اور ہمیں اپنے تمام پروگرام اس نقطہ کے ارد گرد مرکوز
کرنے چاہئیں۔بیشک تزکیہ نفس بھی ایک بڑی ضروری چیز ہے اور دعاؤں اور ذکر الہی
سے کام لینا بھی ہر مومن کا فرض ہے مگر تبلیغ اسلام ایک نہایت وسیع اور عالمگیر نیکی ہے جس
میں حصہ لینے والا تزکیہ نفس اور دعاؤں اور ذکر الہی کی دولت سے بھی محروم نہیں رہے گا۔پس دجالی فتنہ کے مقابلہ کے لئے اجتماعی کوشش کرو۔اپنے اموال کی ہمیشہ قربانی کرتے