پیش لفظ
انوارالعلوم (جلد 3)
ہوا۔ آر
بسم الله الرحمن الرحيم
پیش لفظ
سید نا حضرت مصلح موعود خلیفة المسیح الثاني نور اللہ مرقدہ کا وجود باجود خداتعالی کے عظیم
نشانوں میں سے ایک نشان ہے۔ آپ کا نزول بہت مبارک اور جلال الہی کے ظہور کا موجب
آپ نے زمین کے کناروں تک شہرت پائی اور آپ کے ذریعہ اسلام کا نور تمام عالم میں
پھیلا۔ خدا تعالیٰ نے باون برس کی باون برس کی طویل مدت تک عظمت دین محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے
جلال و جمال کے اظہار کے لئے آپ کو خلافت کے منصب پر فائز فرمایا۔ اور آپ کی زندگی اور
کارناموں نے یہ نے یہ ثابت کر دیا کہ پیشگوئی مصلح موعود کا ہر ہر لفظ آپ کی ذار پ کی ذات بابرکات میں پورا
ہوا۔ خدا تعالٰی نے اس ذہین و فهیم وجود کو علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا اور خود آپ کا معلم ہو
گیا۔
علوم ظاہری و باطنی " سے پُر اس وجود کی تصنیفات کی تیسری جلد احباب کی خدمت میں
پیش ہے۔ اس جلد میں جو کتب شامل ہیں وہ حضور کی خلافت کے ابتدائی زمانے کی ہیں۔ اس
وقت تقار تقاریر کو باقاعدہ قلمبند کرنے کا کوئی جماعتی نظام نہیں تھا۔ بعض احباب اپنے شوق اور
عقیدت سے ان تقاریر کو لکھ کر چھپواتے رہے اس وجہ سے ممکن ہے کہ بعض مقامات پر بات اس
طرح واضح نہ ہوئی ہو جس طرح حضور نے واضح فرمائی ہو۔ تاہم عبارت کے ربط اور فقرات کی
ترتیب کو نہیں چھیڑا گیا۔ البتہ اگر کسی جگہ کتابت کی کوئی صریح غلطی نظر آئی ہے تو اسے درست
کر دیا گیا ہے۔
حضرت فضل عمر ہمیشہ ہی جماعت کی علمی ترقی اور روحانی رفعتوں کے لئے کوشاں رہے۔
خدا تعالی کے فضل ، حضور کی مسلسل توجہ جدوجہد اور اور دعاؤں کی برکت سے جماعت نے ہر
میدان میں بھر پور کامیابیاں حاصل کیں۔ اور حضور کی تحریرات و تقاریر نے جماعت کی تنظیم و
ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ اس علمی و روحانی مائدہ میں سالکان راہِ حق کی مکمل سیری کا سامان
موجود ہے۔
اداره فضل عمر فاؤنڈیشن اس خزانہ کو جماعت کی آئندہ نسلوں کے لئے محفوظ کرنے کی
سعادت حاصل کر رہا ہے۔ الحمد لله
زیر نظر مجموعہ میں تزکیہ نفس اور جماعتی ترقی کے لئے مسلسل کوشش اور مجاہدہ کی طرف
توجہ دلاتے ہوئے حضور نے ایک ایسی زریں نصیحت فرمائی جو ہر دور میں ہر احمدی کالائحہ عمل
اور ماٹو ہونا چاہئے۔
آپ فرماتے ہیں۔
ہمارا کام کوئی چھوٹا سا کام نہیں ہے اگر کسی ایک آدمی یا ایک شہر یا علاقہ کے لوگوں
کے عقائد خراب ہوتے تو کوئی بڑی بات نہ تھی لیکن یہاں تو آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا
ہے ۔۔۔۔۔۔ ساری دنیا کے۔۔۔۔۔۔ ایمان میں تزلزل آچکا ہے اور ان کو درست کرنا ہمارا فرض
ہے کیا اتنے بڑے کام کے ہوتے ہوئے ہم سستی اور غفلت سے کام لے سکتے ہیں ؟ ہرگز
نہیں۔ بلکہ جتنا بڑا کام ہے اتنی ہی زیادہ ہمیں تیاری کرنی چاہئے ۔ یاد رکھو کہ تمہیں اس
مقابلہ میں اچانک اور جھٹ پٹ فتح نہیں حاصل ہو جائے گی بلکہ تمہیں ایک ایک صوبہ
ایک ایک علاقہ ایک ایک شہر ایک ایک گاؤں ، ایک ایک گلی ایک ایک گھر بلکہ ایک
ایک فٹ اور ایک ایک انچ کے لئے لڑنا ہو گا اور شیطان سے مقابلہ کرکے اسے شکست
دینی پڑے گی۔ تب جا کر فتح کا منہ دیکھو گے اور خدا تعالیٰ کے حضور میں سرخرو ہو گے اور
اس کے محبوب اور پیارے ہو جاؤ گے اور اس کے انعامات کے وارث ٹھرو گے۔ پس
اپنی کمروں کو کسی لو اور سینوں کو تان لو اور آج ہی سے نئے انسان بن جاؤ۔ آج کے دن
کی شام تم کو وہ انسان نہ دیکھے جو صبح نے دیکھا اور کل کی صبح تمہیں اس حالت میں نہ پائے
جس حالت میں آج کی شام نے پایا ۔ ہر لحظہ اور گھڑی تمہارے اندر نیا جوش اور نیا ولولہ
پیدا کرے اور ہر منٹ تمہارے اندر اور زیادہ ہمت پیدا کرے۔
( جماعت احمدیہ کے فرائض صفحہ ۷۲ تا ۷۴)
اس جلد کی تیاری کے مختلف مراحل میں بہت سے بزرگان اور مربیان سلسلہ نے ولی محبت
اور عقیدت سے خدمات انجام دیں ہیں۔ خاکسار ان کا احسان مند ہے اور دعا گو ہے کہ خدا تعالیٰ
ان کے علم و معرفت میں برکت ڈالے اور بے ان برکت ڈالے اور بے انتہاء فضلوں اور ر وں اور رحمتوں سے نوازے۔ سے نوازے۔ (آمین)
ابتداء سے ہی اس کام میں ہمارے ساتھ شامل ہیں۔
پروف ریڈنگ اور مسودات کی اصلاح کے سلسلہ میں انہوں نے ہمہ تن اپنے آپ کو وقف
رکھا۔ اللہ تعالیٰ ان کو احسن جزاء عطا فرمائے ۔ آمین۔
نے حوالہ جات کی تلاش کے
سلسلہ میں بہت محنت اور اخلاص سے ادارہ کی مدد فرمائی ہے۔ خاکسار ان کا بے حد ممنون ہے۔
کا بھی خاکسار دلی شکریہ ادا کرتا ہے۔ طباعت و اشاعت کے
مختلف مراحل میں ان کی ماہرانہ رائے اور تجربہ سے خاکسار نے بہت فائدہ اٹھایا ہے۔ فجزاہ
الله خير الجزاء
نے اس جلد
کی تیاری کے مختلف مراحل ، مسودات کی ترتیب پروف ریڈنگ، حوالہ جات کی تلاش اور نظر
ثانی کے سلسلہ میں خاکسار کی عملی معاونت فرمائی ہے اور بہت بشاشت اور دلجمعی سے بہت وقت
دیکر اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ فجزاهما الله خير الجزاء
خدا تعالیٰ ان سب احباب کو اپنے افضال و برکات سے نوازے اور ہمیں اس اہم ذمہ
داری سے صحیح طور پر عہدہ بر آو ہونے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین۔
والسلام
خاکسار