چند غلط فہمیوں کا ازالہ
انوارالعلوم (جلد 3), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۳۰
۱۴
چند نغلط فہمیوں کا ازالہ
جس قدر مجھ سے پہلے اولیاء اور ابدال اور اقطاب اس امت میں سے گزر چکے ہیں ان
کو یہ حصہ کثیر اس نعمت کا نہیں دیا گیا۔ پس اس وجہ سے نبی کا نام پانے کے لئے میں ہی مخصوص
کیا گیا اور دوسرے تمام لوگ اس نام کے مستحق نہیں" (حقیقۃ الوحی - روحانی خزائن جلد ۲۲
صفحه ۲۰۶-۴۰۷)
۴
حضرت مسیح موعود کے سوا اس امت میں اور کوئی شخص نبی نہیں کہلا سکتا ہے، اور نہ نبیوں
کی سی نبوت کسی کو ملی ہے۔ ہاں جزوی نبوت کے بیشک بعض لوگ مستحق ہوئے۔ لیکن جزوی
نبوت در حقیقت کوئی نبوت نہیں بلکہ بعض کمالات نبوت پانے کا نام ہے۔ اور جو شخص صرف
رویائے صالحہ دیکھ لے۔ اس کی نسبت بھی کہا جا سکتا ہے کہ نبوت کا ایک جزو اس میں بھی پایا
جاتا ہے مگر وہ نبی نہیں ہو سکتا اور یہی وجہ ہے کہ جب تک حضرت مسیح موعود اپنی نبوت کو
جزوی نبوت خیال کرتے رہے۔ آپ اپنے آپ کو نبی نہیں قرار دیتے تھے جیسا کہ تریاق
القلوب کے وقت میں آپ نے اپنے آر آپ نے اپنے آپ کو غیر نبی قرار دے کر مسیح سے اپنے من کل الوجوہ
افضل ہونے سے انکار کیا ہے لیکن بعد میں اپنے افضل ہونے کا اس بناء پر کہ آپ کو بار بار نبی
کہا گیا ہے بڑے زور سے اعلان کیا ہے۔ ہا ہے۔ دیکھو حقیقۃ الوحی صفحه ۱۴۹٬۱۴۸ ۱۵۰ او ر ا ۱۵۰ اور ۱۹۰۱ء سے
لے کر اس کے بعد جب سے کہ حضرت مسیح موعود نے اپنے افضل ہونے اور اپنے نبی ہونے
کا اعلان کیا ہے کبھی اپنی نبوت کو جزوی یا ناقص نبوت نہیں قرار دیا۔ اور اگر ایسا کیا ہو تو اس کا
ثبوت دیا جائے۔ تریاق القلوب تک بے شک آپ اپنے آپ کو جزوی نبی قرار دیتے رہے جو
۱۸۹۹ء میں لکھی گئی اور ۱۹۰۲ء میں شائع ہوئی۔ لیکن ۱۹۰۱ء سے آپ نے اس عقیدہ کو بالکل
ترک کر دیا اور حقیقۃ الوحی سے ثابت ہے کہ اس کے ترک کرنے کا باعث انکشاف تام تھا۔
اور وحی الہی سے اسطرف توجہ منعطف ہوئی تھی۔ پس آپ کی نبوت کو اب جزوی نبوت نہیں
کہا جا سکتا۔
مولوی صاحب نے اسی غلطی میں پڑ کر جو میں نے پہلے بیان کی ہے کچھ سوالات بھی کئے ہیں
مثلاً یہ کہ اگر ۱۹۰۲ء میں دعوی نبوت کیا ہے تو پھر لو تقول والی آیت سے کیوں حضرت مسیح
موعود پر اعتراض نہیں کیا جا سکتا۔ اور ہے
پرا
لتا۔ اور یہ کہ جب مسیح موعود کے دعو۔ دعوے کے باوجود آپ کئی
سال تک جزوی نبی رہ سکتے تھے تو بعد میں کیوں آپ کا نبی ہونا ضروری ہوا۔ اسی طرح یہ کہ
حضرت مسیح موعود لکھتے ہیں کہ جو شخص کثرت مکالمہ مخاطبہ سے زیادہ کسی اور نبوت کا دعوئی
انوار العلوم جلد ۳۰
۱۵
چند غلط فہمیوں کا ازالہ
کرے تو اس پر خدا کی لعنت ہو وغیرہ وغیرہ۔ لیکن ہر ایک دانا شخص سمجھ سکتا ہے کہ یہ سب
سوالات اسی غلط فہمی کا نتیجہ ہیں جو میں اوپر بتا آیا ہوں۔ اور چونکہ نہ میرا یہ عقیدہ ہے کہ
حضرت مسیح موعود ۱۹۰۲ء سے نبی بنائے گئے ہیں اور نہ یہ کہ نبی کے لئے امور غیبیہ پر کثرت
سے اطلاع پانے کے سوائے کسی اور شے کی بھی ضرورت ہے۔ اس لئے مجھ پر یہ اعتراض دارد
نہیں ہوتے ۔ یہ اعتراضات تو آپ کے ایجاد کردہ خیالات پر ہی پڑتے ہیں پس آپ ہی ان کے
جواب دینے کی تکلیف کریں۔ میں تو خدا تعالیٰ کے فضل سے ان کے جواب دینے کا ذمہ دار ہی
نہیں۔
ممکن ہے بعض لوگ حضرت صاحب کا ۱۸۹۹ء کا ایک حوالہ نقل کر دیں جس میں حضرت
مسیح موعود نے نبی کے لئے شریعت جدیدہ کا لانا یا بلا واسطہ نبوت پانا شرط رکھا ہے۔ اور اس
سے یہ ثابت کرنا چاہیں کہ حضرت مسیح موعود نبی نہیں۔ سو یاد رہے کہ یہ حوالہ تو ۱۹۰۱ء سے
پہلے کا ہے اور یہی تو حوالہ ہے جس سے پتہ لگتا ہے کہ آپ پہلے اپنی نبوت سے کیوں انکار کرتے
تھے کیونکہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ عام مسلمانوں کے خیالات کے مطابق خیال کرتے
تھے کہ نبی کے لئے شریعت جدیدہ کا لانا یا بلا واسطہ نبوت پانا شرط ہوتا ہے اور چونکہ آپ میں یہ
شرائط نہیں پائی جاتی تھیں اس لئے آپ اپنے الہامات میں نبی کے لفظ کی تاویل کر دیتے تھے۔
لیکن جیسا کہ میں اوپر حضرت مسیح موعود کے حوالہ جات سے ثابت کر آیا ہوں۔ ۱۹۰۱ء سے
آپ نے اپنے الہامات سے متنبہ ہو کر اپنے نبی ہونے کا اعلان کیا۔ اور اب نبی کی وہ تعریف بھی
جو لوگوں میں مشہور تھی ترک کر دی اور جیسا کہ میں اوپر حوالہ دے چکا ہوں آپ نے صاف
لکھ دیا کہ خدا کی اصطلاح میں اور نبیوں کے محاورہ میں نبی کی تعریف صرف یہ ہے کہ کثرت سے
مکالمہ و مخاطبہ اسے حاصل ہو جو امور غیبیہ پر مشتمل ہو۔ پس اس تعریف کو حضرت مسیح موعود
نے بعد میں غلط قرار دیا ہے اور لکھا ہے کہ نبی کے لئے شریعت جدیدہ کا لانا یا دوسرے نبی کا تتبع
نہ ہونا شرط نہیں۔ پس جس تعریف کو حضرت مسیح موعود غلط قرار دیتے ہیں اور جن باتوں کو
نبوت کے لئے شرط ہی نہیں قرار دیتے ان سے آپ کی نبوت کے خلاف یا میرے عقیدہ کے
خلاف حجت کس طرح پکڑی جا سکتی ہے ؟ اور جبکہ خود قرآن کریم بھی فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ والی
آیت میں کھلے الفاظ میں اسی خیال کی تائید کرتا ہے جو حضرت مسیح موعود نے ۱۹۰۱ء کے بعد
ظاہر فرمایا تو پھر تو مؤمن کو شک کی گنجائش ہی نہیں رہتی۔
انوار العلوم جلد - ۳
14
چند غلط فہمیوں کا ازالہ
اس جگہ یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ تریاق القلوب گو اکتوبر ۱۹۰۲ء میں شائع ہوئی ہے لیکن
در حقیقت وہ ۱۸۹۹ء کے دسمبر میں تیار ہو چکی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ حضرت مسیح موعود نے
تریاق القلوب کے حوالہ کو ریویو کے حوالہ سے جو جون ۱۹۰۲ء کا ہے منسوخ قرار دیا ہے حالانکہ
تاریخ اشاعت کے لحاظ سے تریاق القلوب بعد کی ہے اور ریویو پہلے کا۔ پس حضرت مسیح موعود
کا اس عقیدہ کو جو ریویو میں ظاہر فرمایا ہے ناسخ قرار دینا اس کا جو تریاق القلوب میں ہے اس
بات کا ثبوت ہے کہ تریاق القلوب پہلے کی لکھی ہوئی ہے۔ اور جب ہم اس کتاب کو دیکھتے ہیں
تو کتاب کے خاتمہ سے صرف بائیں صفحے پہلے لکھا ہوا ہے کہ آج ۵ ۔ دسمبر ۱۸۹۹ء کو ہم یہ
مضمون لکھ رہے ہیں جس سے صاف ثابت ہے کہ یہ کتاب ۱۸۹۹ء کو لکھی گئی گو شائع ۱۹۰۲ء
میں ہوئی ( مفصل دیکھو حقیقۃ النبوۃ ) پس جناب مولوی صاحب کا تریاق القلوب سے یہ سند پکڑنا
کہ وہ ۱۹۰۲ء میں شائع ہوتی ہے اور اس سے ثابت ہے کہ حضرت مسیح موعود غیر نبی تھے
درست نہیں کیونکہ وہ در حقیقت ۱۹۰۱ء سے پہلے کی ہے۔
میں اس جگہ اس بات کا جواب دینا بھی ضروری خیال کرتا ہوں کہ مولوی صاحب نے
بعض حوالوں سے جو یہ ثابت کیا ہے کہ حضرت مسیح موعود اپنے آپ کو مجازی نبی کہتے ہیں
جس سے معلوم ہوا کہ آپ نبی نہ تھے (اور بتانا چاہتا ہوں کہ) یہ بات بھی ایک غلط فہمی کا نتیجہ
ہے۔ کیونکہ مجازی کا لفظ حقیقی کے مقابلہ میں ہوتا ہے اور حضرت مسیح موعود نے خود ہی حقیقی
نبی کے یہ معنی کر دیئے ہیں کہ جو شریعت جدیدہ لائے پس مجازی کے صرف یہ معنی ہوں گے کہ
آپ کوئی نئی شریعت نہیں لائے نہ یہ کہ آپ نبی ہی نہیں۔ آپ نے نے عوام کو ان کے اپنے
عقائد کے مطابق نبوت کا مسئلہ سمجھانے کے لئے جو اصطلاح قرار دی ہے اس کے رو سے آپ
حقیقی نبی نہیں بلکہ مجازی نبی ہیں۔ لیکن قرآن کریم نے نبی کی جو تعریف کی ہے اس کی رو سے
آپ نبی ہیں اور خود آپ نے ایک غلطی کے ازالہ میں لکھا ۔ لکھا ہے کہ "جس کے ہاتھ پر اخبار غیبیہ
منجانب اللہ ظاہر ہوں گے بالضرور اس پر مطابق آیت فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِہ کے مفہوم نبی کا
صادق آئے گا"۔ ایک غلطی کا ازالہ صفحہ ۴ روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه (۲۰۸)
پس قرآن کریم کی نبی کی تعریف کے مطابق تو آپ نبی تھے ۔ ہاں عوام کو سمجھانے کے لئے
جو آپ نے حقیقی نبی کے یہ معنی کئے ہیں کہ جو شریعت جدیدہ لائے ان معنوں کے مطابق آپ
مجازی نبی تھے ۔ جس کے صرف یہ معنی ہیں کہ آپ کوئی نئی شریعت نہیں لائے۔
انوار العلوم جلد - ۳
۱۷
چند غلط فہمیوں کا ازالہ
میں آخر میں طالبان حق سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ایک دفعہ پھر القول الفصل اور
مولوی صاحب کے غلطی کے اظہار کو پڑھ کر دیکھیں کیونکہ انہیں ان کے دوبارہ پڑھنے سے
معلوم ہو جائے گا کہ مولوی صاحب نے اپنی ہی ایجاد کردہ غلطیوں کا ازالہ کیا ہے نہ کہ میرے
رسالہ القول الفصل کا۔ اور نبوت کے متعلق بحث ابھی اسی جگہ پر ٹھہری ہوئی ہے۔ جہاں تک
القول الفصل کے بعد وہ پہنچ چکی ہے اور مولوی صاحب کے رسالہ نے سوائے اس بات کے
ظاہر کرنے کے کہ آپ آپ ؟ جس شخص کو غلطی پر سمجھتے ہیں اس کے مضمون کو سمجھنے کے بغیر ہی
جواب لکھنے کے عادی ہیں اور کچھ ثابت نہیں کیا اور یہ بات ایسی ہے جس کے ثابت کرنے سے
اس کا ثابت نہ کرنا بہتر تھا اور جو لوگ ان دونوں رسالوں کا مقابلہ کرنا چاہیں ۔ وہ القول الفصل
کے صرف ابتدائی ۲۷ صفحات اور پھر مولوی صاحب کا جواب پڑھ لیں۔ سارا القول الفصل
پڑھنے کی بھی ضرورت نہیں کیونکہ نبوت کی بحث صرف انہی صفحات میں ہے۔ میں امید کرتا
ہوں کہ طالبان حق مسیح موعود کی نبوت کے مسئلہ پر ایک دفعہ پھر غور کریں گے۔ کیونکہ حق کا
انکار انسان کو بہت ای سی صداقتوں صدا سے محروم کر دیتا دیتا ہے ہے اور مومن سن تو تو کسی صداقت سے محروم رہنا
نہیں چاہتا۔ پس میں ہر اس شخص سے جو صداقت معلوم کرنا چاہتا ہے۔ اپیل کرتا ہوں کہ وہ
صرف لفظوں پر نہیں بلکہ حقیقت پر غور کرے۔ اور کچھ نہیں تو صرف اس امر کو ہی دیکھے کہ
کس طرح میری مخالفت میں بات سمجھنے سے پہلے ہی جواب دینے کی کوشش کی جاتی ہے جو ثبوت
ہے اس بات کا کہ حق میری ہی طرف ہے اور خدا کی قسم کہ حق میری ہی طرف ہے کیونکہ مجھے
خود اللہ تعالیٰ نے بذریعہ رویا بتایا ہے کہ حضرت مسیح موعود نبی تھے۔ پس میں آپ کو علی وجہ
البصیرت نبی مانتا ہوں نہ ایسا کہ آپ کوئی جدید شریعت لائے اور نہ ایسا کہ آپ آنحضرت
کی اتباع سے باہر تھے بلکہ ایسا کہ آپ کی سب زندگی قرآن کریم کی اتباع میں گزری۔
اور ایسا کہ آپ نے جو کچھ پایا آنحضرت ا کی غلامی میں پایا اور اس سے آپ کی نبوت میں
کوئی فرق نہیں آتا۔ اور آپ کا سب ۔ اسب سے بڑا درجہ یہی تھا کہ آپ امت محمدیہ میں سب لوگوں
سے زیادہ آنحضرت الل کے فرمانبردار تھے۔ میں آخر میں یہ بھی ظاہر کر دیتا ہوں کہ جن
لوگوں نے نبوت مسیح موعود کو سمجھنا ہو وہ میری کتاب حقیقۃ النبوۃ ضرور پڑھیں جو غیر احمدیوں
اور غیر مبائعین کو مفت بھیجی جائے گی۔
الراقم خاکسار مرزا محمود احمد از قادیان
انوار العلوم جلد - ۳
۱۸
چند غلط فہمیوں کا ازالہ
لے مولوی صاحب اس حدیث کو پیش کر کے جس میں مسلمانوں کے یہودیوں اور عیسائیوں کے مشابہ ہو جانے کی پیشگوئی ہے۔ اشارہ ہمیں
ضالین بھی قرار دیتے ہیں اور لکھتے ہیں کہ یہودی تو غیر احمدی ہیں ضال احمدیوں میں ہونے چاہئیں۔ لیکن یاد رہے کہ حضرت مسیح موعود نے
عیسائیوں کے مشابہ ہونے والا گروہ بھی ان لوگوں کو قرار دیا ہے جو اپنی رفتار گفتار اور لباس میں عیسائیوں کے مشابہ ہو رہے ہیں اور غیر
احمدیوں کو ہی دو گروہوں میں تقسیم کیا ہے اس شخص کی بات کو چھوڑ کر جو مغضوب علیہم اور ضالین میں اصلاح کے لئے آیا تھا ہم آپ کی بات
کس طرح مان لیں۔
ے بعض شخص اپنی نادانی سے یہ کہہ دیا کرتے ہیں کہ نکلا تے ہیں کہ لكل ان يصطلح ۔ لك ان مطلع کے ماتحت نبی کے جو م بی کے جو معنی کر لئے جائیں وہ ماننے کے قابل نہیں بلکہ ماننے
کے قابل تو شریعت اسلام کی اصطلاح ہوگی وہ نادان اتنا نہیں خیال کرتے کہ نبی خدا بھیجتا ہے یا کوئی اور ۔ پس نبی وہ ہو گا جو خدائے تعالیٰ کی
اصطلاح کے مطابق نبی ہو نہ وہ جسے لوگ نبی کہہ دیں اور پھر کیا اسلام خدائے تعالی کے بتائے ہوئے مذہب کے سوا کسی اور شے کا نام ہے۔ کیا
یہ ممکن ہے کہ خدائے تعالیٰ کی اصطلاح کچھ اور ہو اور اسلام کی اصطلاح کچھ اور؟ مرزا محمود احمد ۔
سے بعض لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ اس بات کا علم کس طرح ہو کہ کسی کو اس حد تک کثرت سے امور غیبیہ پر اطلاع دی گئی ہے یا نہیں جو
نبی ہونے کے لئے ضروری ہے۔ سو انہیں یاد رہے کہ نبی خدا اپناتا ہے نہ کہ انسان جب کسی کے الہامات اس کثرت کو پہنچ جاتے ہیں جس پر
وہ کسی کو نبی بناتا ہے تو وہ خود اس کا نام نہیں رکھتا ہے ہمیں اس فکر کی کیا ضرورت ہے کہ کثرت سے کیا مراد ہے قلت کو ہم سمجھ سکتے ہیں اور
کثرت کا فیصلہ خود اللہ تعالی کرتا ہے وہ خود ہی نبی کے نام رکھتا ہے اور خود ہی فیصلہ کرتا ہے کہ اب کوئی شخص نبی کہلا سکتا ہے یا نہیں۔ مرزا
محمود احمد