انوارِ خلافت

انوارالعلوم (جلد 3), حصہ 8

انوار العلوم جلد ۳۰
14٠
انوار خلافت
اتنے لوگوں کو تعلیم نہیں دے سکتا تو میری اس کمزوری کو ڈھانپ دے اور وہ اس طرح کہ ان
سب لوگوں کو خود ہی تعلیم دے دے اور خود ہی ان کو پاک کر دے۔ پس یہی وہ بات ہے جس
کے متعلق آنحضرت اللہ کو استغفار کرنے کا ارشاد ہوا ہے۔ ذنب کے معنی ایک زائد چیز
کے ہیں اور غفر ڈھانکنے کو کہتے ہیں۔ اس سے خدا تعالیٰ نے رسول کریم ﷺ کو یہ بات
سکھائی ہے کہ تم یہ کہو کہ میں اس قدر لوگوں کو کچھ نہیں سکھا سکتا پس آپ ہی ان کو سکھائیے
اور میری اس انسانی کمزوری کو ڈھانپ دیجئے۔ دیکھو حضرت مسیح موعود علیہ السلام ابتدائی زمانہ
میں ایک ایک سے اپنے ہاتھ پر ہاتھ رکھا کر بیعت لیتے تھے پھر ترقی ہوئی تو لوگ ایک دوسرے کی
پیٹھ پر ہاتھ رکھ کر بیعت کرنے لگے ۔ پھر حضرت خلیفۃ المسیح ! المسیح الاول کے زمانہ میں تو پگڑیاں پھیلا کر
بیعت ہوتی تھی اور اب بھی اسی طرح ہوتی ہے۔ تو ایک آدمی ہر طرف نہیں پہنچ سکتا۔
آنحضرت ﷺ کے زمانہ میں کوئی مسلمان یمن میں تھا کوئی شام میں کوئی عراق میں تھا کوئی
بحرین میں اور کوئی نجد میں تھا۔ اس لئے نہ آنحضرت ا ہر ایک کے پاس پہنچ سکتے تھے اور
نہ وہ آپ تک آسکتے تھے۔ جب حالت یہ تھی تو ضرور تھا کہ آپ کی تعلیم میں نقص رہ جاتا لیکن
آپ کا دل کبھی یہ برداشت نہ کر سکتا تھا۔ اس لئے آپ کو حکم ہوا کہ خدا سے دعا کرو کہ اے
خدا! اب یہ کام میرے بس کا نہیں اس لئے تو ہی اسے پورا کر۔ کیونکہ شاگرد بہت ہیں اور میں
اکیلا مدرس ہوں مجھ سے ان کی تعلیم کا پورا ہونا مشکل ہے۔ آج کل تو سکولوں میں یہ قاعدہ
ہو گیا ہے کہ ایک استاد کے پاس چالیس یا پچاس سے زیادہ لڑکے نہ ہوں اور اس سے زیادہ
لڑکوں کو جماعت میں داخل نہ کیا جائے۔ اور اگر کیا جائے تو ایک اور استاد رکھا جائے۔ کیونکہ
افسران تعلیم جانتے ہیں کہ اگر ایک جماعت میں بہت زیادہ لڑکے ہوں۔ اور ایک اکیلا استاد
پڑھانے والا ہو تو لڑکوں کی تعلیم ناقص رہ جاتی ہے۔ چنانچہ جن سکولوں میں بہت سے لڑکے
ہوتے ہیں اور ایک استاد وہاں کے لڑکوں کی تعلیمی حالت بہت کمزور ہوتی ہے۔ کیونکہ زیادہ
لڑکوں کی وجہ سے استاد ہر ایک کی طرف پوری پوری توجہ نہیں کر سکتا۔ تو چونکہ فتح کے وقت
لاکھوں انسان مسلمان ہو کر اسلام میں داخل ہوتے تھے۔ اس لئے آنحضرت ا کو یہ خطرہ
دامن گیر ہوا کہ مسلمان تعلیم میں ناقص نہ رہ جا رہ جائیں ۔ خدا تعالیٰ نے آپ کو اس کے متعلق یہ
گر بتا دیا کہ خدا کے آگے گر جاؤ۔ اور اس کو کہو کہ آپ ہی اس کام کو سنبھال لے۔ میری طاقت
سے تو اس کا سنبھالنا باہر ہے ۔

انوار العلوم جلد ۳۰
141
انوار خلافت
پس آنحضرت کے متعلق استغفار کا لفظ اسی لئے استعمال کیا گیا ہے کہ آپ کو اس
بات کی طرف متوجہ کیا جائے کہ اسلام میں کثرت سے داخل ہونے والے لوگوں کی تعلیم و
تربیت کے لئے آپ خدا تعالیٰ سے دعا کریں اور ال التجا کریں۔ کہ اب لوگوں کے کثرت سے
م
آنے سے جو بد نتائج نکلیں گے ان سے آپ ہی بچائیے اور ان کو خود ہی دور کر دیجئے اور آپ
کا لاکھوں انسانوں کو ایک ہی وقت میں پوری تعلیم نہ دے سکنا کوئی گناہ نہیں بلکہ بشریت کا تقاضا
ہے اور یہی وجہ ہے کہ آپ کی نسبت ذنب کا لفظ تو استعمال ہوا ہے، لیکن جناح کا لفظ کبھی
استعمال نہیں ہوا۔ گناہ اسے کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی دی ہوئی طاقت اور قوت کے باوجود اس
کے حکم کی فرمانبرداری نہ کی جائے۔ اور وہ بات جس کی خدا تعالیٰ کی طرف سے طاقت ہی نہ دی
جائے اس کا نہ کر سکنا گناہ نہیں ہوتا بلکہ وہ بشری کمزوری کہلاتی ہے۔ مثلاً ایک شخص بیمار ہو جاتا
ہے تو یہ اس کا گناہ نہیں بلکہ ایک کمزوری ہے جو بشریت کی وجہ سے اسے لاحق ہے۔ تو رسول
کریم کا یہ گناہ نہ تھا کہ آپ اس قدر زیادہ لوگوں کو پڑھا نہ سکتے تھے بلکہ خدا تعالیٰ نے
ہی آپ کو ایسا بنایا تھا۔ اور آپ کے ساتھ یہ ایسی بات لگی ہوئی تھی۔ جو آ۔ تھی۔ جو آپ کی طاقت سے
بالا تھی۔ اس لئے آپ کو بتایا گیا کہ آپ خدا تعالیٰ کے حضور کثرت طلباء کی وجہ سے جو نقص
تعلیم میں ہونا تھا اس کے دور کرنے کے لئے دعا کریں۔
پس ان تمام آیات سے پتہ لگتا ہے کہ ان میں رسول کریم ﷺ کے گناہ کا اظہار نہیں
ہے بلکہ ایک بشری کمزوری کے بد نتائج سے بچنے کی آپ کو راہ بتائی گئی ہے چنانچہ ہم دیکھتے ہیں
کہ باوجود اس کے کہ آپ کے وقت کثرت سے لوگ ایمان لے آئے مگر ابتلاؤں اور فتنوں
کے وقت ان کا ایمان خراب نہ ہوا۔ اور وہ اس نعمت سے محروم نہ ہوئے۔ چنانچہ آنحضرت"
کے زمانہ میں جو لوگ ایمان لائے تھے آپ کے بعد گو ان میں سے بھی کچھ مرتد ہو گئے۔ مگر
جھٹ پٹ ہی واپس آگئے اور ان فتنہ وفسادوں میں شامل نہ ہوئے جو اسلام کو تباہ کرنے کے لئے
شریروں اور مفسدوں نے برپا کئے تھے۔ چنانچہ حضرت عثمان الله عنہ کے زمانہ میں جو بہت
بڑا فساد ہوا اس میں عراق، مصر، کوفہ اور بصرہ کے لوگ تو شامل ہو گئے جو آنحضرت الی
کی وفات کے بعد ایمان لائے تھے لیکن یمن ، حجاز اور نجد کے لوگ شامل نہ ہوئے۔ یہ وہ ملک
تھے جو آنحضرت اللہ کے وقت میں فتح ہوئے تھے۔ جانتے ہو اس کی کیا وجہ ہے کہ وہ خفیہ
منصوبے جو مسلمانوں کی تباہی کام کی تباہی کا موجب ہوئے ان میں وہ ممالک تو شامل ہو گئے جو آپ کی وفات

انوار العلوم جلد ۳۰
۱۶۲
انوار خلافت
کے بعد فتح ہوئے۔ مگر وہ ملک شامل نہ ہوئے جو آر آپ کے زمانہ میں فتح ہوئے تھے۔ اس کی یہی
وجہ ہے جو اوپر بیان کی گئی ہے کہ خدا تعالٰی نے ان ملکوں کے لوگوں کی جو آپ کے زمانہ میں
اسلام لائے تھے برائیاں اور بدیاں دور کر دی تھیں۔ لوگ تو کہتے ہیں کہ امیر معاویہ کا زور اور
طاقت تھی کہ شام کے لوگ اس فتنہ میں شامل نہ ہوئے۔ لیکن میں کہتا ہوں کہ یہ بھی آنحضرت
ہی کی کرامت تھی کہ وہ لوگ حضرت عثمان ان کے خلاف نہیں اٹھے تھے۔ کیونکہ
گو یہ ملک آپ کے آپ کے زمانہ میں فتح نہ ہوا۔ لیکن آپ نے اس پر بھی چڑھائی کی تھی۔ جس کا ذکر
قرآن شریف کی سورہ توبہ میں ان تین صحابہ کا ذکر کرتے ہوئے جو اس سفر میں شامل نہ ہوئے
تھے آیا ہے۔ پس شام کا اس فتنہ میں شامل نہ ہونا امیر معاویہ کی دانائی کی وجہ سے نہیں تھا بلکہ
اس لئے تھا کہ وہاں اسلام کا بیچ رسول کریم اس کے وقت میں بویا گیا۔ اور اس سرزمین میں
آپ نے اپنا قدم مبارک ڈالا تھا۔ پس خدا تعالیٰ نے آپ کی دعاؤں میں اس ملک کو بھی شامل
کر لیا اتنے بڑے فتنہ میں اس قدر صحابہ میں سے صرف تین صحابہ کے شامل ہونے کا پتہ لگتا
ہے اور ان کی نسبت بھی ثابت ہے کہ صرف غلط فہمیوں کی وجہ سے شامل ہو گئے تھے اور بعد
میں تو بہ کر لی تھی۔ تو یہ رسول کریم ﷺ کی ایک ایسی خصوصیت ہے جو کسی اور نبی کو حاصل
نہیں ہوئی۔ اس لئے جہاں آپ کی فتح کا ذکر آیا ہے وہاں ساتھ ہی استغفار کا حکم بھی آیا ہے۔
جو آپ کو اس طرف متوجہ کرنے کے لئے تھا کہ دیکھنا ہم آپ کو بہت بڑی فتح اور عزت دینی
چاہتے ہیں اور بے شمار لوگوں کو آپ کے ساتھ شامل کرنا چاہتے ہیں۔ پس یاد رکھو کہ جب
تمہارے بہت سے شاگرد ہو جائیں تو تم خدا کے حضور گر جانا اور کہنا کہ الہی! اب کام انسانی
طاقت سے بڑھتا جاتا ہے آپ خود ہی ان نوواردوں کی اصلاح کر دیجئے۔ ہم آپ کی دعا قبول
کریں گے اور ان کی اصلاح کر دی جائے گی اور ان کی کمزوریوں اور بدیوں کو دور کر کے ان کو
پاک کر دیا جائے گا۔ لیکن ان سب باتوں کو ملانے سے جہاں ایک طرف یہ اعتراض مٹ جاتا
ہے کہ آپ کسی گناہ کے مرتکب نہیں ہوئے وہاں دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ جس
وقت ایک قوم ترقی کرتی اور کثرت سے پھیلتی ہے وہی زمانہ اس کے تنزل اور انحطاط کا ہوتا
ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رسول کریم ﷺ کو خدا تعالیٰ نے فتح کے ساتھ ہی استغفار کا ارشاد فرمایا
ہے۔ کیونکہ کسی قوم کے بڑھنے اور ترقی کرنے کا جو وقت ہوتا ہے وہی وقت اس کے تنزل کے
اسباب کو بھی پیدا کرتا ہے۔ اور جب کوئی قوم بڑھ جاتی ہے اس وقت اس میں فساد اور فتنے بھی

انوار العلوم جلد ۳۰
۱۶۳
انوار خلافت
شروع ہو جاتے ہیں۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ چونکہ قوم میں ایسے لوگ آجاتے ہیں جو نبی کی
خدمت اور صحبت میں نہیں رہے ہوتے اچھی طرح بد آلائشوں سے پاک وصاف نہیں ہوتے۔
اور جنہیں وہ مشکلات پیش نہیں آئی ہوتیں۔ جو خدا تعالیٰ نے اپنے پیارے بندوں کو پاک
کرنے کے لئے مقرر فرمائی ہوئی ہیں اس لئے وہ فتنہ و فساد پیدا کرتے ہیں اور قوم کو تباہی کے
گھاٹ اتارنا چاہتے ہیں۔ آپ لوگ اس مضمون کو غور سے سنیں اس کا کچھ حصہ علمی اور
تاریخی ہے اس لئے ممکن ہے کہ بعض کو مشکل معلوم ہو۔ لیکن یہ وہ بات ہے۔ اور میں کامل
یقین سے کہتا ہوں۔ یہ وہ بات ہے جو خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں تو بیان فرمائی ہے لیکن
آج تک کسی نے اسے قرآن شریف سے سیکھ کر بیان نہیں کیا۔ مجھے خدا تعالیٰ نے سکھائی ہے
اور اس بات کا موقع دیا ہے کہ آپ لوگوں کو سناؤں۔ پس جو شخص اسے سنے گا اور پھر اس پر
عمل کرے گا وہ کامیاب اور بامراد ہو جائے گا۔ ا ئے گا۔ اور جو نہیں سنے گا اور عمل نہیں کرے گا وہ یاد
رکھے کہ ایسے ایسے فتنے آنے والے ہیں کہ جن کے ساتھ یہ فتنہ جو اس وقت برپا ہوا ہے کچھ
مقابلہ ہی نہیں کر سکتا۔ کیا یہ فتنہ تم کو یاد نہیں ہے اور تم نے نہیں دیکھا کہ اس کے بانیوں نے
کس قدر زور سے کیا مگر انہیں کیا حاصل ہوا کچھ بھی نہیں۔ آج یہ نظارہ دیکھ لو اور لاہور جا کر
بھی دیکھ لو۔ باوجود اس کے کہ بیعت کے وقت وہ زیادہ تھے اور ہم تھوڑے لیکن خدا تعالیٰ نے
ظاہر کر دیا ہے کہ ان کی کچھ بھی پیش نہیں گئی پس یہ وہ فتنہ نہیں ہے جو جماعتوں کی تباہی اور
ہلاکت کا موجب ہوا کرتا ہے۔ وہ وہ فتنہ ہوتا ہے جو سمندر کی لہروں کی طرح آتا ہے اور خس و
خاشاک کی طرح قوموں کو بہا کر لے جاتا ہے۔
پس اس فتنہ سے خدا تعالیٰ کی رحمت اور فضل کے بغیر کوئی بچ نہیں سکتا۔ ہم سے پہلے بہت
سی جماعتوں نے اس کے تلخ تجربے کئے ہیں۔ پس مبارک ہے وہ جو ان کے تجربوں سے فائدہ
اٹھائے اور افسوس ہے اس پر جس نے پہلوں کے تجربہ سے فائدہ نہ اٹھایا اور چاہا کہ خود تجربہ
کرے۔ دیکھو سنکھیا ایک زہر ہے اور اس کو ہر ایک زہر جانتا ہے۔ کیوں؟ اس لئے کہ بہت سے
لوگوں نے جب اس کو کھایا تو مر گئے۔ اس کے متعلق اب کوئی یہ نہیں کہتا کہ میں اسے اس
وقت تک زہر نہیں کہوں گا جب تک کہ خود تجربہ کر کے نہ دیکھ لوں۔ لیکن کیسا افسوس ہو گا
اس شخص پر جو خود تجربہ سنکھیا کھائے کیونکہ اس کا انجام سوائے اس کے کچھ نہیں ہو گا کہ
مرے۔ تم لوگ بھی اس بات کا تجربہ کرنے کا خیال دل میں نہ لاؤ جس کا تجربہ تم سے پہلے لوگ

انوار العلوم جلد ۳۰
۱۶۴
انوار خلافت
کر چکے ہیں کیونکہ ان تجربات کا نتیجہ ایسا خطر ناک تھا کہ اگر جوان سنے تو بوڑھا ہو جائے اور اگر
سیدھی کمر والا سنے تو اس کی کمر ٹیڑھی ہو جائے۔ اور اگر کالے بالوں والا سنے تو اس کے بال
سفید ہو جائیں وہ بہت تلخ اور کڑوے تجربے تھے اور از حد دل ہلا دینے والے واقعات تھے وہ
نہایت پاک روحوں کے شریروں اور بد باطنوں کے ہاتھ سے قتل کے نظارے تھے۔ وہ ایسے درد
انگیز حالات تھے کہ جن کو سن کر مومن کا دل کانپ جاتا ہے۔ اور وہ ایسے روح فرسا منظر تھے کہ
جن کو آنکھوں کے سامنے لانے سے کلیجہ پھٹنے لگتا ہے۔ انہی کی سزا میں مسلمانوں میں اس قدر
فتنہ اور فساد پڑا کہ جس نے انہیں تباہ کر دیا ۔ حضرت عثمان کو جو آدمی قتل کرنے آئے تھے ان
کو آپ نے فرمایا کہ اگر تم میرے قتل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ تو یاد رکھنا کہ مسلمان جو اس
وقت اس طرح پیوستہ ہیں جیسے دو کنگھیوں کے دندانے ہوتے ہیں بالکل جدا ہو جائیں گے اور
ایسے جدا ہوں گے کہ قیامت تک انہیں کوئی نہ اکٹھا کر سکے گا۔
حضرت عبداللہ بن سلام نے بھی اس فتنہ کے بانیوں سے بیان کیا کہ میں نے بنی اسرائیل
کی بعض کتب میں دیکھا ہے کہ ایک نبی ہو گا اس کے بعد اس کے خلفاء ہوں گے اس کے خلیفہ
ثالث کے خلاف لوگ فساد کریں گے اگر وہ اس کے مارنے پر کامیاب ہو گئے تو اس کی سزا ان کو
یہ دی جائے گی کہ وہ ہمیشہ کے لئے پراگندہ کر دیئے جائیں گے اور پھر کوئی تدبیران کو جمع نہ کر
سکے گی۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ یہ فتنہ اتنا پھیلا اتنا پھیلا کہ سوائے مسیح موعود علیہ السلام کے کوئی
اس کو روک نہ سکا۔ اور مسلمان جو ٹوٹ چکے تھے انہیں کوئی نہ جوڑ سکا۔ پس تم لوگ یاد رکھو
کہ آنے والا فتنہ بہت خطرناک ہے اس سے بچنے کے لئے بہت بہت تیاری کرو۔ پہلوں سے یہ
غلطیاں ہوئیں کہ انہوں نے ایسے لوگوں کے متعلق حسن ظنی سے کام لیا جو بد خلنیاں پھیلانے
والے تھے۔ حالانکہ اسلام اس کی حمایت کرتا ہے جس کی نسبت بدظنی پھیلائی جاتی ہے۔ اور
اس کو جھوٹا قرار دیتا ہے جو بدظنی پھیلاتا ہے۔ اور جب تک کہ با قاعدہ تحقیقات پر کسی شخص پر
کوئی الزام ثابت نہ ہو اس کا پھیلانے والا اور لوگوں کو سنانے والا اسلام کے نزدیک نہایت
خبیث اور متفنی ہے۔
پس تم لوگ تیار ہو جاؤ تاکہ تم بھی اس قسم کی کسی غلطی کا شکار نہ ہو جاؤ کیونکہ اب تمہاری
فتوحات کا زمانہ آرہا ہے اور یاد رکھو کہ فتوحات کے زمانہ میں ہی تمام فسادات کا بیج بویا جاتا ہے۔
جو اپنی فتح کے وقت اپنی شکست کی نسبت نہیں سوچتا اور اقبال کے وقت ادبار کا خیال نہیں کرتا

انوار العلوم جلد - ۳
۱۶۵
انوار خلافت
اور ترقی کے وقت تنزل کے اسباب کو نہیں مٹاتا اس کی ہلاکت یقینی اور اس کی تباہی لازمی
ہے۔ نبیوں کی جماعتیں بھی اس فساد سے خالی نہیں ہوتیں اور وہ بھی جب ترقی کرتی ہیں اور
ایسے لوگ ان میں داخل ہوتے ہیں جنہوں نے نبی کی صحبت نہیں پائی ہوتی اور ان کا ایمان اتنا
مضبوط نہیں ہوتا جتنا ان لوگوں کا ہوتا ہے جو نبی کی صحبت میں رہے ہوتے ہیں اور جن کی
تربیت بوجہ اس کے کہ وہ جماعت در جماعت آکر داخل ہوئے ہوتے ہیں نا مکمل ہوتی ہے تو ان
میں بھی فساد شروع ہو جاتا ہے جو آخر کار ان کو مختلف جماعتوں میں تقسیم کر کے ان کے اتحاد کو
توڑ دیتا ہے یا ان کی جڑ کو ایسا کھو کھلا کر دیتا ہے کہ آئندہ ان کی روحانی طاقتیں ضائع ہو جاتی
ہیں۔ ہماری جماعت کی ترقی کا زمانہ بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت قریب آگیا ہے اور وہ دن
دور نہیں جبکہ افواج در افواج لوگ اس سلسلہ میں داخل ہوں گے ۔ مختلف ملکوں سے جماعتوں
کی جماعتیں داخل ہوں گی اور وہ زمانہ آتا ہے کہ گاؤں کے گاؤں اور شہر کے شہر احمدی ہوں
گے۔ اور ابھی سے مختلف اطراف سے خوشخبری کی ہوائیں چل رہی ہیں۔ اور جس طرح خدا
کی یہ سنت ہے کہ بارش سے پہلے ٹھنڈی ہوائیں چلاتا ہے تاکہ غافل لوگ آگاہ ہو جائیں اور
اپنے مال و اسباب کو سنبھال لیں۔ اسی طرح خدا تعالٰی نے ہماری ترقی کی ہوائیں چلا دی ہیں
پس ہوشیار ہو جاؤ۔ آپ لوگوں میں سے خدا کے فضل سے بہت سے ایسے ہیں جنہوں نے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحبت پائی ہے آپ کے مونہہ سے باتیں سنی ہیں آپ سے ہم
کلامی کا شرف حاصل کیا ہے۔ ان کا فرض ہے کہ وہ آنے والوں کے لئے ہدایت اور راہنمائی کا
باعث ہوں۔ کیونکہ کوئی ایک شخص بہتوں کو نہیں سکھا سکتا۔ دیکھو اسی جلسہ پر خدا تعالیٰ کے
فضل سے اتنے لوگ آئے ہیں کہ ان سب تک مشکل سے میری آواز پہنچ سکتی ہے مگر جب
لاکھوں اور کروڑوں انسان آئے تو انہیں کون ایک شخص سنا سکے گا۔ لیکن بتلاؤ اگر ایک ہی
سنانے والا ہوا تو یہ کیسا درد ناک نظارہ ہو گا کہ کچھ لوگ تو سن رہے ہوں گے اور کچھ لوگ
پکوڑے کھا رہے ہوں گے۔ وہ سنیں گے کیا اور یہاں سے لے کر جائیں گے کیا۔ وہ اس
اطاعت سے واقف نہ ہوں گے جو انبیاء لوگوں کے دلوں میں پیدا کرتے ہیں۔ وہ یہ نہیں جانتے
ہوں گے کہ ایک دفعہ رسول کریم ال تقریر فرما رہے تھے آپ نے لوگوں کو فرمایا کہ بیٹھ
جاؤ ۔ عبد اللہ بن مسعود ایک گلی میں چلے آرہے تھے آپ کی آواز انہوں نے وہاں ہی سنی اور
وہیں بیٹھ گے۔ کسی نے پوچھا آپ یہاں کیوں بیٹھے ہیں وہاں رسول کریم ا کی تقریر ہو
۴

انوار العلوم جلد ۳۰
144
انوار خلافت
رہی ہے وہاں کیوں نہیں جاتے۔ انہوں نے کہا میرے کان میں رسول کریم ال کی آواز
آئی ہے کہ بیٹھ جاؤ پس میں یہیں بیٹھ گیا۔ (ابو داؤور کتاب الصلاة باب الامام يكلم الرجل في خطبته )
پھر ان کے سامنے یہ نظارہ نہ ہو گا کہ آنحضرت اللہ کی مجلس میں تین شخص آئے ایک
کو آگے جگہ مل گئی وہ وہاں جا کر بیٹھ گیا دوسرے کو آگے جگہ نہ ملی وہ جہاں کھڑا تھا وہیں بیٹھ
گیا۔ تیسرے نے خیال کیا کہ یہاں آواز تو آتی نہیں پھر ٹھرنے سے کیا فائدہ وہ واپس چلا گیا۔
آنحضرت ﷺ نے فرمایا خدا تعالیٰ نے مجھے خبر دی ہے کہ ایک نے تمہاری مجلس میں قرب
حاصل کرنے کے لئے کوشش اور محنت کی اور آگے ہو کر بیٹھ گیا خدا تعالیٰ نے بھی اسے قریب
کیا۔ ایک اور آیا اس نے کہا اب مجلس میں آگیا ہوں اگر اچھی جگہ نہیں ملی تو نہ سہی وہیں بیٹھ
گیا اور اس نے واپس جانا مناسب نہ سمجھا خدا نے بھی اس سے چشم پوشی کی۔ ایک اور آیا
اسے جگہ نہ ملی اور وہ واپس پھر گیا خدا تعالیٰ نے بھی اس سے مونہہ پھیر لیا۔ (بخاری کتاب العلم باب
من قعد حيث ينتهى به المجلس ومن رأى فرجة في الحلقة مجلس منها )
ا
اس قسم کی باتیں نبیوں کی ہی صحبت میں رہ کر حاصل ہو سکتی ہیں۔ لیکن انہوں نے اس قسم
کے نظارے نہ دیکھے ہوں گے پھر انہوں نے وہ محبت کی گھڑیاں نہ دیکھی ہوں گی جو آپ نے
دیکھی ہیں۔ انہوں نے اطاعت اور فرمانبرداری کے وہ مزے نہ اٹھائے ہوں گے جو آپ نے
اٹھائے ہیں۔ انہیں حضرت مسیح موعود سے وہ پیار نہ ہو گا جو آپ لوگوں کو ہے۔ انہوں نے وہ
نشانات نہ دیکھے ہوں گے جو آپ لوگوں نے حضرت مسیح موعود کے ساتھ رہ کر دیکھتے ہیں۔
انہیں حضرت مسیح موعود کا وہ پیار اور محبت سے دیکھنا اور باتیں کرنا نصیب نہ ہو گا جو آپ
لوگوں کو ہوا ہے۔ ان کے دلوں میں میں اطاعت ں اور اور فرمانبرداری ی کاو کا وہ جوش نہ ہو گا جو جو آ۔ آپ لوگوں
کے دلوں میں ہے۔ سوائے ان لوگوں کے جن کے سینے خدا تعالیٰ خاص طور پر خود کھول دے۔
اس میں شک نہیں کہ صحابہ کرام کے بعد بھی ایسے لوگ ہوتے ہیں جنہوں نے پہلوں کی طرح
ایمان اور یقین حاصل کر لیا تھا اور ان جیسی ہی صفات بھی پیدا کر لی تھیں۔ مثلاً امام مالک ، امام
شافعی ، امام احمد بن حنبل ، امام ابو حنیفہ ، شیخ عبد القادر جیلانی ، شهاب الدین سهروردی، معین
الدین چشتی و غیر ہم ۔ ان لوگوں نے محنتیں اور کوششیں کیں اس لئے ان کے دل پاک ہو
گئے ۔ مگر جس کثرت سے صحابہ" میں ایسے لوگ تھے اس کثرت سے بعد میں نہ ہو سکے ۔ بلکہ بعد
میں کثرت ان لوگوں کی تھی جن میں بہت سے نقص موجود تھے اور قلت ان کی تھی جو صحابہ
ر

انوار العلوم جلد ۳۰
192
انوار خلافت
جیسی صفات رکھتے تھے۔ لیکن صحابہ کے وقت کثرت کامل ایمان والوں کی تھی۔ ہماری جماعت
میں اس وقت خدا کے فضل سے کثرت ان لوگوں کی ہے جو حضرت مسیح موعود کی صحبت میں
رہے اور قلت ان کی ہے جو بعد میں آئے لیکن یہ کثرت ایسی ہے جو دن بدن کم ہوتی جا رہی
ہے۔ میرا مطلب اس تقریر سے یہ نہیں کہ کہ نبی کے بعد اعلیٰ درجہ کے لوگ ہوتے ہی نہیں۔
نہیں اعلیٰ درجہ کے لوگ ہوتے ہیں اور ضرور ہوتے ہیں جیسا کہ ابھی میں نے بعض آدمیوں
کے نام لئے ہیں جنہوں نے صحابہ کے بعد بڑا درجہ حاصل کیا۔ اپنی جماعت کے متعلق بھی آج
ہی ایک شخص نے مجھ سے سوال کیا تھا کہ کیا بعد میں آنے والے وہ درجہ پاسکتے ہیں جو حضرت
مسیح موعود کی صحبت پانے والوں نے پایا۔ تو میں نے اسے جواب دیا کہ ہاں وہ درجہ پاسکتے ہیں۔
پس اس تقریر کا یہ مطلب نہیں کہ میں بعد میں آنے والے لوگوں کو مایوس کروں بلکہ میرا
مطلب تمہیں اور ان کو ہو شیار کرنا ہے۔ تمہیں اس لئے کہ تاتم آنے والوں کی تعلیم کا فکر کرو
اور انہیں اس لئے تا وہ جان لیں کہ ان کے راستہ میں بہت سی مشکلات ہیں وہ ان پر غالب
آنے کی تدبیر کریں۔ ورنہ یہ عقیدہ کہ نبی کی جماعت کے بعد کوئی ان کے درجہ کو پاہی نہیں سکتا
غلط اور باطل عقیدہ ہے جو جھوٹی محبت سے پیدا ہوا ہے۔ صحابہ ا ہوا ہے۔ صحابہ کے بعد بڑے بڑے مخدوم
بڑے بڑے بزرگ اور بڑے بڑے اولیاء اللہ گزرے ہیں۔ جن کی نسبت ہم ہرگز نہیں کہہ
سکتے کہ وہ سب کے سب ہر ایک اس شخص سے روحانیت میں اوٹی تھے جس نے رسول کریم
کی صحبت خواہ ایک دن ہی پائی ہو ۔ اصل بات یہ ہے کہ وہ جو صحابہ میں اعلیٰ درجہ
رکھتا ہے وہ ان بعد میں میں آنے والوں سے اء اعلیٰ ہے۔ جوار لیکن وہ جو ان میں ادنی ہے اس سے بعد میں
آنے والوں کا اعلیٰ طبقہ اعلیٰ ہے۔ ہاں سب صحابہ کو یہ ا صحابہ کو یہ ایک جزوی فضیلت حاصل ہے کہ انہوں
نے آنحضرت ا کا چہرہ مبارک دیکھا جس کے لئے اب اگر کوئی ساری دنیا کی سلطنت بھی
دینے کو تیار ہو جائے تو حاصل نہیں کر سکتا۔ یہی بات حضرت مسیح موعود کے صحابہ کے متعلق
ایک
ہے۔
۴
غرض وہ وقت آتا ہے کہ ایسے لوگ اس سلسلہ میں شامل ہوں گے جنہوں نے حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کی صحبت نہ پائی ہوگی۔ اور اس کثرت سے ہوں گے کہ ان کو ایک آدمی تقریر
نہیں سنا سکے گا اس لئے اس وقت بہت سے مدرسوں کی ضرورت ہوگی۔ اور پھر اس بات کی بھی
-
ضرورت ہوگی کہ ایک شخص لاہور میں ایک امرتسر میں بیٹھا سنائے۔ اور لوگوں کو دین سے

انوار العلوم جلد - ۳
۱۶۸
اندار خلافت
واقف کرے۔ اور احکام شرع پر چلائے تاکہ تمام جماعت صحیح عقائد پر قائم رہے اور تفرقہ سے
بچے۔
کل میں نے آپ لوگوں کو یہ بتایا تھا کہ علم ایک بہت اچھی چیز ہے اس کو حاصل کرنے کے
لئے کوشش کرو لیکن آج بتاتا ہوں کہ علم بغیر خشیت اور تقویٰ کے ایک لعنت ہے۔ اور ایسا علم
بہت دفعہ حجاب اکبر ثابت ہوا ہے۔ دیکھو مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی ایک عالم آدمی ہیں
لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ا پر وہ ایمان نہ لائے۔ بلکہ انہوں نے کہہ دیا کہ دیا کہ میں نے ہی
مرزا کو بڑھایا تھا اور میں ہی گھٹاؤں گا۔ گویا انہوں نے اپنے علم کے گھمنڈ پر سمجھا کہ کسی کو میں
ہی بڑھا سکتا ہوں اور میں ہی گھٹا سکتا ہوں۔ رسول کریم ﷺ کے زمانے سے پہلے ایک شخص
شرک کے خلاف تعلیم دیا کرتا تھا۔ جب رسول کریم ﷺ مبعوث ہوئے تو کسی شخص نے
اسے اسلام کی تلقین کی۔ اس نے جواب دیا کہ شرک کے مٹانے میں جو محنت اور کوشش میں
نے کی ہے وہ اور کسی نے نہیں کی پس اگر کوئی شخص دنیا میں نبی ہوتا تو وہ میں ہوتا یہ شخص نبی
کیونکر بن گیا۔ وہ شخص کو توحید کا علم رکھتا تھا لیکن بوجہ خشیت نہ ہونے کے اسلام لانے سے
محروم ہو گیا۔ پس میں آپ لوگوں کو یہی نہیں کہتا کہ علم سیکھو بلکہ یہ بھی کہتا ہوں کہ تقوی اور
خشیت اللہ پیدا کرد۔ کیونکہ اگر یہ نہ ہو تو علم ایک عذاب ہے نہ کہ کوئی مفید چیز۔ تم قرآن
شریف پڑھو اور خوب پڑھو کیونکہ بے علم انسان نہیں جانتا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے کیا کیا حکم دیئے
ہیں لیکن یہ بھی یاد رکھو کہ کئی انسان ایسے ہوتے ہیں جو قرآن شریف جانتے ہیں مگر خود گمراہ
ہوتے ہیں اور دوسروں کو گمراہ کرتے پھرتے ہیں اور اس طرح کے ہو گئے ہیں جس طرح کہ
یہود کے عالم تھے جن کا ذکر قرآن شریف میں آتا ہے ۔ وہ جانتے ہیں کہ قرآن شریف وہی ہے
جو رسول اللہ کے زمانہ میں تھا۔ مگر جانتے ہوئے نہیں جانتے۔ وہ مولوی اور مفتی کہلاتے ہیں
مگر ان کے اعمال میں اسلام کا کوئی اثر نہیں پایا جاتا۔ قرآن شریف کے معنوں کی ایسی ایسی
تو جیہیں نکالتے اور ایسی ایسی شرارتیں کرتے ہیں کہ ان کے دل بھی انہیں شرمندہ کرتے ہیں۔
عالم کہلاتے ہیں مگر عمل نہیں کرتے۔ اس لئے گو انہوں نے علم پڑھا مگر ان کا علم ان کے کسی
کام نہ آیا اور وہ گمراہ کے گمراہ ہی رہے۔
پس خشیت اللہ کی بہت ضرورت ہے۔ اس کے پیدا کرنے کے طریق نبیوں کے زمانہ میں
بہت سے ہوتے ہیں۔ کیوں؟ اس لئے کہ وہ انسان کو سانچے میں ڈھال دیتے ہیں اور خود نمونہ

انوار العلوم جلد ۳۰
۱۶۹
انوار خلافت
بن کر لوگوں کو سکھلاتے ہیں۔ یہ ایک ثابت شدہ بات ہے کہ ہر ایک کام جس طرح کسی استاد
کے بتانے اور تجربہ کر کے دکھانے سے آتا ہے اس طرح خود بخود کتابوں میں سے پڑھ لینے سے
نہیں آیا کرتا مثلاً اگر کوئی شخص ڈاکٹری کی کتابیں پڑھ لے لیکن اسے تجربہ نہ ہو تو وہ لوگوں کا
علاج کرنے کی بجائے ان کو مارے گا۔ کیونکہ علاج وہی کر سکتا ہے جس کو تجربہ بھی ہو اور جسے
اس نے کسی استاد سے سیکھا ہو۔ مگر جس نے کسی استاد کو دیکھا ہی نہ ہو اس کے علاج سے بہت
مرتے اور کم جیتے ہیں اور جو جیتے ہیں وہ بھی اس لئے نہیں کہ اس کی دوائی اور علاج سے بلکہ
اپنی طاقت اور قوت سے۔ پس خشیت اللہ نبی کی صحبت سے جس طرح حاصل ہوتی ہے اس
طرح کسی اور طریق سے نہیں حاصل ہو سکتی۔ پس تم میں سے تو بہت سے ایسے ہیں جنہوں نے
حضرت مسیح موعود کی صحبت سے اس کو سیکھا ہے۔ اس لئے تم اس زمانہ کے لئے ہو شیار ہو جاؤ
جبکہ فتوحات پر فتوحات ہوں گی عنقریب ایک زمانہ آتا ہے جبکہ تمہارے نام کے ساتھ لوگ
رضی اللہ عنہ لگا ئیں گے ۔ آج اگر تمہاری قدر نہیں تو نہ سہی لیکن ایک وقت آتا ہے جبکہ اس
شخص کی پگڑی کرتے اور جوتی تک کو لوگ متبرک سمجھیں گے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے ساتھ رہا ہے۔ بیشک حضرت مسیح موعود کو ہی خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ بادشاہ تیرے کپڑوں
سے برکت ڈھونڈیں گے لیکن یاد رکھو صادقوں کے ساتھ رہنے والوں کے کپڑوں کے ساتھ بھی
ہے۔
یہی سلوک ہوتا ہے۔ حضرت مسیح موعود نے ا موعود نے الوصیت میں لکھا ہے کہ "ہمارا خدا وعدوں کا سچا
اور وفادار اور صادق خدا ہے وہ سب کچھ تمہیں دکھلائے گا۔ جس کا اس نے وعدہ فرمایا اگر چہ
رچه
یہ دن دنیا کے آخری دن ہیں۔ اور بہت بلائیں ہیں جن کے نزول کا وقت ہے۔ پر ضرور ہے کہ
یہ دنیا قائم رہے جب تک وہ تمام باتیں پوری نہ ہو جائیں جن کی خدا نے خبر دی ۔ میں خدا کی
طرف سے ایک قدرت کے رنگ میں ظاہر ہوا۔ اور میں خدا کی ایک مجسم قدرت ہوں۔ اور
میرے بعد بعض اور وجود ہوں ۔ ہوں گے جو دوسری قدرت کا مظہر ہوں گے"۔
الوصیت صفحه ۸ - روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۶ )
پس وہ وقت جلد آنے والا ہے اس میں شک نہیں کہ آج تم لوگوں کی نظروں میں جاہل
ہو ۔ پر وہ دن جلدی ہی آنے والے ہیں جبکہ دنیا کے گی کہ تمہارے زمانہ میں تم سے زیادہ
مہذب کوئی نہیں گذرا۔ تم نے خدا تعالی کا حکم مانا ہے اس کے رسول کا حکم مانا ہے اور اس کے
مسیح کو قبول کیا ہے۔ پس تم ہی دنیا میں ایک برگزیدہ قوم ہو ۔ تمہارے کپڑوں سے لوگ برکت

انوار العلوم جلد ۳۰
۱۷۰
انوار خلافت
ڈھونڈیں گے اور تمہارے ناموں کی عزت کریں گے کیونکہ تمہارے نام عزت کے ساتھ
آسمان پر لکھے گئے ہیں۔ پس کون ہے جو انہیں دنیا سے مٹا سکے ۔ لیکن یہ بات بھی یاد رکھو کہ جس
طرح تم پر اس قدر انعام ہوئے ہیں اسی طرح تمہارے فرض بھی بہت بڑھ گئے ہیں۔ بیشک بعد
میں آنے والے تحریریں پڑھ سکتے ہیں حضرت مسیح موعود کی کتابوں کو پڑھ سکتے ہیں مگر اس طرح
وہ اعمال نہیں سیکھ سکتے۔ اور نہ دوسرے لوگ انہیں سکھا سکتے ہیں جس طرح تم نے سیکھے ہیں۔
مگر وہی سکھا سکتے ہیں جو حضرت مسیح موعود کی صحبت میں پاک دل ہوئے۔ صرف علم نہ پہلوں
کے کام آیا اور نہ پچھلوں کے کام آسکتا ہے۔ مگر تمہیں خود علم کی ضرورت ہے قرآن شریف
عربی زبان میں ہے اس لئے جب تک عربی نہ آتی ہو اس کے پڑھنے میں لذت نہیں آسکتی اور نہ
اس کے احکام سے انسان واقف ہو سکتا ہے۔ پس تم عربی سیکھو تاکہ قرآن شریف کو سمجھ سکو۔
ابھی میر حامد شاہ صاحب نے ایک نظم پڑھی ہے۔ عجیب بات ہے کہ اس میں انہوں نے ایک
شعر ایسا بھی کہا ہے کہ اس کے مضمون کے متعلق میں اس وقت تقریر کرنے کے لئے کھڑا ہوا
ہوں اور وہ یہ ہے کہ تم بار بار قادیان آؤ اور آکر قرآن سیکھو تا بعد میں آنے والوں کو سکھا
سکو۔ اگر تم اس کے لئے تیار نہ ہوئے تو یاد رکھو کہ ایک عرصہ تک تو بیشک تمہیں عزت حاصل
ہوگی لیکن ایسا زمانہ آئے گا جبکہ تم خاک میں ملائے جاؤ گے۔ اور تم سے آنے والے لوگ جن
میں خشیت اللہ نہ ہوگی وہی سلوک کریں گے جو صحابہ کے ساتھ ان لوگوں نے کیا جو بعد میں
آئے تھے کہ انہیں قتل کرا کر ان کی لاشوں پر تھوکا اور دفن نہ ہونے دیا ۔
دیکھو میں آدمی ہوں اور جو میرے بعد ہو گا وہ بھی آدمی ہی ہو گا جس کے زمانہ میں فتوحات
ہوں گی وہ اکیلا سب کو نہیں سکھا سکے گا۔ تم ہی لوگ ان کے معلم بنو گے۔ پس اس وقت تم خود
سیکھو تا ان کو سکھا سکو۔ خدا تعالیٰ نے فیصلہ کر دیا ہے کہ تم لوگ دنیا کے لئے پر دفیسر بنا دیئے
جاؤ ۔ اس لئے تمہارے لئے ضروری ہے اور بہت ضروری ہے کہ تم خود پڑھو تا آنے والوں
کے لئے استاد بن سکو۔ اگر تم نے خود نہ پڑھا تو ان کو کیا پڑھاؤ گے ۔ ایک نادان اور جاہل استاد
کسی شاگرد کو کیا پڑھا سکتا ہے۔ کہتے ہیں ایک استاد تھا اس نے چند خطوط پڑھے ہوئے تھے جو
کوئی خط لا کر دیتا اسے انہیں خطوں میں سے کوئی ایک سنا دیتا۔ ایک دن ایک شخص خط لایا اس
وقت اس کے پاس اپنے پہلے خط موجود نہ تھے اس لئے نہ پڑھ سکا۔ اور کہنے لگا کہ میں طاق
والے خط پڑھ سکتا ہوں۔ پس تم بھی اس خط کے پڑھنے والے کی طرح نہ بنو۔ آپ لوگوں کے

الدار العلوم جلد ۳۰
۱۷۱
انوار خلافت
عنه
لئے ضروری ہے کہ اپنے اندر اخلاص اور خشیت پیدا کرو اور علم دین سیکھو اور اپنے دلوں کو
صیقل کرو تاکہ جو لوگ تم میں آئیں ان کو تعلیم دے سکو اور ان میں خشیت اللہ پیدا کر سکو۔
صحابہ کے وقت جو فتنہ ہوا تھا وہ اس بات کا نتیجہ تھا کہ وہ لوگ مدینہ میں نہ آتے تھے۔ اور
انہوں نے قرآن شریف نہ پڑھا اور نہ سمجھا تھا۔ اس لئے ان میں خشیت اللہ پیدا نہ ہوئی۔ جس
کا انجام یہ ہوا کہ انہوں نے صحابہ کو قتل کر کے اپنے پاؤں تلے روندا ان کی لاشوں کی بے عزتی
کی۔ اور انہیں مکانوں میں بند کر دیا ۔ اگر وہ مدینہ آتے اور اہل مدینہ سے تعلق رکھتے۔ تو کبھی یہ
فتنہ نہ ہوتا۔ اور اگر ہوتا تو ایسی خطرناک صورت نہ اختیار کرتا۔ اس فتنہ میں سارے مدینہ سے
صرف تین آدمی ایسے نکلے ۔ جن کو مفسد اور شریر لوگ اپنے ساتھ ملا سکے۔ اور ان کو بھی دھوکا
اور فریب سے۔ وہ وہ ایک عمار بن یا سر تھے۔ تھے۔ دوسرے دو محمد محمد بن بن ابی بکر اور تیسرے ایک انصاری
تھے ۔ چونکہ تم لوگ بھی صحابہؓ کے مشابہ ہو اس لئے میں چاہتا ہوں کہ تاریخ سے بیان کروں کہ
کس طرح مسلمان تباہ ہوئے۔ اور کون سے اسباب ان کی ہلاکت کا باعث بنے پس تم ہو شیار ہو
جاؤ اور جو لو لوگ تم میں نئے آ آئیں ان کے لئے تعلیم کا بندوبست ک کا بندوبست کرو۔ حضرت عثمان اللہ کے
وقت جو فتنہ اٹھا تھا۔ وہ صحابہ سے نہیں اٹھا تھا۔ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ صحابہ نے اٹھایا تھا ان کو
دھوکا لگا ہے۔ اس میں شک نہیں کہ حضرت علیؓ کے مقابلہ میں بہت سے صحابہ تھے اور معاویہ
کے مقابلہ میں بھی لیکن میں کہتا ہوں کہ اس فتنہ کے بانی صحابہ نہیں تھے بلکہ وہی لوگ تھے جو
بعد میں آئے اور جنہیں آنحضرت ا کی صحبت نصیب نہ ہوئی اور آپ کے پاس نہ بیٹھے۔
پس میں آپ لوگوں کو اس طرف متوجہ کرتا ہوں اور فتنہ سے بچنے کا یہ طریق بتاتا ہوں کہ
کثرت سے قادیان آؤ۔ اور بار بار آؤ تاکہ تمہارے ایمان تازہ رہیں۔ اور تمہاری خشیت اللہ
بڑھتی رہے۔ حضرت خلیفہ المسیح الاول فرماتے تھے میں زمانہ طالب علمی میں ایک شخص کے پاس
ملنے کے لئے جایا کرتا تھا۔ کچھ عرصہ نہ گیا پھر جو گیا تو کہنے لگے کیا تم کبھی قصائی کی دکان پر نہیں
گئے میں نے کہا قصائی کی دکان تو میرے راستہ میں پڑتی ہے ہر روز میں اس کے سامنے سے
گذرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کیا تم نے کبھی قصائی کو نہیں دیکھا کہ وہ کچھ دیر گوشت کاٹ کر ایک
چھری کو دوسری چھری پر پھیر لیتا ہے وہ ایسا اس لئے کرتا ہے کہ تا دونوں چھریاں تیز ہو جائیں۔
اسی طرح جب ایک نیک آدمی دوسرے نیک آدمی سے ملتا ہے تو ان پر جو کوئی بداثر ہوتا ہے وہ
دور ہو جاتا ہے۔ پس تم لوگ بھی کثرت سے یہاں آؤ تاکہ نیک انسانوں سے ملو۔ اور صاف و

·

آج 10 میں سے 10 باقی