پیغام صلح کے چند الزامات کی تردید
انوارالعلوم (جلد 3), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۹۴
پیغام صلح کے چند الزامات کی تردید
آہستہ زمین فروخت کر کے پھر روپیہ واپس مل جائے گا اس بات کو منظور فرمالیا اور ساڑھے
بائیس سو روپیہ ان سے ملا۔ اسی طرح اپنی دونوں بیویوں کو بھی میں نے تحریک کی اور انہوں
نے اپنے زیور فروخت کر کے اور کوئی اڑھائی سو روپیہ اپنے مہروں سے ڈال کر پندرہ سو روپیہ
دیا۔ باقی ساڑھے بائیس سو روپیہ میں نے بعض ایسی امانتوں میں سے جن کے رکھنے والوں نے
مجھے اجازت دی ہوئی ہے کہ میں جہاں چاہوں ان کا روپیہ خرچ کر سکتا ہوں۔ اور وہ اپنی
ضرورت کے وقت لے لیں گے دیا اور اس طرح چھ ہزار روپیہ پورا کر کے گورداسپور بھیجا گیا۔
زیور لاہور اور امرتسر میں فروخت ہوا چاہو تو ان دونوں کے پتہ اور ان آدمیوں کے نام بھی
لکھے جاسکتے ہیں کہ جہاں اور جنگی معرفت وہ زیور فروخت ہوا۔ زیور کے علاوہ جو ساڑھے
بائیں سو روپیہ دیا گیا وہ بھی ایک چیک کے ذریعہ جو ڈاکٹر فضل کریم صاحب ممباسہ کا تھا اور
میرے پاس انہوں نے بطور امانت بھیجا تھا اور اجازت دی تھی کہ میں اسے ضرورت پر خرچ
کر سکتا ہوں لاہور سے ہی منگوا لیا تھا اس کی نسبت بھی لاہور سے ہی پتہ لیا جاسکتا ہے بقیہ بارہ
ہزار روپیہ کے متعلق شیخ مختار احمد صاحب بیرسٹر جو اس وقت اپنے بھائی شیخ محمد عمر صاحب کے
ساتھ (جو امر تسر کے ایک مشہور وکیل ہیں) شملہ گئے ہوئے ہیں دریا دریافت کیا جاسکتا ہے کہ انہوں
نے ایک ماہ کے وعدہ پر یہ روپیہ دیا ہے جس کی میعاد ستمبر کے اخیر میں ختم ہوتی ہے اور اس
عرصہ میں وعدہ کے مطابق رقم ادا کر دینے کا خدا تعالیٰ نے یہ بندوبست فرمادیا ہے کہ جماعت کے
چند مخلصین نے کچھ عرصہ کے لئے یہ رقم بطور قرض دینے کا وعدہ کیا ہے چنانچہ میاں نبی بخش
صاحب سود اگر پشمینہ نے جو حضرت مسیح موعود کے نہایت دیرینہ مخلصین میں سے ہیں اس روپیہ
میں سے جس قدر روپیہ کی ضرورت ہو چند ماہ کے لئے ادا کر دینے کا وعدہ کیا ہے اور ساڑھے
تین ہزار روپیہ وہ بھیج بھی چکے ہیں میاں محمد طفیل و میاں فضل حق صاحبان بٹالہ نے ایک ہزار
روپیہ اس کام کام ۔ کے لئے دیا ہے اور شیخ رحمت اللہ صاحب سب ڈو ڈویژنل افسر پشاور نے دو ہزار
روپیہ بھیجنے کے متعلق تحریر فرمایا ہے اور ان میں سے سوائے ایک کے باقی وہ دوست ہیں جنہوں
نے بلا میری طرف سے اشارہ کے ابتداء خود اس کام میں حصہ لینے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اور
گو بعد میں ان سے میں نے خط و کتابت کی۔ لیکن ابتداء انہوں نے خود کی اور اپنے اخلاص کا
ثبوت دیا ہے۔ اس قرضہ کی ادائیگی کے لئے بھی میں ساتھ کے ساتھ کوشش کر رہا ہوں اور ایک
سکھ زمیندار نے وعدہ کیا ہے کہ وہ نو ہزار روپیہ تک کی زمین گروی رکھ لیں گے اسی طرح بعض
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۹۵
پیغام صلح کے چند الزامات کی تردید
ہماری زمینیں جو ایسی جگہ پر واقع ہیں جہاں مکانات بن سکتے ہیں انکو فروخت کرکے ہم چند ماہ کے
اندر اندر یہ قرضہ خدا تعالیٰ کے فضل کے ماتحت اتار سکتے ہیں۔ چنانچہ پچھلے سال بھی ان زمینوں
میں سے ایک حصہ چھ ہزار چار سو روپیہ کو ترجمۃ القرآن کی چھپوائی اور بعض اور دینی
ضروریات کے لئے اور بعض اپنی ضروریات کے لئے ہم نے فروخت کیا ہے پس اب بھی کچھ
حصہ فروخت کر کے اس قرضہ کو ہم اتار سکتے ہیں۔
اس سب بیان کو پڑھ کر آپ لوگوں کو معلوم ہو گیا ہو گا کہ اس اٹھارہ ہزار کے سودے میں
اگر نقد روپیہ کو مدنظر رکھیں تو ہمارا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوا پس اس پر آپ کا اچھلنا کودنا
بالکل درست نہیں شاید آپ نے خیال کیا ہو گا کہ اس طرح مولوی محمد علی صاحب پر سے اٹھارہ
ہزار روپیہ کی خیانت کا الزام دور ہو جائے گا جو ان پر ترجمہ قرآن پر قبضہ کر لینے اور کتب انجمن
پر تصرف کر لینے سے عائد ہوتا ہے لیکن یہ درست نہیں۔ کیونکہ ہمارا یہ سودا بالکل جائز ذرائع
سے ہوا ہے اور اس میں کسی کا ایک پیسہ بھی نہیں ہے خدا تعالیٰ نے خود اس جماعت کو بعض
فتن سے بچانے کے لئے اپنے فضل سے اس سودے کا سامان کر دیا ۔
آخر میں اس قدر اور لکھ دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ میں ان لوگوں کو قابل خطاب نہیں
سمجھتا۔ لیکن چونکہ یہ زمانہ دنیا کو دین پر مقدم کرنے کا زمانہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ حضرت مسیح
موعود زمانہ کے اس میلان کو دیکھ کر بیعت میں دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کا اقرار لیا کرتے تھے
اس لئے میں نے ضروری سمجھا کہ ان اعتراضات کا جو مالی معاملات کے متعلق ہیں جواب دیدوں
تاکہ کسی آدمی کو ٹھوکر نہ لگے اور وہ بدظنی سے اپنے آپ کو ہلاکت کے گڑھے میں نہ گرالے
اور یہی وجہ ہے کہ میں نے ایک ایک بات واضح کر کے لکھدی ہے تاہماری جماعت کے کمزور
طبع لوگ بھی اس وہم میں مبتلا نہ ہوں کہ ان کے اموال میں خیانت کی جاتی ہے۔ میرے پاس جو
روپیہ چندہ کا آتا ہے میں اسے فورا دفتر محاسب میں بھیج دیتا ہوں۔ اور اس سال سے تو میں نے
ایک کاپی بنا چھوڑی ہے کہ جس پر درج کر کے محاسب کے دفتر سے رسید بھی لے لیتا ہوں ۔ تا
میرا دامن ہر ایک الزام سے پاک رہے جس شخص نے میرے پاس کوئی رقم بھیجی ہے وہ اس کا
مطالبہ مجھ سے جب چاہے کر سکتا ہے میں اسے اس کا حساب دکھانے کے لئے تیار ہوں گو یہ میرا
حق نہیں کیونکہ میں لوگوں کو نہیں کہتا کہ تم میرے پاس روپیہ بھیجو دہ کیوں براہ راست انجمن
میں نہیں بھیجتے۔ ہاں جس رقم کو میں اپنے نام بھیجنے کو لکھوں اس کے متعلق ہر ایک شخص کا حق
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۹۶
پیغام صلح کے چند الزامات کی تردید
ہے کہ مجھ سے اپنی رقم کے متعلق تسلی کر والے لیکن کسی کے ابتلاء میں آجانے کے خوف سے
میں نے ایک کاپی میں اندراج کا بھی انتظام کر چھوڑا ہے جس پر دفتر محاسب کے دستخط ہوتے ہیں
کہ ہمیں فلاں فلاں شخص کی طرف سے اس قدر روپیہ پہنچ گیا۔ اور اس کے ذریعہ سے ہر ایک
شخص اپنے مال کے متعلق جو میرے نام بھیجتا ہے تسلی کر سکتا ہے۔
میں کسی کے مال کا بھوکا نہیں نہ خلافت کا بار کسی کے اموال کے لالچ سے میں نے اپنے سر
اٹھایا ہے خلافت سے پہلے بھی لوگ مجھے نذریں دیتے تھے بلکہ میں دیکھتا ہوں کہ اس وقت زیادہ
آسودگی سے گزارہ کرتا تھا کیونکہ اس وقت میرے ذمے کوئی بوجھ نہیں تھا اب کئی حاجتمندوں
کی خبر گیری مجھے کرنی پڑتی ہے جن کی مدد انجمن نہیں کر سکتی۔ میرے واقف جانتے ہیں کہ اس
وقت میرے اخراجات اس وقت کی نسبت زیادہ وسیع ہوتے تھے میں تبلیغ کے لئے جاتا تھا اور
کبھی میں نے ایک پیسہ کسی سے اپنے کرایہ وغیرہ کے لئے نہیں لیا۔ بلکہ اگر کوئی کچھ دیتا تھا تو
اسے یا تو واپس کر دیتا یا ان ساتھ کے مبلغین پر خرچ کر دیتا جن کا خرچ انجمن کے ذمہ ہو تا تھا اور
سال بھر میں یہ رقم اچھی خاصی ہو جاتی تھی مجھ پر کبھی اس کا بوجھ نہیں ہوا تھا لیکن پچھلے سال
بیماری کے لئے جو مجھے لاہور جانا پڑا تو اس کے اخراجات میں سے اب تک کچھ روپیہ میرے ذمہ
باقی ہے اسی طرح میں اپنے گھر کے اخراجات کو دیکھتا ہوں کہ انہیں بھی آگے کی نسبت بہت تنگی میں
رکھتا ہوں۔ میں ہمیشہ خلافت سے پہلے علاوہ ان کے مقررہ خرچ کے خاص کپڑے وغیرہ بنوا کر دیتا
رہتا تھا لیکن اس دن سے آج تک میں مقررہ خرچ کے علاوہ ان کو کچھ نہیں دے سکا حتی کہ
ایک دن میری بیوی نے مجھ سے کہا کہ تم نے مدت سے مجھے تحفہ کچھ نہیں دیا میں کوئی قیمتی چیز
طلب نہیں کرتی بلکہ کوئی نہایت معمولی سی قیمت کی چیز میرے دل کو خوش کرنے کے لئے بنوادو
میں نے ان کا عندیہ معلوم کرنے کے لئے کہا کہ بتلاؤ کیا بنوادوں اور میں نے معلوم کرنا چاہا کہ
ان کی خواہش کہاں تک جاتی ہے تو انہوں نے یہ کہا کہ میں زیادہ نہیں مانگتی ایک سادہ انگوٹھی
مجھے بنوا رو یہ بات سن کر میرے دل نے مجھے شرمندہ کیا کہ بے شک دو سرے مستحقین کی خبر گیری
کرنا بھی ثواب ہے اور اللہ تعالیٰ نے مجھ کو اس کام کے لئے مقرر کیا ہے لیکن ولز و جگ
عَلَيْكَ حَق کا بھی ارشاد ہے تیری بیوی کا بھی تجھ پر کچھ حق ہے۔ غرض میں نہ صرف تمہارے
اموال کے متعلق ممکن سے ممکن احتیاط برتا ہوں بلکہ جو کچھ مجھے خدا تعالیٰ دیتا ہے اس میں سے
ایک متعد به حصه مستحق اعداد لوگوں پر خرچ کر دیتا ہوں اور مجھے اس بات سے بھی انکار نہیں جو
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۹۷
پیغام صلح کے چند الزامات کی تردید
کچھ لوگ مجھے تحفہ دیتے ہیں اس میں سے اپنے نفس پر بھی استعمال کرتا ہوں اور میں اس سے
شرمندہ نہیں کیونکہ میرے آقا حضرت محمد المال بھی تحالف قبول کرتے اور خیبر کی فتح سے
پہلے آپ کا گزارہ زیادہ تر انہی تحائف پر تھا۔ اسی طرح حضرت مسیح موعود بھی ہدایا کو قبول
کرتے تھے لیکن اس سے زیادہ میں تمہارے اموال پر ہرگز تصرف نہیں کرتا۔ جس غرض کے
لئے کوئی شخص مجھے روپیہ دیتا ہے اس کے لئے جمع کروا دیتا ہوں اور اگر میری مرضی پر چھوڑ
دے تو میں اس روپیہ کو اکثر تو اشاعت و صدر انجمن میں ۱ اور ۲- کی نسبت سے تقسیم کر دیتا
ہوں ورنہ جس مد میں زیادہ ضرورت ہو وہاں جمع کروا دیتا ہوں اور بعض لوگ جو مجھے اس لئے
روپیہ بھیجتے ہیں کہ میں خود جہاں چاہوں اس کو خرچ کردوں تو ان روپوں کو مناسب ضروریات
پر خرچ کر دیتا ہوں لیکن سوائے اس روپیہ کے جو مجھے میری ذات کے لئے لوگ دیتے ہیں ہرگز
ایک پیسہ بھی اپنے استعمال میں نہیں لاتا اور جو شخص مجھے اس قابل خیال کرتا ہے اس پر حرام
ہے کہ کبھی ایک پیسہ بھی وہ مجھے دے۔ میں حریص نہیں خدا تعالیٰ نے مجھے بہت وسیع دل دیا ہے
پھر وہ خود میری ضروریات کو پورا کرتا ہے بارہا ایسا ہوتا ہے کہ سخت تنگی کے وقت جب مجھے نظر
نہیں آتا کہ میں خرچ کہاں سے دوں اور قرض لینے کی ضرورت پیش آتی ہے تو وہ فوراً کسی
ایسے ذریعہ سے جو میرے واہمہ میں بھی نہیں ہوتا مجھے رزق بھیج دیتا ہے۔ بعض دفعہ ہندوؤں
اور سکھوں سے روپیہ بھجوا دیتا ہے بعض دفعہ رؤیا کے ذریعہ کسی کو تحریک کر دیتا ہے چنانچہ ابھی
چند ماہ ہی ہوئے ہیں کہ میرے کوٹ کے پھٹ جانے پر میری بیوی نے کہا کہ کوٹ پھٹ گیا ہے
میں نے کہا دیکھو تو سہی خدا تعالی خود بندوست کرے گا اس کے چند دن بعد خان بہادر شیخ محمد
حسین صاحب بی اے حج سمال کاز کورٹ کانپور کا ایک خط اور کوٹ کا کپڑا ملا جس میں انہوں نے
تحریر فرمایا کہ ایک خواب کی بناء پر وہ یہ کوٹ کا کپڑا میرے لئے بھیجتے ہیں وہ ایک معزز عہدہ دار
اور راستباز انسان ہیں ان سے دریافت کیا جا سکتا ہے کہ آیا یہ واقعہ درست ہے یا نہیں۔ روپیہ
کے متعلق تو ایسے بہت سے تجارب ہوئے ہیں کہ ضرورت کے وقت بعض لوگوں کو رویا ہوئی
اور انہوں نے روپیہ بھیج دیا قلبی تصرفات کی مثالیں اس سے بھی زیادہ ہیں پس جبکہ خدا تعالیٰ
خود میرا کفیل اور مجھ سے زیادہ میری فکر رکھتا ہے تو مجھے کسی کے روپیہ کی کیا لالچ ہو سکتی ہے۔
لالچ اور حرص تو اسے ہوتی ہے جسے خطرہ ہوتا ہے کہ مجھے ضرورت کے وقت روپیہ کہاں سے
ملے گا جبکہ میرا سہارا خدا تعالیٰ ہے او وہ میرے رزق کا ذمہ دار ہے اور غیر معمولی ذرائع سے
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۹۸
پیغام صلح کے چند الزامات کی تردید
وہ
میری
حتی کہ غیر احمد یوں ہندوؤں ، سکھوں اور پھر خوابوں کے ذریعہ سے مجھے رزق پہنچاتا ہے تو مجھے
اپنے رزق کے لئے کیا فکر ہو سکتی ہے جو شخص مجھ پر اعتراض کرتا ہے وہ خدا تعالی سے ڈرے کہ
نہیں مرے گا جب تک کہ اس پر پر بھی یہ الزام نہ نہ لگایا جائے ۔ میرا ضمیر اس معاملہ میں صاف
ہے اور جس وقت بھی فرشتہ موت میرے پاس آجائے میں اس یقین کے ساتھ جان دے سکتا
ہوں کہ خیانت یا سلسلہ احمدیہ کے اموال میں کسی قسم کی بے احتیاطی کے بغیر میں نے اس سلسلہ
کے اموال کی حفاظت کی ہے اور اس دنیا کو چھوڑنا ہرگز میرے اوپر بوجھ نہیں کیونکہ میں اس
دن کو عید کا دن سمجھتا ہوں جبکہ ایمان کے اوپر میرا خاتمہ ہو اور ان ذمہ داریوں سے سبکدوش
کیا جاؤں پس اس دنیا کا محب نہیں بلکہ اس سے نفرت کرنے والا ہوں اور وہی شخص اس دنیا کی
محبت کا الزام مجھ پر لگا سکتا ہے جس کا دل خود اس گند میں ملوث ہے میرے لئے یہ بس ہے کہ
میرا خدا مجھ سے راضی ہے میرے مخالفین کے ناپاک حملوں نے نہ پہلے میرا کچھ بگاڑا اور نہ اب
بگاڑ سکتے ہیں خدا تعالی کی مرضی پوری ہوئی اور ہوگی اور اس کے فضل سے دنیا کے چاروں
کناروں پر مجھے اور میرے اتباع کو غلبہ حاصل ہو گا اور وہ لوگ جو دشمنی کی آگ میں جل رہے
یا منافقانہ طور پر میرے ساتھ ہو کر پھر ان دشمنوں کے ساتھ شامل ہیں آہستہ آہستہ ناکامی و
نامرادی کا منہ دیکھیں گے۔ ذلت ان کے استقبال کے لئے ہاتھ بڑھائے کھڑی ہے اور رسوائی ان
کو بغل گیر کرنے کے لئے ہاتھ پھیلائے کھڑی ہے ابھی کچھ ہی دن ہوئے ۔ محمد مصطفی ال
تمثیلی طور پر تشریف فرما ہوئے اور آپ نے مجھے فرمایا ہم تیری مشکلات کو دیکھتے ہیں اور ان کو
دور کر سکتے ہیں لیکن ایک دو یا دو تین کہا سال تک صبر کی آزمائش کرتے ہیں محمد اللی کی
روح میری مدد کے لئے جوش مار رہی ہے۔ کیونکہ میرے دشمنوں نے مجھے جو اس وقت اس کا
سب سے زیادہ عاشق اور سب سے زیادہ محبت رکھنے والا ہوں اور سب سے زیادہ اس کی
عظمت کے قائم کرنے کا خواہشمند ہوں اس لئے محمد رسول اللہ ا کی ہتک کرنے والا قرار
دیا کہ میں نے کیوں اس کی حقیقی عظمت کو قائم کیا اور اس کے اس درجہ کو دنیا کے سامنے پیش
کیا جو اس کی عظمت کا اظہار کرنے والا ہے۔ پس وہی پاک وجود بے تاب ہے کہ میری نصرت
کے لئے آئے۔ اس سے پہلے وہ اس گھائی سے گزرتا ہوا مجھے دیکھنا چاہتا ہے جس میں سے
گزرنے کے بغیر کسی شخص نے قرب الہی حاصل نہیں کیا پس میرے دن عید ہیں اور راتیں لیلتہ
القدر ہیں کہ محمد رسول اللہ ا کو بھی میری فکر ہے اور میں اپنے دشمنوں کے حملوں پر
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۹۹
پیغام صلح کے چند الزامات کی تردید
گھبراتا نہیں کیوں کہ جس قدر سخت وہ حملہ کریں گے اتنی ہی جلدی مجھے اس محبوب رب
العالمین کی روح مبارک سے فیضان خاص حاصل کرنے کا اور دعائے خاص
سے حصہ لینے کا موقعہ ملے گا پس اے میرے دشمنو! تم حملہ کرو اور جس قدر چاہو کرو مجھے جس
کی پرواہ تھی وہ مجھ سے خوش ہے میں تمہارا بھی شکر گزار ہوں کہ اگر تمہارے بے رحمانہ حملے
نہ ہوتے تو ایک غلام کو یہ فخر ہرگز حاصل نہ ہوتا کہ مالک اس کے گھر تشریف لاتا اور ایک خادم
کو یہ رتبہ کس طرح نصیب ہو تا کہ آقا اس کی آنکھوں کو اپنے نور سے روشن کرتا۔ واخِرُ
A
دعُونَنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ۔