اطاعت اور احسان شناسی
انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۴
اطاعت اور احسان شناسی
تبلیغ کریں اور اپنا ہم عقیدہ و ہم خیال بنانے کی کوشش کریں۔ باقی سیاسی طور پر جو تکلیف یا
ضرورت ہو اس کی طرف ادب اور تہذیب سے انہیں متوجہ کریں۔ ہم پر اس حکومت کے
بڑے بڑے احسان ہیں۔ سکھوں کے زمانہ میں تو مسجدوں میں اذان دینے کی بھی اجازت نہ تھی۔
ایک دفعہ ایک گائے کی قربانی کرنے کی وجہ سے سات ہزار آدمی مروائے گئے۔ یہ اور اسی قسم
کے اور بے شمار مظالم کئے جاتے تھے۔ جن پر کوئی لمبا عرصہ نہیں گزرا اور اگر گزر بھی جائے تو کیا
انہیں بھلا دینا چاہئے۔ قرآن کریم حضرت موسی ، حضرت نوح ، حضرت ابراہیم وغیرہ انبیاء کے
واقعات پیش کرتا ہے۔ اگر دور کے واقعات بھلا دینا جائز ہوتے تو ان کو نہ بیان کیا جاتا۔ اس سے
معلوم ہوتا ہے کہ مؤمن کو گزشتہ واقعات بھلانے نہیں چاہئیں بلکہ ان سے سبق حاصل کرنا
چاہئے ۔ پس بڑے نادان ہیں وہ لوگ جو سکھوں کا عہد بھلا بیٹھے ہیں اور نہیں جانتے کہ اس وقت
کیسے کیسے مظالم ہوتے تھے۔ لاہور میں مسجدیں بند اور مولویوں کو قتل کیا جاتا تھا۔ اگر مسلمان ان
باتوں کو سوچیں تو خدا تعالیٰ کا شکر کریں کہ اس نے ایسی حکومت بھیج دی ہے اور یہ حکومت کا
ہم پر احسان ہے کہ اس نے ہمیں ایسی آزادی دے رکھی ہے اس قدر امن قائم کیا ہوا ہے۔
اس قدر آرام و آسائش کے سامان بہم پہنچائے پائے ہوئے ہیں۔ نادان کہتے ہیں کہ ہم پر گورنمنٹ
کے کیا احسان احسان ہیں۔ اپنی حکومت اچھی اور اعلیٰ طور پر کرنے کے لئے اس نے یہ سب کچھ کچھ کیا ہے۔
ہم کہتے ہیں اگر اس طرح گورنمنٹ کا کوئی احسان نہیں رہتا تو پھر ماں باپ کا بھی اولاد پر کوئی
احسان نہیں رہتا کیونکہ کوئی کہہ سکتا ہے کہ انہوں نے اپنی شہوت رانی کی تھی اور میں پیدا
ہو گیا۔ پھر میں انہیں اچھا لگتا تھا اس لئے وہ مجھے پالتے رہے لیکن کیا کہنے والے کو کوئی عقلمند اچھا
کے گا نہیں بلکہ ملامت ہی کرے گا۔ اس طرح گورنمنٹ نے جو رفاہ عام کے کام کئے ہیں ان
سے اسے بھی فائدہ پہنچتا ہے لیکن چونکہ ہم بھی ان سے فائدہ اٹھاتے ہیں اس لئے ہم پر
گورنمنٹ کا احسان ہے ۔ اور هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ (الرحمن : (1) اسلام احسان کا
بدلہ احسان رکھتا ہے۔
دراصل لوگوں نے احسان کے معنی نہیں سوچے اگر وہ ایسا کرتے تو یہ کبھی نہ کہتے کہ گورنمنٹ
کے ہم پر کیا احسان ہیں کیونکہ اس طرح تو دنیا میں احسان کچھ رہتا ہی نہیں ۔ ایک ایسے شخص کو جو درد
سے کراہ رہا ہو کوئی گھر لے آئے اور علاج و معالجہ کرے لیکن جب وہ اچھا ہو جائے تو کہے اس کا مجھ پر
کوئی احسان نہیں ہے اس کا اپنا دل چاہتا تھا اسلئے مجھے اٹھا لایا میں نے تو اسے نہیں کہا تھا۔ اس
انوار العلوم جلد ۴
۱۵
اطاعت او ر احسان شناسی
طرح ہر ایک بات کے متعلق کہا جا سکتا ہے پھر کیا احسان کچھ ہے ہی نہیں؟ بات یہ ہے کہ احسان
میں احسان کرنے والے کو بھی فائدہ پہنچ جاتا ہے مگر وہ فائدہ کبھی پیش نظر ہوتا ہے اور کبھی
پوشیدہ تو ایسا نعل جس کا نتیجہ دوسرے کے لئے اچھا نکلے اس کو احسان کہتے ہیں۔ تو نادان ہے
وہ جو کہتا ہے کہ گورنمنٹ نے ہم پر کیا احسان کیا ہے ؟
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وقت ایک جنگ ہوئی تھی اور اب بھی ایک
جنگ شروع ہے مگر وہ جنگ اس کے مقابلہ میں بہت چھوٹی تھی۔ اس وقت کی حضرت مسیح موعود
کی تحریریں موجود ہیں۔ اس وقت گورنمنٹ کے لئے چندے اکٹھے کئے گئے۔ مدد دینے کی
تحریکیں کی گئیں۔ دعائیں کرائی گئیں۔ آج بھی ہمارا فرض ہے کہ ایسا ہی کریں۔ یہ تو ہم جانتے
ہیں کہ یہ جنگ دنیا کے گناہوں کی وجہ سے اور حضرت مسیح موعود کی صداقت کے لئے شروع
ہوئی ہے مگر باوجود اس کے ہم پر جو گورنمنٹ کے احسان ہیں اور جو آرام پہنچ رہے ہیں وہ ہم
سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسا کریں۔
اس وقت تک ہماری جماعت نے کئی ایک طریق سے گورنمنٹ کی مدد کی ہے۔ جماعت کی
تعداد کے لحاظ سے ہمارے بہت سے آدمی میدان جنگ میں گئے ہوئے ہیں۔ پنجاب کی آبادی
کے تناسب سے ہمارے حصے دو تین سو آدمی بنتے ہیں۔ مگر اس وقت تک ہزار کے قریب جا چکے
ہیں اور ہر فن اور ہر کام کے گئے ہیں۔ یونیورسٹی ڈبل کمپنی میں جو ۶۰ (ساٹھ ) آدمی لئے گئے
ہیں۔ ان میں پانچ چھ ہماری جماعت کے ہیں۔ جن میں سے ایک ایم ۔ ایس ۔ سی ہے۔ جو غالبا سب
سے بڑا ڈگری یافتہ ہے تو ہماری جماعت نے اپنی طاقت اور ہمت سے بڑھ کر حصہ لیا ہے۔ مگر
ایک اور کام بھی ہے جس کا کرنا ضروری ہے۔ میں نے حضرت مسیح موعود سے زبانی سنا تھا۔ شاید
آپ نے کہیں لکھا بھی ہو کہ ایک خطرناک جنگ ہوگی۔ معلوم نہیں اس وقت ہم ہوں گے یا
نہیں ہوں گے ۔ مگر گورنمنٹ کے لئے اس وقت دعا کر دیتے ہیں کہ خدا اسے کامیاب کرے ۔
انبیاء کے بھی کیسے پاک دل ہوتے ہیں اور کیسا احسان کا بدلہ احسان کرنے کا خیال رکھتے ہیں۔ پھر
آپ نے فرمایا ہے کہ ایک وقت ہندوستان میں ایسا آنے والا ہے کہ جب سب فرقے گورنمنٹ
کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے اس وقت صرف میری ہی جماعت ہوگی جو فرمانبردار رہے گی۔
اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ آپ نے اپنی جماعت پر اس بات کا اعتبار کیا ہے کہ وہ ہمیشہ
گورنمنٹ کی اطاعت شعار رہے گی۔
انوار العلوم جلد ۴
14
اطاعت اور احسان شناسی
اب حضرت مسیح موعود تو فوت ہو گئے مگر جنہوں نے آپ کو مانا اور قبول کیا ان کا فرض ہے
کہ گورنمنٹ کی فتح یابی کے لئے دعا کریں۔ آج اس جنگ کے تین سال ختم ہوتے ہیں اور
معلوم نہیں کہ کب تک رہے گی۔ ہمارا کام تو ہر وقت ہی دعا کرنا ہے۔ مگر آج چونکہ لڑائی کا نیا
سال شروع ہوتا ہے اور جس طرح اسلام نے نئے سال کے شروع ہونے پر نماز رکھی ہے کہ
اس میں دعائیں کریں کہ اچھا سال گزرے ۔ اسی طرح آج ہم دعا کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ اس ۔
سال میں جو آج سے شروع ہو گا۔ اس لڑائی کا کوئی اچھا فیصلہ کرے اور یہ جنگ جلد ختم ہو اور
خدا تعالیٰ کوئی ایسی صورت پیدا کر دے۔ جس میں حکومت برطانیہ کا فائدہ ہو ۔ مگر کہتے ہیں۔
ع
جدھر دیکھتا ہوں ادھر تو ہی تو ہے
اس لئے ہماری دعا میں یہ بات بھی شامل ہوگی کہ خدا تعالی دین کی تبلیغ کے بھی سامان پیدا
کر دے تاکہ ہم پہلے کی نسبت بہت زیادہ اشاعت اسلام کر سکیں۔ (الفضل ۱۴۔ اگست ۱۹۱۷ء)