پیش لفظ
انوارالعلوم (جلد 5)
بسم الله الرحمن الرحيم
پیش لفظ
جماعت ایک عرصہ سے حضرت مصلح موعود کی روح پرور تقاریر و تحریرات کی منتظر تھی اللہ تعالیٰ
کا فضل و احسان ہے کہ ادارہ فضل عمر فاؤنڈیشن " انوارالعلوم کی پانچویں جلد جونانہ سے
۱۹۲۱ نه تک کی اٹھارہ کتب (تقاریر - تصنیفات پرمشتمل ہے۔ احباب کی خدمت میں پیش
کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہے ۔ الحمد لله على ذلك -
یہ کتب آج سے تقریباً ستر سال قبل تحریر کی گئی تھیں تاہم کوئی ایک کتاب بھی ایسی نہیں ہے
جس کے متعلق یہ کہا جا سکتا ہو کہ اس میں بیان فرمودہ علم و حقائق کی اب کوئی ضرورت نہیں رہی
حضرت مصلح موعود کی بعض کتب سیاسی مسائل سے بھی تعلق رکھتی ہیں ایسی کتب کے متعلق یہ خیال موعود
ہو سکتا ہے کہ ان میں تو اُس زمانہ کے مسائل اور ان کا حل بیان کیا گیا ہوگا اور ہمارے زمانہ میں اس
کی چنداں ضرورت نہیں رہی ہو گی مگر یہاں بھی یہ ایمان افروز حقیقت سامنے آتی ہے کہ حضور
نے قرآن کے راہنما اصولوں کی روشنی میں جو سیاسی امور بیان فرمائے تھے لمبا وقت گزرنے کے
د ان کمی نہیں زمانہ با وجود ان کی افادیت اور ضرورت میں کوئی کمی نہیں آئی ۔ اس زمانہ میں ہمارے سیاسی لیڈر ہندو
قیادت کے زیر اثر عدم اطاعت عدم تعاون اور تخریب و دہشت انگیزی کو حصول آزادی کے
لئے ضروری قرار دیتے تھے۔ حضور نے ایک دور اندیش مدیر کی طرح زمانے کی روکے بالکل
خلاف مصلحانہ راہنمائی کرتے ہوئے فرمایا :
۔۔۔۔۔۔ اس خطرناک رو کو روکنے میں پوری سعی کریں جو اسلام کے بدنام کرنے
کا باعث ہو رہی ہے اور مسلمانوں کی رہی سہی طاقت کے مٹانے کا ذریعہ بن رہی ہے
یہ وقت غفلت کا نہیں ہے اسلام پہلے ہی بہت صدمہ خوردہ ہے اور اس کی پاک اور
پُر رامن تعلیم پر پہلے ہی نہایت ملے کھلے غلاف ڈالے جاچکے ہیں ۔۔۔۔ نہیں اُٹھو
اور بلا کسی ملامت کے خوف اور لوگوں کے طعنون کے ڈر کے اس کی مدد کے لئے کھڑے بلاکسی
ہو جاؤ ۔ بے شک آپ کو ترک موالات کے مخالف کی وجہ سے بزدل کہیں گے اور خوشامدی
نام رکھیں گے لیکن اگر اسلام کی محبت کے لئے آپ یہ کام کریں گے تو یہ باتیں آپ کا
نقصان نہیں کر سکتیں۔ وہ شخص بہادر نہیں ہوتا جو ہر دل کھلانے سے ڈر جاتا ہے اور نہ وہ بہادر ہوتا جو بز ڈر
بزدل ہوتا ہے جو حق کو اس لئے نہیں چھوڑ دیتا کہ لوگ اسے بزدل کہیں گے "
اسی سلسلہ میں آپ فرماتے ہیں :
وہ
" شاید بعض لوگ کہدیں کہ تم میں وہ قومی جوش اور غیرت نہیں جو ہم میں ہے
مگر انہیں یاد رہے کہ قومی غیرت اس چیز کا نام نہیں کہ انسان موقع بے موقع طیش میں
آجایا کرے اور اس غصہ کی حالت میں خود اپنی قوم کے اخلاق پر دھبہ لگا دے ، بلکہ
قومی غیرت اس کا نام ہے کہ انسان اپنے جوتوں پر قابو رکھے اور اپنی قوم کے نام کو خلاف
مذہب اور خلاف اخلاق اور خلاف تمدن افعال کے الزام سے پاک رکھے ہیں قومی
غیرت کا فقدان نہیں بلکہ خود قومی غیرت مجھے اس امر پر مجبور کرتی ہے کہ ہندوستان کے
نیک نام کی حفاظت کروں اور یہ میرے رب کی محبت ہے جو مجھے آمادہ کرتی ہے کہ
میں اس کے بندوں کو صحیح راستہ کی طرف ہدایت کروں ۔۔۔۔۔۔
--- پس میری نصیحت محض اللہ کی خوشنودی کے حصول کے لئے اور اپنے ملک
حصول کے
کے نیک نام سے قائم رکھنے کیلئے ہے نہ کہ کسی اور غرض سے ۔ پس ٹھنڈے دل سے غور ۔
کرو کہ اگر قانون شکنی کی روح کو اس طرح پیدا کیا گیا تو اس کا نتیجہ کیا نکلے گا ۔۔۔۔ ؟"
حضور جس خوفناک اور بھیانک نتیجہ سے ہوشیار کر رہے تھے اس پر ٹھنڈے دل سے غور نہ کرنے
کا نتیجہ وہ خوفناک لاقانونیت، دہشت گردی اور فساد و خونریزی ہے جو ہر طرف پھیل چکی ہے اور جس اور ہر ہے
کو قابو میں کرنے کی کوئی کوشش کامیابی کا منہ نہیں دیکھ رہی ہے ۔ کاش اب ان باتوں پر ٹھنڈے دل
سے غور کر کے ان سے فائدہ اُٹھایا جائے ۔
سے
انوار العلوم “ ایک ایسا قیمتی اور انمول تحفہ ہے جو اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں کو تحفہ پیش
کر کے دائمی مسرت اور خوشی حاصل کرنے کا موجب بن سکتا ہے ۔
اس کی زیادہ سے زیادہ خریداری جہاں ہمارے حوصلوں کو بڑھانے کا موجب ہوگی وہاں ہم
کم سے کم وقت میں اس علمی اور روحانی مائندے کو احباب جماعت تک جلد از جلد پہنچانے کے قابل
ہو سکیں گے !
اس جلد کی تیاری میں بھی مکرم
نے خاکسار کی گرانقدر امداد فرمائی ۔ ان بزرگوں اور
دوستوں کی انتھک محنت اور غیر معمولی کوششوں سے ادارہ اس قابل ہو سکا ہے کہ اس قلیل عرصہ محنت اور غیر سے ادارہ
میں پانچویں جلد احباب جماعت کی خدمت میں پیش کر سکے ۔ فجزاهم الله احسن الجزاء
تعارف کتب کا ابتدائی مسود
نے بہت وقت دیگر بڑی محنت سے تیار کیا تھا۔ بعد میںاس پر کئی اور دوستوں نے نظر ثانی کی ہے۔ خاکساران کا
بھی احسان مند ہے اور ان کی اس بے لوث اور مخلصانہ خدمت پر دکی شکریہ ادا کرتا ہے ۔
دفتر فضل عمر فاونڈیشن کا عملہ بھی خصوصی شکریہ کا مستحق ہے۔ جن کی بے لوث خدمات کے
بغیر اس جلد کی تیار بلد کی تیاری ممکن نہیں تھی ۔ اس سلسلہ میں مکرم بشارت احمد صاحب صابر خاص طور
یہ قابل ذکر ہیں جنہوں نے ابتداء سے ہی " انوار العلوم کی طباعت و اشاعت کے کام کو دلی
لگن اور جذبہ شوق کے ساتھ سرانجام دیا۔
خاکسار ان سب احباب کا دلی شکر یہ ادا کرتا ہے اور دُعا گو ہے کہ خدا تعالیٰ ان کے علم و
معرفت میں برکت عطا فرمائے اور اپنے فضلوں اور رحمتوں سے نوازے ( آمین )