ایک غلط بیانی کی تردید

انوارالعلوم (جلد 5)

۱۶۳
ایک غلط بیانی کی تردید
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

انوار العلوم جلد ۵
۱۶۵
محمدة ومصلى على رسول الكريم
ایک غلط بیانی کی تردید
والا دیا
ایک غلط بیانی کی تردید
ا تحریر فرموده حضرت فضل عمر خلیفة المسیح الثانی )
آفتاب
معزز اخبار روزانہ آفتاب میں مرزا بشیر الدین محمود احمد سے قطع تعلق “ کے عنوان کے نیچے ایک
صاحب کا خط شائع ہوا ہے۔ جنہوں نے اپنا نام متری عمر بخش اور پتہ انجن ڈرائیور کو ہاٹ بتایا ہے
یہ صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ انہوں نے یہ استمبر 210 لالہ میں میری بیعت کی تھی اور مدت تک کہ نے یہ 1910 میں اور
میرے وعظہ اور خطبات کا مطالعہ کرتے رہے لیکن مجھے اپنی خواہشات پر اسلام کو قربان کرنے
دیکھ کر انہیں مجھ سے قطع تعلق کرنا پڑا۔ جس کا وہ اخبار آفتاب کے ذریعہ اعلان کرتے ہیں۔ اس نضانیت
کی ایک مثال وہ یہ لکھتے ہیں کہ ان کو میری طرف سے تحریک کی گئی کہ وہ مسئلہ خلافت سے اپنی بے تعلقی کا
اظہار کریں تا کہ گورنمنٹ خوش ہو کر مجھے تو کونسل کا ممبر نامزد کر دے اور میرے چھوٹے بھائی کو قادیان کا
آنریری مجسٹریٹ بنا دے۔ آخر میں وہ تحریر فرماتے ہیں کہ انہوں نے اکتوبر سالانہ میں ایک سو پچاسی روپیہ
سات آنے برائے اشاعت اسلام ارسال کئے تھے وہ خلافت کیٹی بیٹی کوادا کر دیئے جائیں کیونکہ وہ
اپنا روپیہ تخریب اسلام میں خرچ نہیں کرنا چاہتے ۔
اس خط کو پڑھکر اس کے لکھنے والے اور اس کے شائع کرنے والے دونوں صاحبوں پر مجھے تعجب
ہوا۔ لکھنے والے صاحب پر اس لئے کہ انہوں نے اس قسم کے افتراؤں سے کام لیا ہے جن کا پوشیدہ

مره
انوار العلوم ۔
144
ایک غلط بیانی کی نزدید
رہنا بالکل محال تھا۔ اور شائع کرنے والے صاحب پر اس لئے کہ با وجود ایک شریف اور معزز آدمی ہونے
کے اور صاحب تجربہ ہونے کے انہوں نے اس قسم کی تحریر بلا کسی تحقیق کے شائع کر دی ۔
ہمارے لڑیچر سے واقفیت رکھنے والے اصحاب سے خواہ غیر احمدی ۔ حمدی ہوں یا احمدی یہ بات پوشیدہ
نہیں کہ بیعت کرنے والوں کی فہرست با قاعدہ اخبار الفضل میں شائع ہوتی رہتی ہے اور ایک رجسٹر میں
سب بیعت کرنے والوں کے نام لکھے جاتے ہیں ۔ اس مضمون کے شائع ہونے پر اس فہرست کی پڑتال
کرنے پر معلوم ہوا کہ ستمبر نہ میں کسی شخص نے جو اس نام یا اس پتہ کا ہو بیعت نہیں کی پس ان
صاحب کا یہ تحریر فرمانا کہ انہوں نے ستمبر 1910ء میں بیعت کی تھی ایک افتراء ہے۔ مگر چونکہ بہت
دفعہ دفتر کی غلطی سے یا اور وجوہات سے بیعت کرنے والوں کے نام ا والوں کے نام اندراج سے رہ جاتے ہیں۔
اس لئے ہم نے مناسب سمجھا کہ پیشتر اس کے کہ اس خط کا جواب لکھا جاوے کو ہاٹ ہاٹ کے سیکرٹری
انجمن احمدیہ سے اس کے متعلق دریافت کر لیا جاوے کہ کیا اس نام کا کوئی احمدی وہاں ہے اور اس
غرض سے وہاں خط لکھوایا گیا۔ مولوی صدر الدین صاحب مولوی فاضل مدرس گورنمنٹ سکول کو ہاٹ سیکرٹری
انجمن احمد یہ کوہاٹ نے اس خط کا جو جواب تحریر فرمایا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس نام اور پتہ
کا کوئی احمدی وہاں نہیں ہے۔ بلکہ اس نام اور اس پتہ کا کوئی آدمی ہی کو ہاٹ میں نہیں ہے۔ وہ تحریر فرماتے
ہیں۔ خاکسار بھی تقریباً 4 ماہ سے یہاں ہے اور اس سے پہلے بھی انجمن کو ہاٹ کا وجود تھا لیکن نہ میری موجودگی
"
میں کوئی ایسا احمدی جماعت کا ممبر تھا اور نہ سابقہ کا غذات میں اس شخص کا نام درج ہے ؟
مگر اسی پر بس نہیں ۔ اس سے بھی بڑھ کر یہ لطیفہ ہے کہ وہ تحریر فرماتے ہیں کہ انہوں نے شہر میں
شہر:
تحقیقات کی کہ اس نام کا کوئی انجن ڈرائیور ہے بھی کہ نہیں ؟ تو ان کو معلوم ہوا کہ کوہاٹ میں چار جگہیں
ہیں جہاں انجن سے کام ہوتا۔ ہوتا ہے۔ (ا) ریلوے سٹیشن (۲) ملٹری ورکس گودام (۳) به گودام (۳) برف خانہ فوجی
(۴) برف خانه شه خانہ شہر کا متصل تحصیلی دروازه - برف خانه برف خانہ شہر بند ہے وہاں اس وق وقت کوئی ملازم نہیں
ہے ۔ برف خانہ فوجی میں چار انجن ہیں اور چاروں پر اس نام کا کوئی آدمی نہیں ہے ۔ ریلوے سٹیشن
اور ملٹری ورکس گودام بڑے محکمے ہیں وہاں کے کارکنوں سے بذریعہ تحریر دریافت کیا گیا تو میاں نی بخش صاب
غیر احمدی فورین کو ہاٹ ملٹری ورکس گودام نے تحریر فرمایا کہ " میں تصدیق کرتا ہوں کہ کوہاٹ ملٹری ورکس
میں بنام عمر بخش ڈرائیور انجن کا کوئی نہیں ہے ۔ اسی طرح ریلوے سٹیشن کے شیڈ کلرک میاں خیر الدین
صاحب نے جو ہماری جماعت میں شامل نہیں ہیں ۔ جواب دیا کہ
"CERTIFIED THAT MISTRI UMER BUKSH DRIVER

انوار العلوم جلد ۵
144
ایک غلط بیانی کی تمدید
IS NOT EMPLOYED IN ANY CAPACITY AT KOHAT۔"
اب اس تحقیقات کے بعد ہم یہ نتیجہ نکالنے پر مجبور ہیں کہ نہ صرف یہ کہ یہ صاحب احمدی ہی نہیں
ہیں بلکہ ان صاحب کا وجود ہی خیالی ہے اور کسی شقی القلب انسان نے تمسخر کے طور پر جھوٹا خطہ بنا کر
آفتاب کے ایڈیٹر کے نام ارسال کر دیا ہے ۔
مندرجہ بالا تین دلائل کے علاوہ چوتھی دلیل اس خط کے جھوٹا ہونے کی یہ ہے کہ یہ صاحب تحریر فرماتے
ہیں کہ وہ میرے مواعیظ اور خطبات کو مدت تک پڑھتے رہے ہیں اور میرے خطبات صرف اخبار الفضل کا
میں شائع ہوتے ہیں جس کے خریداروں میں اس نام کا کوئی شخص نہیں ہے اور ہمارے اخبار ایجنسیوں
کی معرفت فروخت نہیں ہوتے کہ کہا جاسکے کہ یہ صاحب کسی ایجنسی سے اخبار خرید کر پڑھ لیا
کرتے تھے۔
میں
پانچویں دلیل ان صاحب کے جھوٹا ہونے کی یہ ہے کہ انہوں نے یہ لکھا ہے کہ اکتوبر 1919
انہوں نے ایک سو پچاسی روپے سات آنے کی رقم اشاعت اسلام کے لئے بھیجی تھی۔ ہمارے ہاں
با قاعدہ دفاتر ہیں جہاں ایک ایک پیسہ کی رقم درج ہوتی ہے۔ جو منی آرڈر وغیرہ براہ راست محاسب
کے نام آتے ہیں وہ تو ان کے حسابات میں درج ہوتے ہی ہیں اور جو میرے نام آئیں وہ بھی خواہ میرے
ذاتی ہوں یا چندہ کے دفتر محاسب میں جاتے ہیں اور وہاں سے ایک رجسٹر پر درج ہو کر پھر میرے
پاس بغرض دستخط آتے ہیں اور میرے دستخط کر دینے پر وہی دفتر ان کو وصول کرتا ہے اور اگر کوئی میرا پر وہی ان ہے
ذاتی روپیہ ہو تو مجھے ادا کر دیتا ہے ورنہ وہیں دفتر کے حسابات میں اس کو جمع کر لیتا ہے ۔ ان تمام رجسٹرات ہو تو
میں اس نام کے کسی شخص کی کوئی رقم درج نہیں ہے بلکہ چھوٹے کو اس کے گھر تک پہنچانے کے لئے
ڈاک خانہ سے بھی دریافت کیا گیا کہ کیا اس نام کے کسی شخص کی کوئی رقم اس ماہ میں آئی ہے تو انہوں
نے انکار کیا۔
ان تمام شہادات کے بعد میں امید کرتا ہوں کہ پبلک اس خط کے لکھنے والے کی شرافت اور انسات
کا اچھی طرح اندازہ کر سکے گی ۔ اور اسے معلوم ہو جاوے گا کہ بعض لوگ تعصب میں اندھے ہو کر کس قدر
ذلیل حرکات کے مرتکب ہو جاتے ہیں۔ اور ان جھوٹوں پر ہی قیاس کر کے وہ سمجھ سکے گی کہ کونسل کی ممبری
اور آنریری مجسٹریٹی کے حصول کا الزام بھی اسی قسم کے اتہامات میں سے ہے۔
اللہ تعالیٰ شاہد ہے ہے کہ کونسل کی ممبری کیا اس سے ہزاروں گنے گئے بڑھ کر بھی کوئی دنیاوی عزت ہوتو ہو تو وہ
میری نظروں میں ایک ننگے کے برابر بھی قدر نہیں رکھتی۔ مجھے اللہ تعالیٰ نے جو مقام دیا ہے اس کے مقابلہ

انوار العلوم جلد ۵
۱۹۸
ایک غلط بیانی کی تردید
میں یہ گورنمنٹ یا کوئی اور گورنمنٹ مجھے دے ہی کیا سکتی ہے۔ مجھے فخر ہے کہ مجھے خدا تعالیٰ نے خدمت
اسلام کا موقع دیا ہے اور اس سے بڑھ کر اور کیا عزت ہو سکتی ہے۔ کیا اسلام کا خادم اور محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کا غلام ہونے سے بڑھکر او کوئی مقام ہے جس کے حصول کے لئے انسان کوشش کر سکتا ہے؟
پھر جسے وہ حاصل ہو یا کم سے کم وہ خیال کرتا ہو کہ اسے وہ مقام حاصل ہے دنیا کی عزتیں اس کی
نگاہ میں بچی ہی کیونکر سکتی ہیں ۔ نادان انسان اپنے پر دوسروں کو قیاس کرتا ہے وہ خیال کرتا ہے کہ جس طرح
میرا دل دنیا کی محبت سے بھر پور ہے اسی طرح ہر ایک شخص اس محبت کے جذبات کا متوالا ہے ۔ مگر کا ۔
آہ ! اسے کیا معلوم ہے کہ دنیا میں ایسے وجود بھی ہیں جو اس دنیا کو مردار سے زیادہ حقیر خیال کرتے ہیں
اور اس کے ساتھ اسی قدر تعلق رکھتے ہیں جس قدر تعلق رکھنے کے لئے شریعت اور احکام اسلام انہیں
مجبور کرتے ہیں۔
میں آخر میں ان تمام لوگوں سے جو اپنے دل میں اسلام کا درد رکھتے ہیں التجاء کرتا ہوں کہ وہ اسلام
کی موجودہ حالت پر غور کریں اور سوچیں کہ کیا یہی ذرائع ہیں جن سے اسلام ترقی کر سکتا ہے ۔ مانار گو یہ
غلط ہے ) کہ میں اور میری جماعت ترکوں کی دشمن ہے ۔ مانا (نعوذ باللہ من ذالک، کہ ہم اپنے فوائد
پر اسلام کو قربان کر رہے ہیں لیکن کیا اگر ہم گندے ہیں تو ضروری ہے کہ آپ لوگ بھی گندے ہو جاویں۔
کیا اگر ہم جھوٹے ہیں تو آپ لوگوں کو بھی جھوٹ بولنا شروع کر دینا چاہئے ۔ اگر ہم لوگ فریب کرتے ہیں
تو آپ لوگوں کو بھی فریب سے کام لینا چاہئے ؟ کیا اسلام کی ترقی نعوذ باللہ من ذالک بغیر جھوٹ ، اتهام
اور فریب کے نہیں ہو سکتی ۔ اے کاش! آپ لوگ سمجھتے کہ اسلام ان تدبیروں کا محتاج نہیں ۔ جھوٹ
اپنے قیام کے لئے جھوٹ کا محتاج ہوتا ہے۔ مگر سچ اپنی ترقی کے لئے سچ کے سہارے کے سوا اور کوئی
سہارا نہیں چاہتا ۔ وہ سچ ہی کیسا جس کی تائید کے لئے جھوٹ بولنا پڑے اور وہ حق ہی کیا ہے جس کی مدد
کے لئے باطل کو بلانا پڑے۔ کیا وہ بھی خدا کہلا سکتا ہے جو اپنی مدد کے لئے بتوں کو بلا وے ۔ اور وہ بھی
زندہ کہلانے کا مستحق ہے جو لاشوں کے پیچھے چھپ کر اپنی جان بچادے۔
اسے کاش ! آپ لوگ محسوس کرتے کہ اسلام خود کرنے والی چیز نہیں ۔ گرنے والے مسلمان ہیں اور
ان کے گرنے کی وجہ صرف اسلام کو چھوڑ دیا ہے ۔ وہ صدق و سداد کا راستہ جسے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے قائم کیا تھا جب مسلمانوں نے چھوڑ دیا تب وہ درندوں کا شکار ہوئے اور وحشیوں کے پاؤں
کے نیچے روندے گئے ۔ اب اس مصیبت سے بچنے اور اس دُکھ سے نجات پانے کا ایک ہی ذریعہ ہے
کہ پھر وہ ان اخلاق کو اختیار کریں اور ان اصولوں کو محکم پکڑیں جن کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے

انوار العلوم جلد ۵
149
ایک غلط بیانی کی تردید
بیان کیا اور جن کو لے کر قرآن کریم عرش عظیم سے نازل ہوا۔ عذاب تو خشیت اللہ پیدا کرنے کے لئے
آتے ہیں۔ پھر اس قوم کا کیا حال ہو گا جو عذاب الہی کے نزول کے وقت بھی بجائے خدا کے آگے جھکنے
اور راستی کو اختیار کرنے کے تمسخر اور جھوٹ کی طرف مائل ہوتی ہے اور اسی کو اپنا شعار بناتی ہے ۔
کاش ! آپ لوگ سمجھتے کہ انگارے سے بچنے کے لئے آگ میں نہیں کو دتے اور بھیڑیٹے سے محفوظ
ہونے کے نئے شیر کی غار میں نہیں گھتے۔ کوئی نہیں جو بارش سے بھاگ کر سمندر میں جا گرتا ہو اور
ہوا سے ڈر کر بگولے کو جا پٹتا ہو۔ پھر آپ لوگوں کو کیا ہوا کہ دنیا کے مصائب سے تنگ آکران را ہوں
پر قدم مارنے لگے جو روحانیت سے دور لے جانے والی اور خدا سے بعید کر دینے والی ہیں ۔ اگر دنیا
نے آپ کو دھگا دیا تھا تو کیا آپ کے لئے ایک ہی راہ گھی نہ تھی کہ آپ خدا تعالیٰ کی طرف جھکتے اور اپنے
گناہوں کا اقرار کرتے اور اس کے آگے مردہ کی طرح اپنے آپ کو ڈال دیتے اور ہر ایک گند سے اپنے
آپ کو پاک کر دیتے اور جھوٹ اور فریب اور تمسخر اور ایذا رسانی سے ایسے دور ہو جاتے کہ گویا اس
سے کبھی کسی کا تعلق ہوا ہی نہیں اور خشیت اللہ کے آثار آپ کے چہروں سے نمایاں ہوتے اور محبت الہی
کا نور آپ کی پیشانیوں سے ٹیکنے لگتا۔ تب خدا کی محبت کا ہاتھ آپ کو کھڑا کر دینے کے لئے آپ کی طرف
بڑھتا اور اس کے رحم کی آواز آپ کو خوش آمدید کہنے کے لئے بلند ہوتی اور اس کی رحمت کا سایہ آپ کے
او پر چھا جاتا اور پھر اس کی غیرت بھڑکتی اور آپ کے دشمنوں کو خس و خاشاک کی طرح جلا کر راکھ کر
دیتی ۔ اسلام پہلے بھی صداقت کے زور سے بلند ہوا اور اب بھی اسی کے ذریعہ سے ترقی کرے گا۔ جھوٹ
شایا جادے گا۔ خواہ مسلم کی زبان پر ہو خواہ کافر کی زبان پر باطل کچلا جاوے گا خواہ ایمان کے جب میں
ظاہر ہو یا گھر کے کوٹ میں ۔ پس جھوٹ کو چھوڑ دو اور حق کو اختیار کرو تا خدا کی نصرت تمہارے ساتھ ہو
اور اس کا غضب تمہارے خلاف نہیں بلکہ تمہاری تائید میں بھڑ کے ۔
وَاخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
خاکسار مرزا محمود احمد
امام جماعت احمدیہ قادیان

آج 10 میں سے 10 باقی