معاہدة ترکیہ اور مسلمانوں کا آئندہ رویہ

انوارالعلوم (جلد 5), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۵
الوله
معاہدہ ترکیہ اور مسلمانوں کا آئندہ رویہ
که خدا تعالیٰ نے اسلام کی دوستی کی بجائے اس سے دشمنی شروع کر دی ہے ۔ وہ خدا جو پہلے اسلام کے
لئے اپنے قہری نشان ظاہر کیا کرتا تھا ۔ اب کیوں اس کے لئے اپنی قدرت کے کرشمے ظاہر نہیں کرتا
ظاہر ہے کہ مسلمانوں نے تعلیم قرآن کو بھلا دیا ہے اس لئے ان پر یہ آفت آئی ہے انہوں نے خود
حضرت مسیح کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر فضیلت دے رکھی ہے ۔ اس لئے خدا تعالٰی نے بھی سیمیوں کو
ان پر فضیلت دے دی ۔ پس میں نصیحت کرتا ہوں کہ بجائے اپنے اوقات کو بے فائدہ ضائع کرنے
کے خدا تعالیٰ سے صلح کرو اور اس کے فضل کی تلاش کرو اور پھر یاد رکھوکہ جیسا کہ میں نے ستمبر گذشتہ کے
اجتماع کے موقع پر تحریر کیا تھا اس وقت اسلام کی ترقی کے لئے ایک ہی راہ گھلی ہے کہ ہم تبلیغ اسلام کے
لئے کھڑے ہو جاویں۔ یورپ کو ترکوں سے نفرت جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں ان کی کسی بد انتظامی
کی وجہ سے نہیں بلکہ در حقیقت اس کی وجہ یورپ کا یہ خیال ہے کہ اسلام تہذیب کا دشمن ہے اور وہ
اس کو اپنی دنیا کا دشمن سمجھ کر جو ان کو بہت عزیز ہے مٹانا چاہتے ہیں۔ لیں جب تک یورپ کے دل سے
بلکہ تمام مسیحی دنیا کے دل سے یہ خیال دور نہ کیا جاوے گا اس وقت تک ہرگز مسلمانوں کے مصائب
دور نہیں ہو سکتے ۔ در حقیقت یہ ذلت جو اس وقت مسلمانوں کو پہنچ رہی ہے اس قدر زمینی نہیں
جس قدر کہ آسمانی ہے قرآن کریم کے صریح احکام کو پس پشت ڈال کر مسلمان اس ذلت کو پہنچے ہیں
اور اب وہ اسی صورت میں اس سے نکل سکتے ہیں کہ جب پچھلی غفلتوں کا کفارہ دیں
اور اپنے نفسوں کی اصلاح کر کے اس امانت کو پہنچائیں جو سب دنیا کو پہنچانے کے لئے ان کے سپرد کی
گئی تھی ۔ خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کا فرض مقرر کیا تھا کہ وہ اسلام کو دنیا کے سب کناروں تک پہنچاویں لیکن
انہوں نے اس فرض کو اس طرح پیس پشت ڈال دیا کہ گویا ایک تنکے کے برابر بھی ان کو اس کی پروا نہیں
تب خدا تعالیٰ نے ان کو بتا دیا کہ اس فرض کو پورا کرنا خود ان کے لئے مفید تھا نہ کہ خدا تعالیٰ کے لئے ۔
اگر اسلام کو کوئی بھی نہ مانے تب بھی اللہ تعالی کی خدائی میں کچھ فرق نہیں آتا ۔ اگر کچھ فرق آتا ہے تو
مسلم کے ایمان میں اور اس کے امن میں پس اب بھی ان مصائب سے بچنے کا یہی علاج ہے کہ دین اسلام
کے غلبہ کے لئے مسلمان کھڑے ہو جاویں، حکومتیں اسلام سے پہلے نہیں آئیں بلکہ بعد میں آئی ہیں ۔ اب اگر
اسلام قائم ہو جاوے حکومتیں خود بخود چلی آئیں گی۔ خوب یاد رکھو کہ مذہبی اتحاد سب سے مضبوط اتحاد
ہے۔ جب دنیا کی تو میں اسلام کو قبول کر لیں گی تو کیا چیز ہے جو ان کو اسلام کے آثار کے مٹانے پر
شامل کرے گی ۔ وہ تو اسلامی آثار کے قیام کے لئے خود بے قرار ہوں گی ۔ پس کیوں اس جماعت کو جو
اسلام کو مٹانے کے درپے ہے اسلام کے حلقہ بگوشوں میں داخل کرنے کی کوشش نہیں کرتے ۔ کیا اس
"

انوار العلوم جلد ۵
۱۸۵
معاہدہ ترکیہ اور مسلمانوں کا آئندہ رویہ
لئے کہ آپ لوگوں کو خود اسلام کی خوبیوں پر یقین نہیں اور اس کی قوت جذب کا تجربہ نہیں ۔ اگر
نا ایسا ہے تو یورپ پر اسلام کی دشمنی کا کیا شکوہ ہے جب خود مسلمانوں کو اس کی خوبیوں پر یقین نہ
ہو تو دشمن اس کے حسن کا دلدادہ کیونکر ہو سکتا ہے۔ یقین مانو کہ اسلام اپنے اندر بہت بڑی قوتِ
جاذبہ رکھتا ہے اور خدا تعالیٰ فیصلہ بھی کر چکا ہے کہ اسے دنیا میں پھیلا دے اور اس نے اس
کے لئے اپنے مامور کو بھیج بھی دیا ہے ۔ اب مایوسی کا وقت نہیں ۔ کیونکہ مایوسی گو ہمیشہ ہی بری
ہوتی ہے مگر اُمید کا سورج جب چڑھ آتا ہے تو تب اس سے زیادہ مگر وہ کوئی چیز نہیں ہوتی
پس اُٹھو اور ا اپنے جوشوں کے پانی کو یونہی زمین پر بنے دینے کی بجائے تبلیغ اسلام کی نہر کے
اندر محدود کرد و تا ان کا کوئی فائدہ ہو اور ان سے کام لیا جاسکے ۔ پانی جب سطح زمین پر بہہ جاتا ہے
تو اس سے کچھ فائدہ نہیں ہوتا ۔ لیکن وہی پانی جب نہر کی شکل میں بند کر دیا جاتا ہے تو اس سے
ہزاروں ایکٹر زمین سیراب کی جاسکتی ہے اور آبشاریں بنا کر اس سے بجلی نکالی جا سکتی ہے ۔ پس
اسے احباب کرام ! ملک کے جوش کو بیہودہ طور پر ضائع نہ ہونے دو ۔ بلکہ اس سے اسلام کی ترقی کے
لئے کام لو اور پھر دیکھو کہ خدا تعالیٰ کی نصرت کی طرح نازل ہوتی اور اسلام کے جلال کو دنیا پر ظاہر
کرتی ہے ۔ میری جماعت اس کام کو پہلے سے کر رہی ہے اور اس کام کے لئے آدمی مہیا کر سکتی
ہے ۔ پس اگر آپ لوگوں میں سے کوئی اسلام کے خیر خواہ ہوں تو اس کام کے لئے بڑھیں کہ اس سے
زیادہ متبرک کام اس وقت کوئی نہیں۔ اور یہی سچی اسلامی ہمدردی ہے ۔ ورنہ جلسے کرنا اور ریزولیوشن
پاس کرنا کچھ بھی حقیقت نہیں رکھتا ۔
اسلام خدا کا بھیجا ہوا دین ہے اور قرآن اس کے منہ کا کلام ہے ۔ پس یہ نہیں ہو سکتا ہے
که کمزور انسان اس کو مٹا سکے ۔ خصوصاً وہ انسان جو ایک کمزور انسان کو خدا مان کر اس کے آگے سجدہ
کرتا ہے۔ در حقیقت یہ سب و بال مسلمانوں کے اسلام کو پرے پھینک دینے کا ہے۔ اور افسوس کا
ہے کہ میں دیکھتا ہوں کہ اب بھی وہ اس کی طرف متوجہ نظر نہیں آتے۔ کاش اب بھی مسلمان اس طرف
متوجہ ہوں اور ان انعامات میں شریک ہو جاویں جو خدا تعالیٰ خادمان اسلام اسلام کو کو دبا دینا چاہتا ہے
در حقیقت وہ اسی امر کا منتظر ہے کہ کس قدر مسلمان اس خدمت میں شامل ہو کر اس کی رضا کو حاصل
کرتے ہیں ۔ ورنہ اسلام کی ترقی کا وقت آچکا ہے اور خواہ ساری دنیا مل کر اسلام کو مٹانا چاہیے نہیں
مٹا سکتی ۔ یہ آخری صدمہ واقع میں آخری صدمہ ہے ۔ اب اسلام کے بڑھنے کے دن شروع ہوتے
ہیں ۔ اور اب ہم دیکھیں گے کہ مسیحی کیونکر اس کی بڑھتی ہوئی رو کو روکتے ہیں۔ خدا کی غیرت اس

انوار العلوم جلد ۵
トㄑㄧ
معاہدہ ترکیہ اور مسلمانوں کا آئندہ رویہ
کے مامور کے ذریعہ سے ظاہر ہو چکی ہے اور اب سب دنیا دیکھ لے گی کہ آئندہ اسلام مسیحیت کو کھانا
شروع کر دے گا اور دنیا کا آئندہ مذہب وہی مذہب ہو گا جو اس وقت سب سے کزور مذہب
سمجھا جاتا ہے ۔ وَاخِرُ دَعُونَنَا آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
خاکسار مرزا محمود احمد
امام جماعت احمدیہ قادیان دارالامان
۳۰ رمئی ۱۹۲۰ء

۱۸۷
لوح الهدی
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمد احمد
خلیفة المسیح الثاني

آج 10 میں سے 10 باقی