پروفیسر رام دیو صاحب اور صداقت اسلام از سید نا حضرت خلیفة المسیح الثانی
انوارالعلوم (جلد 5)
انوار العلوم جلد ۵
۳۹۶
اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
پروفیسر رام دیو صاحب اور صداقت اسلام
ز
از سید نا حضرت خلیفة المسیح الثانی
اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ التَّرْحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
هُوَ النَّ
سامير
احباب کو معلوم ہوگا کہ پروفیسر رام دیو صاب اور میرے درمیان ان کے ایک لیکر کے تعلق تبادلہ خیانت
ہوتا رہا ہے۔ پروفیسر صاحب نے اپنے آخری جواب میں تحریری مباحثہ کا جو طریق میں نے پیش کیا اس کو
قریباً منظور کر لیا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ انشاء اللہ اس طریق بحث سے اچھا نتیجہ نکلے گا۔ پروفیسر
صاحب نے سید امیر علی صاحب کے عقائد کے متعلق پھر بھی اس امر پر زور دیا ہے کہ ان کا قول اسلام دیا انکو
کے خلاف حجت ہے اور یہ کہ ان کا وہی عقیدہ ہے جو پروف جو پروفیسر صاحب نے بیان کیا تھا مگر چونکہ
بعض مجبوریوں کی وجہ سے پہلے ہی ان کے مضمون کا جواب لکھنے میں دیر ہوگئی ہے اس لئے ہیں
سر دست مباحثہ کے متعلق جو کچھ انہوں نے لکھا ہے اس کا جواب لکھ دیتا ہوں اور چند روز تک ان کے
مضمون کے دوسرے حصہ کا جواب بھی انشاء اللہ شائع ہو جائیگا ۔
میں نے طوالت بحث سے بچنے کے لئے اور آسانی سے فیصلہ ہو سکنے کی غرض سے اپنے مضمون
کے آخر میں کچھ شرائط لکھی تھیں اور پروفیسر صاحب سے ان کے متعلق ان کی رائے دریافت کی تھی ۔
پروفیسر صاحب نے اپنے جواب میں ان کے متعلق اپنی رائے دی ہے لیکن چونکہ انہوں نے جن شرائط
کی تصدیق کی ہے ان کے متعلق صرف منظوری کا ہی اعلان نہیں بلکہ میرے مضمون کو اپنے الفاظ میں دہرا دیا
ہے اور بعض جگہ بعض الفاظ رہ گئے ہیں اس لئے اس امر کے معلوم کرنے کے لئے کہ وہ الفاظ غلطی سے
رہ گئے ہیں یا ان کو اس پر اعتراض ہے میں یہ طریق اختیار کروں گا کہ جن شرائط کو میرے نزدیک انوں
نے منظور کر لیا ہے ان کے متعلق میں یہ تحریر کر دونگا کہ پروفیسر صاحب نے ان کو منظور کر لیا ہے ۔ اگر
انوار المعلوم جلد ۵
۳۹۷
اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
میری رائے غلط ہو تو پروفیسر صاحب میرے مضمون کے جواب میں اس حصہ کے متعلق جس سے ان کو لط ہوتو پر و غیر صاحب میرے کے جواب حصہ کے جس سے
اختلاف ہو اپنے خیالات کا اظہار کر دیں ورنہ یہ سمجھا جائے گا کہ ان کو اس سے اختلاف نہیں ہے۔ رندہ
میں نے پہلی بات موجودہ بحث کے متعلق دیکھی تھی کہ پروفیسر صاحب قرآن کریم کے الہامی
الہامی
ہونے کے خلاف تین اعتراض جو ان کو سب سے زبر دست معلوم ہوں چن لیں کیونکہ بحث کو محدد
کرنے کے لئے اعتراضات کو محدود کرنا ضروری ہے۔ پروفیسر صاحب اس امر کو منظور کرتے ہیں۔
میں نے لکھا تھا کہ ہر ایک اعتراض کی مثالیں بھی محدود ہوں کیونکہ بعض اعتراض ایسے ہو سکتے
ہیں کہ ان کی مثالیں بیسیوں کی تعداد تک پہنچ جائیں اور اگر معترض ایک عام اعتراض کر کے اس
کی تائید میں بیسیوں مثالیں لکھ جائے تو ان کا جواب بہت طویل عرصہ اور سینکڑوں صفحات کا
محتاج ہوگا ۔ پروفیسر صاحب کو اس پر اعتراض ہے اور وہ اس امر کو محدود نہیں کرنا چاہتے ۔
میرے نزدیک اس امر میں بھی حد بندی مناسب اور ضروری ہے کیونکہ سوال کرنا ایک شخص
کے اختیار میں ہے اور دوسرے فریق کا کام صرف جواب دینا ہے پس اس کے حقوق شرائط
کے ساتھ محفوظ ہو جانے ضروری ہیں ۔ ہاں اگر پروفیسر صاحب کو تین مثالیں اس اعتراض کی
تشریح کے لئے کم معلوم ہوتی ہیں تو تین کی بجائے پانچ مثالوں کی حد مقرر کر لی جائے مگر
حد ضرور مقرر ہونی چاہئے ۔
میں نے لکھا تھا کہ ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ پروفیسر صاحب قرآن کریم کے الہامی ہونے پر
اعتراض کریں اور میں انکے جواب دوں اور میں وید کے الہامی ہونے پر اعتراض کروں اور وہ اس
کا جواب دیں ۔ پروفیسر صاحب کو اس کو منظور کرتے ہیں لیکن یہ اعتراض کرتے ہیں کہ ایک مذہب
کے جھوٹا ثابت ہونے سے دوسرا کیونکر سچا ثابت ہو جائے گا۔ میرے نزدیک یہی بات ان کے
خلاف بھی کی جاسکتی ہے کہ آپ کا مضمون تو دنیا کے آئندہ مذہب پر تھا اگر اسلام جھوٹا ثابت
ہو جائے تو ویدک دھرم کیونکر سچا ثابت ہو جائے گا لیکن چونکہ وہ اس کو پسند نہیں کرتے۔ میں اس
سوال کو جانے دیتا ہوں ۔
۴۔ میں نے لکھا تھا کہ سوال و جواب کا طریق یہ ہو کہ پہلے معترض اپنا اعتراض پیش کرے پھر
مجیب جواب دے پھر معترض اس پر جرح کرے اور پھر مجیب اس جرح کا جواب شائع
کر دے اور اس کے بعد بحث ختم بھی جائے ۔
پروفیسر صاحب اس کے متعلق تحریر کرتے ہیں کہ اگر بحث ایک ہی ہو تو پھر یہ ٹھیک نہیں
コン
انوار العلوم جلد 4
معلوم ہوتا کہ آخری موقع ایک ہی فریق کو ملے ۔
۳۹۸
اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
میں پروفیسر صاحب کی توجہ اس طرف پھرنی چاہتا ہوں کہ آخری موقع صرف ایک فریق کو اس
لئے ملنا ضروری ہے کہ اعتراض کرنے کا موقع صرف ایک فریق کو ملنا ہے۔ یہ بات بالکل ہوتی ہے منا کہ کرنے کا صرف ایک فریق کو ہے
کہ جس نے جواب دینا ہو گا وہ آخر میں بولے گا۔ کیا یہ ممکن ہے کہ ایک شخص دو اعتراض کرے اور جواب دینا ہوگا یہ کہ
جواب دینے والا جب ایک اعتراض کا جواب دے چکے تو اسے کہدے کہ ایک سوال کے متعلق آخری
دفعہ تم بول چکے ہو اب میں نہ بولنے دونگا کیونکہ آخری دفعہ بولنے کا موقع مجھے بھی مانا چاہئے۔
جس شخص کی حیثیت مجیب کی ہوگی اس کو آخر میں لازماً بولنا پڑیگا ورنہ وہ جواب کسی طرح دیگا۔
دو دفعہ بولنے کا موقع تو صرف مزید وضاحت کے لئے رکھا گیا ہے ورنہ اصل کیفیت تو یہ ہے
کہ آپ سوال کریں گے میں اس کا جواب دوں گا ۔ جب سوال آپ کی طرف سے ہو گا اور جواب
میری طرف سے تو بہر حال میرا موقع آخری ہو گا کیونکہ جواب ہمیشہ سوال کے بعد ہوتا ہے ۔
اگر آپ نے آخر میں بولنے کا موقع ضرور لینا ہے تو اس کی بھی یہی صورت ہو سکتی ہے کہ
اس بحث کے ساتھ ساتھ ایک اور بحث شروع ہو جس میں میں ویدوں کے الہامی ہونے پر اعتراض
کروں پھر آپ جواب دیں ، پھر میں جواب پر جرح کروں اور آخر میں آپ اس جرح کے متعلق
اپنے جوابات شائع کر دیں۔ اس صورت میں ایک بحث میں آپ کو بھی آخری موقع مل جائے گا ورنہ
یہ بات تو عقل کے خلاف ہے کہ سائل بھی آپ ہوں اور جواب کا آخری موقع بھی آپ کو ملے۔ آخر
تو بہر حال جواب دینے والا ہی بولے گا ۔ اگر سوال کرنے والا آخر میں موقع پائیگا تو اس بحث کا
کوئی فائدہ ہی نہ ہو گا ۔ پس اگر آخر میں موقع پانے کا آپکو خاص خیال ہے تو دو بحثوں کو ایک وقت میں
شروع کیجیئے اور اگر صرف قرآن کریم کے الہامی ہونے پر ہی آپ نے اعتراض کرنا ہے تو پھر آخری
موقعہ مجھے جس نے جواب دینا ہے ملنا ضروری ہے۔
میں
علاوہ ازیں پروفیسر صاحب یہ بھی تو دیکھیں کہ جو طریق میں نے بیان کیا ہے اس میں انصاف
بھی ہے کیونکہ دو ہی موقعے ان کو ملتے ہیں اور دو ہی مجھے ملتے ہیں ۔ اس طرح کہ پہلے وہ اپنے اعتراض
کو مفصل اور با دلائل بیان کرینگے ۔ پھر میں ان کے اعتراض کا جواب دوں گا اور جس امر پر ان کا
اعتراض ہو گا اس کی حقیقت بیان کروں گا۔ پھر دوسری دفعہ وہ میرے بیان پر جرح کرینگے اور
اس کے بعد مجھے دوسرا موقع ملے گا اور میں ان کی جرح کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرونگا پس
دو موقعے ان کو لے اور دو مجھے۔ لیکن اگر ان کی بات تسلیم کی جائے کہ بعض دفعہ ان کو آخر میں موقع
انوار العلوم جلد ۵
۳۹۹
اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
دیا جائے تو اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ انکو دو موقعے ملیں گے اور مجھے ایک کیونکہ سب سے پہلی دفعہ بوجہ
سائل یا معترض ہونے کے انہیں موقع ہوگا ۔ اس کے بعد مجھے پھر ان کو ۔ پس ان کو دو موقع ملیں گئے
اور مجھے ایک ۔ اور یہ بات انصاف کے خلاف ہے کہ ایک امر کا ثابت کرنا بھی میرے ذمہ نہ ہو
جو خود آپ کی تحریر کے مطابق اعتراض کی نسبت شکل ہوتا ہے اور موقع بھی مجھ کو ایک ہی
دیا جائے ۔
پروفیسر صاحب نے اس امر کو تسلیم کر لیا ہے کہ معترض تینوں اعتراضات اکٹھے شائع کر دے
بلکہ وہ لکھتے ہیں کہ مجیب جس سوال کا چاہے پہلے جواب دے اور جس کا چاہے پیچھے جواب دے
میں اس کے متعلق اس قدر لکھ دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ پروفیسر صاحب نے یہ جو سہولت رکھی
ہے کہ مجیب جس سوال کا چاہے جواب پہلے دے اور جس کا چاہے پیچھے اسی سہولت پر ان
کا ممنون ہوں لیکن اس کی مجھے ضرورت نہیں میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس امر کے لئے
تیارہ ہوں کہ جس سوال کو وہ پہلے لیں میں اس کا جواب پہلے لکھوں ۔ صرف میری اس قدر خواہش
تھی کہ تینوں سوالات ایک ساتھ بیان ہو جائیں تا اعتراضات کا حلقہ جواب دیتے وقت مد نظر رہے
اور مجیب اپنے وقت اور فرصت کا خیال رکھ سکے ۔
یہ بات بھی ضروری نہیں کہ تینوں سوالات کو پہلی ہی دفعہ مشترح اور واضح کر کے با دلائل بیان
کیا جائے ۔ بلکہ یہ بھی اجازت ہوگی کہ جس سوال کا جواب پروفیسر صاحب پہلے لینا چاہیں اس کے
متعلق پوری تشریح سے اپنے سوال کو مع ان دلائل کے جن کی بناء پر ان کو وہ اعتراض پیدا
ہوتے ہیں شائع کرا دیں اور دوسرے سوالات کو مجملاً بیان کر دیں اور پھر ان کی باری پر
ان کی تشریح کر دیں ۔
اس جگہ میں یہ بھی لکھ دینا مناسب سمجھتا ہوں کہ سوال کرنے سے میرا یہ مطلب نہیں ہے کہ
پروفیسر صاحب صرف سوال ہی لکھ دیں۔ بلکہ ان کو اجازت ہوگی کہ وہ اپنے اعتراض کو زوردار
بنانے کے لئے جس قدر چاہیں وضاحت کو کام میں لائیں اور وہ وجوہات بہ تفصیل بیان کریں
جن کی بناء پر ان کو وہ اعتراض پیش کرنے کا خیال پیدا ہوا ہے اور جس کی بناء پر اس مسلہ کو اور
جس پر وہ اعتراض کریں گے وہ قرآن کریم کے الہامی ہونے کے خلاف سمجھتے ہیں۔ گویا سوال نام وہ سمجھتےہیں
اس اعتراضی پرچہ کا ہو گا جس میں ایک خاص مسئلہ کو مد نظر رکھتے ہوئے وہ قرآن کریم کے غیر الہامی یہ کا ہو خاص مسلہ مد قرآن کے
ہونے کے خلاف بحث کرینگے ۔ یہ تو ان کے حقوق کی حد ہے آگے ان کا یہ اختیار ہے کہ صرف
انوار العلوم جلد ۔
۴۰۰
اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
سوال ہی پیش کر دیں اور میرے جواب پر جرح کرنے پر ہی اکتفاء کریں۔ ہیں کر دیں اور میرے جواب پر جرح کرنے پر ہی
میں اس جگہ پروفیسر صاحب کی اس غلط فہمی کا بھی ازالہ کر دینا چاہتا ہوں کہ الزامی جوابات کی
اجازت نہ ہوگی میرے کسی حصہ مضمون میں یہ بات نہیں آئی کہ الزامی جوابات کی اجازت نہ ہوگی ۔
مجیب کے دائرہ جواب کو محدود نہیں کیا جا سکتا اگر وہ ایسے الزامی جواب ہی دیگا جس سے یہ معلوم
ہو کہ اگر اس کا مذہب جھوٹا ہے تو معترض کا بھی جھوٹا ہے تو خود اُسے نقصان پہنچے گا لیکن اگر
وہ سائل کو یہ بات سمجھانے کے لئے کہ جس بات کو وہ صداقت کے خلاف سمجھتا ہے وہ صداقت
کے خلاف نہیں کیونکہ وہی یا ویسی ہی بات یا اس سے بڑھ کر کوئی بات اس مذہب میں موجود
ہے جسے وہ سچا سمجھتا ہے تو اس کو اس امر سے روکنا انصاف کے بالکل خلاف ہے۔ الزامی
جواب ہمیشہ کمزوری پر دلالت نہیں کرتا بلکہ بسا اوقات ایک صداقت کو منوانے کے لئے سب سے
چھوٹا راستہ ہوتا ہے۔ مثلاً اگر کوئی شخص کسی انسان پر یہ اعتراض کرے کہ تو شریف آدمی نہیں ہے
اور میں شریف آدمی ہوں کیونکہ تو فلاں کام کرتا ہے اور وہ کام شرافت کے خلاف نہ ہو اور وہ
شخص جس پر اعتراض ہوا ہے آگے سے یہ جواب دیدے کہ یہ کام تو تو بھی کرتا ہے تو اسے
کوئی الزامی جواب کہہ کر کمزور نہ کہے گا ۔ یہ جواب تو سب سے زیادہ قریب الفہم ہوگا اور بہت
جلد دوسرے آدمی کی سمجھ میں آجا ویگا کہ میری غلطی تھی ۔ الزامی جواب اسی وقت کمزور ہوتا ہے
جبکہ وہ بات جس پر اعتراض کیا گیا ہو واقع میں بڑی ہو اور مجیب اپنے عیب کو اس پردہ میں
چھپانا چاہیے کہ دوسرا بھی ویسے ہی عیب میں مبتلاء ہے ۔
غرض الزامی جواب کا دروازہ بند نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس کی بعض اقسام حقیقی جواب
ہی کی طرح مضبوط ہوتی ہیں اور تصفیہ کی صورت پیدا کرنے میں بہت محمد ہوتی ہیں ۔
اس جگہ ایک سوال پیدا ہو سکتا ہے کہ الزامی جواب اعتراض کا رنگ رکھتا ہے اور جب مجیب کو
الزامی جواب دینے کی اجازت ہو گی تو گویا اس حصہ میں مجیب سائل ہو جائیگا اور سائل مجیب ہو
جائیگا اور وہی بے انصافی کا سوال آجائیگا کہ آخری پر چہ سائل کا ہوگا۔ سواس کا جواب یہ ہے کہ اس
بے انصافی کے دُور کرنے کے لئے یہ صورت کی جا سکتی ہے کہ مجیب کے پہلے پرچہ میں جو الزامی
جوابات آئیں ان کے جواب یہ سائل دے تو اس حصہ کی بحث وہیں قسم سمجھی جائے ۔ اپنے آخری
پرچہ میں ان الزامی جوابات کا ذکر مجیب نہ کرے ۔ ہاں یہ ضروری ہو گا کہ مجیب کے جواب پر یہ نوٹ
کر دیا جائیگا کہ اسے ان الزامی جوابات کا جواب الجواب دینے کی اجازت نہ تھی ۔
انوار العلوم جلد ۵
۴۰۱
اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب
اخبارات میں اس بحث کی اشاعت کے متعلق پروفیسر صاحب نے پسند کیا ہے کہ ان کے سوالات
اور میرے جوابات اور پھر جواب الجواب اور پھر اس کا جواب بطور ضمیمہ پر کاش اور الفضل میں شائع ور میرے جوابات اور جواب اور اسکا جواب بطور امیر پر بار اور افضل ہو جائیں۔ پر کاش کے ضمیمہ کا خرچ ان کے ذمہ ہو گا اور الفضل کے ضمیمہ کا خرچ میرے زمرہ میرے
نزدیک بہتر تو یہ تھا کہ بجائے الگ ضمیمہ شائع کرنے کے دونوں اخبارات کے ان نمبروں کے بہتر یہ الگ کے
جن میں ہمارے سوال و جواب چھپیں صفحات بڑھا دیئے جایا کریں لیکن اگر یہ بات ناممکن ہو تو
یہ ضرور ہونا چاہئے کہ الفضل اور پر کاش دونوں کے ایڈیٹر اس ذمہ داری کو اُٹھائیں کہ وہ خود
اطمینان کر لیا کرینگے کہ تمام خریداروں کو ضمیمہ بھیجدیا گیا ہے ۔ الفضل کی طرف سے میں یہ اقرار کرتا
ہوں کہ اس میں اصل اخبار میں ہی پروفیسر صاحب کے اور میرے مضامین شائع ہونگے اور حسب
ضرورت اخبار کے صفحات بڑھا دیئے جایا کرینگے ۔
پروفیسر صاحب نے اس امر کو بھی منظور کیا ہے کہ مشترکہ خرچ پر اس مباحثہ کے سب
مضامین بلا بلا کم و کاست متحدہ انتظام کے ماتحت کتابی صورت میں بھی شائع کرائے جائیں اور بعد
میں کتب تقسیم کر لی جائیں۔
کلام کے معانی کرنے کے متعلق پروفیسر صاحب نے تسلیم کر لیا ہے کہ سیاق و سباق اور صرف و
نحو اور بیان و معانی اور محاورہ زبان اور لغت اور اس کتاب کا محاورہ حجت ہو گا یا سند کے طور پر
علوم مسلمہ کو اپنی شرائط کے ساتھ جن شرائط کے ساتھ ان کی باتیں تسلیم کی جاتی ہیں پیش کیا جا سکے گا۔
یہ بھی پروفیسر صاحب نے تسلیم کر لیا ہے کہ کسی مضمون کا جواب تین ماہ سے زائد عرصہ میں : شائع
ہوگا اگر کسی فریق کی طرف سے اس عرصہ میں جواب شائع نہ ہو تو بحث کا خاتمہ سمجھا جائیگا اور اسی
صورت میں مباحثہ کے مضامین شائع کرا دیئے جائیں گے ۔
نه
چونکہ سوائے چند باتوں کے جن پر پروفیسر صاحب کو اعتراض تھا باقی سب امور طے شدہ ہیں اور چونکہ
ان کے متعلق بھی میں اب وضاحت کر چکا ہوں اس لئے اگر پروفیسر صاحب کو میری اوپر کی تحریر سے تفاق
ہو تو وہ ان تین اعتراضات کو شائع کرا دیں جن کی بناء پر قرآن کریم کے الہامی ہونے میں انکو کلام ہے اور
ان اعتراضات کو وضاحت سے بیان کر دیں جس کا تصفیہ سب سے پہلے کرنا وہ پسند کرتے ہوں انکے مضمون
کے شائع ہونے پر میں ان کا مضمون الفضل میں شائع کروا دونگا اور اپنا جواب بھی شائع کرا دونگا اور اسی
طرح یہ سلسلہ مطابق شرائط چلتا چلا جائیگا ۔
خاکسار
مرزا محمود احمد