پیش لفظ
انوارالعلوم (جلد 6)
بسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
پیش لفظ
١٩٢٢ء
اللہ تعالیٰ کا فضل و احسان ہے کہ نامساعد حالات اور گوناگوں مشکلات کے باوجود ادارہ
فضل عرفانی انوارالعلوم کی بیٹی جلد جو مارچ 19 منہ سے مارچ ۹۲ شہ تک کی آٹھ کتب التقاریر
تصنیفات پر مشتمل ہے۔ احباب کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہے۔ الحمد
لِلَّهِ عَلَى ذلِكَ - یہ امر ایک خوشگوار حیرت کا باعث ہے کہ حقائق و معارف کے یہ انمول خزانے ایک ایسی کا باعث ہے کہ ومعارف کے یہ کی
م
عظیم ہستی کے غور و فکر اور تحقیق و جستجو کے مرہون منت ہیں جس کی عمر ان معارف کے بیان کے
وقت بتیس تیس سال تھی اور جو ایک عالمگیر مذہبی جماعت کا سربراہ ہونے کی وجہ سے غیر مولی تھی اور مذہبی کا وجہ سے
ذمہ داریوں اور مصروفیات سے عہدہ برآ ہونے میں دن رات مشغول رہنے کے باوجود دعوت و
اشاعت، تعلیم و تربیت کا علمی کام بھی برابر جاری رکھے ہوئے تھا ۔ زیر نظر مجموعہ، عقائد کے لحاظ
سے مستی باری تعالیٰ جیسے بنیادی عقیدہ پر مدلل و پر مغر بیان - موازنہ مذاہب پر ٹھوس معلوماتی
مواد ۔ تربیتی امور پر بیش قیمت نصائح مذہب اور جماعت کے متعلق غلط فہمیوں کے ازالہ پر
مشتمل ایک متنوع عارفانہ و عالمانہ گلدستہ ہے۔ جس کی مہک اور خوشبو آج بھی بدستور اسی طرح
ہے جس طرح اُس وقت تھی جب یہ مضامین بیان کئے گئے تھے اور آئندہ بھی ان کی اہمیت و
ضرورت سے کبھی بھی انکار نہیں کیا جاسکے گا۔
"
سیرت مقدسہ اور سنت مطہرہ کی روشنی میں حضرت فضل عمر نے بادشاہوں اور رؤساء کو دعوت
حق کے فرض کو بھی ہمیشہ پیش نظر رکھا اس مجموعہ میں تحفہ شہزادہ ویلیز کے نام سے دعوت ولیز"
الی اللہ کا ایک پُر اثر مرقع زیب اشاعت ہے ۔ حضور پرنس آف ویلیز کو خطاب کرتے ہوئے
( جو حقیقت میں ساری عیسائی دنیا سے خطاب ہے ) فرماتے ہیں :-
" ہم یقین رکھتے ہیں کہ اسلام کی برکات ہمیشہ کے لئے جاری ہیں اور ہم وثوق سے
کہہ سکتے ہیں۔ کہ اگر اب بھی مسیحی دنیا اسلام اور مسیحیت کا اثر دیکھنے کے لئے تیار ہو ۔ تو
اللہ تعالیٰ اچھے درخت میں اچھے پھل لگا کر دکھا دے گا ۔۔۔۔۔۔ آپ اپنے رسوخ سے
کام لیکر پادریوں کو تیار کریں جو اپنے مذہب کی سچائی کے اظہار کے لئے بعض مشکل امور
کے لئے دعا مانگیں۔ اور بعض ویسے ہی مشکل امور کے لئے جماعت احمدیہ بھی اللہ تعالیٰ
کے حضور التجاء کرے ۔۔۔۔۔۔ پھر آپ دیکھیں کہ اللہ تعالی کسی کی سنتا ہے اور کس کے
منہ پر دروازہ بند کر دیتا ہے اور اگر وہ الیسا نہ کر سکیں اور ہر گز نہ کرینگے۔ کیونکہ انکے
دل محسوس کرتے ہیں کہ خدا کی برکتیں ان سے چھین لی گئی ہیں ۔ تو پھر آپ سمجھ لیں کہ
خدا نے مسیحیت کو چھوڑ دیا ہے اور اسلام کے ساتھ اپنی برکتیں وابستہ کرلی ہیں ۔
اس جلد کی تیاری میں بھی مکرم
وں
نے بہت ہی محنت، دلی لگن اور اخلاص سے خاکسار کی گراں قدر امداد
فرمائی ہے ۔ فَجَزَاهُمُ اللهُ أَحْسَنُ الْجَزَاءُ
تعارف کتب
۔
کا تحریر کردہ ہے ۔ خاکسار ان کا بھی دلی شکریہ ادا
کرتا ہے ۔ خدا تعالیٰ ان سب دوستوں کے علم و معرفت میں برکت عطا فرمائے اور اپنے فضلوں
اور رحمتوں سے نوازے اور ہمیں جلد از جلد اس روحانی مائدہ اور قیمتی خزانے کو پایہ تکمیل
پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین