تعارف کتب

انوارالعلوم (جلد 6)

پسته
انوار العلوم جلد 4
بسته
تعارف کتب
تعارف کتب
یہ انوار العلوم کی چھٹی جلد ہے جو سید نا حضرت فضل عمر خلیفہ المسیح الثانی کی
مارچ 191 نہ سے مارچ ۱۹۲۳ یہ تک کی تحریرات و تقاریر پر مشتمل ہے۔
ضرورت مذهب
مارچ شانہ کو ایک مقدمہ میں شہادت کی غرض سے سیدنا حضرت مصلح موعود لاہور تشریف لے
گئے ۔ اور ۴ سے ۷ ر مارچ تک وہاں مقیم رہے ۔ ۵ مارچ کو کالج کے بعض طلباء نے حضور سے
ملاقات کے دوران مندرجہ ذیل تین سوالات پوچھے۔ اوّل ، مذہب کی کوئی ضرورت نہیں نہ اس
سے کوئی فائدہ ہے۔ ہاں لوگ اگر اس کو بعض ظاہری فوائد حاصل کرنے کے لئے اختیار کر لیں و برا نہیں۔
دوم یہ کہ دیگر مذاہب میں بھی بعض ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جو پیشگوئیاں کرتے ہیں پھر اسلام کی
یہ خصوصیت نہ رہی ۔ سوم یہ کہ حضرت مرزا صاحب کے سلسلہ کا پھیلنا ان کی صداقت کا ثبوت
نہیں کیونکہ روس میں لینن کو بھی بڑی کامیابی ہوئی ہے۔

انوار المعلوم جلد 4
۲
تعارف کتب
حضور نے ان تینوں سوالوں کے نہایت آسان پیرا یہ میں مدل جواب ارشاد فرمائے اور
بتایا کہ مذہب کی ضرورت کا سوال خدا کی ہستی سے وابستہ ہے اگر خدا ہے تو مذہب کی بھی ضرورت
ہے اور خدا کی ہستی کا ثبوت اُس کا اپنے بندوں سے کلام کرنا ہے اور اس دور میں حضرت مسیح موعود
کی پیشگوئیاں پوری ہو رہی ہیں اور خدا تعالیٰ کی ہستی کا ثبوت فراہم کر رہی ہیں۔
دوسرے سوال کے جواب میں حضور نے بتایا کہ انبیاء اور دیگر لوگوں کی پیشگوئیوں میں بنیادی
فرق یہ ہوتا ہے کہ دوسرے لوگ اپنے علم کی بناء پر پیشنگوئیاں کرتے ہیں اور وہ قیاس کا رنگ رکھتی
ہیں جبکہ انبیاء کی پیشگوئیاں خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہیں۔ مخالف حالات میں ہوتی ہیں ان کے
بہت سے پہلو ہوتے ہیں۔ اُن میں شوکت اور حاکمانہ اقتدار ہوتا ہے۔
تیسرے سوال کے جواب میں حضور نے بیان فرمایا کہ حضرت مرزا صاحب کو جو ترقی حاصل ہوئی
اس ترقی کے بارے میں حضرت مرزا صاحب کا دعویٰ پہلے سے موجود ہے اور اس کے مطابق ہی
ترقی ہوئی ہے اس لئے یہ کہنا غلطہ ہو گا کہ حضرت مرزا صاحب کی ترقی ان کی صداقت کی علامت
نہیں۔
موزانہ مذاہب
حضرت مصلح موعود کی یہ ایک مختصر تقریر ہے جو حضور نے 9 مارچ نہ کو بمقام مالیر کوٹلہ
حضرت نواب محمد علی خان صاحب کے شہر والے مکان میں فرمائی تھی ۔
اس تقریر میں حضور نے خدا کی ذات وصفات ، کلام الہی ، فرشتوں کے وجود اور بحث وصفات ، وجود اور بعث
بعد الموت سے متعلق مذاہب میں پائے جانے والے اختلافات کو پیش فرما کر عوام الناس کی
مذہب سے بے خبری اور مذہب کی ضرورت کو بیان فرمایا ہے۔ اور صداقت اسلام پر ایک محکم
a

انوار العلوم جلد 4
تعارف کتب
دلیل سورہ نور کے رکوع شے کی روشنی میں یہ بیان فرمائی ہے کہ اسلام کے ماننے والے دنیا میں معزز
و مکرم ہوں گے اور ان کو ایسی روشنی دی جائے گی جس کے مقابلہ میں دنیا میں تاریکی ہوگی اور اس
کیا کے مقابل میں ہی تاریخی ہوگی
دلیل کے ثبوت میں حضور نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس کو پیش فرمایا ہے کہ کس طرح
اللہ تعالیٰ نے آپ کو باوجود ہزار مخالفتوں کے غلبہ عطا فرمایا اور آپ کے متبعین کو قیصر وکسری با کی سلطنتیں عطا فرمائیں ۔ اور اس دور میں جبکہ خدا کا پیارا مذہب اسلام میٹ رہا تھا ۔
اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود کو مبعوث فرما کر اسلام کی خدمت اور حفاظت کا ایک ذریعہ
تعالی نے مسیح موعود کو موت قرار اسلام کی خدمت اور حفاظت کا اوا
عطا فرما دیا ہے اور آج مسلمانوں کے پاس اسلام کی صداقت کا اگر کوئی ثبوت ہے تو وہ حضرت
مرزا صاحب کا وجود ہے۔ کیونکہ آپ بھی خدا تعالیٰ کے وعدوں کے مطابق ادنیٰ حالت سے
بلند سے بلند تر
تر کئے جا رہے ہیں۔
(۳)
معیار صداقت
قادیان کے غیر احمدیوں نے اور مارچ ۹۲۱ ائہ کو ایک جلسہ کیا جس میں مولوی ثناء اللہ صاحب
امرتسری ایڈیٹر " الحدیث مولوی محمد علی صاحب روپڑی ، مولوی میر محمد ابراہیم صاحب سیالکوٹی
مولوی انور شاہ صاحب کا شمیری مدرس اعلیٰ دیو بند اور مرتضی حسن صاحب در بھنگوی و غیر ہم نے
نہایت دل آزار اور اشتعال انگیز تقاریر کیں ۔ ان کے جواب میں سیدنا حضرت مصلح موعود نے ۲۱ را در ۱۲
مارچ کی درمیانی شب نو بجے سے گیارہ بجے تک پر جلال و پر شوکت انداز میں مرزا گل محمد صاحب ابن
مرزا نظام الدین کے مکان کے صحن میں یہ تقریر فرمائی جس میں حضور نے مذکورہ جلسہ میں ہونے والی
تقاریر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ذات اقدس پر لگائے جانے والے ناپاک الزامات و
اعتراضات کا رد فرمایا اور پیچھے مدعی کی صداقت کو پہچاننے کے لئے قرآن کریم کی رو سے یہ
معیار پیش فرمایا کہ :-
ا پیچھے مدعی کا ماضی بے عیب و بے نقض اور روشن ہوتا ہے ۔

انوار العلوم جلد 4
تعارف کتب
کے
۲۔ پیچھے مدعی کو خدا تعالیٰ کی طرف سے نصرت عطا کی جاتی ہے اور اس کے دشمنوں کے منصوبوں
۔
کو خاک میں ملا دیا جاتا ہے ۔
خدا کے رسول غالب کئے جاتے ہیں ۔
اس معیار پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کو پرکھ کر حضور نے یہ بتایا ہے کہ تینوں زمانے
ماضی، حال اور مستقبل حضرت مرزا صاحب کی صداقت کی گواہی دے رہے ہیں۔
ه بیعت کرنے والوں کے لئے ہدایات
۱۹۲۱
میٹی شہ کو جونا گڑھ (گجرات، کاٹھیا واٹر سے آئے ہوئے ایک صاحب حضرت
خلیفہ امسیح کی خدمت میں حاضر ہو کر حضور کے دست مبارک پر بیعت کر کے سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوئے
حضور نے ان کی بیعت سے قبل ایک تقریر فرمائی جو اخبار الفضل قادیان نے اپنی ۳۰ رمنی نہ
کی اشاعت میں سلسلہ احمدیہ میں داخلہ" کے عنوان سے شائع کی۔ یہ تقریر مندرجہ بالا عنوان کے
ساتھ اس جلد میں شامل کی جا رہی ہے ۔ جار
حضرت مصلح موعود نے اپنی اس تقریر میں احمدیت میں داخل ہونے کی غرض یہ بیان فرمائی ہے
کہ لوگوں میں تقویٰ، طہارت پیدا کرنا اور انہیں برائیوں اور فواحش سے بچا کر اسلام پر قائم کرنا
ہے ۔ علاوہ ازیں حضور نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نے الہ علیہ ک
شان اور آپ کی صداقت کے تین دلائل پیش فرماتے ہیں۔ بعض وہ عقائد جو بیعت کرنے سے
قبل معلوم ہونے ضروری ہیں انہیں پیش کرتے ہوئے حضور نے بیعت کرنے کے بعد عائد ہونے
والی ذمہ داریوں کی طرف بھی توجہ دلائی ہے۔

انوار العلوم جلد 4
تعارف کتب
آئینه صداقت
یہ کتاب سید نا حضرت مصلح موعود نے دسمبر ۹ہ میں تحریر فرمائی جس میں حضور نے مولوی
محمد علی صاحب ایم اے کی انگریزی کتاب THE SPLIT سے پیدا ہو سکنے والے شکوک و شبہات
اور غلط فہمیوں کا ازالہ کرنے کے علاوہ اختلافات سلسلہ کی تاریخ کے صحیح حالات پر تفصیل کیسا تھ
روشنی ڈالی ہے ۔
حضور کی اس تصنیف کا انگریزی ترجمہ THE TRUTH ABOUT THE SPLIT کے
نام سے کلکتہ سے ۱۹۲۳ء میں شائع ہوا تھا۔
اس تصنیف کی غرض بیان کرتے ہوئے حضور تحریر فرماتے ہیں :-
مولوی محمد علی صاحب ایم اے نے اپنی کتاب دی سپلٹ THE SPLIT میں۔۔۔
اس مسئلہ کو لکھ کر ایسے ممالک میں شائع کیا ہے کہ جن کو ان مسائل کے علم سے کچھ فائدہ مال میں کہ کو
نہیں ہوسکتا تھا ۔ بلکہ جہاں ان خیالات کی اشاعت سے احمدیت کی ترقی کو نقصان پہنچ
سکتا تھا۔ اسلئے مجبوراً مجھے بھی ان کی تحریر کا جواب لکھ کر ان ممالک میں شائع کرنے کی
ضرورت معلوم ہوئی ۔ تاکہ وہ زہر جو انہوں نے اپنی تحریر کے ذریعہ لوگوں کے دلوں
میں پھیلایا ہے اُس کا تریاق ہو اور راستی کے طالبوں اور صداقت کے دلدادوں کے
لئے صراط مستقیم کی طرف ہدایت کا کام دے "
حضرت مصلح موعود کی یہ تصنیف دو ابواب یا حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلے باب میں حضور نے
تین بنیادی مسائل نبوت حضرت مسیح موعود ، غیر احمدیوں کی تکفیر کا مسئلہ اور پیشیا پیشگوئی ہے
اسمه احمد
کے مصداق پرتفصیلی بحث فرمائی ہے۔ علاوہ ازیں مولوی محمد علی صاحب نے اپنی کتاب
میں اختلافات سلسلہ کے بیان کرنے میں جن بارہ غلط بیانیوں سے کام لیا ہے ان کی مدلل انداز میں
تردید فرمائی فرمائی ہے اور تحریری ثبوت پیش فرما کر ان کا بطلان ثابت فرمایا ہے اور جن امور کے متعلق
تحریری شهادت پیش نہیں کی جاسکتی صرف زبانی شہادت سے ہی ان امور کا فیصلہ ہوتا ہے ان
کے متعلق حضور نے مولوی صاحب کو ان الفاظ میں چیلنج دیا ہے کہ :-
" میں مولوی محمد علی صاحب کو چیلنج دیتا ہوں کہ اگر وہ ان کے متعلق میرے بیان
"

انوار العلوم جلد 4
4
تعارف کتب
کو جھوٹا قرار دیتے ہیں تو قسم کھا کر بیان کریں کہ میں نے ان کے بیان کرنے میں جھوٹ
سے کام لیا ہے ۔
کتاب کے دوسرے باب میں حضور نے اختلافات سلسلہ کی تاریخ کے صحیح او حقیقی حالات
بیان فرمائے ہیں اور اپنی اس تصنیف کا اختتام ان الفاظ میں کیا ہے ۔
الا
مولوی محمد علی صاحب قادیان سے چلے گئے اور اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت اور
اپنے جلال کا ایک زبر دست ثبوت دیا ۔ اور اس نے اپنی ذات کو تازہ نشانوں سے
پھر ظاہر کیا اور وہ اپنی تمام شوکت سے پھر جلوہ گر ہوا اور اس نے علی رؤوس الاشهار
پکار دیا کہ احمدیت اس کا قائم کیا ہوا پودا ہے اس کو کوئی نہیں اکھاڑ سکتا۔ خلافت
اس کا لگایا ہوا درخت ہے اس کو کوئی نہیں کاٹ سکتا ۔ اس عاجز اور ناتواں وجود کو
اسی نے اپنے فضل اور احسان سے اس مقام پر کھڑا کیا ہے۔ اس کے کام میں کوئی
نہیں روک ہو سکتا ۔
☺
५
ہستی باری تعالی
حضرت مصلح موعود خلیفہ المسیح الثانی نے جلسہ سالانہ امہ کے موقع پر ہستی باری تعالی "
کے موضوع پر حقائق و معارف سے پُر ، بصیرت افروز انداز میں ایک عالمانہ اور جامع
تقریر فرمائی ۔
حضرت مصلح موعود نے اپنی اس تقریر میں بستی باری تعالیٰ کے آٹھ دلائل اور ان پر پیدا
ہونے والے اعتراضات کے جواب ارشاد فرمائے ہیں۔ خدا تعالیٰ کی صفات سے خدا کی ہستی
کا ثبوت فراہم فرمایا اور صفات الہیہ کی اقسام بھی بیان فرمائی ہیں ۔ اللہ تعالی کے متعلق اہلِ یورپ
کے خیالات ، زرتشتیوں کے خیالات ، ہندوؤں کے خیالات اور آریوں کے تصورات کے بالمقابل
اسلام کی خدا تعالیٰ سے متعلق تعلیمات تفصیل سے بیان فرمائی ہیں ۔
علاوہ ازیں حضور نے اپنی اس تقریر میں شرک کی تعریف اور اس کی اقسام بیان کرتے ہوئے
اس کا رد بھی فرمایا ہے اور رویت الہی ، رویت کے مدارج و درجات اس کے فوائد اور اس
رویت کے حصول کے طریقی و ذرائع بھی بیان فرمائے ہیں۔

انوار العلوم جلد 4
4
تعارف کتب
تحفه شهزاده و نیز
۱۹۳۶
برطانیہ عظمیٰ کے ولی عہد شہزادہ ویلیز دسمبر ۱۹۲۱ لہ میں ہندوستان کے دورے پر آئے۔ یہ
و ہی شہزادہ ہیں جو بعد میں ایڈورڈ ہشتم کہلائے اور نہ میں چرچ آف انگلینڈ سے اختلاف
کر کے تخت سے دستبردار ہو گئے اور ڈیوک آف ونڈسر کہلائے۔ سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی
نے ان کی ہندوستان آمد کے وقت " تحفہ شہزادہ ونیز" کے عنوان سے ایک کتاب تصنیف فرمانی
حضور کی تجویز کے مطابق جماعت احمدیہ کے ۳۲۲۰۸ ممبروں نے ایک آنہ فی کس جمع کر کے اس
کتاب کی اشاعت کا انتظام کیا اور جماعت احمدیہ کے ایک وفد نے لاہور میں ۲۷ فروری ۱۲۷
۱۹۲۲نہ کو گورنمنٹ پنجاب کے توسط سے پرنس آف و تمیز کی خدمت میں ایک ایڈریس کے ساتھ یہ
کتاب اسلام کے بے نظیر تھنے کی صورت میں پیش کی ۔
حضرت مصلح موعود نے اس مختصر عالمانہ تصنیف میں حکومت وقت سے وفاداری کے اظہار
کے علاوہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کے مختصر حالات ، سلسلہ
احمدیہ کی تعلیم ، تاریخ اور اس کے قیام کی غرض بیان فرمائی ہے آخر میں سنت رسول پر عمل پیرا
ہوتے ہوئے برطانیہ کے تخت و تاج کے وارث تک اسلام کا پیغام نہایت موثر رنگ میں پہنچا
کر ایسے اسلام کی طرف دعوت دی ہے ۔
ه۔
شہزادہ ولیز نے حضور کی طرف سے پیش کئے گئے اس تحفہ کو قبول کیا اور اپنے چیف
سیکرٹری کے ذریعہ اس کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

انوار العلوم جلد 4
دعوت علماء
تعارف کتب
مارچ 9 ای میں قادیان کے غیر احمدیوں نے اپنا سالانہ جلسہ منعقد کیا۔ سیدنا حضرت
خلیفہ البیع الثانی نے اس جلسہ پر آنے والے غیر از جماعت علماء کو تحقیق حق اور تبادلۂ خیالات
کے لئے دعوت علماء کے عنوان سے ۲۵ مارچ کو ایک خصوصی پیغام تحریر فرمایا :
حضور نے اپنے اس پیغام میں علماء کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ چونکہ ہمارا اختلف دنیادی
نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے لئے ہے ۔ لہٰذا اس اختلاف کو اسی رنگ میں بٹانے کی کوشش کرنی
چاہئے جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے منشاء کے مطابق ہو۔ حضور نے علماء کو یہ مخلصانہ مشورہ
دیتے ہوئے باہم فیصلہ کے درج ذیل تین طریق پیش فرمائے۔
اول یہ کہ یہ علماء حضرت مرزا غلام احمد مسیح موعود علیہ السلام کے دعوی کو منہاج نبوت پر
پر کھیں اور غور کریں کہ کیا جھوٹے آدمیوں سے اللہ تعالیٰ کا سلوک نہیں ہوا کرتا ہے جو آپ سے
ہوا اور کیا جھوٹے لوگ اسلام کی اسی طرح خدمت کیا کرتے ہیں جس طرح آپ نے کی ہے۔
علاوہ انہیں مدعی نبوت کی دعوئی سے پہلے کی زندگی اور اس کا کثرت سے غیب کی خبروں پر
اطلاع پانا اور افتراء کرنے والے کا ناکام ہونا ان تمام امور پر قرآنی معیار کے مطابق حضرت مسیح موعود
لیہ السلام سے دعاوی کی تحقیق کریں اور اگر اس طریق پر عمل کریں گے تو اللہ تعالی ان پر حق کھول دیا ۔
دوسرا طریق حضور نے یہ بیان فرمایا ہے کہ اگر اس مندرجہ بالا طریق سے تسلی و تشفی نہ ہو تو پھر ایک جلسہ
عام کیا جائے جس میں ایک نمائندہ ان علماء کی طرف سے ہوا اور ایک احمدیوں کی طرف سے ہو اور
اختلافی مسائل پر تبادلہ خیال ہو جس کا اصل مقصد صرف مباحثہ و مناظرہ نہیں بلکہ حق کی تلاش ہو۔
تیسرا طریق یہ ہے کہ اگر یہ مندرجہ بالا صورت فیصلہ بھی منظور نہ ہو تو قرآن کریم کے حکم کے مطابق
مباہلہ کر لیا جائے۔ تاکہ ان لوگوں کو جو قوت فیصلہ نہیں رکھتے ، فیصلہ کرنے میں مدد ملے۔

ضرورت مذہب
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

آج 10 میں سے 10 باقی