حضرت مسیح موعودؑ اور دوسرے لوگوں کی پیشگوئیوں میں فرق

انوارالعلوم (جلد 6)

انوار العلوم جلد 4
A
ضرورت مذہب
قبل از وقت اطلاع دے دی تھی کہ یہ سب فتنے دور ہو جائیں گے اور کوئی نقصان نہ پہنچائیں گے۔
چنانچہ خدا کے فضل سے اسی طرح ہوا ۔ دنیا آپ کی جماعت کو مٹانا چاہتی تھی مگر کچھ نہ کر سکی اور آپکی
جماعت دن بدن به بڑھتی گئی ۔ گئی۔ آپ نے کہا کہ میں ایک معمولی آدمی ہوں کوئی دنیا وی عزت و وجاہت نہیں
رکھتا طاقت و شوکت نہیں رکھتا لیکن خدا نے مجھے بتایا ہے کہ مجھے عزت ملے گی اور تمام دنیا میں میرے
ماننے والے پھیل جائیں گے۔ اب دیکھ لو یہ بات کس طرح پوری ہو رہی ہے ۔
اسی طرح آپ کو خبر ملی ۔ طاعون آئے گی اور ملک میں پھیلے گی اور قادیان میں بھی آئیگی مگر میرا مکان
محفوظ رہے گا چنانچہ اس مکان کے ارد گرد طاعون پڑی مگر اس مکان کو ہمیشہ خدا نے محفوظ رکھا۔ یہ
تو اس دنیا کے فوائد ہیں جو مذہب کے ذریعہ حاصل ہوتے ہیں اور آخرت کے فوائد بے شمار اور بے اندازہ
ہیں اور اس دنیا کے بعد اسی طرح حاصل ہوتے ہیں جیسے آپ لوگ اب اس لئے پڑھتے ہیں کہ آئیندہ
فائدہ اُٹھائیں یہ نہیں کہ آپ کا اب پڑھنا وقت کا ضائع کرنا ہے۔ پس ظاہر ہے کہ مذہب کی ضرورت
ہے اور اگر صحیح طریق سے جو اسلام بتاتا ہے اس پر عمل کیا جائے تو خدا مل جاتا ہے اور اس دنیا میں
بھی جو خدا سے تعلق رکھتا ہے وہ فائدہ اٹھاتا ہے ۔ آئندہ بھی اس کو انعام ملیں گے ۔
دوسری بات کسی چیز کے متعلق اس کی ذاتی خوبیاں ہیں۔ سو ہمارا دعوی ہے کہ اسلام میں ذاتی
خوبیاں بھی اتنی اور ایسی ہیں جو اور کسی مذہب میں نہیں پائی جاتیں ۔ اس وقت مسلمان کہلانے والوں کے
اعمال کے جو بڑے نتائج نکل رہے ہیں ان کی وجہ سے اسلام پر الزام نہیں آسکتا۔ کیونکہ اسلام کے بتائے
ہوئے طریق کے خلاف چلنے سے ایسا ہو رہا ہے ۔ اس کے بعد حسب ذیل سوالات ہوئے۔
اول یہ کہ دیگر مذاہب میں بھی بعض ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جو پیشگوئیاں کرتے ہیں، پھر اسلام
کی یہ خصوصیت نہ رہی ۔
دوم حضرت مرزا صاحب کے سلسلہ کا پھیلنا ان کی صداقت کا ثبوت نہیں۔ کیونکہ روس میں لین
کو بھی بڑی کامیابی ہوئی ہے ۔
حضرت مسیح موعود اور دوسرے لوگوں کی پیشگوئیوں میں فرق حضرت خلیفہ المسیح نے
فرمایا ۔ پہلے سوال کا جواب
یہ ہے کہ اگر چہ بعض مذاہب کے لوگ پیشگوئی کے منکر ہیں مگر کبھی کبھی لوگ پیشگوئیاں شائع کرتے رہتے
ہیں لیکن وہ یہ نہیں کہتے کہ یہ ہمارے مذہب کی تعلیم اور خصوصیت ہے بلکہ وہ کہتے ہیں کہ ہمارا عل یہ کہنا
ہے۔ تمام منجم میں کہتے ہیں کہ ہم اپنے علم کی بناء پر پیشگوئی کرتے ہیں خدا کی طرف سے نہیں کہتے یورپ
لبيت

انوار العلوم جلد 4
१
ضرورت مذہب
کے جو لوگ اس علم کے ماہر ہیں وہ اپنے آپ کو کسی مذہب کا قائمقام نہیں بتاتے۔ بلکہ پیشگوئی کرنے
کو نتیجہ علم بتاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جو اس طرح مشق کرے گا اور اس علم کو جان لے گا وہ خواہ
کوئی بھی ہو اور کسی بھی مذہب کا ہو پیشگوئی کر سکے گا۔
پھر ایسے لوگ جو پیشگوئیاں کرتے ہیں اور جو پوری ہو جاتی ہیں وہ ایسی ہوتی ہیں جن کے حالات
پیدا شدہ ہوتے ہیں ۔ مثلاً ایک طالب علم روز پڑھتا ہے ۔ بہت ہی ہوشیار ہے اس کا واقف اکر
کہتا ہے کہ یہ پاس ہو جائیگا اور وہ پاس ہو بھی جائے تو یہ کوئی بڑی بات نہیں۔ یہ قیاس ہے
اور قیاس بھی بعض اوقات درست ہوتا ہے۔ لیکن ایک ایسی بات جس کے حالات پیدا شدہ نہ
ہوں۔ بلکہ مخالف ہوں ۔ مثلا ایک ایسا لڑکا جو اسکول نہ جاتا ہو۔ اس کے متعلق کہا جائے کہ پاس
ہوگا اور وہ پاس ہو جائے تو یہ پیشگوئی یہ پیشگوئی ہوگی پھر ایک خبر کے دو یا تین یا چار پہلو ہوں مگر اس کا ایک پہلو معین
کر دیا جائے اور وہی پورا ہو تو یہ پیشگوئی ہوگی اور بعض دفعہ پیشگوئی میں سینکڑوں پہلو بھی ہو سکتے ہیں اوروہی ہوتو
مثلاً سو آدمی دوڑیں اور ایک کے متعلق کہا جائے کہ وہ سب سے آگے نکلے گا اور وہ نکل بھی جائیے
تو یہ ایسی پیشگوئی پوری ہو گی جس کے سو پہلو تھے منجم جو پیشگوئی کرتے ہیں اس کے پہلو نہیں ہوتے
اور وہ اپنے متعلق بھی نہیں بتا سکتے کہ اس خبر کے پورا ہونے کا ان پر کیا اثمہ ہو گا بسا اوقات وہ زلزلہ
کی خبر دیتے ہیں ۔ یا بیماری کی خبر دیتے ہیں۔ مگر خود بھی اسی کے ذریعہ ہلاک ہو جاتے ہیں۔ لیکن
انبیاء کی پیشگوئی میں یہ بات نہیں ہوتی ۔ وہ مخالف حالات میں ہوتی ہے اور اس کے بہت
سے پہلو ہوتے ہیں۔ اور اس میں ایک شوکت پائی جاتی ہے اور حاکمانہ اقتدار ہوتا ہے ۔ مثال
کے لئے حضرت مسیح موعود کی بنگال کے متعلق پیشگوئی دیکھئے تقسیم بنگال کے متعلق جب پارلیمینٹ
فیصلہ کر چکی تھی کہ بحال رہیگی اور بنگالی مایوس ہو چکے تھے۔ تو اس وقت حضرت مسیح موعود نے خدا تعات
سے علم پا کر خبر دی کہ پہلے بنگالہ کی نسبت جو کچھ حکم جاری کیا گیا تھا اب ان کی دلجوئی ہوگی ۔ اس
خر کو بنگالیوں نے اس قدر حیرت اور استعجاب سے سنا کہ ایک بنگالی اخبار نے لکھا گورنمنٹ تو
بار بار کہ رہی ہے کہ جو کم جاری کیا گیا ہے وہ فیصل شدہ ہے اور اس میں اب کسی قسم کی ترمیم نہیں
ہو سکتی لیکن پنجاب سے ایک پاگل کی آواز آتی ہے کہ اس کے متعلق بنگالیوں کی دلجوئی ہوئی مگر
با وجود ان فیصلوں کے خدا کا جو منشاء تھا وہ پورا ہوا ۔ اور بنگالیوں کی دلجوئی کے لئے اس حکم میں
تذکره صفحه ۵۹۶ - ایڈیشن چهارم

انوار العلوم جلد 4
۱۰
ضرورت مذہب
ترمیم کی گئی۔ پھر بعض دفعہ پیشگوئی میں کئی مرکب پہلو ہوتے ہیں ۔ مثلاً حضرت مولوی نور الدین صاحب
کا جب ایک لڑکا فوت ہوا تو مخالفوں نے اس پر ہنسی اُڑائی ۔ اس وقت حضرت مسیح موعود نے خدا
سے علم پا کر پیشنگوئی کی کہ مولوی صاحب کے ہاں ایک لڑکا ہوگا جو تیرہ تا اٹھارہ سا سال کی عمر کو پہنچے گا۔
چنانچہ غلام کا لفظ اس کے لئے آیا تھا۔ پھر وہ موٹا ہوگا۔ آنکھیں اس کی بڑی بڑی ہونگی۔ خوش رنگ
ہوگا ۔ اس کی ٹانگوں پر پھوڑوں کے نشان ہونگے ۔ اس وقت مولوی صاحب کی عمر قریباً ساٹھ سال
کی تھی ۔ اس لئے ایک تو اس میں مولوی صاحب کی عمر کی پیشگوئی تھی۔ دوسرے بچے نہیں بچتے تھے
اور تھے۔ خلاف کہ وہ زندہ رہیگا اور اور کمزور ہوتے تھے ۔ اس کے خلاف بتایا گیا کہ وہ زندہ رہیگا اور برخلاف دوسروں کے مضبوط ہو گا
پیروں
چنانچہ وہ بچہ ہوا۔ اور جس قدر علامات بتائی گئی تھیں۔ وہ ساری اس میں پائی گئیں ۔ پھر آپ نے وہ ۔
زلزلہ کی پیشگوئی کی اور فرمایا کہ میری جماعت کی اس سے ترقی ہو گی ۔ اس زلزلہ سے دھرم سالہ میں
کہ میری
وہ اس میں پائی
تباہی پڑی۔ وہاں ایک احمدی پر جھوٹا مقدمہ تھا جو حضرت مسیح موعود کو دعا کیلئے لکھا کرتا تھا ور آپ اس کیلئے دعا
فرماتے تھے جب زلزلہ آیا و مجسٹریٹ کی مدعی سب دب کر کے گرامی کو کوئی نقصان پہنچا کیا یہ خدا کا عرف
نہیں تھا اور یہ کہنا کہ فلاں نے بھی چونکہ ترقی کی ہے ۔ اس لئے حضرت مرزا صاحب کی ترقی ان کی ۔
صداقت کی علامت نہیں غلطی ہے۔ کیونکہ اگر کسی اور نے ترقی کی ہے تو اس کا قبل از ترقی دعویٰ نہ
تھا کہ مجھے کامیابی حاصل ہو گی اگر وہ کامیاب نہ ہوتا تو اس کی ذات پر کوئی اثر نہ پڑتا لیکن حضرت
مرزا صاحب کا تو قبل از وقت دعویٰ موجود ہے اور اس کے مطابق آپ کو ترقی حاصل ہوئی ہے ۔
حضرت مرزا صاحب کے مقابلہ میں دوسرے لوگوں کی ایسی مثال ہے جیسے چند لڑکے دوڑیں ۔ ان
میں سے کسی نے تو آگے نکلنا ہی ہے مگر حضرت مرزا صاحب کی مثال انہی ہے جیسے دوڑ نے
وہ
والوں میں ایک کے میں سب سے آگے بڑھ جاؤنگا اور اپنے خلاف حالات ہونے کے باوجود
آگے بڑھ جائے اس کی مثال یہ ہے کہ حضرت صاحب کی لاہور کے جلسہ موتسو میں تقریر پڑھی گئی جس کے
متعلق قبل از وقت آپ نے اشتہار کے ذریعہ اعلان کر دیا تھا کہ میرا مضمون سب سے بالا ر ہیگا
چنانچہ جس قدر مضمون اس جلسہ میں پڑھے گئے ان سے بالا رہا۔ اور مخالفین نے اس بات کا اعتران
کیا۔ کیا یہ کسی کے اختیار میں ہے کہ اس طرح اعلان کر سکے ۔ انسان کیسے تجویز کر سکتا ہے کہ سب
مذاہب کے وکیل میرے مقابلہ میں کچھ نہیں کر سکیں گے ۔
( الفضل ۱۴ مارچ ۱۹۲۱ ه )

موازنہ مذاہب
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

آج 10 میں سے 10 باقی