پنجاب کے ایک مشہور پیر صاحب کا بے اصولاپن
انوارالعلوم (جلد 6)
انوار العلوم جلد 4
۴۶
معیار صداقت
تیسری سے جنگ رکھے اس وقت تک کبھی امن نہ ہو گا، جرمن و فرانس کی جنگ اسی لئے ہوئی جب ایک طرف
دھڑا بندی ہوئی تو دوسری طرف بھی ایسا ہی ہوا ۔ یہ طریق امن کے بحال کرنے کا غلط ہے۔ ہم لوگ ساری دنیا
ے مل کرنا چاہتے ہیں ہم ایک کو پامال کرنے کے لئے دوسرے سے صلح نہیں کر سکتے۔ بلکہ ہم سب سے
صلح کے خواہاں ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ہم کہتے ہیں کہ ہندو مسلم اتحاد ہی کی ضرورت نہیں بلکہ ساری دنیا سے اتحاد
اور صلح کرو تب کامیابی ہوگی ۔
پنجاب پنجا کے ایک مشہور پیر صاحب کا بے اصول این یا ان لوگوں کا بے اصول این ہے کہ کتے
کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ یہ حالت
انکی سیاسی طور پر ہی نہیں مذہبی طور پر بھی ہے۔ پنجاب کے ایک مشہور پیر صاحب ہیں۔ ایک مقام پر
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا لیکچر تھا۔ انھوں نے احمدیوں سے کلام کرنے والے اور جو
ان کے لیکچر میں جائے اس کے نکاح کے ٹوٹنے کا فتویٰ دیدیا تھا۔ باوجود اس کے بہت سے لوگ لیکچر میں
حب
آئے اور کہا کہ نکاح تو سوار و پیہ میں پڑھا جاتا ہے یہ موقع تو پھر شاید ملے یا نہ ملے ۔ غرض ان پیر صاحب
کا یہ فتویٰ تھا مگر اس فتویٰ کے خلاف خود ان کی حالت یہ تھی کہ حضرت خلیفہ اول کے وقت میں
مجھ کو کی کام کے لئے لاہور جانے کا اتفاق ہوا ۔ میں جب واپس آرہا تھا تو لاہور کے اسٹیشن پر میرے
ساتھ میاں محمد شریف صاحب بھی تھے جو آجکل امرتسر میں ای۔ اے سی ہیں اور اور دوست بھی
تھے۔ جب ہم گاڑی کے قریب آئے تو ایک گاڑی میں سر پر سبز کپڑا ڈالے وہ پیر صاحب بیٹھے
تھے اور کھڑکی کے پاس کچھ لوگ جمع تھے۔ میاں محمد شریف صاحب نے مجھے کہا کہ میرے خیال
میں یہ فلاں پیر صاحب ہیں ۔ اگر چہ میں نے ان کو کبھی دیکھا تو نہیں مگر قرائن سے سمجھتا ہوں کہ
وہی ہیں۔ انھوں نے مشورہ دیا کہ چونکہ ہمارے بہت عید ہیں اس لئے بہتر ہو کہ آپ دوسرے کمرے
میں بیٹھ جائیں۔ مجھے ان کی یہ بات پسند نہ آئی ۔ مگر تا ہم انہوں نے اور کمرہ دیکھا اور چونکہ اور کوئی
کمرہ اس درجہ کا نہ تھا اس لئے میں اسی میں بیٹھ گیا۔ گاڑی چلنے سے پیشتر لوگوں نے کہا پیر صاب ۔
کچھ کھانا حاضر کریں۔ پیر صاحب نے کہا کہ نہیں مجھے بالکل اشتہاء نہیں، لیکن جب گاڑی علی تو اپنے
نوکر سے کہا کہ کچھ کھانے کو ہے تو مجھے دے سخت بھوک لگی ہوئی ہے ۔ اس نے کہا کہ میرے پاس
تو کچھ نہیں ۔ پیر صاحب نے کہا مجھ سے تو بھوک برداشت نہیں ہو سکتی ۔ اس نے کہا کہ میانمیر تک
صبر کریں وہاں کھانے کا بندو بست کر دونگا ۔ پیر صاحب نے کہا کہ مجھ سے وہاں تک بھی برداشت
نہیں ہو سکتی ۔ میں ان کی اس بات پر حیران ہوا کہ جب اتنی بھوک تھی اور لوگ کھانا لانے کو کہ رہے
انوار العلوم جلد 4
۴۷
معیار صداقت
سے ملنے
تھے تو اس میں شرم کی کونسی بات تھی۔ مگران کو تو گا کہ مجھے بالکل بھوک نہیں اور گاڑی چلتے ہی بیقراری کا
اظہار کرنے لگے۔ آخر اس کو کہا کہ کچھ خشک میوہ ساتھ تھا وہ ہے اس نے کہا کہ ہاں ہے۔ پیر صاحب
نے کھڑکی کے راستہ میوہ کا رومال نوکر سے لے لیا اور رومال کھول کر کھانا شروع کیا ۔ ساتھ ہی مجھ سے
باتیں کرنے لگے کہ آپ کا اسم مبارک میں نے نام بتایا کہا کہ کدھر چلے۔ میں نے کہا قادیان - کہا آپ
مرزا صاحب کے مرید ہیں ۔ میں نے کہا۔ ہاں ۔ کہا ۔ آپ رہنے والے کہاں کے ہیں ۔ میں نے بتایا کہ
قادیان کا رہنے والا ہوں ۔ پوچھا کہ کیا آپ کا مرزا صاحب سے رشتہ بھی ہے ۔ میں نے کہا کہ ہاں۔
پوچھا کیا ؟ بتایا کہ اُن کا بیٹا ہوں ۔ پیر صاحب نے کہا اچھا آپ ان کے بیٹے ہیں۔ مجھے تو آپ
ملنے کا بہت ہی اہ ہی اشتیاق تھا۔ یہ کہہ کر اپنی جگہ سے اُٹھ کر میرے سامنے آ بیٹھے اور میوہ کا رومال
میرے سامنے رکھ دیا کہ آپ بھی کھائیں ۔ اگر چہ غیرت بھی تقاضا نہیں کرتی تھی لیکن مجھے زکام تھا ۔
اس لئے میں نے کہا مجھے زکام ہے میں یہ نہیں کھاؤں گا کیونکہ اس میں ترش میوہ تھا۔ پیر صاحب
نے کہا کہ یہ سب ڈھکوسلے ہیں جو کرتا ہے خدا کرتا ہے ۔ آپ کھائیں تو سہی ۔ میں نے کہا کہ او ہو پر صات
آپ سے بڑی غلطی ہوئی کہنے لگے کیا؟ میں نے کہا یہ بات آپ کو لاہور کے اسٹیشن پر تبانی چاہئے
تھی ۔ آپ بھی نہ ٹکٹ لیتے اور میں بھی نہ لیتا۔ مجھے خدا نے قادیان پہنچانا ہوتا تو پنچا دیتا اور آپ کو
امر تسر کم از کم پیسے تو بچتے ۔ کہنے لگے آخر یہ تو اسباب کی رعایت ہے۔ میں نے کہا اسی طرح یہ بھی رعای
اسباب ہے۔ تب پیر صاحب بولے کہ ہاں یہی میرا مطلب تھا۔ مگر کھانے کے لئے پھر اصرار کرتے رہے
آخر انھوں نے کہا کہ ان خشک انجیروں کا تو کچھ حرج نہیں۔ آخر میں نے بھی اس خیال سے کہ پیر یا ۔
کی مجھ سے باتیں کرنے کی علامت میرے پاس رہے انہوں نے جو دو انجیر دیئے تھے وہ میں نے
جیب میں ڈال لئے۔ جو ایک احمدی نے مجھ سے لے لئے کہ پیر صاحب کو یہ بات یاد دلائیں لیکن میں
حیران تھا کہ آخر پیر صاحب میں یہ اتنا تغیر کیسے آگیا اور نکاح کے ٹوٹنے کے فتوے جو انہوں نے
دیئے ہوئے ہیں وہ ان کو فراموش کیوں ہو گئے ۔ اتنے میں پیر صاحب کہنے لگے کہ ایک دین کے معاملہ
میں آپ کی مدد کی ضرورت ہے ۔ میں نے کہا فرمائیے کہا کہ ایک احمدی اور ایک شخص کا مقدمہ ہے
آپ احمدی کو لکھیں کہ وہ آپس میں صلح کر لیں ۔ کیونکہ عدالت میں فریقین کو جھوٹ بولنا پڑیگا ۔ میں نے
کہا کہ احمدی اگر واقعی احمدی ہے تو وہ جھوٹ بولے گا نہیں ۔ باقی رہا میرا اس کو خط لکھنا ۔ سو جب باقی خط لکھنا۔ سوجا
تک مجھے خود معلوم نہ ہو کہ واقعات کیا ہیں میں خط کیسے لکھ سکتا ہوں ۔ انھوں نے بڑا زور دیا
کہ آپ لکھ دیں ۔ میں نے کہا کہ جب تک میں جاکر حالات معلوم نذکروں اس وقت تک میں خط لکھنے کا