تکالیف برداشت کرنے کیلئے تیار رہناچاہئے
انوارالعلوم (جلد 6)
انوار العلوم جلد 4
។
۷۹
بیعت کرنیوالوں کیلئے ہدایات
لحاظ سے کوئی قابل کشش چیز نہیں ہے کہ جسے دیکھنے کے لئے کوئی آوے ۔ ادھر مولوی کہتے ہیں کہ
جو آئے گا وہ اسلام سے خارج ہو جائے گا اور لوگوں کو روکنے میں پورا پورا زور لگا رہے ہیں
باوجود اس کے حضرت مرزا صاحب کا الہام لوگوں کو کھینچ کھینچ کر یہاں لا رہا ہے۔ کوئی کہے یہاں
سیر یہ ہوتا کہ لوگ سیر کے طور پر آجاتے ہیں مگر انہیں یہ بھی تو خطرہ ہوتا ہے کہ ایمان جاتا رہے گا کیونکہ ان
کے علماء نے فتوی دے رکھا ہے کہ جو شخص احمدیوں سے ملتا جلتا حتی کہ ان کو دیکھتا ہے وہ
اسلام سے خارج ہو جاتا ہے۔ مگر باوجود اس کے لوگ آئے اور آرہے ہیں جو ثبوت ہے اس
سلام سے
بات کا کہ يَأْتُونَ مِن كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ خدا کی طرف سے الہام ہے جو پورا ہو رہا ہے ۔
ایک اور ثبوت انبیاء کی صداقت کا خدا تعالیٰ یہ فرماتا ہے کہ ہماری ذاری تیسری دلیل میری دی ہے کہ ہم رسولوں کو ان کے مخالفین پر غلبہ دیتے ہیں اور یہ ایسی سنت ہے ہے کہ ہم رسولوں کو ان
جو کبھی نہیں بدلتی ۔
اس ثبوت کی رو سے بھی حضرت مرزا صاحب کی صداقت ثابت ہے کیونکہ ساری دنیا آپ
کے مقابلہ پر آئی اور آپ کی باتوں کو روکنا چاہا مگر آپ کا سلسلہ پھیل ہی گیا اور دن بدن پھیل
رہا ہے۔
تکالیف برداشت کرنے کیلئے تیار رہنا چاہئے یہ ایسے میر صداقت ہیں کہ جو سب انبیاء کے لئے مشترک ہیں
اور یہ سب حضرت مرزا صاحب کے متعلق پائے جاتے ہیں۔ ان کو دیکھ کر اور سمجھ کر جو شخص بعیت ور یہ مرزا صاحبه
کریگا اسے اگر کسی امر کے متعلق شبہ پیدا ہو گا تو ایسی بات ہو گی کہ کہے گا کہ مجھے اس کا علم نہیں ہیں کے ہوگا تو ہوگی گاکہ
اس کے متعلق تحقیقات کروں گا نہ کہ وہ صداقت کو چھوڑنے کے لئے تیار ہو جائے گا لیپس ہر اس
شخص کا فرض ہے جو اس سلسلہ میں داخل ہونا چاہیے کہ اس طرح سمجھ کر اور تحقیقات کر کے داخل
ہو اور جب داخل ہو جائے تو پھر خواہ اس پر کوئی مصیبت آئے اس کی پرواہ نہ کر ہے۔ اب
تو وہ مصیبتیں اور تکلیفیں نہیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وقت مسلمان ہونیوالوں کو
برداشت کرنا پڑتی تھیں۔ اس وقت تو عورتوں کی شرم گاہوں میں نیزے مارے گئے تپتی ریت
پر لٹایا گیا، اونٹوں سے باندھ کر چیرا گیا اور طرح طرح کی تکالیف پہنچائی گئیں جو ہماری جات
کو نہیں پہنچیں۔ مگر ایسا ایمان ہو کہ انسان کے کہ اگر ایسی کوئی تکلیف آئی تو بھی میں قائم رہونگا اور
اپنی جگہ سے ذرا نہ ہٹوں گا ۔ یہ خیال نہ کرے کہ اب اس قسم کی تکالیف کا زمانہ نہیں رہا اس لئے نہیں
انوار العلوم جلد 4
۸۰
بیعت کرنیوالوں کیلئے ہدایات
آئیں گی بلکہ یہ کسے کہ گو زمانہ ایسا نہیں لیکن اگر کوئی ایسی تکلیف آئے تو میں اُسے برداشت کرنے کے
تیارہ ہوں ۔ اگر مجھے وطن سے نکالا جائے گا تو نکلوں گا، اگر میرا مال چھین لیا جائے گا تو پروا نہیں کرونگا،
اگر قتل کیا جائیگا تو اس کے لئے بھی تیار ہونگا ۔
اگر چہ کم ہیں لیکن ہماری اری جماعت میں ایسی مثالیں موجود ہیں کہ اس قسم کی تکالیف کو برداشت
کیا گیا ۔ مالا بار میں ہماری جماعت ابھی کم ہے، وہاں احمدیوں کی عورتوں کا جبراً دوسری جگہ نکاح کر
دیا گیا ، جائدادیں چھین لیں اور بھی کئی جگہ طرح طرح کی تکالیف پہنچائی گئیں مگر احمد یوں نے کوئی
پرواہ نہ کی ۔
پس جب انسان صداقت کو قبول کرے تو اس طرح کرے کہ پھر اس کے لئے ہر ایک چیز
جو اُسے قربان کرنی پڑے کر دے اور جب اپنے آپ کو اس بات کے لئے تیار پائے تب بیعت
کر ہے ۔ ان باتوں کے سننے کے بعد اگر آپ بیعت کرنا چاہتے ہیں تو کر سکتے ہیں مگر پھر بھی میں سہی
نصیحت کرتا ہوں کہ خوب سوچ سمجھ کر بیعت کریں اور ان تکالیف اور مشکلات کو برداشت کرنے
کے لئے اپنے آپ کو تیار کر لیں جو انبیاء کی جماعتوں پر آتی ہیں ۔
اس پر جب موصوف نے کہا کہ میں بالکل مطمئن ہوں اور بیعت کرنے کے لئے تیار ہوں نے
تو بیعت لی گئی اور اس کے بعد حضور نے تبلیغ کرنے اور خلیفہ وقت سے زیادہ تعلق بڑھانے
کی تلقین فرمائی ۔
الفضل ٣٠ رمنی ه )
۱۹۲۱ء