مولوی صاحب کی بد تہذیبی

انوارالعلوم (جلد 6)

انوار العلوم جلد 1
۸۹
آینه صداقت
مسیح موعود کے زمانہ میں احمدی ہونے والی جماعت سے مایوس ہو کر اب غیر ملکوں کی طرف متوجہ ہوئے ہیں
مگر یاد رکھئے کہ پہلے مسیح اور اس مسیح میں فرق ہے ۔ وہ موسوی سلسلہ کا خلیفہ تھا اور یہ محمدی سلسلہ کا خلیفہ
ہے۔ پس جس طرح پہلے مسیح کی طرح دوسرا میچ سولی پر نہیں چڑھایا گیا ۔ اسی طرح پہلے مسیح کی جماعت ہیں پہلے سولی پر نہیں چڑھایاگیا۔ اسی
کے خلاف اس مسیح کی جماعت بھی ہر ایک صداقت سے پھیر دینے والی تحریک سے محفوظ رہے گی۔
عت
مون
مولوی صاحب کی بدتمندی کرنے کے لیے ہیں اس بات پر ایو سنتے ہی نہیں ہوسکتا کہ بغیر نہیں
K
مولوی صاحب اپنی سخت کلامی کی عادت کو یہاں بھی چھوڑ نہیں سکے ۔ میرے مقابلہ میں اردو میں جسقدر
اس کے لئے بطور نمونہ مشتے از خروارے مولوی محمد علی صاحب کے دو چار فقرے ذیل میں درج کئے جاتے ہیں ۔ النبوة
فی الاسلام کے صفحہ ۳۱۲ پر لکھتے ہیں :۔ " میاں صاحب کہتے ہیں۔ ماں باپ نے آنحضرت کا نام احمد نہیں رکھا تھا۔
اول تو یہ جھوٹ ہے مسیح موعود نے خود اسے تسلیم کیا ہے ؟ " پھر یہ حض جھک مارتا ہے کہ یہ پیشگوئی آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے حق میں نہیں اور پھر صفحہ ۳۱۹ پر لکھا ہے ۔ حقیقۃ النبوۃ میں یہ جھوٹ بولا کہ مجھے اس وقت بھی علم تھا
یہ کہ " گویا آپ بحث چھڑنے کے ڈر سے بھی جھوٹ لکھ دیا کرتے تھے ، لکھ دیا کرتے تھے " اور یہ کہ " ایک جھوٹ بول کر اپنے آپ
کو غلطی سے پاک کرنا چاہا اور رسالہ تبدیلی عقیدہ کا الزام بجواب مولوی محمد علی صاحب کی تبدیلی عقیدہ) میں
لکھتے ہیں :۔ " میاں صاحب اور ان کے مریدین نے ۔۔۔ آتم اور اظلم بننے کو آسان سمجھا۔ مگر شہادت حضہ کی ادائیگی
کو موت سے بدتر سمجھ کر اس کے ادا کرنے سے انکار کیا ۔۔۔۔۔ ان سیاہ باطن ظالموں نے اتنا بھی نہ دیکھا ۔۔۔۔ یہ
گروہ ان ہی کا جانشین پیدا تو نہیں ہو گیا ۔ جن کو تم کل تک مشر من فِي الْأَرْضِ کہتے تھے ۔ ان کو رباطنوں کو
جو خادمان دین کو مرتد کے نام سے پکارتے ہیں۔ بلا کر پوچھو کہ ایک شخص کے علانیہ اقرار کے ہوتے ہوتے ہو۔ ہوئے تمہارا
ایسی جرات کرنا تمہیں خدا کی لعنت کا مور د بنائے گا یا نہیں" "اگر پیر سچا ہے تو یہ گروہ دنیا کو دھوکا دینے
والا قرار پاتا ہے ۔ اور اگر اس گروہ کا مذہب وہی تھا۔ جو دین الحق میں لکھا ہے۔ تو پیر باطل کا حامی ہے ؟
آج ان باتوں سے انکار کرنا ان کی سیاہ روی کا موجب ہی نہیں ۔ بلکہ قریب ہے کہ اس انکار پر اصرار کر کے انکے
دل سیاہ ہو جائیں اور وہ خدا کی لعنت کے نیچے آجائیں اور كَفَرْتُمْ بَعْدَ إِيمَانِكُمْ کا مصداق ثابت ہوں
پھر مولوی محمد علی صاحب اپنے رسالہ مرآة الحقیقت میں میرے متعلق لکھتے ہیں : " وقت پر بازی لے جانے
کے لئے آپ ان امور کی قدر اتنی ہی کرتے ہیں۔ جیسے ایک تاش کھیلنے والا تاش کے پتوں کی قدر کرتا ہے ۔
صفحہ ۷۹ پر اور لکھتے ہیں۔ میں نے دکھانا صرف یہ ہے کہ آپ اپنی غرض کے لئے کیا کیا کچھ کر لیتے ہیں ۔ شاید
ان لوگوں میں جن کو شَر مَن تَحْتَ أَدِيمِ السَّمَاءِ ہم قرار دیتے ہیں ایسی جرات کر نیوالے کم ہی ہونگے ؟

ক
انوار العلوم جلد 4
۹۰
آئینه صداقت
مضامین انہوں نے لکھے ہیں ان میں بھی ان کی طرز تحریر نہایت مکروہ رہی ہے اور اس کے مقابلہ میں میں نے
اس ادب و احترام کو جو شرفاء میں رائج ہے کبھی نہیں چھوڑا بلکہ ان کو بھی اس کمزوری کی طرف بار بار توجہ دلائی
ہے ۔ مگر مولوی صاحب نے میری نصیحت پر کبھی کان نہیں دھرا اور ہمیشہ اس رویہ کو اختیار کئے چلے گئے ہیں
جسے انہوں نے شروع میں اختیار کیا تھا۔ غیر ممالک کے احباب تو اس امر سے واقف نہیں مگر یہاں کے
لوگ اس بات کو خوب جانتے ہیں کہ معین اشخاص کو مخاطب کر کے یا ان کا ذکر کر کے اگر کسی شخص نے مسائل
اختلافیہ پر رسائل شائع کرنے میں ابتداء کی ہے تو وہ مولوی محمد علی صاحب ہی ہیں۔ حضرت خلیفتہ المسیح کی
وفات سے چند دن پہلے آپ کی نازک حالت کو دیکھ کر مولوی محمد علی صاحب نے ایک ٹریکٹ لکھا تھا جیس
میں مسائل اختلافیہ پر پر را۔ رائے زنی کی گئی تھی اور اس ڈر سے کہ حضرت خلیفہ ہ امیج نسب کو اگر معلوم ہو گیا تو ان کی
سب کوشش اکارت جاوے گی انہوں نے کمال دانائی و ہوشیاری سے ٹریکیٹ لکھوایا اور لکھوایا اور چھپوایا۔ نہ
حضرت خلیفتہ امیج کو پڑھ کر یہ ٹرکیٹ بنایا نہ اس کے مضمون پر آگاہی دی نہ آپ سے مشورہ لیا۔ حالانکہ
احمدیوں میں یہ بات عام طور پر رائج ہے کہ اختلافی امور یا اہم مسائل پر جب کبھی کوئی رسالہ یا اشتہار لکھا جاتا
ہے تو اس کے متعلق خلیفہ وقت سے اجازت لی جاتی ہے ۔ چنانچہ خواجہ صاحب نے کفر و اسلام کے متعلق
جو مضامین لکھے تھے وہ حضرت خلیفتہ امین کو دکھائے تھے۔ کانپور کی مسجد کے متعلق کچھ لکھنے سے پہلے
پیغام صلح کے سٹاف نے خاص آدمی بھیج کر حضرت خلیفہ المسیح کی رائے طلب کی تھی۔ یہ الگ بات ہے
کہ پورے طور پر مضامین بنائیں یا نہ ۔ یا آپ کی رائے کو اس کے اصلی رنگ میں شائع کریں نہ کریں۔ گو ایک
قسم کا پردہ ضرور رکھا جاتا تھا۔ مگر اس مضمون کے متعلق دو حرفی ذکر بھی مولوی محمد علی صاحب نے
حضرت خلیفتہ المسیح الاول سے نہیں کیا ۔ حالانکہ آپ کی وصیت کے عجیب و غریب معنے اس میں آپ نے کئے تھے
کم سے کم ان معنوں کے متعلق ہی دریافت کرنا چاہئے تھا کہ آپ کی وصیت کے یہ معنے کئے ہیں کیا یہ درست
ہیں ؟ مگر آپ نے ایسا نہیں کیا اور اخفاء سے کام لیا ۔ اسی طرح قادیان میں ٹرکیٹ نہیں چھپوایا
لاہور اشاعت کے لئے بھیجا ۔ حالانکہ قادیان میں ایک چھوڑ دو تین پریس موجود تھے اور کام بھی
ان کو زیادہ نہ تھا۔ لاہور میں بھی ٹریکٹ چھاپ کر رکھ چھوڑا گیا اور اس دن کا انتظار ہوتا رہا جب
حضرت خلیفہ المسیح فوت ہو جاویں تا کہ جو کچھ بھی آپ کی نسبت شائع کیا جاوے اس کی تردید
نہ ہو سکے۔
غرض مولوی محمد علی صاحب ہی ہیں جنہوں نے سب سے پہلے اس قسم کی تحریر لکھی ہے جس میں انہوں
نے میرا اور میرے دوستوں کا ذکر کر کے ان کے عقائد کی نسبت یہ لکھا ہے کہ وہ تقویٰ کے خلاف ہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی