مسیحؑ ناصری کے غالی متبعین سے ہماری مشابہت درست نہیں
انوارالعلوم (جلد 6)
انوار العلوم جلد 4
ت
۹۹
آئینہ صداقت
کہلاتے رہے۔ اور یہ امر بالکل حضرت شیخ ناصری کے واقعہ سے مشابہ ہے۔ لیکن اس نشانہ کے ماتحت
صرف وہ شخص ان مسیحیوں سے کہ جنہوں نے حضرت مسیح علیہ السلام کی وفات پر آپ کو ان معنوں میں خدا کا ان
بیٹا کہنا شروع کر دیا جن معنوں میں یہود کہتے تھے کہ آپ کو خدا کا بیٹا ہونے کا دعوی ہے مشابہ ہو
سکتا ہے جو حضرت مسیح موعود کو تشریعی نبی قرار دیتا ہے ۔
مسیح ناصری کے غالی متبعین سے ہماری مشابہت درست نہیں پس حضرت مسیح ناصری کے ان
متبعین سے مشابہت جنوں نے ان کے درجہ میں ان کی وفات کے بعد غلو کیا ہمیں نہیں۔ کیونکہ ہم تو ہرگز
ان معنوں کی رو سے حضرت مسیح موعود کو نبی نہیں کہتے جن معنوں کی رو سے عموماً آپ کے دشمن آپ پر
اعتراض کیا کرتے تھے اور جن معنوں کی رو سے حضرت مسیح موعود اپنے نبی ہونے کا انکار کرتے تھے
اور وہی لوگ ان مسیحیوں سے مشابہت رکھتے ہیں جو کہ حضرت مسیح موعود کو ان معنوں کی رو سے نہیں کتنے
ہیں کہ آپ صاحب شریعت تھے یا اپنا کوئی نیا کلمہ بناتے تھے یا قرآن کریم کا کوئی حکم منسوخ کرتے
تھے ۔ اور خود مولوی صاحب اپنی کتاب سپلٹ حصہ چہارم میں جس کا جواب میں اس وقت لکھ رہا ہوں
صفحہ پندرہ پر لکھتے ہیں۔ کہ ایک شخص احمدی جماعت کی طرف اپنے آپ کو منسوب کرنے والا ایسا ہے جو
کہتا ہے کہ اب لا إِلهَ إِلَّا اللهُ أَحْمَدُ رَسُولُ اللهِ پڑھنا چاہئے ۔ پس جبکہ خود مولوی صاحب کی شہادت
کی رو سے ایک ایسا شخص موجود ہے جو حضرت مسیح موعود کو ان معنوں کی رو سے نبی کہتا ہے جن معنوں
کی رو سے دشمن آپ پر اعتراض کرتے تھے اور جن معنوں کی رو سے حضرت مسیح موعود اپنے نبی ہونے
سے انکار کرتے تھے تو پھر دیدہ و دانستہ سیمیوں سے ہمیں مشابہ قرار دینا کون سی دیانت ہے ۔ غرض جیسا
کہ میں او پر لکھ آیا ہوں یہ مشابہت ہمیں نہیں بلکہ ان کو حاصل ہے۔ جو حضرت مسیح موعود کو تشریعی نبی
کتے ہیں اور ان کے نام کا کلمہ پڑھنا جائز سمجھتے ہیں۔ مگر مولوی صاحب جان بوجھ کر ہم پر الیسا الزام
لگاتے ہیں جس سے ہم بری ہیں ۔ یہی شخص جس کا ذکر مولوی صاحب نے کیا ہے۔ صاف لکھتا
ہے :۔
"
میاں صاحب موصوف حضرت مسیح موعود کو غیر تشریعی اور امتی نبی اور غیر تشریعی امتی رسول اللہ
مانتے ہیں ۔ اور حضرت مسیح موعود کے الہامات میں جو اوامر و نواہی ہیں ۔ ان پر عمل کرنے سے پہلوتہی کرتے
ہیں اور حضرت مسیح موعود کی تحریر کے ماتحت ان کو صاحب شریعت رسول ماننے سے انکار کرتے ہیں
اور اپنی غلط بات پر قائم رہنے پر اصرار کرتے ہیں ۔
انوار العلوم جلد 4
اور پھر لکھا ہے کہ :۔
۱۰۰
آئینه صداقت
تمام جماعت احمدیہ کے خلاف میرا یہ عقیدہ ہے کہ حضرت مسیح موعود نے نہ صرف اپنے آپ کو
غیر تشریعی نبی منوایا تھا بلکہ صاف طور پر صاحب شریعت نبی ہونے کا بھی دعوی کیا تھا"
پھر قبلہ کے متعلق لکھتا ہے کہ :-
سیسی ولی الله العني وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلَّى (البقرة : ١٢٧ ) حضرت
مرزا صاحب پر بھی نازل ہوئی تھی ۔ فرق اس قدر ہے کہ قرآن کریم میں حضرت ابراہیم سے مراد وہ ابراہیم
ہیں جنہوں نے کعبہ بنایا اور ، برا صاحب کی وحی میں ابراہیم سے مراد آپ ہیں اور مسجد الحرام کی جابجا
قادیان ہے پس حضرت مرزا صاحب نے جو دوسرے مسلمانوں کے پیچھے نماز پڑھنے کو حرام قرار دیا تھا
اس لئے نہیں کہ ان کی نماز کچھ اور ہے ۔ اور مرزا صاحب کے مریدوں کی کچھ اور یا کہ مولویوں
نے حضرت مرزا صاحب پر کفر کا فتویٰ لگایا تھا ۔ اصل مقصد تحویل قبلہ کیلئے ایک جماعت ے ایک جماعت کا تیار کرنا تھا۔
ان عبارات سے صاف ظاہر ہے کہ شخص اس بات کا مدعی ہے کہ مرزا صاحب تشریعی نبی تھے اور
یہ کہ آپ نے اپنی جماعت کے لئے نیا قبلہ یعنی قادیان تجویز کیا ہے ۔ اور ان کی جماعت کو اسی طرف نماز
پڑھنی چاہئے ۔ اور آپ کے نام کا کلمہ پڑھنا چاہئے ۔ اور یہ بھی کہ میں اور میری جماعت ان امور میں
اس شخص کے مخالف ہیں۔ پس اگر وہ مشابہت جو مولوی صاحب نے مسیحیوں سے ہم میں پیدا کرنی چاہی
ہے اگر کسی گروہ میں پائی جاتی ہے۔ تو اس شخص میں اور اس کے دو تین ساتھیوں میں نہ کہ ہم میں ۔
کیونکہ ہم تو اپنی معنوں کی رو سے حضرت مسیح موعود کو نبی کہتے ہیں کہ جن معنوں کی رو سے حضرت
مسیح موعود نے اپنے آپ کو نبی کہا ۔ حضرت مسیح موعود اپنے اشتہار ایک غلطی کا ازالہ میں فرماتے ہیں:۔
جس جس جگہ میں نے نبوت یا رسالت سے انکار کیا ہے ۔ صرف ان معنوں سے کیا ہے کہ میں مستقل
طور پر کوئی شریعت لانے والا نہیں ہوں۔ اور نہ میں مستقل طور پر نبی ہوں ۔ مگر ان معنوں سے کہ میں
نے اپنے رسول مقتدی سے باطنی فیوض حاصل کرکے اور اپنے لئے اس کا نام پاکر اس کے واسطہ سے
خدا کی طرف سے علم غیب پایا ہے۔ رسول اور نبی ہوں ۔ مگر بغیر کسی جدید شریعت کے اس طور کا نبی
کہلانے سے میں نے کبھی انکار نہیں کیا۔ بلکہ انہی معنوں سے خدا نے مجھے نبی اور رسول کر کے پکارا ہے
سو اب بھی میں ان معنوں سے نبی اور رسول ہونے سے انکار نہیں کرتا " *
اور بخدا ہم حضرت مسیح موعود کو اپنی معنوں سے نبی اور رسول مانتے ہیں اور ہمارے مخالف بھی باد جود
ہزاروں جھوٹ بولنے کے یہ جرأت نہیں کر سکتے کہ اس بات کا انکار کریں کہ ہم حضرت مسیح موعود کو انہی معنوں
ایک غلطی کا ازالہ صفحہ ۷۶ ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۱۰ ۲۱۱۰