تشریح نبوت میں مسیح موعودؑ کی مسیحؑ ناصری سے مشابہت

انوارالعلوم (جلد 6)

انوار العلوم جلد 4
۱۰۲
آئینہ صداقت
کہتے تھے اور ان کے مخالف اور معنے لے کر ان پر الزام لگاتے تھے کہ یہ خدا بنتا ہے۔ حالانکہ وہ
الوہیت کے اپنی معنوں سے مدعی تھے جن معنوں کی رو سے پہلے نہیں ۔ چنانچہ مولوی محمد علی صاحب صفحہ
پر تحریر فرماتے ہیں :-
He says that before him those who received the word
of God were called gods though they were only men۔
اب ہم حضرت میں موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا معاملہ لیتے ہیں ۔ آپ خود تحریر فرماتے ہیں کہ میرے
مخالف مجھ پر الزام لگاتے ہیں کہ میں نبی کا دعویٰ ان معنوں کی رو سے کرتا ہوں کہ میں صاحب شریعت
جدیدہ ہوں (دیکھو خط مطبوعہ اخبار عام جس کا حوالہ پہلے دیا جا چکا ہے ، یہ اعتراض بعینہ ویسا ہی ہے
جیسا کہ حضرت مسیح ناصری پر لوگوں نے اعتراض کیا کہ یہ خدا ہونے کا دعویٰ ان معنوں سے کرتا ہے کہ
یہ اللہ یا اس کا جزو ہے۔ اور یہ کفر ہے حضرت مسیح موعود جواب دیتے ہیں کہ یہ جھوٹ ہے ۔ ان
معنوں کی رو سے میں نے دعوی نبوت نہیں کیا۔ جس طرح حضرت مسیح ناصری نے جواب دیا تھا
کہ میں نے ان معنوں کی رو سے خدائی کا دعوی نہیں کیا ۔ لیکن حضرت مسیح موعود کہتے ہیں کہ یہ معنے جو تم
نبی کے کرتے ہو۔ یہ درست نہیں۔ کیونکہ گونبی صاحب شریعت جدیدہ کو بھی کہتے ہیں۔ مگر ضروری نہیں
کہ نبی کا لفظ اسی پر بولا جاوے۔ جو صاحب شریعت جدیدہ ہو۔ اور ایسے لوگوں کے سوا دوسروں
پر بھی یہ لفظ بولا جا سکتا ہے اور بولا جاتا ہے بلکہ نبی کے اصل معنوں میں یہ شرط ہی نہیں پائی جاتی چنانچہ
آپ فرماتے ہیں ۔ بنی اسرائیل میں کئی ایسے نبی ہوئے ہیں جن پر کوئی کتاب نازل نہیں ہوئی ۔ صرف
خدا کی طرف سے پیشگوئیاں کرتے تھے جن سے موسوی دین کی شرکت و صداقت کا اظہار ہو۔ پس وہ نہیں کہلائے
یہی حال اس سلسلہ میں ہے۔ بھلا اگر ہم نبی نہ کہلائیں۔ تو اس کے لئے اور کون سا امتیازی لفظ ہے ۔ جو
دوسرے ملموں سے ممتاز کرے" (ڈائری مطبوعہ اخبار بدر - پرچه در ماریچ شانه )
اسی طرح فرماتے ہیں کہ: یہ ضرور یاد رکھو کہ اس اُمت کے لئے وعدہ ہے کہ وہ ہر ایک ایسے انعام
پائے گی ۔ جو پہلے نبی اور صدیق پا چکے ہیں۔ پس منجملہ ان انعامات کے وہ نبوتیں اور پیشنگوئیاں ہیں۔ جن
کی رو سے انبیاء علیہم السلام نبی کہلاتے رہے ؟ (ایک غلطی کا ازالہ مشہ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۰۹)
تشریح نبوت میں مسیح موعود کی مسیح ناصری سے مشابہت غرض آپ اپنے مخالفین سے کہتے ہیں کہ جو معنے
تم لیتے ہو ان معنوں سے میں نبی نہیں ۔ بلکہ ان معنوں کی رو سے نبی ہوں۔ جن کی رو سے انبیاء علیہم السلام

انوار العلوم جلد 4
١٠٣
آئینہ صداقت
نبی کہلاتے رہے ؟ یہ جواب بھی بعینہ اسی طرح کا ہے۔ جو حضرت مسیح ناصری نے دیا کہ میں خدا انہی معنوں
کی روسے ہوں ۔ جن کی رو سے پہلے انبیاء خدا کہلائے۔ اب بتاؤ کہ کیا حضرت مسیح کے جواب سے یہ
ثابت ہوتا ہے کہ نہیں جیسا کہ خود مولوی محمد علی صاحب تسلیم کرتے ہیں کہ حضرت مسیح ان معنوں کے رو سے
خدایا خدا کے بیٹے تھے ۔ جن معنوں کی رو سے پہلے نبی خدا کہلائے ۔ اور کیا ان کے وہ متبع جو یہ دعویٰ
کرتے ہیں کہ حضرت مسیح اور معنوں سے خدا ہیں ۔ اور پہلے نبی اور معنوں سے وہ کہ وہ گمراہ اور صداقت سے دُور
ہیں کہ نہیں ؟ تو پھر کیا حضرت مسیح موعود کے اس جواب کے بعد کہ میں اپنی معنوں کی رو سے نبی ہوں جن
کی رو سے انبیاء علیہم السلام نبی کہلاتے رہے نہ ان ما نہ ان معنوں کی رو سے جو تم سمجھتے ہو ۔ جو لوگ کہتے ہیں کہ
حضرت مسیح موعود او قسم کے نبی تھے اور بنی اسرائیل کے نبی بلکہ تمام نبی اور قسم کے (جیسا کہ مولوی محمد علی
صاحب اور ان کے ساتھی کہتے ہیں ، وہ حق سے دور سمجھے جائیں گے یا نہیں ؟ اگر ان کے معنے درست سمجھ
لئے جاویں تو کیا مسیحی نہیں کہ سکتے ہیں کہ جب تمہارے مسیح نے ہمارے مسیح کی طرح اپنے مخالفوں کو یہی
جواب دیا تھا کہ میں اپنی معنوں سے نبی ہوں جن سے پہلے نبی نبی کہلائے ۔ اور باوجود اس جواب کے
تم کہتے ہو کہ پہلے نبیوں کی نبوت اور قسم کی تھی اور ہمارے مسیح کی نبوت اور قسم کی تو کیوں ہمارا حتی نہیں کہ
ہم کہیں کہ باوجود اس جواب کے جو حضرت مسیح ناصری نے دیا ان کی خدائی اور قسم کی تھی اور پہلے نبیوں
کی خدائی اور قسم کی ۔ کیا مولوی صاحب مسیحیوں پر یہی حجت قائم نہیں کرتے کہ جب میں نے خود کہا کہ میں
انہی معنوں کی رو سے خدا ہوں ۔ جن معنوں کی رو سے پہلے نبیوں کو خدا کہا گیا تھا تو وہ اس کو اور معنوں کی
رو سے خدا کیوں کہتے ہیں ؟ تو پھر حضرت مسیح موعود کے اس جواب کے بعد کہ میں انہی معنوں کی رو سے نبی
ہوں جن کی رو سے پہلے نبی نبی کہلائے۔ کیوں یہ کہتے ہیں کہ پہلے نبی اور معنوں کی رو سے نبی تھے اور
حضرت مسیح موعود اور معنوں کی رو سے ۔ اگر وہ با وجود اس جواب کی موجودگی کے جو حضرت مسیح موعود نے
اپنے دشمنوں کو دیا یہ کہنے کا حق رکھتے ہیں کہ پہلے نبی فی الواقع نبی تھے اور حضرت مسیح موعود کو صرف
نبی کا نام دیا گیا تھا تو پھر ان کو انجیل کے اس فقرہ کا مطلب بھی جسے انہوں نے نقل کیا ہے یہ لینا پڑے گا
کہ پہلے نبی فی الواقع خدا تھے اور حضرت مسیح پر صرف خدا کا لفظ بولا یا گیا یا اس کے الٹ مطلب جو
مسیحی لیتے ہیں کہ پہلے نبیوں پر یونسی خدا کا لفظ بولا گیا اور حضرت مسیح فی الواقع خدا تھے ۔ مولوی صاحب
آپ غور فرما دیں کہ انجیل کی یہ آیات آپ کو مسیحیوں کے مشابہ ثابت کرتی ہیں یا ہم کو مسیحیوں نے بھی باوجود
حضرت مسیح کے اس قول کے کہ خدا کا لفظ پہلے نبیوں پر اور مجھے پر ایک ہی معنوں کی رو سے بولا گیا ہے کہہ
دیا کہ نہیں جب پہلے نبیوں کے لئے بولا گیا تو اس کے اور معنے تھے اور مسیح کے متعلق جب یہ لفظ آیا تو اسکے اور
ت

آج 10 میں سے 10 باقی