اس بات کا بیان کہ مسائل مختلف فیہ کا بانی ظہیرالدین نہیں ہوسکتا

انوارالعلوم (جلد 6)

انوار العلوم جلد 4
114
آئینہ صداقت
جو حالات سے ناواقف ہیں معلوم ہو جائے کہ ان لوگوں میں کہاں تک صداقت کا پاس کیا جاتا ہے ۔
کہاں تک یہ لوگ راستی سے پیار کرتے ہیں ۔
تاریخ اختلاف سلسلہ کا پہلا امر
اس بات کا بیان کہ مسائل مختلف فیہ سب سے پہلی بات تاریخ اختلاف کے بیان کرتے
کابانی ظہیر الدین نہیں ہو سکتا ؟ وقت مولوی صاحب نے یہ حریر فرمائی ہے کہ ان مسائل اختلافی کا بانی ظہیر الدین ہے جس نے اپریل
*
ہ میں نبی اللہ کا ظہور کتاب لکھ کر مسئلہ نبوت مسیح موعود کی بنیاد رکھی ۔ مگر ہمیں بتانا چاہتا ہوں کہ
مولوی صاحب نے اس بیان میں صریح غلط بیانی سے کام لیا ہے۔ ظہیر الدین کیا ہستی رکھتا ہے کہ اسے
مسیح موعود کی نبوت کا بانی کہا جاو سے کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جس وقت فرمایا تھا کہ آنے والا
عیسی بن مریم نبی اللہ ہو گا ۔ اس وقت ظہیر موجود تھا۔ کیا ظہیر الدین نے یہ الفاظ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی زبان پر جاری کئے تھے ؟ کیا مسیح موعود کو جو یہ الہام ہوا تھا کہ دنیا میں ایک نبی آیا۔ پر دنیا نے اس کو
قبول نہ کیا ؟ یہ خدا تعالی کی طرف سے تھا یا ظہیر الدین کی کی طرف سے ؟ ظہیر الدین ایک حق سے دور اور صداقت
سے معری اور خود پسند انسان ہے ۔ اسے ان پاک باتوں کی طرف نسبت دینا خدا تعالیٰ کے پاک کلام اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہنگ کرنا نہیں تو اور کیا ہے ؟ میں پوچھتا ہوں : هَلْ كَانَ أَحَدٌ مِنَ
الْأَحْمَدِ بَيْنَ عِنْدَ رَسُولِ ولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَضَى بِنُبُوَّةِ الْمَسْحِ الْمُؤْهُودِ
پھر خدا کے لئے اس بات کو تو دیکھو کہ میں ظہیر الدین کی کتاب سے بہت پہلے حضرت مسیح موعود
کی نبوت کا اعلان کر چکا ہوں۔ اگر ظہیر الدین نے اس عقیدہ کی بناء ڈالی ہے تو میں پوچھتا ہوں کہ اس
کی کتاب کے طبع ہونے سے پانچ سال پہلے حضرت مسیح موعود کی زندگی میں میں نے کیونکر اپنے مضامین
میں حضرت مسیح موعود کی نبوت کا تذکرہ کر دیا اور خود مولوی محمد علی صاحب نے کیونکر میرے ان مضامین کو
جن میں صاف طور پر حضرت مسیح موعود کی نبوت کا اعلان تھا پسند کیا ۔ اور ان کو ایک نشان حضرت
مسیح موعود کی صداقت کا قرار دیا۔ مولوی صاحب تسلیم کرتے ہیں کہ ظہیر الدین کی کتاب نبی اللہ کا ظہور اپریل
مد میں ختم ہوئی ہے اور لکھتے ہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ نشانہ کے آخر یا لا الہ کے
ابتداء میں کبھی گئی ہوگی۔ یہ کتاب چھوٹی تقطیع کے ۲۰ صفحوں پر ہے ۔ اور زیادہ سے زیادہ ایک ماہ میں
مسلم کتاب الفتن باب ذكر الدجال وصفته و ما معه * تذکره صفحه ۱۰۴- ایڈیشن چهارم

انوار العلوم جلد 4
۱۱۷
آئینه صداقت
کھی گئی ہوگی لیکن اگر مولوی صاحب کی بات کو تسلیم بھی کر لیا جائے تو مولوی صاحب بتائیں کہ اس سالانہ
میں نکلنے والی کتاب کا علم شالہ میں مجھے کیونکر ہوگیا تھا کہ اس وقت میں نے حضرت مسیح موعود کی
نبوت کا بڑے زور سے اعلان کیا۔ یہ شانہ کا واقعہ ہے جس وقت میری عمر سترہ سال کی تھی کہ میں
نے شیخ عبد الرحیم صاحب مرحوم مالیر کوٹلوی نے ، چوہدری فتح محمد صاحب ایم اے مسلم مشنری اور چند
دیگر طالب علموں نے مل کر یہ تجویز کی تھی کہ سلسلہ کی خدمت اور نوجوانوں میں خدمت دین میں حصہ لینے کا
جوش پیدا کرنے کے لئے ایک رسالہ جاری کیا جاوے۔ اور حضرت مسیح موعود کی اجازت سے آپ ہی سے
نام رکھوا کر ہم نے رسالہ تشحیذ الاذہان جاری کیا۔ اور دوستوں کے مشورہ سے میں اس کا ایڈیٹر مقرر ہوا۔
اس رسالہ کا پہلا نمبر یکم مارچ شانہ میں شائع ہوا ۔ اور اس کا انٹرو ڈکشن جو میں نے لکھا ہے ۔ اس میں
حضرت مسیح موعود کی نبوت کا میں نے ذکر کیا ہے اور صاف لفظوں میں میں نے آپ کو نبی ظاہر کیا ہے۔
اس رسالہ کے صفحہ پر مسیح موعود کا ذکر کرتے ہوئے دنیا کے لوگوں کو مخاطب کر کے میں نے لکھا ہے۔ کیا یہ
تیرا خیال ہے کہ میں کسی بڑی قوم کا ہوں یا میرے پاس زر و جواہر ہیں یا میری قوت بازو بہت لوگ ہیں ۔ یا
میں بہت بڑا ہ میں یا بادشاہ ہوں یا بڑا ذی علم آدمی ہوں۔ سجادہ نشین ہوں یا فقیر ہوں ۔ اس لئے مجھ کو اس
رسول کے ماننے کی حاجت نہیں ، پھر صفحہ 11 پر اسی انٹروڈکشن میں لکھا ہے ۔ تھوڑوں نے اس کو قبول
کیا اور بہتوں نے انکار کیا ۔ جیسا کہ پہلے نبیوں کے متعلق سنت اللہ چلی آتی ہے اب بھی ویسا ہی ہوا ۔ ایسا
ہی صفحہ پر لکھا ہے ۔ غرضکہ ہر ایک قوم ایک نبی کی منتظر ہے ۔ اور اس کے لئے زمانہ بھی یہی مقرر کیا جانا
ہے ۔ ہمارے پیارے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے جو نشانات اس نبی کی پہچان کے بنائے ہیں اور اس
کے پہچاننے کے لئے جو جو آسانیاں ہمارے لئے پیدا کر دی ہیں ۔ ان سے ظاہر ہوتا ہے ۔ کہ ہمارے
رسول کریم کا مرتبہ کسقدر بلند و بالا تھا ۔ اسی طرح صفحہ ۵ ۶ پر لکھا ہے۔ اب یہ دیکھا چاہیے کہ اس زمانہ میں کی نبی کی ضرور
ہے یا نہیں کیا اس زمانہ کو اچھا زمانہ کہاجائے یا برا جہان تک دیکھا جاتا ہے اس زمانہ سے بڑھکر دیا سی بھی فسق وفجور
کی ترقی نہیں ہوئی تمام دنیا ایک زبان ہوکر چلا اٹھی ہے کہ گناہوں کی حد ہوگئی ہے۔ یہی زمانہ ہے کہ دنیا میں ایک مامور
کی حد سے زیادہ ضرورت ہے اور یہ مضمون ہے کہ حضرت خلیفہ میں نے اسے اسقدر پسند فرمایا کہ مسجدمیں اسکے پڑھنے
کی بہت سے لوگوں کو تاکید کی جن میں سے خواجہ کمال الدین صاحب بھی ہیں اور حضرت مسیح موعود کے سامنے بھی اس کی تعریف
کی ۔ مگر حضرت خلیفہ اول کی تعریف شاید مولوی محمد علی صاحب کے لئے ایسی مؤثر نہ ہو ۔ جیسے خود ان کی
اپنی تحریر میرے اس مضمون پر جو کچھ خود مولوی محمد علی صاحب نے رسالہ ریویو آف ریلیجز میں تشمیذ الاذہان
پر ریویو کرتے ہوئے لکھا ہے ۔ وہ اس بات کا کافی ثبوت ہے کہ اس وقت خود مولوی محمد علی صاحب کے

انوار العلوم جلد 4
۱۱۸
آئینه صداقت
کیا خیالات تھے مولوی صاحب لکھتے ہیں :۔ اس رسالہ کے ایڈیٹر مرزا بشیر الدین محمود احمدحضرت اقدس
کے صاحبزادہ ہیں۔ اور پہلے نمبر یں چودہ صفحوں کا ایک انٹروڈکشن ان کی قلم سے لکھا ہوا ہے۔ جماعت
تو اس مضمون کو پڑھے گی۔ مگر میں اس مضمون کو مخالفین سلسلہ کے سامنے بطور ایک بین دلیل کے
پیش کرتا ہوں۔ جو اس سلسلہ کی صداقت پر گواہ ہے۔ خلاصہ مضمون یہ ہے کہ جب دنیا میں فساد پیدا
ہو جاتا ہے ۔ اور لوگ اللہ تعالیٰ کی راہ کو چھوڑ کر معاصی میں بکثرت مبتلاء ہو جاتے ہیں۔ اور مردار دنیا پر
گدھوں کی طرح گر جاتے ہیں۔ اور آخرت سے بالکل غافل ہو جاتے ہیں تو اس وقت میں ہمیشہ سے
خدا تعالیٰ کی یہ سنت رہی ہے کہ وہ انہی لوگوں میں سے ایک نبی کو مامور کرتا ہے کہ وہ دنیا می پیچی
تعلیم پھیلائے۔ اور لوگوں کو خدا کی حقیقی راہ دکھائے۔ پر لوگ جو معاصی میں بالکل اندھے ہوئے ہوتے ہیں
وہ دنیا کے نشہ میں مخمور ہونے کی وجہ سے یا تو نبی کی باتوں پر مہنسی کرتے ہیں اور یا اسے دکھ دیتے ہیں اور
اس کے ساتھیوں کو ایذائیں پہنچاتے ہیں اور اس سلسلہ کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں۔ مگر چونکہ وہ سلسلہ خدا کی
طرف سے ہوتا ہے اس لئے انسانی کوششوں سے ہلاک نہیں ہوتا۔ بلکہ وہ نبی اس حالت میں اپنے
مخالفین کو پیش از وقت اطلاع دے دیتا ہے کہ آخر کار وہی مغلوب ہوں گے اور بعض کو بلاک کر
کے خدا دوسروں کو راہ راست پر لے آوے گا۔ سو ایسا ہی ہوتا ہے یہ اللہ تعالیٰ کی سنت ہے جو
ہمیشہ سے چلی آئی ہے ایسا ہی اس وقت میں ہوا دریویر آن ریجنز مارچ ۱۹۰۶ م جلد نمبر صفحه ۱۷، ۱۸)
یہ وہ ریویو ہے جو مولوی محمد علی صاحب نے میرے اس مضمون پر کیا ہے جو رسالہ تشخیذ الا ذبان
کے انٹروڈکشن کے طور پر یکم مارچ ایہ جلد صہ میں حضرت مسیح موعود کی زندگی میں شائع ہوا تھا ۔ اب
ہر ایک منصف مزاج انصاف و عدل کے ساتھ اس امر کا فیصلہ کرے کہ اگر نبوت کا عقیدہ ظہیر الدین
نے گھڑا تھا۔ اور مرزا صاحب نبی نہیں تھے تو پہلا سوال تو یہ ہے کہ مجھے شانہ میں یہ کیونکر معلوم
ہو گیا کہ مرزا صاحب نبی تھے اور میں نے اس امر پر اس قدر زور دیا کہ تشخیر الا زبان کے انٹرو ڈکشن
کی بنیاد ہی اس بات پر رکھی کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے جیسا کہ پہلے نبی آتے رہے ہیں اس وقت بھی اس
کی طرف سے ایک نبی کا آنا ضروری ہے اور وہ نبی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہیں۔ مگر ہم اس
امر کو بھی نظر انداز کر دیتے ہیں۔ اور یہ سمجھ لیتے ہیں کہ ظہیر الدین سے اس وقت بھی میری ساز باز تھی اور
اسی کے ایماء سے میں نے حضرت مسیح موعود کو نبی لکھ دیا۔ لیکن سوال یہ ہے کہ میرے اس مضمون پر
تعریفی رنگ میں مولوی محمد علی صاحب جیسے تجربہ کار محرر نے جو اس وقت جماعت کی اصلاح کے واحد
ٹھیکیدار بن رہے ہیں۔ تعریفی رنگ میں ریویو کیونکر لکھ دیا میں نے اپنے مضمون میں صاف طور پر

انوار العلوم جلد 4
۱۱۹
آئینه صداقت
حضرت مسیح موعود کو ہی لکھا تھا اور ایک ہی دفعہ نہیں۔ بار بار ہی کہ کر پ کو پکارا تھا۔ اور پھر لکھا تھا کہ آپ
کا دعویٰ ہے کہ خدا تعالیٰ مجھ پر آدم اور نوح اور ابراہیم اور موسیٰ اور عیسی اور محمد و غیر ہم (علیہم السلام) کی
طرح وحی نازل فرماتا ہے۔ (تشحید الا زبان یکم مارچ شاہ صفحہ ۹)
اگر اس وقت تک جماعت میں سے کوئی شخص حضرت مسیح موعود کو نبی نہیں مانتا تھا تو اس پر مولوی
محمد علی صاحب کو چونک پڑنا چاہئے تھا کہ یہ کیا ہوگیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ایک شخص کونبی نبی
کہہ کر پکارا جانے لگا ہے ۔ مولوی صاحب یہ نہیں کہ سکتے کہ میں نے بغیر دیکھے رسالہ پر ریویو کر دیا تھا ۔
کیونکہ انہوں نے اپنے رسالہ میں میرے مضمون کا خلاصہ خود میرے ہی الفاظ میں نقل کیا ہے بس کم سے
کم وہ حصہ جوانہوں نے نقل کیا ہے وہ تو انہوں نے ضرور پڑھا ہو گا۔ اس میں حضرت مسیح موعود کے
نبی ہونے کا بھی ذکر ہے ۔ پس حیرت ہے کہ اگر نبوت کا عقیدہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات
کے بعد گھڑا گیا ہے تو کیوں اس وقت مولوی صاحب نے شور نہ مچایا ۔ مولوی صاحب تو اس بات کو
حضرت مسیح موعود کا ایک معجزہ قرار دیتے ہیں کہ ان کے ایک لڑکے کے دل میں اس عمر میں جو کھیل کود کا
زمانہ ہے ایسے نیک خیالات پیدا ہوئے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود کی اندر باہر
کی زندگی ایک سی ہے۔ ان کو دیکھ کر بچے بھی متاثر ہوتے ہیں۔ مگر ان کے آج کل کے خیالات سے
معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک تباہ کن خیال تھا ، ایک ضلالت بھرا مضمون تھا ، ایک برباد کر دینے والا
عقیدہ تھا ، ایک باطل کو فروغ دینے والا مسئلہ تھا، جو تشجید الاذہان کے ذریعہ دنیا کے سامنے پیش
کیا گیا ۔ بلکہ یوں کہو کہ اسلام کی جڑھ پر اس مضمون کے ذریعہ سے تبر رکھ دیا گیا تھا اور اس میں ایسی باتیں
بیان کی گئی تھیں کہ بقول مولوی محمد علی صاحب آج تک اسلام میں ایسے اختلاف کی بنیاد نہیں رکھی گئی
وہ ایک زہر کا پیالہ تھا جس کے ذریعہ ایمانی زندگی کو ہلاک کرنے کا ارادہ کیا گیا پیس اس مضمون کو بجائے
معجزانہ قرار دینے کے اس پر صدائے نفریں بلند کرنی چاہئے تھی اور صف ماتم بچھا دینی چاہئے تھی اور
بجائے اس کے کہ یہ کہا جاتا کہ دیکھو مسیح موعود کے ایک بچے کے کیسے عمدہ خیالات ہیں جو مسیح موعود کی
صداقت پر دلیل ہے۔ چاہئے تھا کہ مولوی صاحب اپنے رسالہ میں مجھے اس وقت ابن نوح قرار دے کر
اس بات پر زور دیتے کہ کوئی شخص ان خیالات سے دھوکا دھوکا نہ کھائے ۔ یہ مائے ۔ یہ مسیح موعود کے خیالات نہیں ۔
مسیح موعود تو ہر گز اپنے آپ کو نبی نہیں کتنے اور اس طرح اپنی نسبت نبی کا لفظ لکھنے کو نا پسند کرتے ہیں ۔
بلکہ اس مصیبت کے خطرہ سے ڈر کر جو اسلام پر اس مضمون کے ذریعہ آنے وا آنے والی تھی چاہئے تھا کہ اسی
وقت روتے ہوئے اور آہیں بھرتے ہوئے حضرت مسیح موعود کے پاس حاضر ہوتے اور آپ کو بھی اس

آج 10 میں سے 10 باقی